Connect with us
Friday,01-May-2026

(جنرل (عام

اردو زبان کے مستقبل سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں : پروفیسر ابن کنول

Published

on

One-day-national-seminar

ہمیں اردو کے مستقبل سے مایوس نہیں ہونا چاہیے، بس ہمیں اپنے طور پر لوگوں کو اردو پڑھنے کی جانب راغب کرنا چاہیے اردو اخبار، اردو رسالے اور کتابیں خریدنے اور پڑھنے کی طرف نئی نسل کو راغب کرنا چاہیے، کیونکہ اگر پڑھنے والے نہیں رہے، تو ہمارا عظیم سرمایہ جو کتابی صورت میں موجود ہے، اس کی کوئی اہمیت نہیں رہ پائے گی ان خیالات کا اظہار ہلی یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر ابن کنول نے ’مغربی بنگال میں اردو میڈیم اسکولوں کی صورت حال-مسائل اور امکانات‘ کے موضوع پر یک روزہ قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مغربی بنگال کے ضلع مالدہ کے کالیا چک کالج میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے مالی تعاون سے یہ سیمینار منعقد کیا گیا تھا۔

کالج کے پرنسپل ڈاکٹر نجیب الرحمن نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوششوں سے تین برس قبل ہی کالج میں شعبہئ اردو کا قیام عمل میں آیا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی یہاں جنرل کورس کے ساتھ ساتھ آنرس کورس بھی شروع کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

سیمینار کے افتتاحی جلسے میں کالج کی ملحقہ یونیورسٹی گوروبنگا یونیورسٹی کے مدیر امتحانات نے وائس چانسلر کی نیابت میں شرکت کی، اور کئی اہم امور کی جانب توجہ دلائی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی تمام تر ضرورتوں کو مدنظر رکھیں گے، اور جلد ہی بی اے آنرس ان اردو کے لیے راہیں ہموار کی جائیں گی۔

کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر غزالی نے کہا کہ مغربی بنگال میں اردو میڈیم اسکولوں کی صورت حال دوسری ریاستوں سے قدرے بہتر ضرورت ہے۔ تاہم ہم سب کو مل کر اپنی اپنی ذمہ داریاں اچھے ڈھنگ سے ادا کرنی چاہیے۔ ہم تمام تر ذمہ داریاں حکومتوں کے سر نہیں ڈال سکتے۔ اپنے بچوں کو اردو کی تعلیم دینا اور دلانا ہماری اپنی ذمہ داری ہے اور اپنی ضرورتوں سے متعلق حکومت کو آگاہ کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ پہلے تکنیکی اجلاس میں کل آٹھ مقالے پیش کیے جس میں مغربی بنگال کے اسکولوں کی صورت حال اور ان کی ضرورتوں اور مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

مقالہ نگاروں نے اردو اسکولوں، اردو نصاب، اردو ٹیچرس ٹریننگ کالجوں کے سلسلے میں تفصیل سے گفتگو کی۔ اس سیشن میں ڈاکٹر تسلیم عارف، ڈاکٹر رضی شہاب، ڈاکٹر عبدالواحد مخلص، خالد محمد زبیر (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ فارسی، مولانا آزاد کالج کولکاتہ) طارق عزیز، نورالہدی وغیرہ نے اپنے مقالے پیش کیے۔

ڈاکٹر عزیر احمد نے اس سیشن کی نظامت کی اور دوران گفتگو کئی اہم مسئلوں کی جانب توجہ دلائی۔موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے سیمینار کا ایک سیشن آن لائن بھی رکھا گیا تھا، جس میں کئی اہم مقالہ نگاروں نے شرکت کی۔

پروفیسر فاروق انصاری نے مقالہ پیش کرتے ہوئے اردو اسکولوں کی قومی سطح پر موجودہ صورت حال اور مسائل کی تفصیل پیش کی۔ انہوں نے آج کے حالات میں اردو اساتذہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں ہے اس لیے ان کو اپنی ذمے داریوں کو پورے طور پر ادا کرنا چاہئے۔پروفیسرمحمد کاظم، شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی نے اپنے خطاب مغربی بنگال کے اردو میڈیم اسکولوں کی صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ میں نے خود مغربی بنگال کے اردو میڈیم اسکول میں تعلیم حاصل کی ہے۔ یہاں پر اردو میڈیم اسکولوں کی حالت ملک کے دوسرے صوبوں کے مقابلے میں قدرے بہتر ہے۔ اس اجلاس میں چند غیر ملکی مقالہ نگاروں نے بھی شرکت کی۔

محمد صابر گودڑ سابق صدر مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ موریشس نے موریشس کے اسکولوں میں اردو کی صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی برسوں سے موریشس میں اردو کے بجائے عربی کے انتخاب کارجحان بڑھا ہے جس وجہ سے اردو کی تعلیم پر فرق آیا ہے۔

عین شمس یونیورسٹی قاہرہ سے تعلق رکھنے والی ولا جمال العسیلی نے مصر میں اردو کی تعلیم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ برصغیر کے بعد اردو کا سب سے بڑا مرکز مصر بن گیا ہے۔ یہاں کی مادری زبان اردو نہ ہوتے ہوئے بھی لوگ اردو سیکھنا اور پڑھنا پسند کرتے ہیں۔ ڈاکٹر فرزانہ لطفی، اسسٹنٹ پروفیسر تہران یونیورسٹی ایران نے ایران میں اردو تعلیم کی صورت حال پر روشنی ڈالی۔ تمنا نسیم اور ڈاکٹر محمد شہنواز عالم نے بھی اس آن لائن نشست میں اپنے مقالے پیش کیے۔

اجلاس کی نظامت ڈاکٹر رضی شہاب نے کی جب کہ شکریے کی رسم پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر مجتبیٰ جمال نے ادا کی۔ اجلاس میں کووڈ سے متعلق حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر کو دھیان میں رکھ کر طلبہ، اساتذہ اور مہمانان نے شرکت کی۔ سیمینار کو آف لائن کے ساتھ ساتھ گوگل میٹ پرآن لائن موڈ میں نشر کیا گیا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

بھیونڈی صمدیہ اسکول کی سڑک خستہ حالی کا شکار, عوامی مسائل کے حل اور شکایت کے ازالہ کی ایکناتھ شندے کی یقین دہانی

Published

on

ممبئی : بھیونڈی کے مسائل اور ترقیاتی پروجیکٹ سے متعلق ضروری اقدامات کرنے اور عوامی سہولیات کے لئے مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کر کے انہیں یادداشت بھی دی اور عوامی مفاد سے متعلق پروجیکٹ کو مکمل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے اہلیان بھیونڈی کو درپیش مسائل کی تفصیل بتائی اور ان کے حل کا مطالبہ کیا۔ اعظمی نے بتایا کہ صمدیہ باغ سے لے کر صمدیہ ہائی اسکول تک اہم سڑک و روڈ مکمل طور پر خستہ حالی کا شکار ہے اور سڑک پر صرف گڑھے اور مٹی کا ریلا نظر آتا ہے۔ صمدیہ اسکول میں 1,000 سے زیادہ بچے زیر تعلیم ہیں، جس سے طلباء، ان کے والدین اور راہگیروں کو خاصی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ موسم باراں کو مدنظر رکھتے ہوئے اعظمی نے درخواست کی کہ کیچڑ اور حادثات سے بچنے کے لیے بارش سے قبل تمام کام مکمل کر لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھیونڈی ویسٹ کا وی پی اسٹیڈیم مقامی کھلاڑیوں اور بزرگوں کے لیے ایک بڑا اسٹیڈیم ہے، لیکن آج وہ بھی خستہ حالی سے دوچار ہے۔ گراؤنڈ کی حالت انتہائی خستہ ہے، جاگنگ ٹریک ٹوٹ گیا ہے، اور بارش کے دوران پانی بھر جانے سے مشق کرنا مشکل ہو جاتا ہے, اس لئے محکمہ کھیل کو ہدایت کی جائے کہ وہ اسٹیڈیم کی تعمیر نو اور مرمت کے لیے فوری طور پر ضروری فنڈز فراہم کرے، تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیات میسر آسکیں۔ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے مفاد عامہ کے مسائل مثبت اقدامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کرلا وی بی نگر میں بابا نامی غنڈہ ہلاک, تین شوٹر گرفتار, علاقہ میں کشیدگی لیکن حالات پرامن

Published

on

Crime

ممبئی : ممبئی کے کرلا وی بی نگر علاقہ میں واقع ہلاؤپل پر گزشتہ شب 10 بجے کے قریب فائرنگ کی واردات کے بعد کشیدگی پھیل گئی پولیس نے ایک غنڈہ بابا لیپا پوار پر فائرنگ کیس میں ملوث تینوں شوٹروں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. برتھ ڈے پارٹی میں شریک ہونے کیلئے بابا لیپا پوار یہاں آیا تھا, اسی دوران شوٹروں نے پے درپے اس پر فائرنگ کی یہ فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے. کیونکہ یہاں بلا نامی غنڈہ بلا کا قتل ہوگیا تھا اس قتل میں بابا بھی ملوث تھا, اسی بنیاد پر اس کے گینگ نے بلا کو نشانہ بنایا اور اس پر فائرنگ کی واردات کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کی فائرنگ کے ساتھ بابا پر کئی وار بھی کئے زخموں کی تاب نہ لاکر اس کی موت واقع ہوگئی پولیس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کر لیا ہے اور تینوں ملزمین و شوٹر ابھیجیت جادھو، شبھم گھاڑکے, دنیش پوار کو گرفتار کر لیا گیا ہے. ان تینوں نے ہی ذاتی رنجش کے سبب بابا کا قتل کیا ہے. ڈی سی پی مہندر پنڈت نے اس کی تصدیق کی ہے, انہوں نے کہا کہ ملزمین کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے. ساتھ ہی مقتول کے جسد خاکی کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا ہے. پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقہ میں سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں, اس کے ساتھ ہی ملزمین کے خلاف تفتیش کے دوران جائے وقوع سے ثبوت بھی جمع کئے ہیں. اس کے علاوہ جائے وقوع پر فارنسک ٹیم نے بھی معائنہ کیا تھا, ڈی سی پی مہندر پنڈت کی حکمت عملی کے سبب علاقہ میں نظم و نسق برقرار ہے, جبکہ پولیس نے فوری طور پر ملزمین کو رات میں ہی زیر حراست لے لیا تھا. پولیس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق جس بابا نامی غنڈہ پر فائرنگ کی گئی تھی وہ بلا کے قتل میں ملوث تھا اور فی الوقت ضمانت پر رہا تھا. اس لئے مخالف گینگ نے اسے نشانہ بنایا اس معاملہ میں گینگ وار کا شکار عوام نہ ہو اس لئے پولیس نے نگرانی بڑھا دی ہے۔ اس واقعہ کے بعد کشیدگی ہے لیکن حالات پرامن ہے۔ پولیس نے انتم سنسکار کے پیش نظر پختہ انتظامات کرنے کا دعوی کیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی کوئی گڑ بڑی نہ ہو

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : امر محل سے وڈالا، پریل کے ساتھ ٹرامبے اور تربھے کے ہائی لیول آبی ذخائر تک پانی پائپ لائن سرنگ کا کام، پانی سپلائی بند

Published

on

ممبئی میونسپل کارپوریشن نے امر محل سے وڈالا، پریل کے ساتھ ساتھ ٹرامبے اور تربھے کے اعلیٰ سطحی ذخائر تک پانی کی سرنگ کو پہنچانےکا کام شروع کیا ہے۔ اس کے تحت 1800 ملی میٹر قطر کے پانی کے پائپ لائنوں کا کنکشن اور دیگر ضمنی کام کئے جائیں گے۔ ان کاموں کے لیے تربھے کے ہائی لیول ریزروائر کے 1800 ایم ایم واٹر پائپ اور لو لیول ریزروائر کے 1200 ایم ایم واٹر پائپ کو عارضی طور پر بند رکھا جائے گا۔ پانی کی فراہمی سے متعلق تمام کام منگل، 5 مئی 2026، صبح 10 بجے سے بدھ، 6 مئی، 2026، شام 4 بجے (کل 30 گھنٹے) تک کیے جائیں گے۔ اس کام کے دوران سٹی ڈویژن اور مشرقی مضافاتی علاقوں کے ایف نارتھ، ایف ساؤتھ اور ایل، ایم ایسٹ، ایم ویسٹ اور این سیکشنز میں کچھ مقامات پر پانی کی سپلائی بند رہے گی۔ بعض مقامات پر کم پریشر پر پانی فراہم کیا جائے گا۔ممبئی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ متعلقہ ڈویژن کے شہریوں سے مذکورہ مدت کے دوران ضروری پانی ذخیرہ کرنے کی اپیل کر رہی ہے۔ ان سے درخواست ہے کہ پانی کفایت شعاری سے استعمال کرتے ہوئے تعاون کریں۔
امر محل (ہیڈگیوار ادیان) سے وڈالا (پرتیکشا نگر) اور اس کے بعد پریل (اے ایم ٹی – 1) تک پانی کی سرنگ کو نافذ کرنے کا کام میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ انجام دیا جائے گا، اسی طرح امر محل سے ٹرمبے ریزروائر (اے ایم ٹی – 2) اور اس کے بعد تربھے ہائی لیول ریزروائر تک میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ انجام دیا جائے گا۔ اس کے تحت تربھے ہائی لیول ریزروائر کو پانی فراہم کرنے والی 1800 ملی میٹر قطر کی پانی کی پائپ لائن کو محکمہ واٹر سپلائی پروجیکٹ کے ذریعے ایک اور 1800 ملی میٹر قطر کی پانی کی پائپ لائن سے جوڑا جائے گا۔ اس سلسلے میں دیگر واٹر ورکس بھی کئے جائیں گے۔ پانی کی فراہمی سے متعلق کاموں کو انجام دینے کے لیے، تربھے ہائی لیول ریزروائر کو پانی فراہم کرنے والی 1800 ملی میٹر قطر کی پانی کی پائپ لائن اور تربھے لو لیول ریزروائر کی 1200 ملی میٹر قطر کی پانی کی پائپ لائن کو بند کر دیا جائے گا۔ یہ آپریشن 5 مئی 2026 بروز منگل صبح 10 بجے سے 6 مئی 2026 بروز بدھ شام 4 بجے تک، یعنی کل 30 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ جس کی وجہ سے ایف نارتھ، ایف سائوتھ، ایل، ایم ایسٹ، ایم ویسٹ اور این ڈویژنز کی پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔
متاثرہ علاقوں کی تفصیلی تفصیلات
ایف نارتھ ڈویژن پرتیکشا نگر، شاستری نگر، سنجے گاندھی نگر، شانتی نگر، ایچ ایم مارگ، کے ڈی گایکواڑ نگر، وڈالا ٹرک ٹرمینس، نیو کف پریڈ، المیڈا کمپلیکس (بدھ، 6 مئی 2026 کو پانی کی سپلائی بند رہے گی)۔
شیف (مشرق) اور شیف (مغربی) (6 مئی 2026 بروز بدھ کو پانی کی سپلائی کم پریشر پر ہوگی)
ایف ساؤتھ زون ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مارگ، ڈنشا پیٹ مارگ، ایس ایس راؤ مارگ، ڈاکٹر ارنسٹ بورجیس مارگ، پرمار گروجی مارگ، گوکھلے مارگ، این ایم جی ایس مارگ، دادا صاحب پھالکے مارگ، گووند جی کینی مارگ، جربائی مارگ، سینٹ باؤکر، دیو مرگ۔ مارگ، سینٹ زیویئر مارگ، کھشابہ مارگ، مہادیو پالو مارگ، جیجی بھوئے لین، آچاریہ ڈونڈے مارگ، وٹھل چوان مارگ، جگن ناتھ بھٹنکر مارگ، بٹلی والا گلی، چمر باغ مارگ، آئی مائی مروانجی مارگ، شروڈکر مارگ، چیوڈا گلی، مارگ، مارگ، سانگ کمپنی (6 مئی 2026 بروز بدھ کو پانی کی فراہمی بند رہے گی)ایل سیکشن سیبل نگر، سنتوشی ماتا نگر، کرانتی نگر، لوک مانیہ تلک ٹرمینس، نوین تلک نگر (بدھ، 6 مئی 2026 کو پانی کی سپلائی بند رہے گی)۔ قریشی نگر (کسائی واڑہ) (پانی کی فراہمی منگل 5 مئی 2026 اور بدھ، 6 مئی 2026 کو بند رہے گی)۔ہل مارگ، تاڈی پیٹھ، مکتا دیوی مارگ، گاودیوی منڈل، ڈونگر پیرس، پاٹل گلی، گل موہر گلی، پنچشیل نگر (پانی کی فراہمی منگل، 5 مئی 2026 کو بند رہے گی)۔ نہرو نگر، شیوسروتھی مارگ، نائک نگر، مدر ڈیری مارگ، ایس جی بروے مارگ کرلا (مشرق)، کیدارناتھ مندر مارگ، نورے باغ، کامگار نگر، ہنومان نگر، پولیس کالونی، کرلا کار شیڈ، ریلوے کالونی، ٹیکسلا نگر، چافے گلی، مارو پور نگر، راہول نگر، تری نگر۔ این پوراو مارگ، عمر واڑی مارگ، علی دادا اسٹریٹ، سودیشی مل چاول، چونبھٹی پھاٹک، ایم ایچ اے ڈی اے کالونی، سمرتھ نگر (پانی کی فراہمی منگل، 5 مئی 2026 کو بند رہے گی)۔ ایم ایسٹ ڈویژن للو بھائی کمپلیکس، کملا رمن نگر، رمن ماما نگر، شیواجی نگر، لوٹس کالونی، گوتم نگر، گائیکواڑ نگر، ایودھیا نگر، واشی ناکہ، مانکھورد (بدھ، 6 مئی 2026 کو پانی کی سپلائی بند رہے گی)۔
بیگن واڑی، مانخوردبھارت نگر، ایم ایچ اے ڈی اے بلڈنگز، چتا کیمپ، ساٹھے نگر، ذاکر حسین نگر، دیونار ولیج، دیونار کالونی، نیو بھارت نگر، ہاشو اڈوانی نگر، نٹور پاریکھ کمپلیکس (پانی کی سپلائی منگل، 5 مئی 2026 کو بند رہے گی)۔
سہیادری نگر، ودھالی گاؤں، بی اے آر سی کالونی، کملا رمن نگر، رمن ماما نگر، ڈمپنگ سپلائی (پانی کی فراہمی منگل، 5 مئی، 2026 کو بند رہے گی)۔
رفیق نگر، منڈلا ولیج، نیو منڈلا، پدما نگر، وشنو نگر، ایل یو گڈکری مارگ، آر این اے پارک، کوکریجا بلڈنگس، واشی ناکہ، چتا کیمپ، مہاراشٹرا نگر، ایم ایچ اے ڈی اے بلڈنگز، انڈین آئل نگر (پانی کی سپلائی منگل 2026 مئی کو بند رہے گی)۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان