Connect with us
Sunday,25-October-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

‘پی ایم سی بینک’ گھوٹالہ معاملے میں 4 اکاونٹ ہولڈرس کی موت

Published

on

PMC-Bank

ممبئی : پی ایم سی بینک گھوٹالے کی وجہ سے اکاؤنٹ ہولڈر اپنے افراد خانہ سمیت ذہنی صدمے کا شکار ہوئے ہیں۔ پی ایم سی کا گھوٹالہ کوئی معمولی گھوٹالہ نہیں بلکہ 6500 کروڑ روپئے کا گھوٹالہ ہے۔اکاؤنٹ ہولڈز کے کروڑوں روپئے کے تحفظ کی ذمہ داری نہ قبول کرنے کی صورت میں موت واقع ہورہی ہیں۔ اس ضمن میں اب تک 4 اکاؤنٹ ہولڈرس کی اموات واقع ہوچکی ہیں۔ ریزروبینک آف انڈیا نے بینک کی بے ضابطگی کی وجہ سے روپئے سیز کر دیئے ہیں۔ 6 مہینے میں صرف چالیس ہزار روپئے حاصل کئے جاسکتے ہیں، اس خبر سے اکاؤنٹ ہولڈرس کی نیندیں حرام ہوگئی تھی، مہاراشٹر حکومت اتنے اہم موضوع پر کوئی ٹھوس قدم اٹھاکر معاملہ کو حل نہیں کرپائی ہے۔ بلکہ انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں، وزیراعلیٰ نے صرف ایک جملہ بول کر ذمہ داری سے فرار ہونے کی کوشش کی ہے کہ اسمبلی انتخابات کے بعد مرکزی حکومت سے بات کریں گے۔ احتجاج کرنے کے باوجود ریاستی حکومت کی کان پر جوں نہیں رینگی ہے۔ مرکزی حکومت سے بات چیت کرنے میں انتخابات کا کیا تعلق؟ انتخابات کے متعلق بات چیت تو مرکز سے کی جاتی ہوگی ؟ پھر پی ایم سی بینک کے موضوع پر بات چیت کیوں نہیں کی جارہی ہے ؟ تسلی بخش جوابات نہ ملنے پر یکے بعد دیگر اموات ہورہی ہیں، اپنی زندگی بھر کا سرمایہ بینک میں رکھنے والوں کو دل کا دورہ پڑنے لگا ہے۔ ملنڈ کے رہائشی مرلی دھر دھارا کی موت کا سبب جان کر رونگٹے کھڑے ہورہے ہیں۔ مرلی دھر دھارا پی ایم سی بینک میں اکاؤنٹ ہولڈر ہیں، ان کے اکاؤنٹ میں 80 لاکھ روپئے موجود ہیں، ان کے فرزند کے مطابق مرلی دھر دھارا طویل عرصے سے بیمار تھے، ڈاکٹر نے کہا تھا کہ ان کی بائے باس سرجری کرانی ہے، 80 لاکھ روپئے بینک میں پڑے ہیں، لیکن آپریشن کے لیے نکال نہیں سکتے اسی اثناء روپئے کا انتظام نہیں ہونے کی صورت میں میرے والد دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ مرلی دھردھارا سے قبل سنجے گولاٹی، فتو مل پنجابی اور ڈاکٹر نویدیتا بجلانی کی صدمے سے اموات واقع ہوئی ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

لارنس بشنوئی گینگ کے شوٹروں نے ٹائیگر شراف فائرنگ سے قبل آر اے کالونی جنگل میں شوٹنگ پریکٹس کی تھی

Published

on

ممبئی : ٹائیگر شراف فائرنگ کے بعد تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ لارنس بشنوئی کے نشانے پر پونے میں ایک تاجر اور ممبئی میں ایک فلم اسٹارتھاگینگ کا مقصد فلم انڈسٹری اور تاجروں میں خوف پیدا کر کے ہفتہ وصولی یا تاوان وصولی کرنا ہے لارنس بشنوئی گینگ کا مقصد قتل نہیں بلکہ فلم انڈسٹری اور تاجروں میں خوف و دہشت پیدا کرنا ہے ۔ لارنس بشنوئی گینگ کے 56 کارندے ممبئی کی مختلف جیلوں میں بند ہیں اور انہوں نے گزشتہ 2-3 برسوں میں ممبئی پونے میں 10 سے زیادہ جرائم کی وارداتیں انجام دی ہیں ۔ بالی ووڈ کو نشانہ بنانا لارنس گینگ کا مقصد ہے اور تاجر برادری میں خو ف و دہشت پیدا کرنے کے لئے گینگ فلم اداکار کو نشانہ بنانے کی سازش میں ملوث ہے ۔

ٹائیگر شراف کیس میں آر اے کالونی جنگل میں شوٹروں نے فائرنگ کی تربیت حاصل کی تھی ایک چرواہے نے ان شوٹروں کو فائرنگ کرتے ہوتے دیکھا تھا وہ اس میں چشم دید گواہ کی حیثیت رکھتا ہے چرواہے کے مطابق تین سے چار افراد نے یہاں فائرنگ کی تربیت حاصل کی تھی اس نے ان شوٹروں کو گولی داغتے ہوئے دیکھا ہے ۔ ٹائیگر شراف سے متعلق کیس میں نت نئے خلاصے ہو رہے ہیں کرائم برانچ کی تفتیش میں کئی اہم پیش رفت بھی ہوئی ہے اس معاملہ میں اسلحہ جات کی برآمدگی بھی ہوئی ہے اس کے علاوہ پولس نے اس معاملہ میں جن شوٹروں کو گرفتار کیا ہے ان سے تفتیش میں لارنس بشنوئی گینگ کے انیل پنڈت سے متعلق بھی انکشاف ہوا ہے شوٹر انیل پنڈت کے رابطے میں تھے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی اے این سی کی بڑی کارروائی منشیات فروشوں کی گرفتاری

Published

on

ممبئی : ۲۵ اکتوبر کو انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے قتل میں مطلوب ملزمین کو منشیات کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ممبئی گھاٹکوپر یونٹ ٹیم نے گشت کے دوران شری کرشنا کامپلیکس کے مین گیٹ قریب نیشنل پارک سامنے، مغربی بوریولی ممبئی یہاں ایم ڈی فروخت کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے کران کی تلاشی لی اور ان کے قبضے سے ان کے قبضے سے 01 کلو 028 گرام وزنی ‘ایم ڈی میفیڈرون منشیات برآمد ہوئی پولس نے(کستوربا مارگ پولس 728/2026) دفعہ 8(ک) سہ 22(ک)، 29 این ڈی پی ایس قانون 1985 کے تحت جرم درج کرکے گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ گرفتار ملزمان سے کی گئی تفتیش کے دوران یہ پایا گیا کہ وہ قتل میں بھی ملوث ہے ملزمین نے نالاسوپارہ سے منشیات لایا تھااور یہاں فروخت کرنے کی غرض سےآئے تھے

گرفتار ملزمین ایک 28 سالہ شخص ، 2) ایک شخص، 28 سالہ 3) ایک شخص، عمر 39 سال شامل ہے ۔ تینوں ملزمان سے 01 کلو 28 گرام وزنی ‘ایم ڈی میفیڈرون منشیات ضبط کی گئی۔مذکورہ کامیاب کارکردگی یہ پولس کمشنر دیوین بھارتی ، جوائنٹ پولس کمشنر جرائم انل کنبھارے، ایڈیشنل کمشنر کانت اپادھیائے، ڈی سی پی پورنیما چوگلےشرینگی کی رہنمائی میں انجام دی ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

انتخابی فہرستوں کے لیے ’ایس آئی آر‘ پروگرام کے تحت 24 درخواستیں دائر کرنے پر ایک شخص کے خلاف دھاراوی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج

Published

on

ممبئی : الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق،ممبئی خطے میں انتخابی فہرستوں کی ’اسپیشل انٹینسیو ریویژن‘ (ایس آئی آر) یعنی ’خصوصی تفصیلی نظرثانی‘ کا پروگرام نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں، دھاراوی پولیس اسٹیشن میں ایک ایسے شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس نے ایک ہی دن میں 24 الگ الگ درخواستیں دائر کیں۔ یہ درخواستیں مسودہ انتخابی فہرست (ڈرافٹ الیکٹورل رول) کے حوالے سے دعووں اور اعتراضات پر مشتمل تھیں سال 2026 کے ’اسپیشل انٹینسیو ریویژن‘ (ایس آئی آر) پروگرام کے تحت، تمام اسمبلی حلقوں کے لیے مسودہ انتخابی فہرستیں 31 اگست 2026 کو شائع کی گئی تھیں۔ ان مسودہ فہرستوں کے حوالے سے دعوے اور اعتراضات دائر کرنے کی مدت 31 اگست 2026 سے 26 اکتوبر 2026 تک مقرر کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا اور چیف الیکٹورل آفیسر (مہاراشٹر) کی ہدایات کے مطابق، ایک حد مقرر کی گئی ہے جس کے تحت کوئی بھی فرد ایک دن میں ’فارم 7‘ (فارم 7) کے ذریعے زیادہ سے زیادہ 10 درخواستیں ہی دائر کر سکتا ہے۔ اگر یہ معلوم ہوتا ہے کہ کسی شخص نے جان بوجھ کر ’فارم 7‘ میں غلط معلومات فراہم کی ہیں یا جھوٹا بیان دیا ہے، تو ’ریپریزنٹیشن آف دی پیپل ایکٹ، 1950‘ (ریپریزنٹیشن آف دی پیپل ایکٹ, 1950) کی دفعہ 31 کے تحت اس شخص کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔تاہم، یہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ 178دھاراوی اسمبلی حلقے میں، گردھاری سوامی ناتھ جیسوال (رہائشی: گنگا دھر لال چال، 90 فٹ روڈ، دھاراوی ایسٹ) نے ایک ہی دن میں 24 درخواستیں دائر کیں۔ یہ عمل مقررہ قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے مطابق، دھاراوی پولیس اسٹیشن میں گری دھاری سوامی ناتھ جیسوال کے خلاف ‘ریپریزنٹیشن آف دی پیپل ایکٹ، 1950’ (ریپریزنٹیشن آف دی پیپل ایکٹ, 1950) کی دفعہ 31 کے تحت شکایت درج کرائی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ‘فارم 7’ (فارم 7) کی ایسی درخواستیں جمع کرائیں جن میں غلط اور غیر درست معلومات درج تھیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان