Connect with us
Wednesday,14-October-2026

مہاراشٹر

سابق وزیر ڈاکٹر ہیمنت دیشمکھ پر بدعنوانی کا پھر ایک کیس درج

Published

on

دھولیہ: یہاں وکھرن تعلقہ سندھ کھیڑا کے دوارکا دھیش اُپسا جل سنچن یوجنا کے ۵۶ لاکھ کی بدعنوانی کرنے کے معاملے میں سابق وزیر ڈاکٹر ہیمنت دیشمکھ، سکریٹری رام سنگھ راجپوت سمیت ضلع بینک کے سابق مینیجر، ٹھیکیدار، سوریش ان پر دونڈائچہ پولس میں اینٹی کرپشن بیورو ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنیل کوراڈے نے داخل کی گئی فریاد کے مطابق گناہ درج ہوا ہے۔ سابق وزیر ہیمنت دیشمکھ انہوں نے ۸۹-۱۹۸۸ء میں بھوکارسن بینک کے چیئرمن کے عہدے پر ہوتے ہوئے دوارکا دھیش اُپسا یوجنا مقام وکھرن اس سنستھا کے فیلڈ ورک میں زمین نہ ہوتے ہوئے اور وہاں پر کوئی رہائش پذیر ضرورت مند شہری نہ ہوتے ہوئے بھی غیر قانونی طریقہ پر چیئرمن بن کر وکھرن وکاس سوسائٹی کے بوگس ریزرویشن (ٹھہراؤ) ضلع بینک میں پیش کیا اور ضلع بینک سے ۸۸ لاکھ ۷۱ ہزار روپئے قرض سے دواکا دھیش اُپسا جل سنچن یوجنا تیار کرنے کے لئے حاصل کیا لیکن اس قرض سے یوجنا کا کام نہ کرتے ہوئے مذکورہ رقم ٹھیکیدار کو دے دی۔ اس کے بعد دوارکا دھیش اُپسا جل سینچن یوجنا کے خاص ۳۸۸؍ ممبران ہوتے ہوئے قرض معافی اسکیم میں ۵۶۰ کسانوں کی فہرست ضلع بینک میں پیش کی تھی اور مذکورہ قرض معاف کرکے لئے جانے کا الزام بھی لگایا ہے۔ اس معاملے پر وکھرن میں وکرم ہیرا من تائڈے اور شنکر سنگھ گراسے انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف انکوائری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر اینٹی کرپشن محکمہ کے گزشتہ چار برسوں سے تفتیش شروع تھی۔ جس میں ہیمنت دیشمکھ انہوں نے ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرکے گرفتاری کے تین دن قبل نوٹس ملنے کیلئے پٹیشن کی تھی۔ انہیں تین دنوں کی مدت کورٹ نے بحال کیا تھا۔ دونڈائچہ میں گھر کل بدعنوانی معاملے پر سابق ڈاکٹر ہیمنت دیشمکھ ان کی گزشتہ روز پولس کسٹڈی کی مدت مکمل ہونے پر تفتیش آفیسر اور ڈپٹی پولس آفیسر ڈاکٹر راجو بھجبل انہوں نے ڈاکٹر دیشمکھ کو کورٹ کسٹڈی میں رکھنے اک حکم دیا ہے۔ دونڈائچہ گھرکل معاملے پر ۱۹۱۶ء میں دونڈائچہ پولس میں سابق وزیر ڈاکٹر ہیمنت دیشمکھ سابق نگر پریسیڈنٹ ڈاکٹر رویندر دیشمکھ، گلاب سنگھ سونونے، وکرم پاٹل، سابق چیف آفیسر راہول رائے، راجندر شندھے، امول باگل ان پر گناہ داخل ہوا جبکہ تفتیش کے بعد سابق نگر سیوک گردھاری رام راکھیا ٹھیکیدار سنتوش جیسوال، ناظم شیخ ان پر گناہ درج ہوا ہے۔ ان میں سے گردھاری رام راکھیا کو جنوری سے گرفتار کیا گیا تھا وہ ابھی جیل میں قید ہے جبکہ دیگر ملزمان کو سپراری بیل ملی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں ‘ایم-ڈی’ نشہ آور اسمگلنگ کرنے والے دو ملزمین گرفتار

Published

on

ممبئی آزاد میدان یونٹ ۱۴اکتوبر کو چیمبور علاقے میں گشت کر رہی تھی تب دو افراد مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے نظر آئے۔ ان کی تلاشی لے کر مذکورہ کارروائی میں دوملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوئ کیا ہے . ملزمین کے قبضے سے 117.58 گرام وزنی ‘ایم-ڈی’ (میفیڈرون) یہ نشہ آور چیزملزم نمبر 2 کے پاس سے 213.91 وزنی ‘ایم-ڈی’ (میفیڈرون) یہ نشہ آور چیز کل 331.49 گرام وزنی ‘ایم-ڈی’ (میفیڈرون) یہ نشہ آور چیز ضبط مال مقدمہ کی کل قیمت (قیمت کا اندازہ روپے 10,14,470/-مذکورہ ملزمین پر دفعہ-8(ک) سہ 22(ک) 29 این ڈی پی ایس قانون1985 کے تحت جرم داخل کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔مذکورہ کامیاب کارکردگی یہ پولس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر جرائم انل کنبھارے،ایڈیشنل کمشنر کرشن کانت ڈی سی پی پورنیما چوگلےشرینگی، ممبئی نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

غیر قانونی طور پر گانجا یہ نشہ آور چیز ا ڈیشہ سے لا کر ممبئی میں فروخت کرنے والا گرفتار

Published

on

ممبئی تاریخ ۱۳اکتوبر منشیات مخالف دستہ گھاٹکوپر یونٹ کی ٹیم نے گشت کے دوران سانتاکروز چیمبور لنک روڈ برج کے نزدیک، لوکمانیا ٹلک ٹرمینس ریلوے اسٹیشن کے باہر کے گارڈن کے نزدیک، ٹلک نگر، چیمبور (مشرق) ممبئی اس جگہ پر نشہ آور چیزوں کی فروخت کے قریب کھڑے شخص کو حراست میں لے کر اس کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 22 کلو 960 گرام وزن کا ‘گانجا’ یہ نشہ آور مادہ ملنے سےدفعہ 8(ک) سہ 20(ک) این ڈی پی ایس قانون 1985 کے تحت جرم درج کرکے گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ گرفتار ملزم سے کی گئی تفتیش کے دوران اس نے مذکورہ نشہ آور چیز ا ڈیشہ ریاست سے لائی ہے اور وہ فروخت کے لیے ممبئی آیا ہے ایسا ثابت ہوا ہے۔گرفتار ملزم منیش کمار بیجناتھ چودھری، عمر 25 سال ہے مذکورہ مذکورہ ملزم سے 22 کلو 960 گرام وزن کا گانجا یہ نشہ آور چیز قیمت تقریباً 11,48,000/- کی ضبط کی گئی ہے۔ مذکورہ کامیاب کارروائی یہ دیون بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر جرائم انل کنبھارے، کرشن کانت اپادھیائے ڈی سی پی پورنیما چوگلےشرینگی،نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

‘فلیکس فری ممبئی’ مہم کے لیے عملی اقدام اپنے انتخابی حلقے سے غیر مجاز بینرزاز خود ہٹا کر مئیر نے مہم کا آغاز کیا

Published

on

ممبئی کی پہلی شہری، میئر ریتو تاوڑےنے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ محض اعلانات کرنے یا ہدایات جاری کرنے کے بجائے عملی اقدامات کے ذریعے مثال قائم کرنی چاہیے۔ میئر نے حال ہی میں شہر بھر سے غیر مجاز فلیکس بینرز، پوسٹرز اور اسٹیکرز ہٹانے کے لیے “دس دن کے لیے شادو باپّا تین سو پینسٹھ دن کے لیے فلیکس فری ممبئی کے عنوان سے ایک خصوصی مہم کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے بھی اس اقدام میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ اسی سلسلے میں، میئر ریتوتاؤڑے نے آج (14 اکتوبر 2026) اپنے انتخابی حلقے میں خود سڑکوں پر نکل کر اس مہم کا آغاز کیا۔ میئر ریتو تاؤڑےنے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ‘این’ وارڈ کے تحت آنے والے گھاٹ کوپر (مشرقی) کے مصروف علاقے جھولے لال چوک (وکرانت سرکل) اور گاروڈیا نگر میں نصب غیر مجاز اشتہاری ہورڈنگز، بینرز اور پوسٹرز کو ذاتی طور پر ہٹایا۔ آس پاس کے تمام غیر مجاز ہورڈنگز کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔ مزید برآں، میئر نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستقبل میں کوئی نیا غیر مجاز ہورڈنگ نہ لگایا جائے۔ مہم کے دوران شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹس (لائسنسنگ) ڈیپارٹمنٹ، مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ، انکروچمنٹ ریموول ڈیپارٹمنٹ (تجاوزات ہٹانے کا محکمہ) اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور عملہ موجود تھا۔ اپنے اقدامات کے ذریعے میئر نے ممبئی میں عوامی نمائندوں کے لیے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ اس اقدام نے ثابت کیا کہ جب عوامی نمائندے شہر کی خوبصورتی کو متاثر کرنے والے عوامل کی روک تھام کے لیے آگے بڑھ کر قیادت کرتے ہیں، تو اس سے انتظامیہ کے کام میں نمایاں آسانی پیدا ہوتی ہے۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی کوششوں کو اس وقت زبردست تقویت ملی جب میئر نے خود سڑکوں پر نکل کر غیر مجاز فلیکس بینرز، پوسٹرز اور اسٹیکرز ہٹانے کا بیڑا اٹھایا۔

ممبئی کو پلاسٹک، فلیکس میٹریل اور غیر مجاز ہورڈنگز کی لعنت سے مستقل طور پر نجات دلانے کے لیے، میئرریتو ٹاوڈے نے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو خط لکھ کر ‘زیرو ٹالرنس’ (عدم برداشت) کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس مہم کو وسیع پیمانے پر پھیلانے اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اتحاد پیدا کرنے کے لیے، میئر خود تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور رہنماؤں کو خطوط بھیج رہی ہیں۔ اس پالیسی میں سخت اقدامات شامل ہیں، جیسے کہ مجاز ہورڈنگز (اشتہاری بورڈز) کے لیے کیو آر (کیو آر) کوڈ کا نظام لازمی قرار دینا، غیر مجاز سائن بورڈز تیار کرنے والے پرنٹرز اور ایجنسیوں کو بلیک لسٹ کرنا، اور شہریوں کی شکایات کا زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹوں کے اندر ازالہ یقینی بنانا۔ اس مہم کے دوران اپنا پیغام پہنچاتے ہوئے میئر ریتو تاؤرےنے کہا کہ جس طرح ہم نے گنیش اتسو کے تہوار کے دوران ماحول دوست مٹی کے بتوں کو ترجیح دے کر ماحولیاتی تحفظ کی مثال قائم کی تھی، اسی طرح ممبئی کو سارا سال پلاسٹک اور فلیکس (فلیکس) کے فضلے سے پاک رکھنا ہر شہری اور عوامی نمائندے کا فرض ہے۔ میئر نے تمام جماعتوں کے عوامی نمائندوں، سماجی کارکنوں، تنظیموں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ممبئی کے حسن اور شہری نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے اپنے علاقوں میں اسی طرح کے اقدامات اٹھا کر اس مہم کی پیروی کریں۔ ممبئی کے شہریوں نے میئر کے اس ماحول دوست اقدام کا خیرمقدم کیا ہے، جنہوں نے اس کوشش کا آغاز اپنے ہی میونسپل وارڈ سے کیا ہے

Continue Reading
Advertisement

رجحان