Connect with us
Thursday,25-June-2026
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

ناگپاڑہ ری ڈیولپمنٹ معاملہ : عدالت کا ڈیولپر کو بلیک لسٹ کرنے اور فوجداری مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

Published

on

mahada

ممبئی : برسوں سے التوا کے شکار ری ڈیولپمنٹ اور کرایہ داروں کی مسلسل پریشانیوں کے بعد مہاراشٹر حکومت نے ناگپاڑہ کی تین خستہ حال عمارتوں—تاوُمباوالا بلڈنگ، دیوجی دارسی بلڈنگ اور زہرہ مینشن—کا جبری حصول منظور کر لیا ہے۔ حکومت نے ساتھ ہی ناکام ڈیولپر کو بلیک لسٹ کرنے اور اس کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ یہ فیصلہ 28 نومبر 2025 کو جاری کردہ سرکاری قرارداد کے ذریعے لیا گیا، جو مہادّا ایکٹ 1976 میں کی گئی ترامیم اور بمبئی ہائی کورٹ کے حالیہ احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

چھوتھی پیر خان اسٹریٹ پر واقع یہ عمارتیں سی ایس نمبر 1458، 1459 اور 1460 کے تحت آتی ہیں۔ ان کے ساتھ متعدد دیگر ڈھانچے بھی منصوبے میں شامل تھے، جن میں بلڈنگ نمبر 13–13A، 13B، 15، 17، 19، 21–23، 31–33 اور 35–37 شامل ہیں۔

ڈیولپر نے مجوزہ گراؤنڈ + 20 منزلہ ٹاور کا اسٹرکچر تو مکمل کر لیا تھا، لیکن تقریباً دس سال سے پورا پروجیکٹ رکا ہوا ہے۔ تاخیر کی اہم وجوہات یہ رہیں۔

  • کرایہ داروں کو مستقل مکان نہ دینا
  • گزشتہ تین سال سے ٹرانزٹ کرایہ ادا نہ کرنا
  • اندرونی تعمیراتی کاموں کی انتہائی سست رفتار
  • کرایہ داروں اور رہائشیوں کی بڑھتی ہوئی شکایات

ان حالات سے تنگ آکر کرایہ داروں نے بمبئی ہائی کورٹ میں رِٹ پٹیشن دائر کی، جس کے بعد 1 اکتوبر 2025 کو عدالت نے ریاستی حکومت کو مہادّا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی ہدایت کے بعد مہادّا نے زمین کے حصول کی تجویز حکومت کو پیش کی، جسے منظور کرتے ہوئے 1,532.63 مربع میٹر رقبے کے جبری حصول کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اب مہادّا اس منصوبے کا کنٹرول سنبھال کر ری ڈیولپمنٹ مکمل کرے گی اور متاثرہ خاندانوں کا بحالی عمل آگے بڑھائے گی۔

حکومت نے اس فیصلے کے ساتھ کچھ بنیادی شرائط بھی عائد کی ہیں :

ڈیولپر کو درج ذیل کی مکمل تفصیلات پیش کرنا ہوں گی—

  • تھرڈ پارٹی حقوق
  • بینکوں یا مالی اداروں سے لیے گئے قرضے
  • دیگر تمام مالی ذمہ داریاں

ان دستاویزات کی جانچ کے بعد ہی حتمی منظوری دی جائے گی۔

حکومت نے ہدایت دی ہے—

  • ڈیولپر کو فوراً بلیک لسٹ کیا جائے
  • اس کی غفلت پر فوجداری مقدمہ درج کیا جائے
  • بی ایم سی سمیت تمام متعلقہ محکموں کو مطلع کیا جائے۔

مہادّا اور ممبئی بلڈنگ ریپئر اینڈ ریکنسٹرکشن بورڈ کو 22 اگست 2023 کے رہنما اصولوں کے مطابق تمام اضافی منظوری حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ سرکار نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ فوری قانونی و انتظامی کارروائی کر کے مقام کا قبضہ لیا جائے اور تعمیر نو کا کام تیزی سے شروع کیا جائے۔

ممبئی کی پرانی اور خطرناک عمارتوں کا ری ڈیولپمنٹ برسوں سے ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔ حکومت کا یہ فیصلہ مہادّا ایکٹ میں کی گئی نئی ترامیم کو مضبوط بناتا ہے، جن کے تحت غیر محفوظ اور رکے ہوئے پروجیکٹ اب سرکاری نگرانی میں مکمل کیے جا سکیں گے۔

جبری حصول کی منظوری کے بعد مہادّا زہرہ مینشن، تاوُمباوالا بلڈنگ اور دیوجی دارسی بلڈنگ کے برسوں سے بے گھر رہنے والے مکینوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات شروع کرے گی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی جھوپڑ پٹی علاقوں کے اسکولوں پر درج ایف آئی آر حکومت فوراً واپس لے، شرائط میں نرمی دے کر انہیں مستقل کرے : ابو عاصم اعظمی

Published

on

ABUASIM

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور مانخورد شیواجی نگر سے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مہاراشٹر اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوران ایوان میں کچی بستیوں (جھوپڑ پٹی علاقوں) میں چلنے والے پرائیویٹ اسکولوں کا مسئلہ پیش کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان اسکولوں کے پرنسپل، سکریٹریوں اور چیئرمین کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور ان اسکولوں کو بند ہونے سے بچایا جائے۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے کہا، “میرا انتخابی حلقہ مانخورد شیواجی نگر ایک انتہائی غریب و پسماندہ علاقہ ہے۔ یہاں پرائیویٹ اسکولوں میں تقریباً ۳۰ سے ۳۵ ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔ اس علاقے کے بی ایم سی اسکولوں کی گنجائش پوری طرح ختم ہو چکی ہے اور وہاں نئے داخلوں کے لیے بچوں کی طویل ویٹنگ لسٹ ہے۔ ایسے میں یہ پرائیویٹ اسکول ہی غریب بچوں کی تعلیم کا واحد سہارا ہیں۔

اہم مطالبات اور نکات : شرائط میں نرمی اور ریگولرائزیشن
اسکولوں کو منظوری دینے کے لیے حکومت کی جو شرائط ہیں جیسے کھلی جگہ، کھیل کا میدان (پلے گراؤنڈ) وغیرہ وہ جھوپڑ پٹی علاقوں میں پوری ہونا عملی طور پر ناممکن ہے۔ اس لیے حکومت کو ان علاقوں کے لیے خصوصی قوانین بنا کر انہیں ریگولرائز کرنا چاہیے۔شیواجی نگر اور دیونار پولیس اسٹیشنوں میں ان اسکولوں کی مینجمنٹ کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو فوراً واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکولوں کا رزلٹ ۹۰ فیصد سے زیادہ رہتا ہے اور ان کا تعلیمی معیار بی ایم سی اسکولوں سے بہتر ہے۔ یہاں اساتذہ محض ۶,۰۰۰ سے ۷,۰۰۰ روپے کی قلیل تنخواہ میں بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کی تشکیل میں تاخیرہوئی ہےگزشتہ اجلاس میں بھی یہ مسئلہ پر سرکار نے انکوائری کمیٹی بنانے کا یقین دلایا تھا، لیکن اب تک کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی۔

ابو عاصم اعظمی نے وارننگ دی کہ اگر انتظامی کارروائی کی وجہ سے یہ اسکول بند ہو گئے تو ۳۰ سے ۳۵ ہزار غریب بچوں کا مستقبل مکمل طور پرتاریک ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے اس معاملے میں فوری مداخلت کرنے کی پرزور اپیل کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

فرضی بی ایم سی ڈپٹی کمشنر الطاف شیخ گرفتار

Published

on

Arrest,

ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا جو خود کو بی ایم سی کا ڈپٹی کمشنر ظاہر کر کے لوگو ں کو دھوکہ دیا کرتا تھا۔ الطاف شیخ نامی ۴۵ سالہ شخص سے متعلق کرائم برانچ نے تفتیش کی اور شکایت کو درست پایا جس کے بعد کرائم برانچ نے جال بچھا کر اسے گرفتار کر لیا, یہ بتی والی کار کا بھی استعمال کیا کرتا تھا ۔اس کے علاوہ اس کے قبضے سے شناختی کارڈ بھی برآمد کیا گورنمنٹ آف انڈیا کا فرضی اسٹیکر اور فرضی کارڈ بھی برآمد کئے ہیں۔ ملزم سرکاری ویزیٹنگ کارڈ کا استعمال کرتا تھا اور خود کو بی ایم سی ڈپٹی کمشنر قرار دیا کرتا تھا, اسے ملاڈ سے بتی والی کار سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ کے ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی لوکل ٹرین میں بارش کے دوران دروازہ بند کرنے کے تنازع میں قتل

Published

on

ممبئی : ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک سنسنی خیز قتل سے کشیدگی پھیل گئی ہے۔ ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک مسافر کو دوسرے مسافر نے کو چاقو گھونپ کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی رات تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول مسافر کا نام میانک لوہار (22) ہے۔ ملزم کی شناخت ہو گئی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے ریلوے پولیس نے چھ ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔ اس واقعے کے بعد ایک بار پھر سفری حفاظت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ منگل 23 جون کی رات تقریباً 10 بجے ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک شخص کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ فرسٹ کلاس کے ڈبے میں پیش آیا۔ یہ واقعہ بوریولی اور اندھیری اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ شدید بارش کے دوران ٹرین کا دروازہ بند کرنے پر جھگڑا ہوا اور اس نے شدت اختیار کر لی اسی دوران ایک مسافر نے دوسرے مسافر کو چاقو گھونپ کر قتل کر دیا۔ ریلوے پولیس کے ذرائع کے مطابق جھگڑے کے بعد دیگر افراد نے ملزم کی پٹائی کی۔ مشتعل ملزم نے اپنے بیگ سے چاقو نکال کر مایانک پر حملہ کر دیا جس میں میانک کی موت ہو گئی۔ حملہ آور بوریولی اسٹیشن پر ٹرین کے رکنے سے پہلے ہی اتر کر فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد ریلوے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھ ٹیمیں تشکیل دی ہے اور پولس نے سرچ آپریشن اور تلاشی مہم بھی شروع کر دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان