Connect with us
Wednesday,13-May-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

تھانہ سیشن کورٹ نے نابالغ کی عصمت دری کرنے والے کو سات سال قید کی سزا دی

Published

on

بھیونڈی (فہیم انصاری)
بھیونڈی شہر کے علاقے کامت گھر کی رہائشی نابالغ لڑکی کے ساتھ ہوۓ عصمت دری کے کیس کی سماعت کے دوران تھانہ سیشن کورٹ نے نابالغ کی عصمت دری کرنے والے مٹھائی لال پرجاپتی (45) کو سات سال قید کی سزا اور دو ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا ہے۔
پولیس کے ذریعے موصولہ معلومات کے مطابق، بھیونڈی کے کامت گھر علاقے واقع شیو رام نگر کے رہائشی مٹھائی لال پرجاپتی (45) کی بیوی اور بچے اس واقعے سے چند روز قبل گاؤں گئے تھے۔ جس کے بعد وہ گھر میں تنہا ہی رہتا تھا۔ 18 اپریل 2017 کی دوپہر میں مٹھائی لال نے اپنے سامنے رہنے والی ایک سات سالہ بچی کو دکان سے سامان لانے کے بہانے اپنے گھر میں بلا کر اسے زبردستی اپنی حوس کا شکار بنایا تھا۔ بچی کے ساتھ ہوۓ اس غیر انسانی سلوک کا پتہ چلنے پر لڑکی کے اہل خانہ نے نارپولی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ پولیس نے فوری طور پر ملزم پر عصمت دری کا معاملہ درج کراسے گرفتار کر جیل بھیج دیا تھا۔ اس کے بعد عصمت دری کرنے والے کے خلاف پڑوسیوں سے اس معاملے کی تفتیش کررہی پولیس سب انسپکٹر، یوگیتا کوکاٹے نے اس کیس میں تمام شواہد کو اکٹھا کراسے عدالت میں پیش کیا تھا۔ جس کے بعد تھانہ سیشن کورٹ کے معزز جج مرومکر نے متعدد بار سماعت کرنے کے بعد، واقعہ کے 30 ماہ کے بعد عصمت دری کرنے والے کو سات سال قید اور دو ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر تین مہینے کی قید میں مزید اضافہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے پر پولیس کی محنت سے متاثرہ لڑکی کو انصاف ملنا ممکن ہوسکا ہے۔

جرم

ممبئی : جے جے اسپتال میں ڈاکٹر کی خودکشی کے سبب سنسنی

Published

on

suicide

ممبئی : جے جے اسپتال کے ڈاکٹر نے ذہنی تناؤ کے مرض کے سبب خودکشی کرلی۔ آج دوپہر ڈاکٹر ابھیاسنگھ نرسنگھ مورے نامی شخص نے جو ڈاکٹر نواس میں ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا, اس نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا اور سائیکو ٹراپک ادویات لے رہا تھا۔ اس نے ڈپریشن کی وجہ سے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

حج کمیٹی کی غفلت کے سبب حجاج کرام کو دشواریاں، اضافی دس ہزار روپیہ کی وصولی، ضروری کارروائی کی سی او حج کمیٹی کی اعظمی کو یقین دہانی

Published

on

Azmi-&-Yusuf

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کو حجاج کرام کو درپیش مسائل اور دشواریوں کے ازالہ کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او شہنواز سے ملاقات کر کے حجاج کرام کو درپیش دشواریوں کے ازالہ اور مشکلات کا تصفیہ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سی ای او کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ حجاج کرام سے جنگی صورتحال کے سبب ۱۰ ہزار روپیہ اضافی وصول کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی جو اسمارٹ واچ عازمین حج کو دی گئی وہ ناکارہ ہے۔ اسمارٹ واچ کے لیے حجاج کرام سے اضافی ۵ ہزار روپیہ وصول کیا گیا تھا, اس کے باوجود یہ دستی گھڑی ناکارہ ہے, جبکہ یہی اسمارٹ واچ مارکیٹ بازار میں ۷ سو سے ۶ سو رپیہ میں دستیاب ہے۔ یہ الزامات بھی عازمین حج نے حج کمیٹی آف انڈیا پر عائد کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس گھڑی کی چارجنگ سمیت دیگر خرابیوں سے متعلق بھی شکایات موصول ہوئی ہے۔ اسی مسئلہ پر اعظمی نے سنٹرل حج کمیٹی کے سی ای شاہنواز سی سے حج ہاؤس میں ملاقات کی جس میں عازمین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر بات کی گئی۔ حجاج کرام نے شکایت کی کہ تقریباً 10,000 روپے زائد وصول کیے جا رہے ہیں۔ مزید برآں، فراہم کردہ گھڑیوں کے لیے 5,000 وصول کیے گئے، جبکہ ان کی مارکیٹ قیمت تقریباً 700-800 ہے۔ بہت سے حجاج نے بتایا کہ گھڑیاں ٹھیک سے کام نہیں کر رہی تھیں اور ناقابل استعمال تھیں۔ سی ای او نے بغور باتیں سننے کے بعد یقین دلایا کہ گھڑیوں کا معائنہ کیا جائے گا اور درست معلومات فراہم کی جائیں گی۔

گزشتہ 20 سالوں سے حج کے دوران حج ہاؤس میں میں خدمت انجام دینے والے ملازمین کی برطرفی کا معاملہ بھی اعظمی نے سی ای او کے روبرو پیش کیا۔ عدالتی حکم کے باوجود انہیں دوبارہ برخاست کردیا گیا۔ ان ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سی ای او شاہنواز نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر کارروائی کا یقین دلایا۔ اس دوران وفد میں ریاستی ورکنگ صدر یوسف ابرہانی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اسامہ بن لادن کی دوبارہ ولادت اویسی میں! نتیش رانے کی ایک مرتبہ پھر ایم آئی ایم لیڈر اسدالدین اویسی پر سخت تنقید

Published

on

nitish-owesi

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے نے ایک مرتبہ پھر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سر براہ اویسی پر تنقید کر تے ہوئے اویسی کو پہلے اسامہ بن لادن کا مساوی قرار دیا تھا اب انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی دوبارہ ولادت اویسی میں ہوئی ہے اس لئے وہ ایسی نظریات کا حامل ہے ایسے نظریہ کی عکاسی کر نے والوں کی جگہ ہندوستان میں نہیں ہے۔

انہوں نے ندا خان کے کیس میں زہر افشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم آئی ایم نے ندا خان کی حمایت کی تھی لیکن اب جیسے جیسے حقائق بے نقاب ہوئی ہے ایم آئی ایم بھی بے نقاب ہوگئی ہے۔ نتیش رانے نے ہندوستان کو ہندو راشٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیوی دیوتاؤں کا دیش ہے اگر کسی کو وندے ماترم قبول نہیں ہے تو وہ اپنی داڑھی اور گول ٹوپی لے کر ابا کے پاکستان چلے جائے کیونکہ ہندوستان میں انہیں برداشت نہیں کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہ کر کیا یہ لوگ بھارت کی حمایت کر سکتے تھے صرف یہ لوگ ہندوستان میں رہ کر ایسی حرکت کرتے ہیں۔ اویسی کا موازانہ اسامہ بن لادن سے کرنے کے بعد بھی نتیش رانے اپنے موقف پر قائم ہے اس کے ساتھ ہی رانے نے ایم آئی ایم کو دہشت گرد تنظیم تک قرار دیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان