Connect with us
Thursday,08-May-2025

ممبئی پریس خصوصی خبر

مالیگاؤں 2008ء کو ہوئے بم دھماکہ کا فیصلہ 31 جولائی کو ہوگا۔

Published

on

Malegaon Blast

‎ممبئی : مالیگاؤں میں 29 ستمبر 2008 ء کو ہوئے بم دھماکہ کا فیصلہ 31 جولائی کو صادر ہوگا۔ بی جے پی لیڈر و سابق رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر, لیفٹیٹ کرنل سری کانت پرساد پروہیت سابق میجر رمیش اپادھیائے, سدھاکر دویدی, سدھاکر چترویدی سوامی دیانند پانڈے, اجئے راہیرکر, اور سمیر کلکرنی پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی اسکوٹر میں بم نصب کیا گیا تھا, جس کے بعد مہاراشٹر انسداد اے ٹی ایس نے اس معاملہ میں 13 ملزمین کو گرفتار کیا تھا اور 7 ملزمین پر فرد جرم عائد کیا گیا۔ اپریل میں مالیگاؤں بم دھماکہ کی سماعت مکمل ہوگی, آج فیصلہ صادر ہونا متوقع تھا, لیکن عدالت نے یہ جواز پیش کیا کہ ایک لاکھ سے زائد صفحات زیر مطالعہ ہے, اور اسی لئے اس معاملہ کو 31 جولائی تک ملتوی کر دیا ہے۔

‎بھکو چوک پر اسکوٹر میں بم دھماکہ ہوا تھا, جس میں 7 افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہوگئے تھے۔ اس معاملہ میں اے ٹی ایس چیف ہیمنت کرکرے نے تفتیش کی تھی اور ملزمین پر مکوکا کا بھی اطلاق کیا گیا تھا, لیکن یہ تفتیش بعد میں 2011 ء میں این آئی اے کے سپرد کر دی گئی تھی۔ این آئی اے نے اس معاملہ میں ملزمین کیلئے سزائے موت طلب کی ہے۔ 223 گواہان کے بیانات اس معاملہ میں قلمبند کئے گئے اور عدالت میں 23 گواہان منحرف ہوگئے, اس میں فوج دفاعی محکمہ کے 8 گواہ بھی شامل تھے۔ 31 جولائی کو تمام ملزمین کو حاضر رہنے کا حکم عدالت نے جاری کیا ہے اور اگر کوئی غیر حاضر ہوتا ہے, تو اس پر کارروائی ہوگی۔ اس معاملہ میں عدالت 31 جولائی کو ہی اپنا فیصلہ سنائی گی, کیونکہ معاملہ کی سماعت مکمل ہوچکی ہے اور عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ بھی کر لیا ہے۔

بزنس

ممبئی میں بسوں سے سفر ہوا مہنگا، کرایہ میں اضافہ

Published

on

BEST

ممبئی : ممبئی کے شہریوں کو بی ایم سی الیکشن سے قبل مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔ بیسٹ بسوں کے کرایہ میں اضافہ کو منظوری دیدی گئی ہے۔ آج سے اضافی یعنی دوگنا اضافی کرایہ کا نفاذ ہوگا۔ جس سے اب بیسٹ کے مسافروں کو اضافی زائد کرایہ ادا کرنا ہوگا, جس کا اثر مسافروں کی جیب پر پڑے گا۔ بیسٹ انتظامیہ نے نیا کرایہ کا نفاذ ۹ مئی سے کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ کرایہ ۵،۱۰،اور ۲۰ کلو میٹر کے فاصلہ کا کرایہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ۵ کلو میٹر کے فاصلہ کا کرایہ دوگنا کیا گیا ہے, ۵ کلو میٹر فاصلہ کا کرایہ ۶ روپیہ سے ۱۲ روپیہ, ۱۲ سال کے بچے کو کرایہ میں کوئی رعایت نہیں دی گئی ہے۔ یومیہ پاس ابھی ۶۰ روپیہ تھا, اب نیا کرایہ ۷۵ روپیہ کیا گیا ہے۔ ماہانہ پاس ۹۰۰ سے ۱۸۰۰ روپیہ ہے میونسپل کارپوریشن کے بچوں کے لئے چلو بس پاس کی سہولت دی گئی ہے۔ ممبئی میں بسوں کے کرایہ اور ٹکٹ میں اضافہ سے شہریوں کے جیب پر بوجھ پڑا ہے۔ ممبئی شہر و مضافاتی علاقوں میں شئیر ٹیکسی اور آٹو رکشہ بھی چلائے جاتے ہیں۔ لیکن کرایہ کے سبب کئی مسافر ان شئیر ذرائع نقل و حمل کی ادائیگی سے بھی قاصر ہے اور وہ بسوں سے سفر کرتے ہیں۔

Continue Reading

جرم

ڈیجیٹل رکشک نے ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر دھوکہ دہی کا شکار پانچ شکایت کنندہ کے پیسے محفوظ کئے

Published

on

Digital-Rakshak

‎ممبئی : ممبئی پولیس کے ڈیجیٹل رکشک (ڈیجیٹل محافظ ) کے معرفت سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل اریسٹ گرفتاری کے نام پر دھوکہ دہی کا شکار پانچ شکایت کنندہ کو ڈیجیٹل رکشک نے محفوظ کیا ہے۔ ممبئی میں ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر سی بی آئی، ای ڈی اور پولیس افسران کے معرفت سوشل میڈیا اور وہاٹس اپ پر نوٹس ارسال کر کے تفتیش کے نام پر ویڈیو کالنگ اور تفتیش کے نام پر کیس سے محفوظ کرنے پر خطیر رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے ممبئی پولیس نے ڈیجیٹل رکشک ایپ تیار کیا ہے, اس ہیلپ لائن پر پانچ متاثرہ شکایت کنندہ کی شکایت پر کارروائی کی گئی۔ ممبئی کے چمبور علاقہ میں سوشل میڈیا پر ایک بزرگ کو ڈیجیٹل ارسٹ کہہ کر ویڈیو کال کی گئی اور کہا گیا کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں خطیر رقم ہے, اور ان کے دستاویزات، آدھار کارڈ اور پین کارڈ کا استعمال غیر قانونی سر گرمی میں ہوئے ہیں۔ بزرگ کو کال پر مخاطب نے سی بی آئی افسر بتایا تھا اور ویڈیو کال منقطع نہ کرتے ہوئے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا, اسی دوران متاثرہ کی صاحبزادی جب گھر میں داخل ہوئی تو اس نے اپنے والد کو خوفزدہ پایا اور پھر اس نے والد سے معلوم کیا کہ وہ خوفزدہ کیوں ہے, اس پر والد نے بتایا کہ سی بی آئی افسر کا کال تھا اور انہوں نے اس معاملہ میں رقم کی منتقل کی ہے۔ جس کے بعد ممبئی پولیس کی ڈیجیٹل رکشک ہیلپ لائن پر متاثرہ نے رابطہ کیا اور پھر یہ نوٹس پولیس کو بتایا اس کے بعد یہ تصدیق ہوئی کہ یہ نوٹس سی بی آئی اور ای ڈی کی فرضی نوٹس تیار کر کے وہاٹس اپ پر ارسال کی گئی ہے۔ پولیس نے ڈیجیٹل اریسٹ کے پانچ معاملات کو حل کئے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈیجیٹل اریسٹ کوئی بھی سیکورٹی ادارہ نہیں کرتا ہے اور نہ ہی وہاٹس اپ پر تفتیش کی جاتی ہے اس لئے ایسے عناصر سے ہوشیار رہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پاکستان پر بھارتی فوج کی بڑی کارروائی، پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد کشمیریوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو، ابو عاصم اعظمی

Published

on

Abu Asim Azmi

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے آپریشن سندور کی کامیابی پراظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی دہشت گردوں کے اڈوں پر فضائی حملہ کر کے ہندوستانی سرکار نے ایک اہم پیغام دیا ہے۔ اور یہ واضح کیا ہے کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہیں۔ آپریشن سندور کی کامیابی پر ہم مسلح افواج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور جس طرح سے پہلگام حملہ کے بعد کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ حملہ کے بعد کشمیریوں نے سیاحوں کی جو مہمان نوازی کی وہ عیاں ہے, عادل نے اپنی جان کی قربانی دیدی نزاکت نے جو حسن سلوک کیا اس کے باوجود فرقہ پرست پہلگام حملہ کی آڑ میں کشمیریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام حملہ کے بعد مغربی بنگال میں ایک ڈاکٹر نے حاملہ خاتون کا علاج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ پاکستان زندہ باد کا نعرہ فرقہ پرست لگاتے ہیں, اور اس میں مسلمانوں کو پھنسایا جاتا ہے یہ بات آگرہ میں ثابت ہوئی ہے, انہوں نے کہا کہ ایسے فرقہ پرستوں پر کارروائی بھی ضروری ہے جو مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ ابوعاصم اعظمی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عناصر پر کارروائی کرے, جو ملک کا امن وامان خراب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں ایک برقعہ پوش خاتون کو جئے شری رام کا نعرہ لگانے کیلئے مجبور کیا گیا ایسے عناصر پر کارروائی ضروری ہے, جو ملک میں ہندو مسلم کے نام پر نفرت پیدا کرتے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com