Connect with us
Monday,01-December-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاؤں میں کورونا متاثرین کی تعداد کم ہوئی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ مالیگاؤں سے کورونا ختم ہوگیا

Published

on

(پریس ریلیز )
مالیگاؤں میں کورونا متاثرین کی تعداد کم ہوگئی لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں نکالا جاسکتا کہ مالیگاؤں سے کورونا کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے۔ ان معنی خیز جملوں کیساتھ سابق میئر شیخ رشید نے ہزار کھولی کانگریس رابطہ آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کورونا کے متعلق ریاست اور ملک بھر میں مشہور "مالیگاؤں پیٹرن”کے نام پر سبھی اپنی اپنی پیٹھ تھپتھپارہے ہیں۔ راشٹروادی کانگریس کے قومی صدر شرد پوار کی ناسک آمد پر ضلع کلیکٹر سورج مانڈھرے نے خود ہی کریڈٹ لینے کی کوشش کی، ڈاکٹر پنکج آشیا، ایڈیشنل ضلع کلیکٹر دھننجے نکم اور ضلع ایس پی ڈاکٹر آرتی سنگھ نے بھی اسی طرح کی کوشش کی لیکن مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ، ملازمین، صفائی کامگار، آشا ورکرس، علی اکبر ہاسپٹل، سول ہاسپٹل، واڈیا ہاسپٹل اور میونسپل دواخانوں کے اسٹاف، وارڈبوائے اور نرسیں بھی اپنی جان جوکھم میں ڈال کر کورونا متاثرین کی خدمت انجام دے رہے تھے جبکہ کارپوریشن برسراقتدار نے سینا ٹائزر، ماسک، پی پی ای کٹس، ادویات اور سیناٹائزر کیلئے یونک مشین اور ٹریکٹر کے علاوہ ایمبولینس کی خریدی کرتے ہوئے ویلاس راؤ دیشمکھ ہاؤسنگ کالونی، مالیگاؤں ہائی اسکول، منصورہ طبیہ کالج، منصورہ ہاسٹل، ایم ایس جی کالج، جے اے ٹی، سہارا ہاسپٹل، وغیرہ میں کورنٹائن سینٹر، آئسولیشن وارڈ، کووڈ کیئر سینٹر وغیرہ کا انتظام کیا ریاستی کابینی وزیر دادا جی بھوسے، ناسک ضلع پالک منتری چھگن بھجبل، وزیر صحت راجیش ٹوپے وغیرہ نے بھی عوام کو سمجھانے اور احتیاط برتنے کے علاوہ آفیسران کو ہدایات دیکر کورونا پر مات دینے کی ہر ممکن کوشش کی۔ آصف شیخ رشید کے مطالبے پر وزیر صحت راجیش ٹوپے نے محلہ کلینک اور پرائیویٹ ہاسپٹلس کو جاری کرنے کے احکامات صادر کئے تب کہیں جاکر مالیگاؤں میں کورونا کو مات دی جاسکی ہے۔
شہر میں مختلف قسم کی افواہیں بھی پھیلائی گئیں کہ ایک کورونا مریض کیلئے حکومت پانچ لاکھ دے رہی ہے، کسی نے 20,کروڑ روپیہ فنڈ کی گپ اڑائی لیکن صرف اور صرف 20 لاکھ روپیہ فنڈ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے کارپوریشن کو دیا گیا لیکن کارپوریشن نے تقریباً ایک کروڑ 88,لاکھ، 68,ہزار 361,روپیہ چیک کی شکل میں دیا گیا لیکن ایمبولینس، ٹریکٹر ، یونک مشین اور دیگر اخراجات علاحدہ ہیں سابق میئر شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ برسراقتدار نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہےموجودہ آمدار کا فنڈ مالیگاؤں کارپوریشن میں نہیں آیا انہوں نے اپنا فنڈ ناسک کلکٹر کے ذریعہ مالیگاؤں سول اسپتال کو دیا ہے ۔ لیکن آج شہر میں کورونا کا اثر کم ہوگیا ہے ناسک، چاندوڑ، ممناڑ ،ناندگاؤں ،سنگم نیر، اور مالیگاؤں تعلقہ کے مریضوں کا علاج مالیگاؤں میں کیا جارہا ہے ۔آج شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پھر بڑھ رہی ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ مالیگاؤں کا نام پوری ریاست اور ہندوستان میں مشہور ہوا لیکن ابھی شہر کورونا سے پاک نہیں ہوا ۔اس لئے عوام کو احتیاط سے رہنے کی ضرورت ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ کورونا کے سبب دنیا بھر کی معیشت ٹھپ ہوچکی ہے ایسے میں مالیگاؤں کارپوریشن کی آمدنی کم ہوگئی ہے اسے بڑھانے کے لئے کوشش جاری ہے اور گزشتہ ہفتہ ہم نے وزیر مالیات و نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے ملاقات کرتے ہوئے مالیگاؤں کے لئے فنڈ کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ ریاست کی حالت غیر مستحکم ہے اس لیے صرف بنیادی ضروریات پر سرکار خرچ کریگی مستقبل میں فنڈ دیا جائے گا ۔اس ضمن میں شیخ رشید نے کہا کہ شہر بھر میں گھر پٹی وصولی اور بازار فیس وصولی، شاپنگ کرایہ اور بی او ٹی کمپلیکس سے وصولی کا گراف بڑھا کر کارپوریشن کی آمدنی بڑھانے کی کوشش کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے اہم اور خستہ حال راستوں کی تعمیر کی جائے گی ۔آگرہ روڈ کے دونوں جانب اچھی گٹر بنائی جائے گی اور شہر کے کچھے علاقے میں کارپوریٹرس کے فنڈ کو استعمال میں لایا جائے اور جہاں ضرورت ہوگی وہیں کام کیا جائے گا ۔آج مالیگاؤں سمیت ملک بھر کی مالی حالت مناسب نہیں ہے اس لئے اس سال تعمیری کاموں کو حکمت عملی سے مکمل کیا جائے گا ۔انہوں نے اس پریس کانفرنس میں بوگس ووٹرس پر کہا کہ شہریت ثابت کرنے کے لیے ایک ووٹ ہی کافی ہوتی ہے اسکا تعلق این آر سی سے نہیں ہے ۔شہر کے موجودہ ایم ایل اے گمراہ کررہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ووٹرس کو ادھار کارڈ سے لنک کردیا جائے تاکہ شہر میں کوئی بھی بوگس ووٹر نہ رہ سکے ۔اس پریس کانفرنس میں صابر گوہر اصغر انصاری وغیرہ موجود تھے ۔

جرم

جوگیشوری : پاسکو کیس میں ضمانت پر رہا ملزم دوبارہ گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی پاسکو کیس میں ملوث ایک مفرور ملزم کو ۶ سال بعد دوبارہ جوگیشوری پولس نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. ممبئی کے جوگیشوری میں ۲۰۱۹ میں ملزم پنکج پنچال ۲۷ سالہ کو پاسکو اطفال پر تشدد اور استحصال کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ضمانت پر رہا تھا, لیکن عدالتی کارروائی میں غیر حاضر رہتا تھا اور گزشتہ ۶ سال سے اپنی شناخت چھپا کر روپوش تھا, پولس کو اطلاع ملی کہ ملزم ایس آر اے بلڈنگ کے قریب آیا ہے جس پر پولس نے جال بچھا کر جوگیشوری سے ملزم کر گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے. اس کے خلاف عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا تھا, جس کے بعد پولس نے اس کی تعمیل کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے اسے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ اطلاع ممبئی پولس زون ۱۰ کے ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے دی ہے۔

Continue Reading

بزنس

ممبئی کچرے کی نقل و حمل کے لیے 30 نئی منی کمپیکٹر گاڑیاں ممبئی کے رہائشیوں کی خدمت میں داخل، فضلہ نقل و حمل کی صلاحیت دوگنی

Published

on

mini-compactor

ممبئی میں روزانہ کچرے کی نقل و حمل اب آسان ہو جائے گی، اور ٹرانسپورٹ راؤنڈز کی تعداد کم ہو جائے گی، جس سے ایندھن کی بچت ہو گی۔ بی ایم سی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے بیڑے میں 30 نئی منی کمپیکٹر گاڑیاں شامل کی ہیں۔ گزشتہ منی کمپیکٹرز کے مقابلے نئی گاڑیوں میں ایک چکر میں دوگنا فضلہ لے جانے کی صلاحیت ہے۔ یہ گاڑیاں ایک سیشن میں دو چکر لگائیں گی۔


ممبئی میں فضلہ کی نقل و حمل کے بڑے عمل کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر اور ایڈمنسٹربھوشن گگرانی نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ انجینئرنگ نے پچھلی گاڑیوں کو درپیش مسائل کا مطالعہ کرنے کے بعد جو اختراعی اصلاحات کی ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹر اشونی جوشی نے کہا کہ صفائی کے کارکنوں کی حفاظت کے لیے بیٹھنے کا مناسب انتظام، گیلے اور خشک کچرے کے لیے الگ الگ کمپارٹمنٹس، اور دیرپا مواد کا استعمال منی کمپیکٹر کی زندگی کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ اصلاحات ممبئی کے ماحول کے تحفظ کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوں گی۔


کوڑا کرکٹ لے جانے والی گاڑیوں میں دیکھا گیا کہ کوڑے سے خارج ہونے والے مائع (لیچیٹ) کی وجہ سے دھات کی چادر مسلسل خراب ہو رہی ہے۔ نئی گاڑیوں میں 5 ملی میٹر موٹی ‘ہارڈوکس’ اسٹیل میٹریل کا فرش استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ہائیڈرولک کلوزنگ پلیٹ کور نے گاڑی کے پچھلے حصے کو مکمل طور پر بند کر کے کوڑے کی نقل و حمل کی نوعیت کو بہتر بنایا ہے۔


گاڑیوں کے لیے سفید نیلے رنگ کی اسکیم :
انتظامیہ کا ارادہ ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے بیڑے میں شامل تمام گاڑیوں کے رنگ سفید اور نیلے رنگ میں تبدیل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر (سالڈ ویسٹ مینجمنٹ) نے بتایا کہ یہ عمل مرحلہ وار طریقے سے انجام دیا جائے گا۔ آنے والے عرصے میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیڑے میں شامل تمام گاڑیوں کو نئے رنگ سکیم کے مطابق پینٹ کیا جائے گا۔
منی کمپیکٹر کی خصوصیات / انجن کی گنجائش : 115 ہارس پاور
ایک چکر میں فضلہ لے جانے کی صلاحیت 5 ٹن, اس طرح زیادہ فضلہ لے جایا جا سکتا ہے۔
صلاحیت : 9 کیوبک میٹر فضلہ رکھنے کی زیادہ صلاحیت
ملازمین کے لیے 4 نشستوں کا الگ انتظام
ویسٹ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے نئی سفید نیلے رنگ کی اسکیم

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ناگپاڑہ ری ڈیولپمنٹ معاملہ : عدالت کا ڈیولپر کو بلیک لسٹ کرنے اور فوجداری مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

Published

on

mahada

ممبئی : برسوں سے التوا کے شکار ری ڈیولپمنٹ اور کرایہ داروں کی مسلسل پریشانیوں کے بعد مہاراشٹر حکومت نے ناگپاڑہ کی تین خستہ حال عمارتوں—تاوُمباوالا بلڈنگ، دیوجی دارسی بلڈنگ اور زہرہ مینشن—کا جبری حصول منظور کر لیا ہے۔ حکومت نے ساتھ ہی ناکام ڈیولپر کو بلیک لسٹ کرنے اور اس کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ یہ فیصلہ 28 نومبر 2025 کو جاری کردہ سرکاری قرارداد کے ذریعے لیا گیا، جو مہادّا ایکٹ 1976 میں کی گئی ترامیم اور بمبئی ہائی کورٹ کے حالیہ احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

چھوتھی پیر خان اسٹریٹ پر واقع یہ عمارتیں سی ایس نمبر 1458، 1459 اور 1460 کے تحت آتی ہیں۔ ان کے ساتھ متعدد دیگر ڈھانچے بھی منصوبے میں شامل تھے، جن میں بلڈنگ نمبر 13–13A، 13B، 15، 17، 19، 21–23، 31–33 اور 35–37 شامل ہیں۔

ڈیولپر نے مجوزہ گراؤنڈ + 20 منزلہ ٹاور کا اسٹرکچر تو مکمل کر لیا تھا، لیکن تقریباً دس سال سے پورا پروجیکٹ رکا ہوا ہے۔ تاخیر کی اہم وجوہات یہ رہیں۔

  • کرایہ داروں کو مستقل مکان نہ دینا
  • گزشتہ تین سال سے ٹرانزٹ کرایہ ادا نہ کرنا
  • اندرونی تعمیراتی کاموں کی انتہائی سست رفتار
  • کرایہ داروں اور رہائشیوں کی بڑھتی ہوئی شکایات

ان حالات سے تنگ آکر کرایہ داروں نے بمبئی ہائی کورٹ میں رِٹ پٹیشن دائر کی، جس کے بعد 1 اکتوبر 2025 کو عدالت نے ریاستی حکومت کو مہادّا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی ہدایت کے بعد مہادّا نے زمین کے حصول کی تجویز حکومت کو پیش کی، جسے منظور کرتے ہوئے 1,532.63 مربع میٹر رقبے کے جبری حصول کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اب مہادّا اس منصوبے کا کنٹرول سنبھال کر ری ڈیولپمنٹ مکمل کرے گی اور متاثرہ خاندانوں کا بحالی عمل آگے بڑھائے گی۔

حکومت نے اس فیصلے کے ساتھ کچھ بنیادی شرائط بھی عائد کی ہیں :

ڈیولپر کو درج ذیل کی مکمل تفصیلات پیش کرنا ہوں گی—

  • تھرڈ پارٹی حقوق
  • بینکوں یا مالی اداروں سے لیے گئے قرضے
  • دیگر تمام مالی ذمہ داریاں

ان دستاویزات کی جانچ کے بعد ہی حتمی منظوری دی جائے گی۔

حکومت نے ہدایت دی ہے—

  • ڈیولپر کو فوراً بلیک لسٹ کیا جائے
  • اس کی غفلت پر فوجداری مقدمہ درج کیا جائے
  • بی ایم سی سمیت تمام متعلقہ محکموں کو مطلع کیا جائے۔

مہادّا اور ممبئی بلڈنگ ریپئر اینڈ ریکنسٹرکشن بورڈ کو 22 اگست 2023 کے رہنما اصولوں کے مطابق تمام اضافی منظوری حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ سرکار نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ فوری قانونی و انتظامی کارروائی کر کے مقام کا قبضہ لیا جائے اور تعمیر نو کا کام تیزی سے شروع کیا جائے۔

ممبئی کی پرانی اور خطرناک عمارتوں کا ری ڈیولپمنٹ برسوں سے ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔ حکومت کا یہ فیصلہ مہادّا ایکٹ میں کی گئی نئی ترامیم کو مضبوط بناتا ہے، جن کے تحت غیر محفوظ اور رکے ہوئے پروجیکٹ اب سرکاری نگرانی میں مکمل کیے جا سکیں گے۔

جبری حصول کی منظوری کے بعد مہادّا زہرہ مینشن، تاوُمباوالا بلڈنگ اور دیوجی دارسی بلڈنگ کے برسوں سے بے گھر رہنے والے مکینوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات شروع کرے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com