ممبئی پریس خصوصی خبر
بی جے پی کوعین الیکشن کے وقت ہی کیوں اہم شخصیات یاد آئیں ؟

ممبئی :این سی پی کے ترجمان ورکن پارلیمنٹ ایڈوکیٹ مجید میمن نے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے منشور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2014 سے مہاراشٹر میں شیوسینا بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت برسر اقتدار ہے۔ نیزان پانچ سالوں میں انہوں نے ویرساورکر، مہاتما پھولے اور ساوتری بائی پھولے کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کی سفارش کیوں نہیں کی ؟اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مجید میمن نے کہا کہ عین انتخابات کے وقت ان رہنماؤں کو بھارت رتن دینے کی بھارتیہ جنتا پارٹی کو کیسے خیال آیا اس کا جواب مہاراشٹر کی عوام 21 اکتوبر کو دیں گے۔ ایڈوکیٹ مجید میمن نے یہ بھی کہا کہ انتخابی منشور میں ریاست کے ایک کروڑ بے روزگار نوجوانوں کو بی جے پی نے روزگار دستیاب کرانے کا وعدہ کیا ہے، یہ بھی صرف ایک انتخابی ڈھکوسلا ہے۔ کیونکہ 2014 میں جب بی جے پی برسر اقتدار آئی تھی، تب وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ہر سال ایک کروڑ افراد کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن روزگار دینا تو دور کی بات لاکھوں افراد کو حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا۔ مجید میمن نے کہا کہ پورے ملک کو سنگین معاشی حالت سے گزر نا پڑ رہا ہے۔ خود وزیر مالیات نرملا سیتا رمن کے شوہر نے حکومت کی غلط پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، اور ابھیجیت بینرجی (نوبل انعام یافتہ) نے بھی نوٹ بندی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مرکزی حکومت تمام محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کالا دھن روکنے کے نام پر محض دو گھنٹہ کے اندر ایک ہزار کی نوٹ پر پابندی لگا دی، اور پھر اس کے بعد پورے ملک نے جو تکلیف اٹھائی ہے وہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔ حالات اتنے خراب ہوگئے تھے کہ جس وقت وزیراعظم کا یہ فیصلہ آیا اس کے بعد سے ملک بھر میں لوگ کھانے کو ترس گئے، نیز علاج کیلئے گئے لوگوں کو بھی بہت تکلیف آئی لیکن اس کا کیا ہوا کچھ بھی کالا دھن سامنے نہیں آیا۔ مجید میمن نے مزید کہا کہ پورے ملک کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر کی حالت بھی ان کی پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہوگئی ہے۔ پونا میں ماروتی کمپنی بند ہوگئی، جس میں ہزاروں لوگ بے روزگار ہوگئے اور یہ حالات پورے ملک کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر ہم کمزور ہوتے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم روزآنہ نئے نعروں کے ساتھ عوام سے وعدہ کرتے ہیں، لیکن ان کے وعدے میں کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دیتی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
یوسف ابراہانی کی گھر واپسی سماجواری پارٹی میں شمولیت

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر کانگریس کے سنئیر لیڈر اور اسلام جمخانہ کے چیئرمین ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی نے کانگریس کا دامن چھوڑنے کے بعد گھر واپسی کی ہے اور قومی صدر اکھلیش یادو کی موجودگی میں سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ابراہانی کے ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے, اور کہا ہے کہ مہاراشٹر میں سماجوادی پارٹی کو تقویت بخشنے کے لئے یوسف ابراہانی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے سماجوادی پارٹی ہی صف اول پر ہے اور یہی وہ جماعت ہے جو فرقہ پرستی کا مقابلہ کرتی ہے, اس لیے یوسف ابراہانی کو پارٹی میں شامل کیا ہے مجھے امید ہے کہ ابراہانی پارٹی کی تنظیمی امور کو مستحکم کرنے میں کوشاں رہیں گے, ابھی تک یوسف ابراہانی کو پارٹی میں کوئی عہدہ تفویض نہیں کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ابو عاصم اعظمی کریں گے۔ یوسف کے فرزند شہزاد ابراہانی، زیبا ملک نے بھی پارٹی میں شمولیت کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں ایک کروڑ سے زائد کی منشیات ضبط پانچ گرفتار

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے ممبئی شہر میں مختلف کارروائیوں میں 1.45 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ورلی، واڑی بندر، وڈالا علاقہ میں چار کارروائی میں اے این سی نے ۵۴۱ وزنی ایم ڈی ضبط کی ہے، جبکہ دو ملزمین کے قبضے سے ۲۰۳ گرام وزنی ایم ڈی ضبط کر کے ان کے خلاف باندرہ یونٹ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی کے ورلی میں گشت کے دوران ۸۶ گرام ایم ڈی ایک مشتبہ فرد سے ملی تھی، جسے گرفتار کر لیا گیا۔ گھاٹکوپر یونٹ نے واڑی بندر میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۵ گرام ایم ڈی برآمد کی ہے اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اسی طرح کاندیولی یونٹ نے وڈالا میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۸ گرام منشیات ضبط کی ہے اور اسے گرفتار کر لیا۔ گھاٹکوپر مانخورڈ میں کوڈین سیرپ پر کارروائی کرتے ہوئے ۸۴۰ کوڈین سیرپ کی بوتلیں ضبط کی ہے اور دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ تمام کارروائی میں اے این سی نے پانچ ملزمین کو گرفتار کر کے منشیات ضبط کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی شہر ومضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امبیڈکر جینتی منائی گئی، ڈاکٹر بابا صاحب کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین : سمیر وانکھیڈے

ممبئی : ممبئی شہر و مضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امیبڈکرجینتی منائی گئی, اس موقع پر پولس نے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے تھے, اتنا ہی نہیں پولس نے دادر چیتنہ بھومی پر زائرین کے لئے سخت پہرہ بھی لگایا تھا, جس کے سبب امبیڈکر جینتی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ممبئی میں جگہ جگہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا, چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین کا اژدہام تھا۔
دادر چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر اور آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے ان کے اصولوں پر زندگی بسر کرنے کی تلقین کی ہے, اور کہا ہے کہ ڈاکٹر بابا صاحب امیبڈکر نے ہی یہ پیغام دیا ہے کہ متحد ہو تعلیم حاصل کرو اور نا انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہو کر آواز حق بلند کرو۔ سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا, اور ان کی تعلیمات پر عمل آوری کا عہد بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر بھی منشیات کے سخت مخالف تھے اسی لئے میں نے منشیات کا خاتمہ کا عہد لیا اور سماج و معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمہ کا بھی عزم کیا۔ ممبئی شہر کے مختلف علاقوں میں امبیڈکر جینتی پر جلوس بھی نکالا گیا, اس موقع پر تمام شاہراہوں پر پولس کا سخت بندوبست تھا۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا