(جنرل (عام
مالیگاؤں میں بھی ہوگا شاہین باغ طرز پر خواتین کا احتجاج
(وفا ناہید)
قاضی اہلسنت حضرت مولانا مفتی واجد علی یارعلوی صاحب قبلہ کی سرپرستی میں سنی کونسل کی اہم میٹنگ حسین سیٹھ کمپاؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ خلیفہ قائد ملت علامہ سید محمود اشرفی الجیلانی کچھوچھہ شریف حضرت مولانا حافظ رفیق احمد اشرفی کی صدارت میں حافظ محمد اسماعیل اشرفی کی تلاوت اور اناؤنسر شہزاد عامر کی نعت پاک سے میٹنگ کا آغاز ہوا صوفی ملت صوفی غلام رسول قادری نے میٹنگ کی غرض وعایت بیان کرتے ہوئے سنی کونسل کے احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل کی صدر سنی کونسل الحاج یوسف الیاس نے بتایا کہ 22 جنوری بروز بدھ سے شاہین باغ کی طرز پر خواتین کے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے اسے کامیاب کرنے کے لئے تمام علماء کرام، ائمہ مساجد، مدرسینِ مدارس، اور خانقاہوں کے مشائخین عظام کے ساتھ ساتھ ملی تنظیموں کی بھر پور حمایت بڑے پیمانے پر حاصل ہے لہذا انتظامات میں سب کا تعاون درکار ہے سنی کونسل کے ترجمان محمد عمران رضوی نے بتایا کہ یہ احتجاجی دھرنا بروز بدھ صبح دس بجے سے شروع ہوجائے گا اور دھرنا بے مدت ہوگا خواتین کا یہ دھرنا مسلسل رات و دن جاری رہے گا اور دھرنے میں شامل خواتین کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا نیز جو خواتین کسی ضرورت کے تحت جانا چاہیں تو ان کی جگہ دوسری خواتین لے لیں گی اس کے علاوہ بھی دھرنے میں بیٹھی ہوئی خواتین کا حوصلہ بڑھانے کے لئے خواتین کے آنے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا دارالعلوم حنفیہ سنیہ کے صدر مدرس خلیفہ حضور محدث کبیر و اشرف الفقہاء فاضل جامعہ ازہر حضرت علامہ مولانا مدثر حسین ازہری صاحب قبلہ نے خواتین کے اس دھرنے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اس دھرنے میں شریعت کا مکمل پاس و لحاظ رکھا جائے نیز رپورٹر حضرات وغیرہ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر خواتین کا انٹرویو یا تصاویر نہ لیں اس کا خاص خیال کیا جائے دھرنے میں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف تقاریر کے ساتھ علماء کرام خواتین کی تربیتی اور اصلاحی بیانات بھی کریں خانقاہ اشرفیہ کے ذمہ دار حاجی حنیف صابر نے کہا کہ حتی الامکان اس دھرنے میں غیر مسلم خواتین کو بھی شریک کرنے کی کوشش کی جائے _ نوری مشن روح رواں غلام مصطفیٰ رضوی نے نوری مشن کی جانب سے ہر طرح کے تعاون کا اعلان کیا اور خصوصی طور پر اخبارات کو رپورٹنگ کرنے اور میڈیا کے سوالات پر جواب دینے کے لئے قلمی تعاون کی پیشکش کی نظامیہ اشرفیہ فاونڈیشن کے صدر صادق حسین اشرفی، سنی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض احمد عطر والے، انجمن سالکی فاونڈیشن کے صوفی عبدالودود سالکی، بزم اکمل کے جاوید اکمل ، مدرسہ امیر حمزہ کے عزیز سر ، دارالعلوم فیض القران کے ناظم اعلیٰ صوفی جمیل احمد قادری ٹیلر ، سنی حسینی مشن کے صدر ساجد حسین اشرفی صاحب، سی سی اے کے صدر پروفیسر عبدالمجید صدیقی مسجد اہلسنت کیمپ کے پیش امام مولانا یوسف چشتی , اناونسر شہزاد عامر، محمد فاروق اور خالد اختر وغیرہ نے اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا . اخیر میں قاضی اہلسنت مفتی واجد علی یارعلوی صاحب قبلہ نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ انسان میں جذبہ ہو تو اللہ کی مدد حاصل ہوتی ہے اور الحمدللہ الحاج یوسف الیاس اور صوفی غلام رسول قادری کے ساتھ یہاں حاضر ہر شخص میں جذبہ ہے اسلام کی شہزادیوں میں بھی غضب کا جذبہ ہے اس لیے انشاءاللہ اللہ کی مدد ہوگی اور ہم اس ظالم حکومت کے سامنے ضرور کامیاب ہونگے صدارتی خطبے میں حضرت حافظ رفیق احمد اشرفی نے تمام سلسلے کے لوگوں کو یکجا کرنے پر سنی کونسل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ہمارے بزرگوں کا طریقہ رہا ہے جسے تمام لوگوں کے اتحاد سے ہی آگے بڑھایا جاسکتا ہے الحمدللہ ہم سب نے یہاں حاضر ہوکر اتحاد کا ثبوت دیا ہے اور آگے بھی ہم لوگ متحد رہینگے تو کوئی طاقت ہمارا کچھ بگاڑ نہیں سکتی اس میٹنگ میں بڑی تعداد میں ذمہ داران شریک تھے درود و سلام اور دعا پر میٹنگ ختم ہوئی اور اخیر میں حافظ اسماعیل اشرفی صاحب نے حاضرین میٹنگ کا شکریہ ادا کیا .
ممبئی پریس خصوصی خبر
نفرت انگیز بیانات، تفریح کے نام پر فحاشی برداشت نہیں کی جائے گی، سخت ایکشن لیا جائے گا : میئر ریتو تاوڑے

ممبئی : اسٹینڈ اپ کامیڈین پرنیت مورے کے لائیو شو میں کے ای ایم اسپتال کی میڈیکل کی طالبہ سیجل پوار کے نفرت انگیز بیان کے معاملے میں اسپتال انتظامیہ نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ تفریح کے نام پر نفرت انگیزبیانات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسپتال انتظامیہ کو اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے نے وضاحت کی ہے۔
ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے نے اس پورے واقعہ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور فنکاروں اور مواد تخلیق کرنے والوں سے سماجی ذمہ داری سے آگاہ رہنے کی اپیل کی ہے۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین پرنیت مورے کے شو کے دو کلپس جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں شہریوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔ پہلے کلپ میں ہمانشو جگڈا نامی شخص ایک خاتون کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کا واقعہ بیان کیا، جب کہ دوسرے کلپ میں کے ای ایم ہسپتال کی میڈیکل کی طالبہ سیجل پوار نے ان مردوں کی لاشوں کے بارے میں انتہائی نفرت انگیز، فحش اور جارحانہ تبصرے کیے جنہوں نے اپنی لاشیں طبی تعلیم کے لیے عطیہ کی تھیں۔ ان دونوں صورتوں میں کامیڈین پرنیت نے اعتراض کرنے کے بجائے ہنسی اور تالیاں بجائیں۔ ان دونوں کلپس میں غیر حساسیت کا نوٹس لیتے ہوئے مہاراشٹر سائبر پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے پر میونسپل کارپوریشن کا موقف واضح کرتے ہوئے اور قانونی کارروائی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے نے وضاحت کی ہے کہ مہاراشٹر سائبر ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کی ہے۔ اس کے علاوہ کے ای ایم ہسپتال انتظامیہ نے سیجل پوار کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی مقرر کی ہے۔ میئر نے واضح کیا کہ اسپتال انتظامیہ کو اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
میئر تاوڑے نے مزید کہا کہ اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کا ایک بہت اہم حصہ ہے، لیکن اس آزادی کے نام پر خواتین کی توہین کرنے والا مواد، فحاشی، نفرت انگیز بیانات، نفرت انگیز قسم کے مواد یا سماج میں غلط پیغام بھیجنے والے مواد کو کسی بھی حالت میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔ عوامی فورم میں خواتین، رضامندی اور طبی شعبے سے متعلق حساس مسائل پر بات کرتے ہوئے ہر ایک کو حدود کی پابندی کرنی چاہیے۔ ممبئی ثقافت، فن اور سوچ کی آزادی کا شہر ہے۔ تاہم یہ سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تفریح کے نام پر کسی کی عزت کو پامال نہ کیا جائے۔ چونکہ سوشل میڈیا کا نوجوانوں پر بڑا اثر ہے، اس لیے معاشرے پر اس طرح کے مواد کے اثرات پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔ اس کے لیے سب کو حساس ہونا چاہیے۔ تمام فنکاروں، ڈیجیٹل مواد کے تخلیق کاروں اور سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو محفوظ رکھتے ہوئے سماجی دلچسپی، حساسیت اور اخلاقیات کا احساس برقرار رکھنا چاہیے۔ شہریوں کو بھی سوشل میڈیا پر ذمہ داری سے برتاؤ کرنا چاہیے اور نفرت، فحاشی اور خواتین مخالف ذہنیت کو فروغ دینے والی چیزوں کی سختی سے مخالفت کرنی چاہیے، اس موقع پر ریتو تاوڑے نے بھی اپیل کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
محرم الحرام وعظ و مجالس کو رات 9 بجے تک اجازت دی جائے، ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی کا وزیر داخلہ سے مطالبہ

ممبئی : محرم الحرام کے متبرک ایام کی اہمیت کے پیش نظر اس دوران منعقد ہونے والی عوامی مذہبی تقاریر وعظ و مجالس کا وقت ۱۰ بجے سے بڑھا کر ۱۲ بجے تک کیا جائے، ایسا پرزور مطالبہ ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے ریاست کے وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس کو ایک میمورنڈم ارسال کیا۔ ایم ایل اے اعظمی نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ محرم کے دوران رات کے وقت مختلف علاقوں میں عوامی تقاریر وعظ مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں بڑی تعداد میں جانثاراں حسین شریک ہوتے ہیں۔ فی الحال شام کو تقریباً ۷ بجے مغرب کی نماز ہوتی ہے، جس کے بعد عشاء کی نماز مکمل ہونے تک کافی وقت صرف ہوتا ہے۔ پولیس انتظامیہ کی جانب سے فی الحال صرف رات ۱۰ بجے تک کی ہی اجازت دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے نماز کے بعد اصل پروگرام کے لیے بہت کم وقت درکار ہے۔ اس وقت کی قلت کی وجہ سے مسلمانوں میں بے چینی ہے اور وہ ان مذہبی تقاریر سے پوری طرح مستفیض نہیں ہو پا رہے ہیں۔
اس صورتحال کے پیش نظر، امن و امان کا پورا احترام کرتے ہوئے محرم کی طے شدہ تاریخوں کے لیے یہ وقت رات ۱۲ بجے تک بڑھایا جانا چاہیے۔ ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر داخلہ خود اس معاملے میں مداخلت کریں اور پولیس انتظامیہ کو فوری طور پر مثبت احکامات جاری کریں۔ اس میمورنڈم کی کاپیاں وزیر اعلیٰ اور ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر (لاء اینڈ آرڈر) دیوین بھارتی کو بھی ضروری کارروائی کے لیے روانہ کی گئی ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
میرا روڈ سی کوئین پیلس آرکسٹرا بار پر چھاپہ مارا،12 خواتین کی بازیابی، ۹ گرفتار

ممبئی : میرا روڈ ایم بی وی وی پولیس کمشنریٹ، سرکل 1 کے ڈی سی پی راہول چوان کی قیادت میں ایک ٹیم نے میرا روڈ کے کاشیگاؤں پولیس اسٹیشن کی حدود میں ممبئی احمد آباد ہائی وے پر دراز ڈھابہ کے سامنے سی کوئین پیلس آرکسٹرا بار پر چھاپہ مارا۔ اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولس نے 12 خواتین کو بچا لیا گیا۔ ایک کیشیئر اور 8 ویٹر گرفتار کیے گئے جس میں بار کا ڈرائیور مالک اور مینیجر مفرور ہیں, چھاپہ مار کاروائی کے دوران 50,000 روپے نقد ضبط کر لیے گئے۔ اس کے ساتھ وہسکی اور بیئر کا غیر قانونی ذخیرہ ضبط کیا گیا اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ غیر قانونی طور پر بار میں رقص و سرور کی محفل جاری تھی اسی دوران پولس نے چھاپہ مار اور ملزمین کو گرفتار کر کے ۱۲ بار رقاصاؤں کو بھی آزاد کروایا گیا۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام11 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
