Connect with us
Tuesday,09-June-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاؤں میں عوامی نمائندوں کی نااہلی کا منہ توڑ جواب دیا گیا

Published

on

(خیال اثر )
مالیگاؤں شہر کے تعلیم یافتہ ترقی پسند نوجوانوں کی تنظیم مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے شہر کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے. تنظیم کی جانب سے مسلسل کارپوریشن انتظامیہ پر دباؤ بنایا جارہا ہے تاکہ عوامی مفاد میں کام شروع ہو.

آج بروز جمعرات کو ایم ڈی ایف کی جانب سے امام احمد رضا روڈ کی تعمیر نو کیلئے دھرنا دینا تھا لیکن پولس انتظامیہ نے لاک ڈاؤن, محرم اور گنپتی تہوار کی وجہ سے اجازت نہیں دی. اس کے باوجود ایم ڈی ایف ٹیم نے بطور احتجاج کھڈا بھرومہم “بلیو برڈ روڈ” قریش جماعت خانہ کے پاس سے روڈ کے بیچ دو بڑے گھڑوں کو پر کر کے کیا.

احتشام شیخ بیکری والا (صدر, ایم ڈی ایف) نے کہا کہ شہر کی تمام سڑکوں پر چھوٹے اور بڑے گھڑے نمودار ہوچکے ہیں لیکن کارپوریشن اور عوامی نمائندے آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں. اسی لئے ایم ڈی ایم کی جانب سے شہر بھر میں دس ہزار سے زائد کھڈوں کو چار سو ٹریکٹر کھڑی, ریتی اور مورم کے زریعے بھرنے کی کوشش کی جائے گی. انھوں نے یہ بھی کہا کہ واضح رہے اس مہم کے اخراجات تنظیم کے ممبران اپنے ذاتی خرچ سے کر رہے ہیں.

عمران راشد (نائب صدر, ایم ڈی ایف) نے تنظیم کے قیام کا مقصد بتایا کہ لاک ڈاؤن میں عوام نے عوامی نمائندوں کو آزمایا اور تمام سیاسی جماعتوں کے منتخب نمائندے لاک ڈاؤن کے دوران ناکام ثابت ہوئے اور اپنی ناکارہ کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا. کیوں لاک ڈاؤن کے دوران معمولی سے معمولی سماجی خدمگاروں, فلاحی و سماجی تنظیموں نے شب و بروز راحت رسانی اور ریلیف کا کام کیا. اس وقت متحرک سماجی و فلاحی تنظیمیں نے مل کر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کا قیام عمل میں لایا جو اب ایک سیاسی پلیٹ فارم بن کر ابھر رہی ہے.

اس کھڈا بھرو مہم کے دوران راہگیروں نے بھی رک کر گھڑے کو بھرنے میں ساتھ دیا. وسیم شیخ رکشا ڈرائیور نے کہا کہ اس راستہ پر اتنے بڑے گھڑے میں رکشا پھنس جاتی ہے اور بارش کے وقت اور مشکل حالات ہوجاتے ہیں. عبداللہ نگر میں واقع بلیو برڈ روڈ ہر سال بنتی تو ہے مگر ایک بارش میں خراب ہوجاتی ہے. اس روڈ سے ہر خاص و عام کا گزر ہوتا ہے. شہر کی خستہ حال سڑکوں سے تکلیف سب کو ہے مگر آواز حق بلند کوئی نہیں کرتا ہے لیکن ایم ڈی ایف عوامی مسائل کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور عوام کی آواز بن کر جدوجہد کر رہی ہے.

ایم ڈی ایف کی کھڈا بھرو مہم کے آغاز کے موقع پر احتشام بیکری والا, عمران راشد, عمار انصاری (مالیگاؤں ون) , نفیس میتھا گروپ, ببو ماسٹر (صدر, ٹیلر یونین), مدثر مدو, وسیم شیخ, ایس این انصاری, آصف شیخ (سچ کا سامنا), فیض احمد (نیوز لائن), سمیر انڈین، اسامہ اعظمی، اظہر شفیق، رضوان بلڈر، صدام بلڈر، رئیس عثمانی و دیگر سرکردہ نوجوانوں نے شرکت کی.

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر حکومت کی کابینہ میں دیویندر فڈنویس کا اہم فیصلہ, محروم سابقہ کسانوں کی قرض معافی کو منظوری

Published

on

CM-Fadnavis

ممبئی : ریاستی حکومت کی کابینہ کی میٹنگ آج (9 جون) کو وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی صدارت میں منعقد ہوئی, جس میں بقیہ کسانوں کی قرض معافی کو منظوری دیدی گئی ہے۔ مہاراشٹر حکومت کی کابینہ کا فیصلہ دیویندر فڑنویس ایکناتھ شندے سنیترا پوار نے کابینہ کی میٹنگ میں بڑا فیصلہ لیا۔ مہاراشٹر حکومت کی کابینہ کا فیصلہ, ریاستی حکومت کی کابینہ کی میٹنگ آج (9 جون) کو وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ کابینہ کے اس اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ (مہاراشٹر حکومت) کابینہ اجلاس میں کسانوں کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ وہ کسان جو پچھلی قرض معافی اسکیم سے محروم تھے, اب انہیں بھی قرض معافی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے لیے تقریباً 14 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں, بہت سے کسان 2017 اور 2019 کی قرض معافی میں شامل نہیں کئے گئے تھے۔ ان کسانوں کو قرض معافی کا فائدہ دلانے کے لیے بار بار مطالبہ کیا جا رہا تھا لہذا، آج ریاستی حکومت نے کابینہ کی میٹنگ میں 5 لاکھ سے زیادہ کسانوں کے لیے ایک اہم فیصلہ لیا ہے, جو 2017 اور 2019 کے قرض معافی سے محروم تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : کرلا ساکی ناکہ پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل، پانی سپلائی بحال

Published

on

Pipline

ممبئی : ممبئی کے کرلا ساکی ناکہ 90 فٹ تلک نگر میں نالہ کے قریب بی ایم سی کی 1200 ملی میٹر قطر کے پانی کے پائپ لائن کی مرمت کا کام صبح کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا جس کے بعد اب کرلا کے متاثرہ علاقوں میں پانی سپلائی بھی بحال کر دی گئی ہے۔ پانی کی پائپ جو سڑک کی سطح سے تقریبا 5 میٹر گہرا ہے, مکمل طور پر کھول کر اس کے تباہ شدہ حصے کو تبدیل کر دیا گیا۔ کھدائی کے دوران یہ پائپ لائن متاثر ہوگئی تھی اور پائپ لائن پھٹنے کے بعد دو دنوں سے اہلیان کرلا پانی کیلئے پریشان ہے اور یہاں پانی سپلائی مکمل طور پر بند تھی, لیکن اب دوبارہ اسے بحال کر دیجا گیا ہے۔ اس کام کے دوران کھدائی میں تکنیکی دشواریاں بھی پیش آئی۔ کیونکہ ایک طرف مہا نگر گیس لمٹیڈ ایم جی ایل کا 300 ملی میٹر قطر کا گیس پائپ لائن بھی تھا اور دوسری طرف پل کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ پھر بھی انجینئرز اور عملے نے انتہائی احتیاط اور منصوبہ بندی کے ساتھ کام کو انجام دیا وارڈ نمبر 156,158,161,162,163,171,168,167,166,165,164 کے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔ آج رات میں پانی معمول کے مطابق جاری ہوجائیگا۔ یہ اطلاع آج ممبئی میونسپل کارپوریشن نے دی ہے۔ بی ایم سی کے مطابق پانی سپلائی میں شب میں تاخیر اور کم پریشر ہونے کا بھی امکان ہے۔ اس لئے شہریوں کو پانی فراہمی کے دوران احتیاط لازمی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

دادر پلازہ سنیما اور گارڈن کے قریب سڑک حادثہ، ایک کی موت سے ٹریفک نظام درہم برہم، بس ڈرائیور گرفتار

Published

on

ممبئی : دادر ویرکوتاوال گارڈن کے پلازہ سنیما پر ایک اندوہناک سڑک حادثہ میں چار افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے, جس میں ایک کی موت واقع ہوگئی ہے. ایک بے قابو بس نے ایک کار اور ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی, جس کے سبب چار افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے, جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے. اس حادثہ میں 22 سے 25 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوگئی ہے, جبکہ رشب گپتا 25 سالہ, ستیش واگھمارے 48 سالہ, مہیش دھوئیپھوڑے 50 سالہ کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق آج تقریبا 9 بجکر 30 منٹ پر الیکٹرک بس ڈرائیور نے بے قابو بس کوتوال گارڈن کے قریب 5 گاڑیوں سے ٹکر ماری, جس میں ایکٹیو ٹووہیلر, الیکٹرک بائیک, ٹیکسی, کار اور الیکٹرک کار شامل ہے, اس واقعہ میں بس کنڈیکٹر اور الیکٹرک بائیک سوار کو چوٹیں آئی. زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سائن اسپتال داخل کیا گیا. بس ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے. حادثے میں تباہ ہونے والی گاڑیوں کو سڑک کے کنارے منتقل کر دیا گیا ہے اور ٹریفک کی نقل وحرکت کو دوبارہ بحال کر دیا گیا اس حادثہ کے بعد دادر علاقہ میں ٹریفک جام ہوگئی تھی, لیکن اب سڑکوں پر حالات معمولات پر آگئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ بس ڈرائیور کو لاپروائی سے ڈرائیورنگ کرنے کے معاملہ میں حراست میں لے کر باز پرس جاری ہے. اس کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ اس کی تصدیق ڈی سی پی مہندر پنڈت نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان