Connect with us
Monday,09-June-2025
تازہ خبریں

جرم

مالیگاؤں میں کورونا کے 13 نئے معاملات کا انکشاف، ڈاکٹر تریبھون نے کی مالیگاؤں میں 27 کورونا پازیٹیو مریضوں کی تصدیق

Published

on

virus

(وفا ناہید)
مالیگاؤں میں جس تیزی سے کورونا وائرس اپنے پنجے گاڑھ رہا ہے اس سے پورے ناسک ڈسٹرکٹ میں ہیبت پھیل گئی ہیں. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج دوپہر ایک بجے تک پورے ناسک ضلع میں کورونا کے 30 کیس مثبت آئے ہیں. صرف مالیگاؤں میں ہی کورونا کے 27 مریضوں کا انکشاف ہوا ہے. کل رات تک 14 مریض تھے. ابھی دوپہر کی رپورٹ کے مطابق 13 اور نئے کیس سامنے آنے کی وجہ سے کل 27 کیس مثبت ہوگئے ہیں. اس ضمن میں جب نمائندے نے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر تریبھون سے رابطہ کیا تو انہوں نے مالیگاؤں میں کورونا کے 27 مثبت ہونے کی تصدیق کی. جس میں سے 2 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے. نمائندے نے جب ڈاکٹر تریبھون سے گلاب پارک میں کورونا متاثر کی موت کے بارے میں استسفار کیا تو. ڈاکٹر صاحب کہا کہ وہ عمرہ کرکے لوٹا تھا اور اپنی بیماری کو چھپا رہا تھا. جب نمائندے نے ڈاکٹر صاحب سے کہا کہ اس کورونا متاثر شخص کی موت تو 7 اپریل کو ہوئی تھی اور تقریبا ڈیڑھ 2 مہینے سے عمرہ بند کیا گیا ہے ساتھ ہی فلائٹ بھی بند ہے اور کورون کی علامتیں 14 دنوں کے اندر ظاہر ہوتے ہیں تو تب موصوف نے کہا کہ وہ شخص 3 مارچ کو مالیگاؤں آیا تھا. 7 اپریل کو اس شخص کی موت ہوئی ہے اور 8 اپرہل کو اس کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہیں. 3 مارچ سے 7 اپریل کے درمیان ایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہے. اگر ان تمام باتوں کو باریک بینی جائزہ لیا جائے تو کہیں نہ کہیں کچھ گڑبڑ ہونے کے امکانات ہیں. دوسرے عوام میں چہ مگوئیاں چل رہی ہیں. تدفین کو لے کر بھی کئی سوالات ہیں کہ اگر وہ شخص مشتبہ (suspected) تھا تو انتظامیہ نے اس کی تدفین کی اجازت کیسے دی. کیونکہ کورونا کے مریض کی تدفین میں کافی احتیاطی تدابیر ہیں اور اس شخص کی تدفین نارمل طریقے سے ہوئی. کہیں نظام الدین مرکز کی طرح مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوئی شازش تو نہیں؟؟؟ کیونکہ اس وقت مالیگاؤں کی صورتحال یہ ہے کہ برساتی مینڈک کی ٹرانے والے لیڈران کہاں چھپ گئے پتہ نہیں. ذرا ذرا سی بات پر پریس ریلیز اور اپنے بیانات کی وجہ سے مشہور لیڈران ایک دم گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہیں. جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ شہر اوت عوام کا کوئی پرسان حال نہیں. کسی یتیم کی طرح مالیگاؤں شہر انتظامیہ کے بھروسے ہیں. شہر میں سیاسی لیڈرشپ کا ویسے ہی فقدان تھا. اب کورونا نے ان لیڈران کو ہوم کوارٹنائن کردیا ہے. اب تو اہلیان مالیگاؤں کا اللہ ہی حافظ و ناصر ہے.

جرم

میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

Published

on

ED

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سائبر سیل نے 1.29 کروڑ روپے محفوظ کیا

Published

on

Cyber-...3

ممبئی : ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ڈیجیٹل اریسٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں 1.29 کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ کئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کو ہیلپ لائن 1930 پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی ولے پارلے میں ایک 73 سالہ ڈاکٹر نے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ بزرگ کو ویڈیو کال پر پولیس افسر اور جج بن کر کال کیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے نقدی نکالی گئی تھی اس معاملہ میں بینک اکاؤنٹ سے 2 جون سے 4 جون تک پانچ مرتبہ رقومات کی منتقلی کی گئی اور 2.89 کروڑ روپے منتقلی کئے گئے پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کرنے کے بعد این سی آر پی پورٹل پر شکایت کی اور بینک کے نوڈل افسر نے سائبر جرم میں 1.29 کروڑ روپے بینک کھاتے میں ہی منجمد کر دئیے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ کی رہنمائی میں کی گئی۔

Continue Reading

جرم

رام پور میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا، گائے کے محافظوں نے ایک ریٹائرڈ سی آر پی ایف جوان پر گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کر مارا پیٹا، ایف آئی آر درج

Published

on

Murder

رام پور : اتر پردیش کے رام پور ضلع میں 14 اپریل کو سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک ریٹائرڈ جوان پر گائے کے ذبیحہ کا الزام لگا کر مبینہ گائے کے محافظوں کی طرف سے حملہ کے معاملے میں قانونی پیچیدگیاں مزید سخت ہو گئی ہیں۔ عدالت کے حکم پر 13 مبینہ گائے کے محافظوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس واقعہ سے متعلق پولیس سے موصولہ شکایت کے مطابق یہ واقعہ 14 اپریل کو پیش آیا۔ ریٹائرڈ سی آر پی ایف جوان بھیم سنگھ اپنے ڈرائیور راجندر سنگھ کے ساتھ بریلی جارہے تھے۔ رام پور بریلی روڈ پر خالصہ ڈھابہ کے قریب ویگن آر کے ڈرائیور نے سی آر پی ایف کے ایک ریٹائرڈ جوان کی کار کو ٹکر مار دی۔ الزام ہے کہ مکیش پٹیل، روی شرما اور پردیپ ساگر سمیت 8-10 لوگ ویگن آر کار سے نیچے اترے۔ انہوں نے بھیم سنگھ کی گاڑی کی تلاشی لی اور گائے ذبیحہ کا الزام لگاتے ہوئے ان کی پٹائی کی۔ اس سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔

الزام ہے کہ پولیس نے ریٹائرڈ فوجی کی شکایت نہیں سنی۔ مبینہ گائے کے محافظوں کی شکایت پر سپاہی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔ جس کے بعد بھیم سنگھ نے عدالت میں اپیل کی۔ درخواست جمع کر کے مکیش پٹیل، روی شرما، پردیپ ساگر اور تقریباً 10 دیگر نامعلوم لوگوں کے خلاف شکایت کی گئی۔ عدالت نے دودھ تھانے کو دفعہ 173(4) بی این ایس ایس کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس تھانے نے بدھ کو بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔ حقائق کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com