مہاراشٹر
۷۰؍ سالہ لاپتہ معمر شخص ۱۲؍ دنوں بعداپنےافرادخانہ کے سپرد
ممبئی: ۷۰؍ سالہ رام راؤ داپکیکر اپنے افراد خانہ سے بچھڑ جانے کے بعد گھر میں ماتم چھا گیا تھا۔ افرادِ خانہ کو فکر لاحق ہوگئی تھی کہ عمر رسیدہ کمزور شخص بے گھر ہوکر کہاں اور کس حال میں ہوں گے؟ یہ سوچ کر کھانا حلق سے نیچے نہیں اُتر رہا تھا۔ ایک سماجی بیدار شخص اجئے ماڑی ٹیم گھر کا ساکن کی نظر بوڑھے شخص پر پڑی تو دل پسیج گیا۔ ماڑی نے دیکھا کہ موسلادھار بارش میں بھیگا ہوا ایک معمر شخص ٹھنڈی سے کانپ رہا ہے، تو اجئے ماڑی نے ان سے گفتگو کرنے کی غرض سے سوال کیا کہ بابا آپ کہاں رہتے ہو ؟تو انہوں نے کہا کہ میں ناندیڑ میں رہتا ہوں ۔ اجئے نے سوال کیا کہ اتنی طوفانی بارش میں آپ یہاں کیا کررہے ہو؟ معمر شخص رام راؤ داپکیکر نے کہاکہ میں اپنے افراد خانہ سے جدا ہوگیا ہوں اور راستہ بھٹک گیا ہوں۔ میرا لڑکا ممبئی میں ہی رہتا ہے لیکن کس علاقہ میں رہتاہے میں نہیں جانتااور نہ ہی میرے پاس اس کا موبائل نمبر ہے۔ اجئے ماڑی معمر شخص کو شانتی نگر پولس اسٹیشن لے گیا۔شانتی نگر پولس اسٹیشن کی پولس انسپکٹر ممتا ڈسوزا نے سب سے پہلے معمر شخص کا علاج کروایا۔تحقیقاتی دستہ میں پی ایس آئی چالکے اور سنکٹےکے زیر نگرانی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔ پی ایس آئی نے ناندیڑ پولس اسٹیشن میں ایک شناساپولس کارکن امول انگلے سےفون پر بات چیت کرکے رام راؤ کے متعلق معلومات جمع کرنے کا حکم دیا۔گاؤں کا پتہ اور رام راؤ کی تصویر بھیجنے کے بعد نائب سرپنچ نے پولس سے کہا کہ ٹھانے کے نیو اشوک نگر میں ان کا فرزندتکارام دابکیکر رہائش پذیر ہے وہ ٹھانے میں ہی بر سرِ روزگار ہے۔آپ ان سے جلد ازجلدرابطہ قائم کریں میں ان کے فرزند کا نمبر بھی آپ کو دیتا ہوں ۔ پولس کو ناندیڑ سے موصول نمبر پر تکارام کو سب سے پہلے فوٹو بھیجا گیا اور پوچھا گیا کہ یہ کس شخص کی تصویر ہے؟ تکارام نے کہا کہ یہ تو میرے والدہیں جو پچھلے ۱۲؍ دنوں سے اچانک لاپتہ ہوگئے تھے۔ اس ضمن میں کاپورواڑی پولس اسٹیشن میں مسنگ شکایت درج کرائی تھی ۔ انسپکٹر ممتا ڈیسوزا نے کاپور واڑی پولس اسٹیشن میں معاملہ کی تصدیق کرکے تکارام کو شانتی نگر پولس اسٹیشن بُلایا اور معمر شخص کو اپنے فرزند کے سپرد کردیا۔ تکارام نے ٹیم نگر کے اجئے ماڑی اور شانتی نگر پولس اسٹیشن کی پولس انسپکٹر ممتا ڈیسوزا سمیت پورے پولس محکمہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
(جنرل (عام
دہلی سے 1700 کلومیٹر دور کسانوں کا احتجاج، ممبئی-بنگلور ہائی وے پر دو دن سے بیٹھے، مہاراشٹر-کرناٹک سرحد بلاک

پونے : مہاراشٹر-کرناٹک سرحد پر کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بدھ کے روز مصروف ممبئی-بنگلور قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پڑا۔ پولیس نے مسافروں کو راستے سے بچنے کا مشورہ دیا ہے اور گوگل میپس سے متاثرہ حصے کو بند کے طور پر دکھانے کی درخواست کی ہے۔ کولہاپور رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس رنجن کمار شرما نے لوگوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ پولیس نے گوگل میپس کے حکام کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ وہ کرناٹک میں مہاراشٹر سرحد کے قریب کوگنولی ٹول پلازہ پر جاری احتجاج کی وجہ سے نیشنل ہائی وے 48 کے متاثرہ حصے کو بند دکھایا جائے۔ کسان منگل کی صبح سے گنے کی قیمتوں، ایتھنول کی قیمتوں اور دیگر مطالبات کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاج نے کولہاپور اور مہاراشٹر کے دیگر حصوں سے کرناٹک اور بنگلورو کے بیلگاوی تک ٹریفک میں خلل ڈالا ہے۔
یہ ناکہ بندی کا دوسرا دن ہے، اور مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ کوگنولی ٹول بوتھ کے دونوں طرف بھاری گاڑیاں، جیسے ٹرک اور کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ستارہ سے بیلگاوی کا سفر رحمت پور، تسگاؤں، میراج اور گوکاک کے راستے کریں۔ ایک اور متبادل راستہ کراڈ کو بیلگاوی سے اشٹا، سانگلی اور میراج سے جوڑتا ہے، جہاں سے لوگ جنوب کا سفر کر سکتے ہیں۔ تاہم، مہابلیشور، ستارہ، سانگلی، اور کولہاپور جانے والے مسافروں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پونے رینج کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ہائی ویز) ڈاکٹر شیواجی پوار کے دفتر کے مطابق بدھ کی صبح بھی حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی شاہراہ 48 پر سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو۔ احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام ہے، اور معمول پر آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ شرما نے کہا کہ حالات بہتر ہونے پر مسافروں کو مطلع کیا جائے گا۔
اہلکار نے کہا کہ ٹریفک معمول پر آنے کے بعد پولیس گوگل میپس کو مطلع کرے گی تاکہ سڑک بند کرنے کی ایڈوائزری واپس لی جا سکے۔ شرما نے کہا کہ ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس کی مدد سے ان متبادل راستوں پر ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر سفر ملتوی نہیں کیا جا سکتا تو ان راستوں کا استعمال کریں۔ مہاراشٹر کی سوابھیمانی شیتکاری تنظیم اور کرناٹک کی رعیت سنگھ نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد یہ ناکہ بندی کر دی ہے۔ مہاراشٹر تنظیم کے صدر راجو شیٹی نے کہا کہ کسانوں کی تنظیمیں سالانہ کرشنگ سیزن کے آغاز سے چند دن پہلے چینی کی ایم ایس پی میں 50 روپے فی کلو گرام اور ایتھنول کی خریداری کی قیمت 70 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اگر یہ مطالبات پورے ہو جاتے ہیں تو شوگر ملیں کسانوں کو ان کی مانگی ہوئی 5000 روپے فی ٹن ادا کر سکیں گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں ‘ایم-ڈی’ نشہ آور اسمگلنگ کرنے والے دو ملزمین گرفتار

ممبئی آزاد میدان یونٹ ۱۴اکتوبر کو چیمبور علاقے میں گشت کر رہی تھی تب دو افراد مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے نظر آئے۔ ان کی تلاشی لے کر مذکورہ کارروائی میں دوملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوئ کیا ہے . ملزمین کے قبضے سے 117.58 گرام وزنی ‘ایم-ڈی’ (میفیڈرون) یہ نشہ آور چیزملزم نمبر 2 کے پاس سے 213.91 وزنی ‘ایم-ڈی’ (میفیڈرون) یہ نشہ آور چیز کل 331.49 گرام وزنی ‘ایم-ڈی’ (میفیڈرون) یہ نشہ آور چیز ضبط مال مقدمہ کی کل قیمت (قیمت کا اندازہ روپے 10,14,470/-مذکورہ ملزمین پر دفعہ-8(ک) سہ 22(ک) 29 این ڈی پی ایس قانون1985 کے تحت جرم داخل کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔مذکورہ کامیاب کارکردگی یہ پولس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر جرائم انل کنبھارے،ایڈیشنل کمشنر کرشن کانت ڈی سی پی پورنیما چوگلےشرینگی، ممبئی نے کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
غیر قانونی طور پر گانجا یا نشہ آور چیز اڈیشہ سے لا کر ممبئی میں فروخت کرنے والا گرفتار

ممبئی : منشیات مخالف دستہ گھاٹکوپر یونٹ کی ٹیم نے گشت کے دوران سانتاکروز چیمبور لنک روڈ برج کے نزدیک، لوکمانیا ٹلک ٹرمینس ریلوے اسٹیشن کے باہر کے گارڈن کے نزدیک، ٹلک نگر، چیمبور (مشرق) ممبئی اس جگہ پر نشہ آور چیزوں کی فروخت کے قریب کھڑے شخص کو حراست میں لے کر اس کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 22 کلو 960 گرام وزن کا ‘گانجا’ یہ نشہ آور مادہ ملنے سے دفعہ 8(ک) سہ 20(ک) این ڈی پی ایس قانون 1985 کے تحت جرم درج کرکے گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ گرفتار ملزم سے کی گئی تفتیش کے دوران اس نے مذکورہ نشہ آور چیز ا ڈیشہ ریاست سے لائی ہے اور وہ فروخت کے لیے ممبئی آیا ہے ایسا ثابت ہوا ہے۔ گرفتار ملزم منیش کمار بیجناتھ چودھری، عمر 25 سال ہے مذکورہ مذکورہ ملزم سے 22 کلو 960 گرام وزن کا گانجا یہ نشہ آور چیز قیمت تقریباً 11,48,000/- کی ضبط کی گئی ہے۔ مذکورہ کامیاب کارروائی یہ دیون بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر جرائم انل کنبھارے، کرشن کانت اپادھیائے ڈی سی پی پورنیما چوگلے شرینگی نے کی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
سیاست1 year agoملک میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے… الیکشن کمیشن کل کی پریس کانفرنس میں راہول گاندھی کے ووٹ چوری کے الزامات کا جواب دے سکتا ہے۔
