سیاست
ٹیچر بھرتی آندولن, شیوسینا رکن اسمبلی نتین دیشمکھ کا وزیر تعلیم کو مکتوب
(خیال اثر)
ریاست بھر کے مختلف اضلاع سے ڈی ایڈ بی۔ایڈ امیدواروں کا اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کے بانی و ریاستی جنرل سیکریٹری ساجد نثار احمد کی زیر قیادت ٹیچر بھرتی کے لیے گھر بیٹھے اندولن جاری ہے۔آج دھرنے اندولن کا 30 واں دن ہے’تنظیم کے ممبران نے آکولہ میں بالاپور ودھان سبھا کے شیوسینا رکن اسمبلی نتین دیشمکھ صاحب سے ملاقات کی اور تنظیم کی جانب سے مطالباتی محضر نامہ پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ رکی ہوئی ٹیچر بھرتی کو خاص منظوری دیتے ہوئے جلد سے دوبارہ شروع کی جائے نیز TAIT امتحان کی تاریخ فوراً ظاہر کی جاے، جس پر انہوں نے فوری طور پر اپنے لیٹر سے وزیرِ تعلیم کو مکتوب روانہ کیا اور اس میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی لیٹر کی تمام تفصیلات کا ذکر کیا اور حکومت جلد سے جلد اس ضمن میں فیصلہ لینے اور ریاست کے ڈی۔ایڈ بی۔ایڈ امیدواروں کو انصاف دے،
ایم ایل اے نتین دیشمکھ کی جانب سے کے گئی کوشش کے لیے abuss ممبران نے شکریہ ادا کیا،دوران دھرنا آندولن تنظیم کی جانب سے وزیر تعلیم محترمہ ورشا گایکواڑ میڈم، اسٹیٹ منسٹر بچو کڑو صاحب،و دیگر وزراء سے ملاقات کر مطالباتی محضر نامہ دیا جا چکا ہے۔تنظیم کی لگاتار کوشش سے ریاست کے ڈی۔ایڈ بی۔ایڈ امیدواروں کو امید ہےکہ اُنھیں انصاف ملےگا اور جلد ہی ٹیچر بھرتی شروع ہوگی۔
سیاست
‘لبنان پر خاموشی کیوں؟’ کانگریس نے مغربی ایشیا کے بحران پر حملہ کیا، جے رام رمیش نے پی ایم مودی سے جواب مانگا۔

نئی دہلی : کانگریس پارٹی نے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری جیرام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں الزام لگایا کہ لبنان میں اسرائیل کی فوجی کارروائی اور امریکہ ایران مذاکرات جیسے اہم مسائل پر وزیر اعظم کی خاموشی سوالات کو جنم دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت ہندوستان کے اقتصادی اور تزویراتی مفادات پر براہ راست اثر ڈال سکتی ہے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مغربی ایشیا میں جنگ کو ٹالنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ ان کے بقول اگر دونوں ممالک کے درمیان کوئی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو آبنائے ہرمز معمول کے مطابق دوبارہ کھلنے کا امکان ہے اور تیل کی عالمی قیمتوں پر دباؤ کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں مسائل ہندوستان کی معیشت اور توانائی کی سلامتی سے گہرے جڑے ہوئے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ لبنان میں اسرائیل کی فوجی کارروائی مذاکرات کے کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ناراضگی کا اظہار کر چکے ہیں۔ جیرام رمیش نے یہ بھی نوٹ کیا کہ دنیا کے کئی ممالک نے لبنان میں اسرائیل کے حملوں پر تنقید کی ہے۔ اپنی پوسٹ میں جیرام رمیش نے وزیر اعظم مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات اور علاقائی استحکام پر ان کے اثرات کے حوالے سے حکومت ہند کی جانب سے کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس نے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ کیا نام نہاد “فادر لینڈ” ان کے لیے ان کی “مدر لینڈ” سے زیادہ اہم ہو گیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے اس بیان سے ہندوستان کی مغربی ایشیا پالیسی اور سفارتی موقف کے حوالے سے سیاسی بحث تیز ہونے کا امکان ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
میرا روڈ نیا نگر ڈرگس فروشی ریکیٹ بے نقاب, کروڑوں روپے کی منشیات ایم ڈی و سازوسان برآمد, میرا بھائیندر کرائم برانچ کی بڑی کامیابی

ممبئی : ممبئی میرا روڈ کرائم برانچ یونٹ 4 نے تلنگانہ میں ایک ڈرگس کی فیکٹری کو بے نقاب کرتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتارکر کے 2 کروڑ روپے سے زائد کی ڈرگس اور منشیات سازی میں استعمال ہونے والے سازومان ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ میرا بھائیندر کمشنر نکیت کوشک نے ایک پریس کانفرنس میں یہ دعوی کیا ہے کہ ڈرگس کے خلاف میرا بھائیندر پولیس کی مہم کے تحت یہ کارروائی کی گئی ہے۔ اس سے قبل جن منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا, اسی کی بنیاد پر کرائم برانچ نے اپنی کارروائی میں پیش رفت کی اور تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ اس سے قبل میرا بھائیندر علاقہ میں 4 اپریل 2026 ء کو کارروائی کرتے ہوئے فردوش ارباز قریشی کے گھر چھاپہ مار کارروائی کی تھی اور نیا نگر پولیس نے معاملہ درج کیا تھا۔ اس کے خلاف کارروائی کی دوران ایک کروڑ 324 گرام ایم ڈی ملی تھی, جس کی مالیت 2 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے, اس پر پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا, اسی جرائم میں سندیپ ویرسوامی نائیڈو, نصیر عرف بابا جمانیہ شیخ, محمود محبوب خان کو حیدر آباد کے ظہیر آباد تلنگانہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ اپنے فارم ہاؤس میں منشیات سازی کا کارخانہ چلاتے تھے۔ یہاں ایم ڈی تیار کی جاتی تھی اس کے علاوہ فارم ہاؤس میں کلورو فارم ایکٹون, ہائڈرولک ایسڈ اور ایم ڈی لیپ بھی پائی گئی۔ یہاں سے 6.22 کروڑ روپے کے مالیت برآمد کی گئی, اس معاملہ میں 20.72 کروڑ روپے کی منشیات اور مالیت ضبط کی گئی تھی, یہ کارروائی مزید جاری رہے گی۔ نکیت کوشک نے بتایا کہ مرحلہ وار طریقے سے ڈرگس کے ریکیٹ کو پولیس نے بے نقاب کرتے ہوئے اس پر کارروائی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جرائم پیشہ اس منشیات فروشی کی تجارت اس لئے کرتے ہیں۔ کیونکہ اس میں زیادہ منافع ہے اور ایسے میں منشیات فروشوں پر قدغن لگانے کیلئے پولیس و کرائم برانچ مسلسل آپریشن انجام دے رہی ہے, اس میں ایک اہم کامیابی ملی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
لاڈلی بہن یوجنا سے 80 لاکھ خواتین کے نام حذف کرنے پر حکومت پر تنقید کی ابوعاصم اعظمی نے

ممبئی : سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے ریاست میں لاڈلی بہن یوجنا سے 80 لاکھ خواتین کے نام حذف کئے جانے کے بعد حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ جس طرح سے حکومت نے انتخابات سے پہلے لاڈلی بہن یوجنا کا اعلان کر کے ووٹ لئے ہیں۔ اب انہیں بہنوں کو نظر امداز کر دیا۔ اعظمی نے مزید کہا کہ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے میرے حلقہ کا دورہ کیا تھا اور میرا علاقہ دیکھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ ممبئی جیسے علاقے میں ایسا کوئی پسماندہ علاقہ ہے۔ میں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں 4 سال اپنی ترقی کے لیے 150 کروڑ فراہم نہیں کئے۔ اس طرح ریاست کی ترقی کے راستہ میں رکاؤٹ اور رخنہ اندازی کی گئی اور سرکاری پیسے بٹورے گئے اور ووٹ لئے گئے اب فتحیابی کے بعد 80 لاکھ خواتین کے ناموں کو حذ ف کر دیا گیا اس لئے میں کہتا ہوں کہ مطلب نکل گیا تو پہچانتے نہیں۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
