Connect with us
Thursday,21-August-2025
تازہ خبریں

سیاست

سی اے اے، این آرسی اوراین پی آر کے حامیوں کو وارننگ، تلوار کا جواب تلوارسے اور پتھر کا جواب پتھرسے دیں گے:راج ٹھاکرے

Published

on

thakrey

مہاراشٹر میں سیاسی طور پر پچھڑ جانے والے مہاراشٹر نونرمان سینا(ایم این ایس )کے سربراہ راج ٹھاکرے نے آج یہاں دراندازوں کیخلاف جلوس نکال کر سی اے اے،این آرسی اور این پی آر کے حامیوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں موجود بنگلہ دیشیوں اور پاکستانیوں کوہرحال میں جانا ہوگاجبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلمان ہندوستانی ہیں، لیکن مورچہ اور دھرنے کے ذریعہ وہ طاقت اور اتحاد کا مظاہر نہ کریں۔
انہوں نے جنوبی ممبئی میں ہندوجمخانہ چوپاٹی سے آزادمیدان تک نکالے جانے والے مورچہ کے بعد جلسہ سے خطاب کیا اور کہا کہ یہ احتجاج غیرقانونی طورپر ملک میں مقیم پاکستانیوں اور بنگلہ دیشیوںکو ”بھارت چھوڑدو) کے نعرے کے ساتھ کیا جارہا ہے اور انہیں ہرحال میں باہر جانا ہوگا۔اسے انہوںنے ایک صفائی مہم قراردیا ۔راج ٹھاکرے نے مزید کہا کہ سی اے اے کے تحت پاکستان،بنگلہ دیش اور افغانستان کی ستائی جانے والی اقلیت کو پناہ دینا ہے ،لیکن تب سے حالات تبدیل ہوچکے ہیں ۔ملک بھر میں مسلمان جگہ جگہ احتجاج کررہے ہیں اور مورچے نکال رہے ہیں ،اس کا مقصد ملک نہیں جان سکا ہے ،انہیں اپنی طاقت دکھانے کی کیا ضرورت ہے ،ہم مسلمانوں کے خلاف نہیں ہیں ،وہ پمارے ہیں ،مگر پاکستان اور بنگلہ دیش کے غیر قانونی دراندازوں کے خلاف ہیں ۔جن کی تعداد انہوںنے دوکروڑبتائی۔
راج ٹھاکرے نے کہا کہ سی اے اے ،این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجا اور مورچے کا ایم این ایس سامنا کرے گی ،تلوار کا جواب تلوار سے اور پتھر کا جواب پتھر سے دیا جائیگا۔آج کے جلوس کے ذریعہ ہم نے ان لوگوں کو واخ پیغام دے دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ غیرقانونی افراد نے ملک میں داخل ہوکر یہاں کی معیشت کو نقصان پہنچا یا ہے ،ملازمتوں پر قبضہ کرلیا ،ہماری خواتین سے چھیڑچھاڑ کرتے ہیں اور جرائم اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں جبکہ مراٹھی مسلمان جہاں بھی رہائش پذیر ہیں ،وہاں فساد نہیں ہوتے ہیں۔ہندوستان کوئی دھرم شالہ نہیں ہے کہ بیرونی ملک سے لوگ آئیں اور آسانی سے یہاں بس جائیں ۔ہمارے اپنے مسائل ہیں ،ہندوستانی انسانیت اور انسانی بنیاد پر انہیں پناہ دینے کا ٹھیکہ نہیں لیا ہے۔یورپ ،آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں اسی طرز کی مہم ہناہ گزینوں کے خلاف جاری ہے ،وہاں کوئی احتجاج نہیں ہوتا ہے۔
راج ٹھاکرے نے کہا کہ ان کے چچا زاد بھائی ادھوٹھاکرے کے درپر دستک دینا بے معنی ہے اور وہ یہ معاملہ مرکز کی بی جے پی حکومت کے روبروپیش کریں گے۔
انہوںنے اس الزام کو مسترد کردیا کہ آج کے احتجاج میں انہیں بی جے پی کا تعاون حاصل رہا ہے ،اور کہا کہ بی جے پی کے ذریعہ اچھا کام کیے جانے پر وہ اس کی ستائش کریں گے اور غلطی پر اسے بپی بخش نہیں جائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ تقریباً دیڑھ لاکھ افراد نے جن میںمسلمان بھی شامل ہیں ،مورچہ میں شرکت کی ۔ان کی اہلیہ شرمیلا ٹھاکرے اور بیٹا امت ٹھاکرے بھی شامل رہا جبکہ ایم این ایس سے وابستہ لیڈران بھی شریک ہوئے۔پہلے مورچہ بائیکلہ سے آزادمیدان تک نکالا جانا تھا ،لیکن پولیس اورانتظامیہ نے اسے مسلم اکثریتی علاقوں،جے جے روڈ،بھنڈی بازار ،محمد علی روڈ اور کرافورڈ مارکیٹ سے نکالنے کی منظوری نہیں دی ۔دادر شیواجی پارک سے روانہ ہوکر پہلے راج ٹھاکرے شیوسینا کے بانی اور چچا بال ٹھاکرے کی یادگار پر گئے اور سدھی ونائیک مندر مںی درشن کے بعد چوپاٹی پہنچے اور پھر آزادمیدان تک مورقہ نکالا جوکہ تقریباً چار کلومیٹرتھا۔
جنوبی ممبئی کے آزادمیدان میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے ،اتوار ہونے کی وجہ سے موٹر گاڑیوں کی آمد ورفت پراثر نہیں پڑا اور ٹریفک پولیس نے چوپاٹی اور آزادمیدان جانے والی ٹریفک کو منتقل کردیا-

بین الاقوامی خبریں

پی ایم مودی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے چین جا رہے، جس میں پاکستان کو روکنا اور معیشت کو آگے بڑھانا شامل، امریکہ کے ‘حکمرانی’ کے خاتمے کی تیاریاں

Published

on

Modi,-Trump,-Putin-&-Xi

نئی دہلی : حالیہ دنوں میں روس، چین اور امریکہ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کافی پیچیدہ ہو گئے ہیں۔ ایک طرف بھارت کو اکثر دوست کہنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 50 فیصد کا بھاری ٹیرف لگا دیا اور دوسری طرف مزید جرمانے عائد کرنے کی دھمکی دی۔ لیکن بھارت نے امریکہ جیسے بڑے ملک کو واضح طور پر سمجھا دیا ہے کہ وہ بھارت کی خودمختاری اور مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پی ایم نریندر مودی خود کہہ چکے ہیں کہ وہ بھارت کے ساتھ دوستی کی بڑی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔ بھارت کسی قیمت پر نہیں جھکے گا۔ ان پیچیدگیوں کے باوجود بھارت روس، چین اور امریکہ کے ساتھ توازن برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔ اسی دوران پی ایم مودی تیانجن میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے چین جا رہے ہیں، جہاں سے وہ تین ‘گول’ کرنے والے ہیں۔ بدھ کے بگ ٹکٹ میں، ہم ماہرین سے اس پوری ریاضی کو سمجھتے ہیں۔

دفاعی ماہر لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) جے ایس سوڈھی کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جو ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین جائیں گے۔ 2024 کے آخر میں ایک سرحدی معاہدے تک پہنچنے کے بعد سے بھارت اور چین کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔ تاہم، اقتصادی اور سلامتی کے خدشات بتاتے ہیں کہ یہ مزید پائیدار بات چیت کے بغیر جاری نہیں رہ سکتا۔ حال ہی میں، چین نے مودی کے دورے سے قبل بھارت کو کھاد، نایاب زمین اور ادویات کے لیے خام مال جیسی چیزوں کی برآمد پر پابندی ہٹا دی ہے۔

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جون 2020 میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر گلوان میں پرتشدد سرحدی جھڑپ کے بعد سے ہندوستان اور چین اپنے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گشت کے انتظامات پر ایک سیاسی طور پر قابل عمل معاہدے تک پہنچنے میں ہندوستان اور چین کو چار سال سے زیادہ کا وقت لگا۔ اس نے ایل اے سی کے ساتھ اسٹریٹجک پگھلنے کو متحرک کیا۔ یہ بامعنی سفارتی مصروفیات کے دوبارہ فعال ہونے کے ساتھ ہے۔ تاہم، جیسے جیسے دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے 75 سال کے قریب پہنچ رہے ہیں، تیزی سے مسابقتی تعلقات میں ساختی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

اسی وقت، اس تحقیق کے مصنف اور جنوبی ایشیا میں دفاعی اور تزویراتی امور کے ماہر اینٹونی لیوسکس کہتے ہیں کہ چین کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو دو طرفہ اور ہند-بحرالکاہل کے تناظر میں سنبھالنا مودی حکومت کے لیے خارجہ پالیسی کا بنیادی چیلنج ہے۔ جنوبی ایشیا، بحر ہند اور جنوب مشرقی ایشیا کے ایک دوسرے کے پڑوسی خطوں میں اثر و رسوخ کے لیے بھارت اور چین کا مقابلہ صفر کے حساب سے سیکیورٹی پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ 10 مئی 2025 کو، ڈوول نے وانگ کو پاک بھارت فوجی تنازع کے درمیان دہشت گردی کے بارے میں ہندوستان کے خدشات کے بارے میں بتایا۔ ڈوول نے کہا کہ ہندوستان میں دہشت گردی چین کے اتحادی پاکستان سے جنم لیتی ہے۔ پی ایم مودی یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ دہشت گردی پورے خطے کے لیے خطرہ ہے۔

تحقیق کے مطابق، ہندوستان اور چین کے تعلقات میں سب سے زیادہ ممکنہ تغیر ان کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات ہیں۔ مالی سال 2024-25 میں چین ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار تھا۔ اس کے باوجود، 131.84 بلین امریکی ڈالر کی کل باہمی تجارت میں سے، ہندوستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 99.2 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا۔ چین پر یہ انحصار مختصر مدت میں کم ہونے کا امکان نہیں ہے، کیونکہ ہندوستان 2025 میں 6.5 فیصد اقتصادی ترقی حاصل کرنے اور 2027 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے لیے اس پر انحصار کرتا ہے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی بیسٹ الیکشن : راج اور ادھو کو جھٹکا، ششانک راؤ کو 14 نشستوں پر کامیابی، بی جے پی حامی بھی 7 نشستوں پر فتح یاب

Published

on

Shashank-Rao-wins

‎ممبئی : ممبئی بی ایم سی الیکشن سے قبل شرد راؤ کے فرزند ششانک راؤ نے بیسٹ کو آپریٹیو بینک یونین پر قبضہ کر لیا ہے۔ شیوسینا ادھو بالاصاحب ٹھاکرے اور مہاراشٹر نونرمان سینا بیسٹ بی ای ایس ٹی الیکشن میں مفاہمت ضرور کی تھی, لیکن انہیں کوئی کامیابی میسر نہیں آئی ہے۔ بیسٹ یونین کوآپریٹو الیکشن میں دونوں بھائیوں کا کھاتہ تک نہیں کھلا ہے۔ تاہم اس الیکشن میں ادھو ٹھاکرے اور راج ٹھاکرے کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ایم این ایس ٹھاکرے گروپ اتحاد کا ایک بھی امیدوار نہیں جیت سکا۔ ششانک راؤ نے اس الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ ان کے پینل سے 14 امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پرساد لاڈ، نتیش رانے اور کرن پاوسکر کے سہکار سمردھی پینل کے 7 امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔ الیکشن جیتتے ہی بی جے ‎ممبئی بی جے پی کے صدر آشیش شیلر نے کہا، ‘اب کردار واضح ہیں، ہم نے یہ الیکشن بی جے پی پارٹی کے طور پر نہیں لڑا تھا۔ یہ الیکشن مزدوروں کے لیے تھا، یہ ان ملازمین کے لیے تھا جو بیسٹ سے محبت کرتے ہیں۔ یو بی ٹی اور ایم این ایس نے اس پر سیاست کی۔ ہر چیز پر سیاست کرنے کا نتیجہ انہیں ملا اور ان کے ہاتھ میں کدو آگیا۔ میں نے پہلے کہا تھا کہ 0 + 0 صفر ہے۔ آج ممبئی جیت گئی، ممبئی والے جیت گئے، مراٹھی جیت گئے، کارکن جیت گئے اور بی جے پی جیت گئی۔

‎مزید بات کرتے ہوئے شیلار نے کہا، ممبئی بی جے پی کے صدر کے طور پر، میں آج اعلان کرتا ہوں کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اسٹار پرچارکوں کی ایک بڑی فہرست کا اعلان کیا جائے گا، لیکن میں ششانک راؤ اور پرساد لاڈ کے ناموں کا اعلان آج اسٹار پرچارک کے طور پر کر رہا ہوں۔ ان دونوں نے بیسٹ الیکشن میں دکھایا کہ ممبئی والوں کا آشیرواد ان دونوں بھائیوں کی پارٹی کے لیے کہاں ہے۔ میں ان دونوں پارٹیوں سے کہتا ہوں کہ پہلے ان دونوں سے نمٹیں اور پھر میرے اور دیویندر فڑنویس کے پاس آئیں۔

‎اس جیت کے بعد بات کرتے ہوئے پرساد لاڈ نے کہا، ‘بی ای ایس ٹی الیکشن میں ٹھاکرے برانڈ غائب ہو گیا، ٹھاکرے برانڈ کہیں نظر نہیں آیا۔ انہیں کدو ملا، ان کے پاس نہ تو کریڈٹ تھا اور نہ ہی نسب۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ہارنے کے بعد بہانے ڈھونڈنے کا کام چل رہا ہے، سندیپ دیش پانڈے اور سنجے راوت اب بتائیں کہ وہ کیوں ہارے۔ سندیپ دیش پانڈے میرے دوست ہیں، لیکن اگر وہ دیویندر فڑنویس کے بارے میں بات کر رہے ہیں، تو میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ انہیں اپنے حد میں رہنا چاہئے۔

‎بیسٹ کوآپریٹیو الیکشن میں شکست کے بعد ایم این ایس لیڈر سندیپ دیشپانڈے نے کہا، ‘میں ششانک راؤ کے پینل کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ 14 افراد منتخب ہوئے۔ مجھے امید ہے کہ وہ مستقبل میں بیسٹ کو آپریٹیو کا بہتر انداز میں کا کام سنبھالیں گے اور مزدوروں کو انصاف دیں گے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی منشیات فروشوں پر مکوکا کا پہلا کیس، ممبئی اے این سی کی پہلی کارروائی سرغنہ سمیت تین پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی مہاراشٹر اسمبلی میں منشیات فروشوں کے خلاف انسداد منظم جرائم مکوکا کے تحت کارروائی کی بل منظوری کے بعد اب ممبئی پولس نے پہلا کیس میں مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل باندرہ یونٹ نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ۷ جولائی اگست ۲۰۲۵ کو منشیات ضبطی کا کیس درج کیا تھا۔ اس کیس میں گینگ کے سرغنہ اور دو معاونین پر مکوکا کے تحت کیس درج کیا ہے۔ ان ملزمین کے خلاف منشیات فروشی کا کیس پہلے بھی درج تھا, جس کے بعد اس گروہ پر مکوکا کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ ۳۰ جولائی کو ریاستی سرکار نے ایسے جرائم پیشہ پر مکوکا کا اطلاق کا حکمنامہ جاری کیا تھا, جو منشیات کے معاملات میں گرفتار کئے گئے ہیں اور ان پر منشیات کے کیس درج ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر کی گئی ہے۔ ڈی سی پی اے این سی نے اس کارروائی کو انجام دیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com