Connect with us
Saturday,08-August-2026

(جنرل (عام

حب الوطنی کا ثبوت آپ کودینا ہوگا، کہ ہماری قربانیاں توتاریخ کے اوراق میں سنہرے حرفوں میں قید ہیں

Published

on

وفا ناہید
آج شہر میں جامعہ کے بے گناہ اور نہتے طلباء پر پولس کی جانب سے ظلم وبربریت کا جو ننگا ناچ کل سے جاری ہیں. کس طرح پولس نے کیمپس میں گھس کر طالبات پر بھی لاٹھی چارج کیا پوری یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ کی. ساتھ ہی آنسو گیس کے گولے داغے. پولس کی اس جارحانہ کاروائی میں کتنے طلباء زخمی ہوئے، کچھ اساتذہ کے مطابق کتنے طلباء اب بھی لاپتہ ہے. ان معصوم بے گناہوں کا قصور کیا تھا کہ پولس نے ظلم وبربریت کا دہانہ ان معصوموں پر کھول دیا. اتنا ہی بسوں میں آگ لگا کرانہیں جلایا گیا اوراس کا الزام بھی ان بے گناہوں کے سر منڈھ دیا گیا. جامعہ کے ان طلباء کا قصور یہ تھا کہ وہ ہٹلر شاہی مودی سرکار کے راج میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف اپنا خاموش اور پرامن احتجاج درج کرا رہے تھے. جس کی وجہ سے مودی سرکار کے چاروں پائے ہل گئے تھے. ان طلباء کے خاموش احتجاج میں مودی حکومت کو اپنی شکست صاف نظر آرہی تھی. تب پھر کی تھا. ان کی آواز کو دبانے کے لئے پولس کا سہارا لیا گیا مگر کیا یہ تانا شاہی سرکار بھول گئی کہ اسپرنگ کو جتنی شدت سے دبایا جاتا ہے وہ اتنی ہی شدت سے پلٹ کر آتی ہے. مودی حکومت بھول گئی کہ وقت نے بڑے بڑے جابر اور ظالم ہٹلر کو نہیں بخشا تو یہ کس کھیت کی مولی ہے. کل جامعہ میں جو کچھ بھی ہوا وہ نہایت افسوسناک ہے. جمہوری ملک میں یہ جمہوریت کا سرعام قتل ہے. جو مسلسل مودی سرکار کررہی ہیں. ارے مسلمانوں سے ان کی حب الوطنی کا ثبوت مانگنے والے تم کون ہو ؟ مسلمانوں نے اس دیش کے لئے کو کچھ کیا ہے. وہ تاریخ کے اوراق میں سنہرے الفاظ میں قید ہے. تم تو اس ملک کے وہ سیاہ داغ ہو جسے بتاتے ہوئے ہمیں شرم محسوس ہوگی. اس ملک کو ہمارے اجدادحب برٹش گورنمنٹ سے آزاد کراسکتے ہیں تو ہم میں اتنی طاقت ہے کہ تم جیسے وقت کے فرعونوں سے ہم اس ملک کو بچا لیں گے. مسلسل مسلمانوں کے صبر وضبط کا امتحان لیا گیا. کبھی گئو رکھشا کے نام پر، کبھی لو جہاد، گھر واپسی تو کبھی طلاق ثلاثہ بل کے نام پر شریعت میں مداخلت کر کے اس کے بعد بھی تمہارا خون ٹھنڈا نہیں ہوا تو مسلمانوں کی مآب لنچنگ نہیں پولیٹیکل مرڈر کرکے انہیں اپنے ہی گھر میں خوفزدہ کیا گیا. جب بات یہاں بھی نہیں بنی تو این آر سی کے نام سے ڈرایا گیا. اب این آر سی کو چھوڑ کر تم شہریت تعلیمی بل اٹھا لائے. جس میں واضح طور پر مسلمانوں کا نام چھوڑ کر تمام مذاہب کو ہندوستانی شہریت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا. ارے تم کیا ہم سے دستاویز مانگو گے؟ یہ ملک ہمارا ہے. اس کی مٹی ہمارے اجداد کے خون سے لالہ زار ہیں. تم قربانی کی بات کرتے ہو. قربانی کا مطلب پتہ ہے. اس ملک کی ایک ایک اینٹ پر ہمارے اجداد کا نام لکھا ہے. یہ ہمارا اپنا گھر ہے. ہمارا اپنا ہندوستان. جس وقت دیش پر انگریز حکمرانی کررہے تھے. اس ملک کو اپنا غلام بنالیا تھا. اس وقت تم نے اس ملک کے لئے کیا کیا تھا. اب تم ہمیں ثبوت دونگے. اپنی حب الوطنی ثابت کروں گے. ورنہ اس ملک کے غداروں میں تمہارا نام تو پہلے سے شامل ہے. اب ہم کوئی ثبوت نہیں دیں گے. نا بار بار اپنی قربانیوں کو دہرائیں گے کیونکہ ہماری قربانیوں کی گواہ اس دیش کی مٹی ہے. جس میں ہمیں مرنے کے بعد مل جانا ہے. ہماری حب الوطنی کا ثبوت تاریخ کے اوراق ہیں. جسے کوئی بدل نہیں سکتا. مسلمانوں کو مت للکارو. کیونکہ اگر مسلمان اپنے پر آگئے تو تمہاری حکومت کا تختہ پلٹ کر تمہیں جہنم رسید کر دیں گے. ہمارے اجداد سے روم اور فارس کی بڑی بڑی طاقتیں کانپتی تھیں. اس لئے سنبھل جاؤ اگر 5 سال پورے کرنے ہیں تو شہریت تعلیمی بل واپس لے لو. ورنہ 1947 کی جنگ آزادی کے بعد اس ملک کو فرقہ پرست زعفرانی طاقتوں سے آزاد کرانے کے لئے ایک اور جنگ انتظار کر رہی ہے.

ممبئی پریس خصوصی خبر

لوک مانیہ تلک جنرل اسپتال میں ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولیات دستیاب کرائی جائیں گی، ایڈیشنل میونسپل کمشنر کی ہدایت

Published

on

Lokmanya-Tilak-G.-Hospital

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام لوک مانیا تلک جنرل ہسپتال میں مختلف طبی علاج کے خواہشمند مریضوں کی بڑی تعداد دیکھنے میں آتی ہے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (سٹی) پراجکتا ورما لاونگارے نے ہدایت دی ہے کہ صحت کی دیکھ بھال کی مختلف خدمات کے لیے نقد اور ڈیجیٹل ادائیگی دونوں کے اختیارات دستیاب کرائے جائیں۔ انہوں نے ہسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایچ ایم آئی ایس) کو ہسپتال کے اندر مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ سائن کے لوک مانیا تلک جنرل ہسپتال میں فی الحال صلاحیت میں توسیع کا منصوبہ جاری ہے۔ پراجکتا ورما لاونگارے نے توسیعی کام کی پیشرفت کا ذاتی طور پر معائنہ کرنے کے لیے آج (8 اگست 2026) ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، مختلف وارڈز، ایم آئی سی یو، اور سی سی ٹی وی کنٹرول روم سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

مریضوں اور ان کے لواحقین کو فی الحال مختلف طبی خدمات، جیسے ایکس رے، ایم آر آئی اسکین، آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) کیس پیپرز، اور طبی خدمات کی فیس کے لیے نقد ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔ ان مقامات پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت کے لیے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) مشینیں فراہم کی جانی چاہئیں۔ مزید برآں، ہسپتال کے اندر قطاروں کو کم کرنے میں مدد کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے ایک وقف کاؤنٹر قائم کیا جانا چاہیے۔ محترمہ ورما لاونگارے نے نوٹ کیا کہ ڈیجیٹل ادائیگی کے اختیارات شہریوں، مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو زیادہ سہولت فراہم کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر (پبلک ہیلتھ) شرد اوگھاڈے، ڈپٹی کمشنر (زون-2) پرشانت ساپکلے، ڈائرکٹر (میڈیکل ایجوکیشن اینڈ میجر ہاسپٹل) ڈاکٹر شیلیش موہتے اور اسسٹنٹ کمشنر (ایف نارتھ) مسٹر ارون کشر ساگر سمیت افسران اور عملہ موجود تھا۔

مسز ورما-لاونگرے نے ہسپتال کی مرکزی عمارت (فیز 2اے)، آنکولوجی کی عمارت اور دیگر علاقوں میں جاری کاموں کا معائنہ کیا، جبکہ پروجیکٹ کی حالت کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نئے ترقی پذیر ہسپتال کے اندر شہریوں کے ساتھ ساتھ رہائشی ڈاکٹروں اور عملے کے لیے تفریحی مقامات بنائے جائیں۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کے داخلی دروازے اور احاطے کے اندر شہریوں کے لیے رکاوٹوں سے پاک واک ویز کی دستیابی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ کنٹرول روم میں عملے کو باقاعدگی سے تعینات کیا جائے ہسپتال میں کام کرنے والے عملے کی سی سی ٹی وی کنٹرول روم کے ذریعے نگرانی کی جانی چاہیے تاکہ ملازمین اپنے مقررہ وقت سے پہلے احاطے سے نکل جائیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) ہیڈکوارٹر میں انسانی وسائل کا محکمہ پہلے ہی مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے عملے کی حاضری کی نگرانی کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کنٹرول روم سے چلنے والے پبلک ایڈریس سسٹم کے نفاذ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ہسپتال میں صفائی ستھرائی کو ترجیح دیتے ہوئے انہوں نے سٹاف کو مخصوص یونیفارم فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ہسپتال کو چوہا اور آوارہ کتوں کی اذیت سے پاک رکھنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) پراجکتا ورما-لاونگارے نے ہدایت دی کہ ہسپتال میں ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایچ ایم آئی ایس) کو لاگو کیا جائے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

آسام سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی اپیل، اہل خیر و معاونین حضرات زیادہ سے زیادہ تعاون کریں

Published

on

Arshad-Madni

ممبئی : جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے اراکینِ عاملہ، مدعوئین خصوصی اور معززینِ شہر کی ایک اہم مشاورتی میٹنگ ریاستی دفتر، امام باڑہ کمپاؤنڈ، ممبئی میں صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، جس میں اراکینِ عاملہ، مدعوئین خصوصی اور شہر کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ ممبئی کے صابو صدیق مسافر خانہ میں امارت شرعیہ کی میٹنگ میں شرکت کیلئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ارکان مجلس عاملہ اور مدعوئین خصوصی کو دعوت دی گئی تھی، اسی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ریاستی دفتر میں یہ میٹنگ منعقد کر لی گئی۔

میٹنگ میں آسام میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کو جمعیۃ علماء ہند کے صدر محترم مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء آسام کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے جاری راحت رسانی اور امدادی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر آسام کے متاثرین کی فوری اور مؤثر مدد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مفتی محمد یوسف قاسمی نے اراکینِ عاملہ، مدعوئین خصوصی ضلعی صدور و نظماء اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی استطاعت کے مطابق تعاون پیش کریں۔ انھوں نے کہا کہ دفتر میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے رسیدات الگ کر دی گئی ہیں، آپ حضرات اپنے ساتھ رسید بک بھی لے جائیں۔ ائمہ مساجد سے بھی درخواست ہے کہ وہ اپنی مساجد میں اس کا اعلان فرما کر مخیرین کو اس جانب متوجہ فرمادیں

میٹنگ میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بڑی تعداد برادرانِ وطن کی ہے، تاہم مصیبت اور آفت کے موقع پر مذہب و ملت سے بالاتر ہوکر انسانیت کی بنیاد پر متاثرین کی مدد کرنا ہم سب کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں شرعی اصولوں کی رعایت کرتے ہوئے زکوٰۃ کے بجائےعطیات، للہ اور سود (انٹرسٹ) کی رقم سے تعاون حاصل کریں، تاکہ ضرورت مند اور متاثرہ خاندانوں تک بروقت امداد پہنچائی جا سکے۔

شرکاءِ میٹنگ نے آسام کے سیلاب متاثرین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر اپنی استطاعت کے مطابق امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ اس میٹنگ میں ریاستی مجلس عاملہ ،مدعوئین خصوصی اور معززین شہر نے خاصی تعداد میں شرکت کی۔

جمعیۃعلماء مہاراشٹر

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

جوہو : سیکورٹی گارڈ قتل کے بعد تاجر کے خاندان کو قتل کرنے اور لوٹ مار کی سازش بے نقاب، ملزمین کا سارا منصوبہ ناکام، ملزمین گرفتار

Published

on

Arrest...-2

ممبئی : ممبئی میں ایک سیکورٹی گارڈ کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے پولس نے لوٹ مار کی سازش کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ 2 اگست 2026 کو صبح چار بجے کے درمیان ایک واقعہ پیش آیا (جوہو پولیس اسٹیشن سی آر نمبر 1236/2026؛ سیکشن 103(1)، 310(3) بی این ایس کی 238) جہاں ملزمین ایک رہائشی عمارت پر پہنچے جو ایک تاجر کو لوٹنے کے ارادے سے گئے تھے۔ لٹیروں نے عمارت کے سیکورٹی گارڈ منوج کمار ایودھیا یادو (38) پر حملہ کیا، اسے کپڑے کی رسی سے گلا دبا کر قتل کیا، اور اس کی لاش کو عمارت کے پانی کے ٹینک میں پھینک دیا۔ جرم کے فوراً بعد، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ویسٹ زون-2) کی نگرانی میں مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر تفتیش شروع کی گئی۔ تفتیش کے دوران تاجر کے اہل خانہ اور اس کے دوست کے ذریعہ گھریلو ملازم (باورچی) کے ملوث ہونے کے بارے میں معلومات سامنے آئی۔ باورچی، جوگیشور اُڑن ملک (عرف کشن) اور اس کے ساتھی وجے گونزاری کو حراست میں لینے پر، یہ انکشاف ہوا کہ ملک نے تاجر کی بیوی اور بیٹی کے ساتھ مل کر تاجراس کے رشتہ دارکو قتل کرنے اور گھر سے نقدی اور زیورات لوٹنے کی سازش رچی تھی۔ معلوم ہوا کہ یہ سازش پچھلے دو سال سے منصوبہ بندی کے مراحل میں تھی۔ سازش کے پیچھے ماسٹر مائنڈ کے طور پر، جوگیشور اڑن ملک (عرف کشن) نے وجے گونزاری کی مدد لی اور اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تین اضافی ساتھیوں شرد یرودکر (41)، اس کے بھائی مہادیو یروڈکر (35) اور انیکیت بورناک (30) کو مقرر کیا۔ تفتیش کے دوران مرکزی ملزم جوگیشور ملک نے اپنے ساتھیوں کا متوفی سیکورٹی گارڈ منوج کمار یادو سے تعارف کرایا۔ 2 اگست کی رات، ملزمان عمارت کے قریب جمع ہوئے اور سیکورٹی گارڈ کے ساتھ شراب پینے بیٹھ گئے۔ انہوں نے گارڈ کا گلا گھونٹ دیا، اس کے ہاتھ باندھ دیے اور اس کی لاش کو پانی کے ٹینک میں پھینک دیا۔ اس کے بعد، صبح 4:00 بجے کے قریب، ملزم 6ویں منزل پر گیا اور ڈپلیکیٹ نقلی چابی کا استعمال کرتے ہوئے ایک تاجر کے فلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ تاہم، دروازہ کھولنے میں ناکامی کے بعد، انہوں نے کوشش ترک کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ یہ تفتیش ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (ویسٹ ریجن) ابھینو دیشمکھ اور ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون 2، ویسٹ) مسٹر موہت کمار گرگ کی رہنمائی میں کی گئی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان