Connect with us
Wednesday,10-September-2025
تازہ خبریں

سیاست

شاہ نے جنتا کرفیو پر سختی سے عمل کرنے کا عہد کیا

Published

on

AMIT

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو وزیراعظم نریندر مودی کی جنتا کرفیو کی اپیل پر سختی سے عمل کرنے کا عہد کیا۔
مسٹر شاہ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’جنتا کرفیو ،لوگوں کی تحریک شروع ہوگئی ہے۔ میں وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل پر سختی سے عمل کرنے کا عہد کرتا ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے ساتھ ملک کے عوام سے بھی اس میں حصہ لینے کی اپیل کرتا ہوں۔ چلئے اس چین کو توڑتے ہیں اور اس ملک کی سماجی حفاظت اور آپس میں دوری بنانے کے ساتھ اپنے ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے صبح کئے گئے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے، جس میں وزیراعظم نے ملک کے عوام سے کرفیو کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

جرم

ممبئی نیوی رائفل چور دو بھائی گرفتار، رائف میگزین اور ۴۰ کارتوس برآمد

Published

on

Arrest-Brother

ممبئی : ممبئی قلابہ نیوی نگر سے رائفل میگزین اور 40 کارتوس چوری کرنے کی پاداش میں دو حقیقی بھائیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی ممبئی کرائم برانچ نے کیا ہے۔ نیوی کے سپاہی آلوک کی رائفل ان دونوں نے چوری کی تھی اور اس کی شکایت 8 ستمبر کو درج کی گئی تھی. کف پریڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج ہونے کے بعد کرائم برانچ نے 9 ٹیمیں تشکیل دی تھی اور ان دونوں کا سراغ تلنگانہ آصف آباد نکسل زدہ علاقہ میں ملا. جس کے بعد کرائم برانچ کی ٹیم نے یہاں پہنچ کر دو بھائیوں راکی دوبولا 25 سالہ اور امیش دوبولا 22 سالہ کو گرفتار کیا ہے, ان سے کرائم برانچ نے تفتیش شروع کردی ہے۔

ممبئی پولیس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی پی ڈٹیکشن راج تلک روشن نے بتایا کہ نیوی نگر سنٹری سے آلوک نامی سپاہی کا رائفل چوری کر کے فرار ہونے والے دونوں بھائیوں کو تلنگانہ نکسل متاثرہ علاقہ آصف آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے. ان دونوں نے 6 ستمبر کو نیوی کے سپاہی سے رائفل حاصل کی تھی. راکیش نے نیوی علاقہ میں داخلہ لیا تھا اور اس نے سپاہی کو یہ یقین دلایا کہ اس کی ڈیوٹی ختم ہوچکی ہے اور پھر اس کے پاس سے رائفل میگزین اور 40 کار آمد کارتوس حاصل کی. یہاں دیوار کے دوسری جانب اس نے ایک بیگ میں یہ تمام سامان ہتھیار اپنے بھائی امیش کیلئے پھینک دیا اور پھر بذریعہ ٹرین دونوں تلنگانہ فرار ہوگئے. اس معاملہ میں پولیس نے پہلے چوری کا کیس درج کیا تھا, لیکن اب اس معاملہ میں آرمس ایکٹ کا بھی اطلاق کیا ہے۔

راج تلک روشن نے بتایا کہ چونکہ یہ انتہائی حساس معاملہ تھا اس لئے کرائم برانچ اس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے. اس کے ساتھ یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ آیا اس معاملہ میں دونوں بھائی ہی ملوث ہے یا پھر مزید افراد اس میں شریک ہے. آلوک نے کیوں اسے رائفل دیا اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے. اس کے علاوہ راکیش نے پہلے نیوی میں خدمات انجام دی تھی اور بتایا جاتا ہے کہ وہ اگنی ویر کی حیثیت سے نیوی میں شامل تھا۔ دونوں بھائیوں نے کس کے اشارے پر یہ واردات انجام دی ہے اس کی بھی تفتیش شروع کردی ہے۔ راکیش نے پہلے کوچی میں ملازمت کی تھی اور پھر وہ ممبئی آیا تھا اس لئے اسے نیوی سے متعلق تفصیلات معلوم تھی۔ ممبئی کرائم برانچ یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ راکیش نے سنٹری کی وردی کیسے حاصل کی تھی اور اس کے پاس جو شناختی کارڈ تھا جس سے وہ نیوی میں داخلہ لیا تھا وہ فرضی تھا یا پھر اصل اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ ممبئی کرائم برانچ اس معاملہ میں ماؤنوازی زاویے سے بھی تفتیش کر رہی ہے, اگر اس معاملہ میں ماؤنوازی کا پہلو سامنے آتا ہے تو پھر اس میں مزید دفعات کا اطلاق ہوگا. ڈی سی پی نے اس معاملہ میں مزید گرفتاریوں سے بھی انکار نہیں کیا ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے واضح کیا کہ آدھار ایکٹ کے سیکشن 9 کے مطابق آدھار کارڈ کو شناخت کے ثبوت کے طور پر قبول کیا جانا چاہیے۔

Published

on

Election-Commission

نئی دہلی : الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بہار کے چیف الیکٹورل آفیسر سے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ووٹروں کی شناخت قائم کرنے کے لیے آدھار کارڈ کو ایک اضافی دستاویز کے طور پر قبول کریں۔ منگل کو ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کو لکھے ایک خط میں کمیشن نے کہا کہ درج کردہ 11 دستاویزات کے علاوہ آدھار کارڈ کو 12ویں دستاویز کے طور پر سمجھا جائے گا۔ کمیشن نے یہ بھی خبردار کیا کہ اس ہدایت کے مطابق آدھار کو قبول نہ کرنے یا مسترد کرنے کے کسی بھی معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آدھار (مالی اور دیگر سبسڈیز، فوائد اور خدمات کی فراہمی) ایکٹ کے سیکشن 9 کے مطابق آدھار کارڈ کو شناخت کے ثبوت کے طور پر قبول کیا جانا چاہیے۔ اسے شہریت کے ثبوت کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ آدھار کارڈ پہلے سے ہی لوگوں کی نمائندگی ایکٹ 1950 کے سیکشن 23 (4) کے تحت کسی شخص کی شناخت قائم کرنے کے مقصد سے درج دستاویزات میں سے ایک ہے۔

کمیشن نے یہ بھی خبردار کیا کہ اس ہدایت کے مطابق آدھار کو قبول نہ کرنے یا مسترد کرنے کے کسی بھی معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے پیر کو الیکشن کمیشن کو ہدایت دی کہ بہار میں ووٹر لسٹ کے ایس آئی آر میں ووٹر کی شناخت کو یقینی بنانے کے لیے ‘آدھار’ کو 12ویں تجویز کردہ دستاویز کے طور پر شامل کیا جائے۔ اس نے کمیشن سے کہا تھا کہ وہ 9 ستمبر تک اس ہدایت کو نافذ کرے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی وکرولی پارک سائٹ عید میلاد النبی کے بینر پر تنازع، نیرج اپادھیائے کا گھر کا نصف شب پردہ جلانے کے بعد حالات کشیدہ، نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج

Published

on

mumbai police

‎ممبئی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جلوس محمدی کے دوران وکرولی پارک سائٹ میں بینر کو لے کر اس وقت تنازع شروع ہوا, جب یہاں سنبھاجی چوک پر عید میلاد النبی کا بینر لگایا گیا تھا اس پر نیرج اپادھیائے اور اس کے دوست نے اعتراض کیا اور فوری طور پر رات ۸ بجے بینر نکالنے کا مطالبہ کیا جس پر مسلم نوجوان کا مجمع یہاں جمع ہو گیا. پولس نے نیرج اور اس کے دوست کو مجمع سے صحیح سلامت باہر نکالا اور معاملہ ختم ہو گیا, اس کے بعد گزشتہ نصف شب ۳ سے ۴ بجے کے درمیان کسی نامعلوم افراد نے نیرج اپادھیائے کے گھر کا پردہ نذر آتش کر دیا اور یہاں ایک تختی بھی رکھا, جس پر سرتن سے جدا لکھا تھا اس کے بعد پولس نے نیرج کی شکایت پر گھر جلانے کی کوشش اور دھمکی دینے کے معاملہ میں نامعلوم ملزمین کے خلاف کیس درج کیا ہے اور ملزمین کی تلاش کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو ان نامعلوم ملزمین کو تلاش کر رہی ہے. اس معاملہ کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش فرقہ پرست عناصر شروع کردی ہے, جبکہ پولس نے علاقہ میں سیکورٹی سخت کر دی ہے اور حالات پرامن ہے۔

سینئیر پولس انسپکٹر سنتوش گھاٹیکر نے بتایا کہ ‎گزشتہ روز عید میلاد کے جلوس کے دوران پارک سائیٹ کے علاقے میں سنبھاجی چوک پر کچھ لوگوں نے پوسٹر لگائے تھے، شکایت کنندہ نے اس پر اعتراض کیا اور انہیں فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا، جس کے نتیجے میں اس کے اور 4-5 افراد کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی بندوبست ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس افسر نے مداخلت کی، بعد میں معاملہ ختم کر دیا گیا۔

‎آج صبح 3-4 بجے کے قریب، کچھ نامعلوم افراد نے شکایت کنندہ کے گھر کے باہر دروازے پر لٹکا ہوا پردہ جلا دیا۔ اس واقعہ کے پیش نظر پارک سائیٹ پولیس اسٹیشن میں فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے, حالات کشیدہ ہے لیکن امن وامان برقرار ہے. پولس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دے, جبکہ علاقہ میں گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com