Connect with us
Friday,10-July-2026
تازہ خبریں

سیاست

فریدکوٹ میڈیکل کالج میں وینٹی لیٹر بیکار ہونے سے متعلق خبریں غلط

Published

on

vanity letter

مرکز نے پنجاب کے فریدکوٹ میڈیکل کالج میں وینٹیلیٹروں کے بیکار پڑے رہنے کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا۔

جمعرات کو مرکزی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ’’وینٹیلیٹر میں تکنیکی خرابی اور مینوفیکچرنگ کمپنی کی جانب سے فروخت کے بعد سروس کے تحت اسے ٹھیک نہ کئے جانے کے سبب ابھی یہ استعمال میں نہیں ہیں۔ میڈیا کے پاس معاملے کی پوری معلومات نہیں ہے، اور اس کی یہ رپورٹیں بے بنیاد ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کووڈ۔19 وباء کی شروعات میں ہی ملک میں وینٹیلیٹروں کی تیاری محدود تھی اور بیرون ملک زیادہ تر سپلائرز، بڑی تعداد میں سپلائی کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔ وینٹیلیٹروں کی زبردست مانگ کے پیش نظر، مقامی مینوفیکچررز کو اس صورتحال میں وینٹیلیٹر تیار کرنے کی ترغیب دی گئی، اور ان میں سے بہت سے مینوفیکچروں کو وینٹیلیٹر تیار کرنے کا پہلی بار موقع ملا۔

وزارت نے کہا کہ کچھ ایسی ریاستیں ہیں جن کو وینٹیلیٹر مل چکے ہیں، لیکن ابھی تک وہاں کے اسپتالوں میں یہ نصب نہیں کئے گئے ہیں۔ صحت کے مرکزی سکریٹری نے اس سلسلے میں 11 اپریل 2021 کو ایسی سات ریاستوں کو ایک خط لکھا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کاندیولی سمتا نگر جنگل سے نابالغ لڑکی کی لاش برآمدُ، پولس تفتیش میں خلاصہ عاشق نے ہی معشوقہ کو قتل کیا تھا

Published

on

crime

ممبئی : کاندیولی سمتا نگر علاقہ سے ایک نابالغ ۱۶ سے ۱۷ سال کی لڑکی کی مسخ شدہ لاش برآمد ہونے کے بعد پولس نےاس کے عاشق کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جنگل میں ۱۰ جولائی کو لاش برآمد ہوئی تھی۔ اس لاش کی پولس نے شناخت کی اور ٹیکنیکل تفتیش اور پنچنامہ کے بعد پولس نے ملزم کا سراغ لگایا, اس لاش کی ایف ایس ایل کروایا گیا۔ مقتولہ کی شناخت کے بعد جب اس کے ورثا اور رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس کا سورج ماروتی واگھمارے ۲۱ سالہ سے معاشقہ ہے, اس کے بعد پولس نے مشتبہ ملزم کی تلاش کر کے اس معمہ کو حل کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی گجانن راج مانے کی ایما پر کی گئی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

الیکشن کمیشن نے ایس آئی آر میں دو ماہ کی توسیع، بی ایل اوز کو مکمل سہولیات اور شکایات کے ازالے جیسے اہم مطالبات کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا یقین دلایا۔

Published

on

Election-Commission

ممبئی : فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس (ایف ایم ایم) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج چیف الیکٹورل آفیسر، مہاراشٹر سے ملاقات کرکے ریاست میں جاری اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے دوران عوام کو درپیش مسائل اور انتخابی عمل کو مزید شفاف، منصفانہ اور عوام دوست بنانے کے لیے ایک تفصیلی یادداشت پیش کی۔وفد نے بتایا کہ فیڈریشن نے یس آئی آر کے آغاز ہی سے ریاست بھر میں آگاہی مہم اور سہولت مراکز قائم کیے ہیں، جہاں رضاکار شہریوں کو اندراج (گنتی) کے عمل میں رہنمائی فراہم کر رہے ہیں اور بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل اوز) کے ساتھ تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ ان مراکز اور مختلف اضلاع سے موصول ہونے والی عوامی شکایات اور تجاویز کی بنیاد پر یہ یادداشت تیار کی گئی۔

یادداشت میں سب سے پہلے موجودہ اندراجی مرحلے کی مدت کو ناکافی قرار دیتے ہوئے شدید بارشوں، زرعی بوائی، تعمیرِ نو اور انہدامی کارروائیوں کے باعث نقل مکانی اور دیگر عملی مشکلات کے پیش نظر اندراج کی مدت میں کم از کم دو ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا گیا، کیونکہ ریاست میں فی الحال کوئی فوری انتخاب متوقع نہیں ہے۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ بوتھ لیول آفیسرز پر اضافی ذمہ داریوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے انہیں عارضی طور پر غیر انتخابی سرکاری فرائض سے مستثنیٰ کیا جائے، جہاں ضرورت ہو اسسٹنٹ بی ایل اوز مقرر کیے جائیں، تمام بی ایل اوز کو ریفریشر ٹریننگ دی جائے، ان کے رابطہ نمبر، دفاتر اور دائرۂ کار کی تازہ ترین معلومات عوام کے لیے دستیاب کرائی جائیں، اور انہیں واضح ہدایات دی جائیں کہ وہ شہریوں کی ایناملیز اور دیگر مسائل کے حل میں عملی تعاون کریں۔

یادداشت میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ بڑی تعداد میں شہری اب تکسر کے طریقۂ کار، آخری تاریخوں اور مطلوبہ دستاویزات سے ناواقف ہیں، خصوصاً بزرگ شہری، خواتین، مہاجر مزدور، معاشی طور پر کمزور طبقات اور دیہی آبادی۔ اس لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر کثیر لسانی بیداری مہم چلانے، سہولت مراکز کو مضبوط بنانے اور موبائل تصدیقی یونٹس قائم کرنے کی درخواست کی گئی۔

وفد نے دستاویزات اور میپنگ کے عمل میں پائی جانے والی الجھنوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مختلف اقسام کی ایناملیز اور ان کے لیے درکار دستاویزات کے بارے میں جامع عوامی رہنما ہدایات جاری کی جائیں، جہاں پرانے ریکارڈ دستیاب نہ ہوں وہاں دستاویزی تقاضوں میں آسانی پیدا کی جائے، مہاکاوی نمبر اور نام کی قانونی تبدیلیوں کو میپنگ میں مناسب اہمیت دی جائے، قابلِ قبول دستاویزات کی فہرست میں توسیع کی جائے اور ڈپلیکیٹ اندراجات سے متعلق یکساں تحریری ہدایات تمام فیلڈ افسران کو جاری کی جائیں۔

فیڈریشن نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ بعض ایسے شہری جنہوں نے 2024 کے انتخابات میں ووٹ ڈالا تھا، موجودہ عمل میں اپنے نام یا مہاکاوی ریکارڈ تلاش نہیں کر پا رہے ہیں۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ ایسے ووٹروں کو بلاجواز دوبارہ نئے اندراج کا پابند نہ بنایا جائے اور اگر کسی اہل ووٹر کا نام غلطی سے حذف ہو گیا ہو تو مناسب تصدیق کے بعد ایک آسان اور فوری اصلاحی طریقۂ کار کے ذریعے اس کا نام بحال کیا جائے۔

یادداشت میں شفافیت اور جوابدہی کو مضبوط بنانے کے لیے نوٹس جاری کرنے، دستاویزی تقاضوں اور نام حذف کرنے کے اصولوں سے متعلق مفصل اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) شائع کرنے، مؤثر، شفاف اور وقت مقررہ کے اندر شکایات کے ازالے کا نظام قائم کرنے، ڈیٹا انٹری اور تصدیقی عمل کی نگرانی کے لیے مضبوط آڈٹ اور سپروائزری نظام نافذ کرنے اور پورے ایس آئی آر عمل کی آزادانہ نگرانی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

وفد نے اس بات پر زور دیا کہایس آئی آر کا اصل مقصد ہر اہل ووٹر کو انتخابی عمل میں شامل کرنا ہونا چاہیے، نہ کہ انتظامی، تکنیکی یا طریقۂ کار کی خامیوں کے باعث کسی شہری کو اس کے آئینی حقِ رائے دہی سے محروم کرنا۔ اس لیے تمام انتخابی افسران کو شہری دوست رویہ اختیار کرنے کی ہدایت دی جانی چاہیے۔

اس موقع پر بھیونڈی کے ایم ایل اے رئیس شیخ کے ہمراہ مولانا حافظ اقبال چونا والا (رکن شوریٰ، دارالعلوم دیوبند وقف)، مولانا ظہیر عباس رضوی (نائب صدر، شیعہ پرسنل لا بورڈ)، فرید شیخ (صدر، امن کمیٹی ممبئی)، شاکر شیخ اور عبدالمجیب شیخ بھی وفد میں شامل تھے۔

وفد کے مطابق چیف الیکٹورل آفیسر، مہاراشٹر نے یادداشت میں پیش کیے گئے تمام نکات کو نہایت سنجیدگی سے سنا، ان تجاویز کو تعمیری قرار دیا اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی مفاد اور انتخابی عمل کی شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان تمام مطالبات پر مناسب غور کرکے ضروری اقدامات کیے جائینگے

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی پاکستانی ڈان شہزاد بھٹی کی سازش ناکام, مہاراشٹر اے ٹی ایس کا آپریشن شروع, ۱۱۲ مشتبہ نوجوانوں سے پوچھ گچھ

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی پاکستانی ڈان اور پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ایجنٹ شہزاد بھٹی کی سازش کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور اس گینگ سے آن لائن رابطہ کاروں سے تفتیش شروع کر دی ہے, جس سے ملک میں شہزاد بھٹی کی سازش کو اے ٹی ایس نے بے اثر کرکے بے نقاب کیا ہے۔

مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے پاکستانی ڈان شہزاد بھٹی سے وابستہ ۱۱۲ نوجوانوں سے باز پرس کی ہے مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں اے ٹی ایس نے اس سے قبل بھی کریک ڈاؤن کیا تھا اور ۵۷ نوجوان سے باز پرس کی تھی آج صبح ۷ بجے اے ٹی ایس کی ۱۴ یونٹ نے شہزاد بھٹی گینگ کے آنلائن رابطہ کاروں سے باز پرس کی ہے ۱۱۲ نوجوانوں کو اے ٹی ایس نے اس وقت زیر حراست لے کر باز پرس کی جب اے ٹی ایس کو ان سے متعلق یہ معلوم ہوا تھا کہ وہ آن لائن طریقے سے شہزاد بھٹی گینگ کے رابطہ میں ہے اور ان نوجوانوں کو آن لائن طریقے سے ورغلایا جارہا ہے ان نوجوانوں کو ملک مخالف سرگرمیوں اور بغاوت کےلیے آن لائن طریقے سے ورغلایا جارہا تھا اس کے ساتھ ہی نوجوانوں کو ملک میں بدامنی اور تشدد کےلیے ورغلایا جارہا تھا اس سازش کو اے ٹی ایس نے ناکام بنا دیا ہے اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان نوجوانوں کو آن لائن رابطہ میں رکھ کر بیرون ملک کے ہینڈلر انہیں ورغلایا کرتے ہیں اس کے ساتھ ہی یہ ہینڈلر کے بھی رابطے میں آجاتے ہیں ایسے میں اے ٹی ایس مہاراشٹرمیں آپریشن شہزاد بھٹی میں شدت پیدا کردی ہے ۔ مہاراشٹرا ے ٹی ایس نے اس کی تصدیق کی ہے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان