سیاست
ہم ریاست کے تمام طبقات کےلئے یکساں کام کریں گے۔ کورونا سے نمٹنا ہماری پہلی ترجیح : ممتا بنرجی
کابینہ کے وزرا کی حلف برداری کے بعد ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ عوام نے جو ذمہ داریاں دی ہیں، ہم اس کو پورا کریں گے، ریاست کے عوام کے ہم شکر گزار ہیں کہ انہوں نے تقسیم اور نفرت کی سیاست کو خارج کرتے ہوئے ترقی کی سیاست کو ترجیح دی ہے، اس لئے ہم دل و جان سے عوام کے لئے کام کریں گے، یہ فیصلہ ریاست کی ترقی اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ ریاست کے تمام طبقات نے ہمیں ووٹ دیا ہے، اس لئے مذہب، ذات پات اور نسل سے اوپر اٹھ کر ریاست کے ہر ایک شہری کی ترقی کے لئے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک ریاست کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا، اس کو 95 فیصد پورا ہے۔ اس مرتبہ چیف سکریٹری، ہوم سکریٹری، فائننس سیکرٹری، انڈسٹری سکریٹری اور دیگر سکریٹریوں کے ساتھ مل کر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔تاکہ ترقیاتی کاموں کو یقینی بنایا جاسکے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس وقت کورونا سے نمٹنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس کے بعد ہم اپنے وعدوں کی تکمیل کریں گے۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ کورونا کے علاج کے لئے 30 ہزار اضافی بیڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سینٹ وائیرس نے ایک راستہ دکھایا ہے۔ مختلف غیر سرکاری تنظیموں نے ریاست کو کورونا سے لڑنے میں مدد فراہم کی ہے۔ لہذا ہم مرکز سےمطالبہ کر رہے ہیں، دوائیوں اور آکسیجن اور دیگر طبی سازو سامان پر جی ایس ٹی کا خاتمہ کیا جائے۔ میں تمام شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتی ہوں، ریاستی محکمہ خزانہ کے ذریعہ گرانٹ کی رقم کا آڈٹ کیا جائے گا۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں یومیہ 550 ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے مگر ہمیں صرف 300 میٹرک ٹن آکسیجن مل رہا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست کے تمام شہریوں کو مفت میں کورونا ویکسین دینے کے اپنے عہد پر قائم ہے، مگر مرکزی حکومت کی جانب سے ہمیں ضرورت کے مطابق ویکسین نہیں مل رہا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے تین کروڑ ویکسین کی مانگ رکھی تھی، مگر ہمیں صرف ایک لاکھ ویکسین مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پہلا ڈوز لیا ہے، انہیں دوسرا ڈو ز دینا ضروری ہے۔ بنگال میں ویکسین کی قلت ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کورونا کے خلاف لڑائی میں مرکزی حکومت کے تعاون کے بغیر ہم جیت حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ ہم مکمل لاک ڈائون کے حق میں نہیں ہیں، اس سے بڑے پیمانے پر لوگ بھوک سے مرجائیں گے۔ ہم کچھ پابندیوں کو عاید کریں گے تاکہ بازارا اور مارکیٹ میں بھیڑ بھاڑ کو کم کیا جاسکے۔ اس کئے متعینہ وقت کے لئے دوکانیں اور مارکیٹ کھلیں گے۔ دفاتر اور دیگر کمرشیل سرگرمیاں 50 فیصد صلاحیتوں کے ساتھ جاری رہیں گے۔ ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اگر حکومت کو یہ ویکسین مرکز سے مل جاتی ہے، تو وہ اس ویکسین کو بلا معاوضہ دے گی۔ 100 سرکاری اسپتالوں میں کورونا کا مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ حوصلے کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کیا جائے گا۔ خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ خون کا عطیہ کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔ ممتا بنرجی نے انتخابات کے نتائج کے بعد تشدد کے واقعات کے لئے بی جے پی کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ جعلی ویڈیوز اور فیک نیوز کے ذریعہ بی جے پی ریاست میں ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقے میںبی جے پی کی کامیابی ہوئی ہے، وہاں سب سے زیادہ تشدد کے واقعات ہو رہے ہیں۔ ہم نے تشدد میں ہلاک ہونے والے ہرایک کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ باہر سے آنے والے ہرایک شہری کو آر ٹی پی سی آر کی رپورٹ پیش کرنی ہوگی کہ وہ نیگیٹیو ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ باہر سے آنے والوں کو آئسو لیشن میں رہنا ہوگا۔ اس کا خرچ خود برداشت کرنا پڑے گا۔ جن کے پاس صلاحیت نہیں ہے اس کی حکومت مدد کرے گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
بی جے پی سرکار کا ہدف مسلمان اور اپوزیشن! قانون مرحلہ سے سزا کے بجائے بلڈوزر اور انکاؤنٹر : ابوعاصم اعظمی

ممبئی : بی جے پی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد اپوزیشن کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور مسلمان ہی ان کے نشانے پر ہے۔ اگر کوئی مسلمان یا یادو جرم کرتا ہے تو اس کا انکاؤنٹر کیا جاتا, اگر یہی جرم کا ارتکاب اگر کوئی غیر مسلم یا اونچی ذات کا ہندو کرتا تو اس کا انکاؤنٹر نہیں کیا جاتا۔ یوپی میں قتل کی واردات کے بعد انکاؤنٹر پر رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر کوئی ملزم ہے تو اسے سزا کا اختیار عدالت کو ہے, لیکن انکاؤنٹر بلڈوزر ایکشن سے عدالتی کارروائی کو متاثر کیا جارہا ہے۔ اس قسم سے ہی اگر سزا دی جائے گی تو پھر ملک میں عدالت کی کیا ضرورت ہے؟ اعظمی نے کہا کہ نیٹ میں 22 لاکھ طلباء کا مستقبل تاریک ہوگیا, لیکن وزیر تعلیم نے استعفی نہیں دیا, جبکہ یہ ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ناکامی پر مستعفی ہوجائے, لیکن یہاں تو معاملہ یہ ہے کہ سرکار اپنی غلطی تسلیم کرنے کو ہی تیار نہیں ہے۔ جب لال بہادر شاستری وزیر ریلوے تھے تو ریلوے حادثہ کا شکار ہوئی اور انہوں نے اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفی پیش کر دیا, جبکہ ان کی اس میں کوئی غلطی نہیں تھی۔ یہاں ایسے وزیر اعلی منتخب کئے جاتے ہیں جن پر پانچ سے چار قتل کا مقدمہ درج ہے۔
اعظمی نے کہا کہ ایک مذہب کو ہدف بناکر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنپتی, کانوڑ یاترا میں سڑکیں جام ہوتی ہیں, لیکن سرکار ان پر پھول برساتی ہے, لیکن اگر کوئی مسلمان جگہ قلت کے سبب مسجد کے باہر نماز ادا کرے تو اس پر کارروائی ہوتی ہے, یہ یکطرفہ کارروائی کیوں؟ انہوں نے کہا کہ انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ تمام کے ساتھ یکساں انصاف ہو, لیکن آج حالات یہ ہے کہ مغربی بنگال میں حالات بد سے بدتر ہوگئے ہیں۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد قربانی سے لے کر سڑکوں پر نماز تک کیلئے مسئلہ پیدا کر دیا گیا۔ ابھیشیک بنرجی کی سیکورٹی ہٹانے پر اعظمی نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں بدلہ کی سیاست کرتی ہے۔ اپوزیشن پر حملہ کے لئے وہ ای ڈی, سی بی آئی, انکم ٹیکس سمیت ایجنسیوں کا استعمال کرتی ہے اور انہیں ہدف بنایا جاتا ہے, ابھیشیک بنرجی پر حملہ غلط اور شرمناک ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی بلاسٹ سازش : باندرہ مسجد شہادت انتقام کی منصوبہ بندی نہیں تھی، مشتبہ ملزمین کی گرفتاری کے بعد دلی اسپیشل سیل کا دعوی, گمراہ کن خبروں کی تردید

ممبئی : ملک کو دہلانے کی سازش رچنے کے الزام میں جن 9 مشتبہ دہشت گردوں کو دلی اسپیشل سیل نے گرفتار کیا ہے۔ ان کا باندرہ مسجد کی شہادت کا بدلہ لینے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا, اس سے دلی اسپیشل نے صاف انکار کر دیا ہے اور اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمین کا باندرہ سے کوئی تعلق نہیں ہے, یہ گمراہ کن خبر ہے۔ ایسے میں دلی اسپیشل سیل نے دعوی کیا ہے کہ سرکاری دفاتر, بھیڑ بھاڑ والے مقامات اور اہم شہروں پر تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی ملزمین نے کی تھی۔ ملزمین کا تعلق ڈی کمپنی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور پاکستانی ڈان شہزاد بھٹی سے تھا۔ اس میں سے جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا وہ پاکستانی ہینڈلر کے رابطے میں تھے۔ ممبئی سمیت مہاراشٹر میں دہشت گردوں کا کنکشن سامنے آیا ہے۔ اس کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں اب الرٹ ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا سے لے کر متعدد معاصر اخبارات میں باندرہ مسجد کی شہادت کے انتقام کی جو خبر شائع و نشر کی جارہی ہیں, اس سے مذہبی منافرت پھیلنے کا خطرہ لاحق ہے, جبکہ ایجنسیوں نے اس سے انکار کر دیا ہے۔
دلی اسپیشل سیل نے ممبئی کے قریب ممبرا توقیر رضوان شیخ ممبرا کا ساکن, کرلا سے ساجد محبوب شیخ عرف ارباز خان کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسپیشل سیل نے آئی ایس آئی اور داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے وابستہ ہونے کے الزام میں 9 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان کا ہدف دلی ممبئی اور دیگر شہر تھے۔ ان ملزمین نے دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔ گرفتار ملزمین نے تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ ممبئی سمیت اہم شہروں کا معائنہ بھی کیا گیا تھا اور جاسوسی بھی کی گئی تھی۔ ساتھ ہی ملزم کے قبضے سے دادر ریلوے اسٹیشن کا نقشہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمین کا تعلق مہاراشٹر دلی پنچاب اور نیپال سے ہے۔ ان کے قبضے سے پاکستانی ساخت کے دستی بم, گلوک پستول, 25 زندہ کارتوس اور دھماکہ خیز مادہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمین میں ہرویندر سنگھ, گگندیپ سنگھ, منجیت سنگھ, نیپالی شہری انگ کامی لاما اور پونہ کا وجئے سرف شوٹر بھی شامل ہے۔ مہاراشٹر دہشت گردانہ کنکشن کے بعد اب سیکورٹی ایجنسیوں نے یہاں پر بھی آپریشن تیز کر دیا ہے اس معاملہ میں مزید گرفتاریوں سے انکار نہیں کیا گیا ہے دلی اسپیشل سیل نے کہا ہے کہ ان نیٹ ورک میں شامل مزید افراد کی بھی تلاش جاری ہے اس متعلق مزید تفصیلات معلوم کی جارہی ہے۔
بین الاقوامی خبریں
ایرانی فوجی آئی آر جی سی نے دنیا کو اپنا مہلک سمندری ہتھیار 27 رجب کو دکھایا جو 700 کلومیٹر تک کروز میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تہران : امریکا کے ساتھ سفارتی مذاکرات کے دوران ایران نے بھی اپنی عسکری تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ ادھر ایران نے دنیا کے سامنے ایک ایسا ہتھیار پیش کیا ہے جو امریکی فوج کے لیے تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔ ایران کی ایلیٹ فورس، اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے گزشتہ ہفتے ایک نئی تیز رفتار میزائل کشتی کی نقاب کشائی کی۔ 27 رجب نامی اس میزائل کو بالکل مختلف حالات کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایران کے اس مہلک ہتھیار کو تہران کے انقلاب اسکوائر میں منعقدہ ایک عوامی تقریب کے دوران پیش کیا گیا۔ اس کشتی کو طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 رجب کی کشتی 100 ناٹ یا تقریباً 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتی ہے۔
سمندر پر مبنی کروز میزائل لانچ کرنے کی اس کی صلاحیت اسے انتہائی خطرناک بناتی ہے۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ یہ سمندر سے مار کرنے والے دو کروز میزائل بھی لے جا سکتا ہے، جن کی رینج 700 کلومیٹر ہے۔ یہ کشتی تریماران ہل کے ڈیزائن پر بنائی گئی ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ تین میٹر اونچی سمندری لہروں میں آپریشن جاری رکھ سکتی ہے۔ ایران کے نیم سرکاری فارس نیوز نے اس کشتی کو ملک کی بحری فوجی صلاحیتوں میں ایک اہم اضافہ قرار دیا ہے۔
یہ کشتی ایران کی بحری حکمت عملی کو نمایاں کرتی ہے، جو خلیج فارس میں تہران کی پوزیشن میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ ایک بڑی بحریہ کے ساتھ جہاز سے جہاز کے درمیان لڑائی میں حصہ لینے کے بجائے، ایران کے آئی آر جی سی نے چھوٹے، تیز رفتار اور بھاری ہتھیاروں سے لیس جہازوں کے بیڑے کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی ہے جو بڑے جنگی جہازوں پر مربوط حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فوجی تجزیہ کار اسے مچھروں کا بیڑا کی حکمت عملی کہتے ہیں۔ امریکہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کے قریب کام کرنے والے ایرانی بحری جہازوں پر حملے کے چند ہی دن بعد ایران نے اس مہلک کشتی کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
