Connect with us
Sunday,25-October-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی چندو کاکا صرافہ کے نام پر دھوکہ دہی ملزم تین سال بعد گرفتار

Published

on

chandu kaka

ممبئی : ممبئی پونہ کے مشہور صرافہ چندو کاکا کی جی ایس ٹی سرٹیفکیٹ کا غلط استعمال زیورات کی خرید وفروخت کرنے والے کو ممبئی کے ایم آئی ڈی سی پولس نے گرفتار کر کے ۳۱ لاکھ سے زائد کے زیورات برآمد کئے ہیں۔ ملزم نے انٹرنیشنل جیموجیکل انسٹی ٹیوٹ کے نام پر جی ایس ٹی نمبر اپ ڈیٹ کرنے کے بہانے اور سونے کے زیورات خریدنے کے لئے اپنی شناخت پوشیدہ رکھ کر خود کو چندو کاکا جوہری کے نام پر پیش کیا اور اس نے بتایا کہ وہ دو نئے سونے کے شو روم کھولنے والا ہے, اور اسی نبیاد پر جی ایس ٹی نمبر حاصل کیا اور پھر چندو کاکا کی سرٹیفکیٹ کا غلط استعمال کرکے شکایت کنندہ کی کمپنی منی جیولرس ایکسپرٹ ڈائمنڈ ایم آئی ڈی سی اندھیری سے ٢٧ لاکھ کے زیورات جیولری باندرہ میں حاصل کی اور اندھیری مہا کالی میں واقع شکایت کنندہ کی دکان سے چار لاکھ سے زائد کے زیورات کورئیر کے معرفت منگوائے تھے, اس طرح ۳۱ لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی گئی۔ پولس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کر کے ملزم سے متعلق ڈیجیٹل طریقے سے تفتیش شروع کر دی اور ملزم سے ۱۰۰ فیصد زیورات برآمد کرلئے ہیں, اس کے خلاف پولس نے ۲۰۲۳ میں مقدمہ درج کیا تھا اب اسے باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم ۲۰۲۳ سے مطلوب تھا۔ ملزم کی شناخت کارتیک پنکج 32 سالہ کے طورپر کی گئی۔ ملزم اسی طرح صرافہ بازار میں جوہریوں کو بے وقوف بنایا کرتا تھا اس ۲۰۲۳ سے یہ مطلوب تھا۔ پولس نے اس کا سراغ لگایا اور اب اس دھوکہ باز کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی زون ١٠ نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ اس نے کتنے افراد اور کاروباری کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

لارنس بشنوئی گینگ کے شوٹروں نے ٹائیگر شراف فائرنگ سے قبل آر اے کالونی جنگل میں شوٹنگ پریکٹس کی تھی

Published

on

ممبئی : ٹائیگر شراف فائرنگ کے بعد تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ لارنس بشنوئی کے نشانے پر پونے میں ایک تاجر اور ممبئی میں ایک فلم اسٹارتھاگینگ کا مقصد فلم انڈسٹری اور تاجروں میں خوف پیدا کر کے ہفتہ وصولی یا تاوان وصولی کرنا ہے لارنس بشنوئی گینگ کا مقصد قتل نہیں بلکہ فلم انڈسٹری اور تاجروں میں خوف و دہشت پیدا کرنا ہے ۔ لارنس بشنوئی گینگ کے 56 کارندے ممبئی کی مختلف جیلوں میں بند ہیں اور انہوں نے گزشتہ 2-3 برسوں میں ممبئی پونے میں 10 سے زیادہ جرائم کی وارداتیں انجام دی ہیں ۔ بالی ووڈ کو نشانہ بنانا لارنس گینگ کا مقصد ہے اور تاجر برادری میں خو ف و دہشت پیدا کرنے کے لئے گینگ فلم اداکار کو نشانہ بنانے کی سازش میں ملوث ہے ۔

ٹائیگر شراف کیس میں آر اے کالونی جنگل میں شوٹروں نے فائرنگ کی تربیت حاصل کی تھی ایک چرواہے نے ان شوٹروں کو فائرنگ کرتے ہوتے دیکھا تھا وہ اس میں چشم دید گواہ کی حیثیت رکھتا ہے چرواہے کے مطابق تین سے چار افراد نے یہاں فائرنگ کی تربیت حاصل کی تھی اس نے ان شوٹروں کو گولی داغتے ہوئے دیکھا ہے ۔ ٹائیگر شراف سے متعلق کیس میں نت نئے خلاصے ہو رہے ہیں کرائم برانچ کی تفتیش میں کئی اہم پیش رفت بھی ہوئی ہے اس معاملہ میں اسلحہ جات کی برآمدگی بھی ہوئی ہے اس کے علاوہ پولس نے اس معاملہ میں جن شوٹروں کو گرفتار کیا ہے ان سے تفتیش میں لارنس بشنوئی گینگ کے انیل پنڈت سے متعلق بھی انکشاف ہوا ہے شوٹر انیل پنڈت کے رابطے میں تھے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی اے این سی کی بڑی کارروائی منشیات فروشوں کی گرفتاری

Published

on

ممبئی : ۲۵ اکتوبر کو انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے قتل میں مطلوب ملزمین کو منشیات کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ممبئی گھاٹکوپر یونٹ ٹیم نے گشت کے دوران شری کرشنا کامپلیکس کے مین گیٹ قریب نیشنل پارک سامنے، مغربی بوریولی ممبئی یہاں ایم ڈی فروخت کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے کران کی تلاشی لی اور ان کے قبضے سے ان کے قبضے سے 01 کلو 028 گرام وزنی ‘ایم ڈی میفیڈرون منشیات برآمد ہوئی پولس نے(کستوربا مارگ پولس 728/2026) دفعہ 8(ک) سہ 22(ک)، 29 این ڈی پی ایس قانون 1985 کے تحت جرم درج کرکے گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ گرفتار ملزمان سے کی گئی تفتیش کے دوران یہ پایا گیا کہ وہ قتل میں بھی ملوث ہے ملزمین نے نالاسوپارہ سے منشیات لایا تھااور یہاں فروخت کرنے کی غرض سےآئے تھے

گرفتار ملزمین ایک 28 سالہ شخص ، 2) ایک شخص، 28 سالہ 3) ایک شخص، عمر 39 سال شامل ہے ۔ تینوں ملزمان سے 01 کلو 28 گرام وزنی ‘ایم ڈی میفیڈرون منشیات ضبط کی گئی۔مذکورہ کامیاب کارکردگی یہ پولس کمشنر دیوین بھارتی ، جوائنٹ پولس کمشنر جرائم انل کنبھارے، ایڈیشنل کمشنر کانت اپادھیائے، ڈی سی پی پورنیما چوگلےشرینگی کی رہنمائی میں انجام دی ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

انتخابی فہرستوں کے لیے ’ایس آئی آر‘ پروگرام کے تحت 24 درخواستیں دائر کرنے پر ایک شخص کے خلاف دھاراوی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج

Published

on

ممبئی : الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق،ممبئی خطے میں انتخابی فہرستوں کی ’اسپیشل انٹینسیو ریویژن‘ (ایس آئی آر) یعنی ’خصوصی تفصیلی نظرثانی‘ کا پروگرام نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں، دھاراوی پولیس اسٹیشن میں ایک ایسے شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس نے ایک ہی دن میں 24 الگ الگ درخواستیں دائر کیں۔ یہ درخواستیں مسودہ انتخابی فہرست (ڈرافٹ الیکٹورل رول) کے حوالے سے دعووں اور اعتراضات پر مشتمل تھیں سال 2026 کے ’اسپیشل انٹینسیو ریویژن‘ (ایس آئی آر) پروگرام کے تحت، تمام اسمبلی حلقوں کے لیے مسودہ انتخابی فہرستیں 31 اگست 2026 کو شائع کی گئی تھیں۔ ان مسودہ فہرستوں کے حوالے سے دعوے اور اعتراضات دائر کرنے کی مدت 31 اگست 2026 سے 26 اکتوبر 2026 تک مقرر کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا اور چیف الیکٹورل آفیسر (مہاراشٹر) کی ہدایات کے مطابق، ایک حد مقرر کی گئی ہے جس کے تحت کوئی بھی فرد ایک دن میں ’فارم 7‘ (فارم 7) کے ذریعے زیادہ سے زیادہ 10 درخواستیں ہی دائر کر سکتا ہے۔ اگر یہ معلوم ہوتا ہے کہ کسی شخص نے جان بوجھ کر ’فارم 7‘ میں غلط معلومات فراہم کی ہیں یا جھوٹا بیان دیا ہے، تو ’ریپریزنٹیشن آف دی پیپل ایکٹ، 1950‘ (ریپریزنٹیشن آف دی پیپل ایکٹ, 1950) کی دفعہ 31 کے تحت اس شخص کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔تاہم، یہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ 178دھاراوی اسمبلی حلقے میں، گردھاری سوامی ناتھ جیسوال (رہائشی: گنگا دھر لال چال، 90 فٹ روڈ، دھاراوی ایسٹ) نے ایک ہی دن میں 24 درخواستیں دائر کیں۔ یہ عمل مقررہ قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے مطابق، دھاراوی پولیس اسٹیشن میں گری دھاری سوامی ناتھ جیسوال کے خلاف ‘ریپریزنٹیشن آف دی پیپل ایکٹ، 1950’ (ریپریزنٹیشن آف دی پیپل ایکٹ, 1950) کی دفعہ 31 کے تحت شکایت درج کرائی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ‘فارم 7’ (فارم 7) کی ایسی درخواستیں جمع کرائیں جن میں غلط اور غیر درست معلومات درج تھیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان