Connect with us
Wednesday,14-October-2026

مہاراشٹر

مالیگاؤں: منماڑ چوپھلی پر دلخراش حادثہ، موٹر سائیکل سوار ہلاک

Published

on

Malegaon-Moto-Cycle-Accident

مالیگاؤں: پولس کنٹرول روم سے موصول اطلاع کے مطابق منماڑ روڈ پر ایسر پیٹرول پمپ کے پاس پیش آئے سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار کی موت ہوگئی۔ اس سلسلے میں سوریہ بھان کھنڈے راؤ کاڑے نے اپنی شکایت درج کرائی اور بتایا کہ تیز رفتار ایسر گاڑی نمبر MH.04.FD. 3423 جوکہ منماڑ سے مالیگاؤں کی طرف تیز رفتاری سے گذر رہی تھی اور آگے چل رہی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کے دوران مخالف سمت سے آرہی موٹر سائیکل نمبر MH.41.AW.8637 کو زبردست ٹکر دے دی۔ اس تصادم میں موٹر سائکل سوار ون چتر آنند اگمز شدید زخمی ہوا اور چل بسا۔ اس سلسلے میں قلعہ پولس نے ایسر گاڑی ڈرائیور کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

(جنرل (عام

دہلی سے 1700 کلومیٹر دور کسانوں کا احتجاج، ممبئی-بنگلور ہائی وے پر دو دن سے بیٹھے، مہاراشٹر-کرناٹک سرحد بلاک

Published

on

Kissan

پونے : مہاراشٹر-کرناٹک سرحد پر کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بدھ کے روز مصروف ممبئی-بنگلور قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پڑا۔ پولیس نے مسافروں کو راستے سے بچنے کا مشورہ دیا ہے اور گوگل میپس سے متاثرہ حصے کو بند کے طور پر دکھانے کی درخواست کی ہے۔ کولہاپور رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس رنجن کمار شرما نے لوگوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ پولیس نے گوگل میپس کے حکام کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ وہ کرناٹک میں مہاراشٹر سرحد کے قریب کوگنولی ٹول پلازہ پر جاری احتجاج کی وجہ سے نیشنل ہائی وے 48 کے متاثرہ حصے کو بند دکھایا جائے۔ کسان منگل کی صبح سے گنے کی قیمتوں، ایتھنول کی قیمتوں اور دیگر مطالبات کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاج نے کولہاپور اور مہاراشٹر کے دیگر حصوں سے کرناٹک اور بنگلورو کے بیلگاوی تک ٹریفک میں خلل ڈالا ہے۔

یہ ناکہ بندی کا دوسرا دن ہے، اور مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ کوگنولی ٹول بوتھ کے دونوں طرف بھاری گاڑیاں، جیسے ٹرک اور کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ستارہ سے بیلگاوی کا سفر رحمت پور، تسگاؤں، میراج اور گوکاک کے راستے کریں۔ ایک اور متبادل راستہ کراڈ کو بیلگاوی سے اشٹا، سانگلی اور میراج سے جوڑتا ہے، جہاں سے لوگ جنوب کا سفر کر سکتے ہیں۔ تاہم، مہابلیشور، ستارہ، سانگلی، اور کولہاپور جانے والے مسافروں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پونے رینج کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ہائی ویز) ڈاکٹر شیواجی پوار کے دفتر کے مطابق بدھ کی صبح بھی حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی شاہراہ 48 پر سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو۔ احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام ہے، اور معمول پر آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ شرما نے کہا کہ حالات بہتر ہونے پر مسافروں کو مطلع کیا جائے گا۔

اہلکار نے کہا کہ ٹریفک معمول پر آنے کے بعد پولیس گوگل میپس کو مطلع کرے گی تاکہ سڑک بند کرنے کی ایڈوائزری واپس لی جا سکے۔ شرما نے کہا کہ ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس کی مدد سے ان متبادل راستوں پر ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر سفر ملتوی نہیں کیا جا سکتا تو ان راستوں کا استعمال کریں۔ مہاراشٹر کی سوابھیمانی شیتکاری تنظیم اور کرناٹک کی رعیت سنگھ نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد یہ ناکہ بندی کر دی ہے۔ مہاراشٹر تنظیم کے صدر راجو شیٹی نے کہا کہ کسانوں کی تنظیمیں سالانہ کرشنگ سیزن کے آغاز سے چند دن پہلے چینی کی ایم ایس پی میں 50 روپے فی کلو گرام اور ایتھنول کی خریداری کی قیمت 70 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اگر یہ مطالبات پورے ہو جاتے ہیں تو شوگر ملیں کسانوں کو ان کی مانگی ہوئی 5000 روپے فی ٹن ادا کر سکیں گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں ‘ایم-ڈی’ نشہ آور اسمگلنگ کرنے والے دو ملزمین گرفتار

Published

on

ممبئی آزاد میدان یونٹ ۱۴اکتوبر کو چیمبور علاقے میں گشت کر رہی تھی تب دو افراد مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے نظر آئے۔ ان کی تلاشی لے کر مذکورہ کارروائی میں دوملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوئ کیا ہے . ملزمین کے قبضے سے 117.58 گرام وزنی ‘ایم-ڈی’ (میفیڈرون) یہ نشہ آور چیزملزم نمبر 2 کے پاس سے 213.91 وزنی ‘ایم-ڈی’ (میفیڈرون) یہ نشہ آور چیز کل 331.49 گرام وزنی ‘ایم-ڈی’ (میفیڈرون) یہ نشہ آور چیز ضبط مال مقدمہ کی کل قیمت (قیمت کا اندازہ روپے 10,14,470/-مذکورہ ملزمین پر دفعہ-8(ک) سہ 22(ک) 29 این ڈی پی ایس قانون1985 کے تحت جرم داخل کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔مذکورہ کامیاب کارکردگی یہ پولس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر جرائم انل کنبھارے،ایڈیشنل کمشنر کرشن کانت ڈی سی پی پورنیما چوگلےشرینگی، ممبئی نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

غیر قانونی طور پر گانجا یا نشہ آور چیز اڈیشہ سے لا کر ممبئی میں فروخت کرنے والا گرفتار

Published

on

ممبئی : منشیات مخالف دستہ گھاٹکوپر یونٹ کی ٹیم نے گشت کے دوران سانتاکروز چیمبور لنک روڈ برج کے نزدیک، لوکمانیا ٹلک ٹرمینس ریلوے اسٹیشن کے باہر کے گارڈن کے نزدیک، ٹلک نگر، چیمبور (مشرق) ممبئی اس جگہ پر نشہ آور چیزوں کی فروخت کے قریب کھڑے شخص کو حراست میں لے کر اس کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 22 کلو 960 گرام وزن کا ‘گانجا’ یہ نشہ آور مادہ ملنے سے دفعہ 8(ک) سہ 20(ک) این ڈی پی ایس قانون 1985 کے تحت جرم درج کرکے گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ گرفتار ملزم سے کی گئی تفتیش کے دوران اس نے مذکورہ نشہ آور چیز ا ڈیشہ ریاست سے لائی ہے اور وہ فروخت کے لیے ممبئی آیا ہے ایسا ثابت ہوا ہے۔ گرفتار ملزم منیش کمار بیجناتھ چودھری، عمر 25 سال ہے مذکورہ مذکورہ ملزم سے 22 کلو 960 گرام وزن کا گانجا یہ نشہ آور چیز قیمت تقریباً 11,48,000/- کی ضبط کی گئی ہے۔ مذکورہ کامیاب کارروائی یہ دیون بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر جرائم انل کنبھارے، کرشن کانت اپادھیائے ڈی سی پی پورنیما چوگلے شرینگی نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان