Connect with us
Monday,16-March-2026

سیاست

وادی کشمیر میں تمام کالجوں میں درس وتدریس کا عمل بحال ہوا

Published

on

exam

وادی کشمیر میں پیر کے روز تمام کالجوں میں قریب ایک برس بعد تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کے بیچ درس وتدریس کا عمل باقاعدگی سے شروع ہوا، بتادیں وادی میں سال گذشتہ کے ماہ مارچ میں ہی کورونا لاک ڈاؤن کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے بند کر دئے گئے تھے، اور بعد میں تعلیم و تعلم کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے آن لائن کلاسز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

متعلقہ حکام کے مطابق وادی میں پرائمری و مڈل سطح تک کے اسکول یکم مارچ سے کھلنے والے ہیں، جبکہ صوبہ جموں میں یکم فروری سے ہی کالج کھل گئے ہیں۔

یو این آئی کے ایک نامہ نگار نے سری نگر میں قائم مختلف کالجوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ کالجوں میں صبح سے ہی طلباء کے جوق در جوق آنے کا سلسلہ جاری تھا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اور اساتذہ کے چہروں پر خوشیاں عیاں تھیں، اور اساتذہ طلباء کا استقبال کر رہے تھے۔

موصوف نے بتایا کہ کالجوں کو سینیٹائز کیا گیا تھا اور دیگر تمام کورونا گائیڈ لائنز پر بھی من و عن عمل کیا جا رہا تھا۔

ایک طلاب علم نے یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں آج جہنم سے آزاد ہوکر جنت میں داخل ہوا ہوں۔ کالج میں قدم رکھتے ہی سکون کی ایک چادر نے میرے وجود کو ڈھانپ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم آن لائن کلاسز لے کر تعلیم جاری رکھے ہوئے تھے، لیکن کالج آکر اساتذہ کے کلاسوں میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے کا لطف ہی کچھ الگ بھی ہے، اور اس کے بسیار فوائد بھی ہیں۔

موصوف طالب علم نے کہا کہ کالج کھلنے سے طلباء کا ذہنی دباؤ بھی کم ہو جائے گا، جس کا شکار ہم مسلسل گھروں میں بیٹھنے سے ہوئے ہیں۔ ایک استاد نے بتایا کہ طلباء کو کلاس روم میں رو برو پڑھانے سے ہی دلی سکون اور تسلی میسر ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء کے بغیر کالجوں کا وجود ہی بے، معنی ہوکر رہ جاتا ہے، اور آج جب طلباء کالجوں میں حاضر ہوئے تو ان کی رونق دو بالا ہوگئی۔

والدین کا ماننا ہے کہ وادی کشمیرمیں پانچ اگست 2019 سے ہی تعلیمی ادارے بند ہیں، اگرچہ بیچ میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع ہونے لگا تھا، لیکن پھر کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوبارہ معطل ہو کے رہ گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وادی میں گذشتہ دو برسوں کے دوران طلباء کو نا قابل تلافی تعلیمی نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ایس آئی آر سے صرف مسلمان نہیں بلکہ ہندو بھی پریشان ہے، ایس پی قومی صدر اکھلیش یادو کا یوپی سرکار اور الیکشن کمیشن پر تنقید

Published

on

ممبئی: سماجوادی پارٹی قومی صدر رکن پارلیمان اکھلیش یادو نے یہ واضح کیا ہے کہ آئی ایس آر سے صرف مسلمانوں کو ہی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے بلکہ اترپردیش میں ہندوبھی قطار میں کھڑے ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں ہندوؤں کو بھی ایس آئی آر سے پریشانی کا سامنا ہے وزیر اعلیٰ بھی اس سے گھبرا گئے اور کہنے لگے کہ ۴ کروڑ ووٹ ہمارا کٹ کیا جو لوگ مسلمانوں کے کاغذ ڈھونڈ رہے تھےاب سب ہندو بھائیو کو انہوں نے لائن میں لگادیا۔ ہندو بھائی کاغذ ڈھونڈ رہے ہیں یوپی میں ایس آئی آر سے پریشان اپوزیشن نہیں بلکہ برسراقتدار جماعتیں پریشان ہے۔ فرضی ووٹ ڈالے گئے تھے الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں خاموش تھا اس کی غیر جانبداری اور ایمانداری پر بھی سوال اٹھا اکھلیش یادو نے کہا کہ ایس آئی آر سے اپوزیشن کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔ وہ یہاں ممبئی میں ایک سمٹ سے خطا ب کررہے تھے انہوں نے مغربی بنگال میں ایک مرتبہ پھر ممتا بنرجی کی واپسی کی بھی پیشگوئی اور دعویٰ کیا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں مہاراشٹرسماجوادی پارٹی ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی بھی موجود تھے۔ اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن اور یوپی سرکار پر بھی جم کر تنقید کی اور سرکار کے طریقہ کار اور فرقہ پرستی پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

Continue Reading

سیاست

ای سی آئی نے سومیت گپتا کو شمالی کولکتہ کے لیے ضلع انتخابی افسر مقرر کیا ہے۔

Published

on

کولکتہ: ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے کولکتہ میونسپل کارپوریشن کے سمیت گپتا کو شمالی کولکاتہ کے لیے ضلعی انتخابی افسر (ڈی ای او) کے طور پر مقرر کیا ہے، ریاستی حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے اتوار کو بتایا۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے سے پہلے ہی شمالی کولکتہ کے ڈی ای او کا نام فائنل کر لیا گیا تھا۔ فی الحال، آئی اے ایس افسر سمیت گپتا کولکتہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق وہ اس الیکشن کے دوران شمالی کولکتہ کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے فرائض انجام دیں گے۔ عام طور پر، الیکشن کمیشن متعلقہ ضلع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو آفیسر (ڈی ای او) کے طور پر مقرر کرتا ہے۔ تاہم کولکتہ میں قوانین مختلف ہیں۔ چونکہ کولکتہ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نہیں ہے، اس لیے یہ ذمہ داری عام طور پر کسی مخصوص سرکاری محکمے کے آئی اے ایس رینک کے افسر کو سونپی جاتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں، پہلے یہ ڈیوٹی کسی مخصوص نامزد اہلکار کو نہیں سونپی گئی تھی۔ تاہم اب اس انتظام کو باقاعدہ شکل دے دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کولکاتہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو براہ راست شمالی کولکتہ کے لیے ریٹرننگ آفیسر (ڈی ای او) کے طور پر مقرر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے آج اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان متوقع ہے۔ تاہم، اس سے پہلے، چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کی سربراہی میں کمیشن کی ایک فل بنچ نے مغربی بنگال کا دورہ کیا۔ انہوں نے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا اور انتظامیہ اور پولیس دونوں کے ساتھ کئی میٹنگیں کیں۔ انہوں نے ریاست کی تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگیں بھی کیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق مغربی بنگال میں انتخابات دو سے تین مرحلوں میں ہو سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ اتوار کو شام 4 بجے قومی دارالحکومت میں ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا جائے گا۔ تاہم، انتخابات کا باضابطہ اعلان ہونے سے پہلے ہی، الیکشن کمیشن نے شمالی کولکتہ کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) کو حتمی شکل دے دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مئیر ریتو تاورے اور وی وی آئی پی کی کار پر بتی لائٹ کو کاروں سے بتیاں ہٹانے کا بی ایم سی کا دعویٰ، انتظامیہ کی وضاحت

Published

on

ممبئی: ممبئی مئیر آف ممبئی ریتو تاوڑے کی کار پر بتی اور بی ایم سی عہدیداروں کے وی آئی پی کلچرل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بی ایم سی نے تمام سرکاری عہدیداروں کی کار سے بتی اور چمکتی ہوئی لائٹیں نکالنے کا دعوی کیا ہے بی ایم سی کے مطابق میڈیا میں میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کی گاڑیوں پر چمکتی ہوئی لائٹیں لگانے کی خبریں نشر ہوئی تھی اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عہدیداران کو عہدہ سنبھالنے کے بعد گاڑیاں فراہم کی جاتی ہیں۔ جیسے ہی ان گاڑیوں پر چمکتی ہوئی بتی روشنی کا معاملہ سامنے آیا تو عہدیداران کی گاڑیوں پر لگی چمکتی روشنیاں (فلشر لائٹس) ہٹا دی گئیں۔ واضح رہے کہ بی ایم سی اس وقت حرکت میں آئی جب میئر ریتوتاوڑے کی کار پر نصب وی وی آئی پی کلچرل سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی تھی اور اب بی ایم سی انتظامیہ نے اس مسئلہ پر وضاحت کر کے کاروں سے بتی ہی ہٹا دی ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے وی وی آئی پی کلچرل کے خلاف وزراسمیت دیگر کی کاروں سے لال بتیاں نکالنے کا حکم دیاتھا اس کے بعد بی ایم سی میئر کی کار پر بتی کی تنصیب پر تنقیدیں شروع ہو گئی تھی اب یہ تمام کاروں کی بتیاں نکالنے کا دعویٰ بی ایم سی نے کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان