Connect with us
Saturday,06-June-2026
تازہ خبریں

جرم

کورونا متاثرین کی تعداد 60.74 لاکھ، 50 لاکھ سے زیادہ صحت مند

Published

on

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران متاثرہ افراد کے 82 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 60.74 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کورونا کے انفیکشن سے 74 ہزار سے زائد افراد صحت مند ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں صحت مند افراد کی تعداد 50.16 لاکھ ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 82،170 نئے معاملوں کے ساتھ اس کے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 60،74،702 ہوگئی ۔ اس کے ساتھ ہی ، 74،892 مریض ٹھیک ہوئے ہیں ، جنہیں ملا کر اب تک 50،16،520 افراد کورونا کی وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران ، 1039 متاثرہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے اموات کی تعداد 95،542 ہوگئی ہے۔
کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد فعال معاملے 6238 سے بڑھ کر 96،2640 ہو گئے۔ اس وقت ملک میں سرگرم معاملوں کی شرح 15.85 فیصد ہے اور بازیابی کی شرح 82.58 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.57 فیصد ہے۔
مہاراشٹرا ، جو کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے ، پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 4111 معاملے بڑھ کر 2،73،646 ہوچکے ہیں ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 380 اموات کے ساتھ 35،571 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران ، 13،565 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے ، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 10،30،015 ہوگئی۔
جنوبی ریاست کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 2942 کا اضافہ ہوا ہے اور ریاست میں اب 1،04،743 فعال معاملات ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 8582 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 4،62،241 افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ، اس عرصے کے دوران 918 کی کمی کے ساتھ فعال معاملوں کی تعداد 64،876 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 5708 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر 6،05،090 افراد ٹھیک ہوئے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست ، اتر پردیش میں اس عرصے کے دوران 1483 مریضوں کی کمی واقع ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے 55،603 فعال معاملات اور 5594 اموات ہوئیں جبکہ 3،25،888 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔
تمل ناڈو میں سرگرم معاملوں کی تعداد 46،341 ہوگئی ہے اور 9313 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسی وقت ، ریاست میں 5،25،154 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ کیرالہ میں سرگرم معاملوں کی تعداد بڑھ کر 56،786 ہوگئی ہے اور 677 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 1،17،921 ہوگئی ہے۔ اوڈیشہ میں ، فعال مریضوں کی تعداد 35،006 ہوگئی ہے اور 797 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بیماری سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 1،73،571 ہوگئی ہے۔
دارالحکومت دہلی میں ، اس عرصے کے دوران سرگرم معاملوں میں 489 کمی کی وجہ سے یہ تعداد 29،228 ہوگئی ہے۔ وہیں انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 5235 ہوگئی ہے اور اب تک 2،36،651 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔

جرم

ای ڈی نے محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے حصے کے طور پر مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

Published

on

ممبئی : ایک بڑی کارروائی میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ای ڈی کے حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے منشیات کے اسمگلر محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مارے گئے تھے، جسے حال ہی میں ترکی سے ہندوستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ای ڈی حکام نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ممبئی اور سورت اور گجرات کے انکلیشور (ضلع بھروچ) میں تقریباً 20 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ڈولا عرف سلیم اسماعیل ڈولا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر مطلوب دہشت گرد داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے اور انسداد منشیات ایجنسیوں نے اس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا بین الاقوامی ریکیٹ چلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ڈولا (59) کو اپریل میں ترکی سے ہندوستان واپس لایا گیا تھا اور دہلی ہوائی اڈے پر اترتے ہی اسے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ چھاپے کیمیکل سپلائی کرنے والوں، کیمیکل کے کاروبار میں ملوث درمیانی افراد، مصنوعی منشیات میفیڈرون (ایم ڈی) کی تیاری اور تقسیم میں ملوث اسمگلروں، ہوالا آپریٹرز اور منظم منشیات کے سنڈیکیٹس سے حاصل کی گئی رقم سے حاصل کی گئی بے نامی جائیدادوں کے مالکان پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا کیس ڈولا اور دیگر کے خلاف ممبئی میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور سائیکو ٹراپک مادوں سے متعلق جرائم کے لیے درج کئی ایف آئی آرز سے منسلک ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی پوائی قتل کیس میں مفرور ملزم گرفتار، ہفتہ قبل تنازع پر غصہ قتل کا شاخسانہ، قتل کے بعد پولس تفتیش میں خلاصہ

Published

on

ARREST-1

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۱۰ نے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو سورت گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوائی تنگا گاؤں ساکی وہار میں ۲۴ مئی کو ایک ۵۵ سالہ یوسف نامی شخص کی لاش ملی تھی, جسے کسی نے دھاردار ہتھیار سے وار کر کے سینے پر وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دیا اور پھر اس معاملہ میں تقریبا ۱۰۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور معلوم ہوا کہ گجرات میں قتل کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو یہاں سے گرفتار کیا اور مزید کارروائی کے لئے پوائی پولس کے سپرد کر دیا ہے۔ ملزم دیپک عرف دیپا نتھو پرساد ورما ۲۶ سالہ کی یوسف سے کسی بات پر تنازع ہوا, ایک ہفتہ قبل تنازع ہوا تھا جس کا غصہ اس کے دل میں تھا اور اسی نے طیش میں آکر یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا, پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے کیس حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی ڈٹیکشن نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

Published

on

ARRESTED

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان