Connect with us
Monday,01-June-2026
تازہ خبریں

سیاست

شاہ، راجناتھ، جاوڈیکر نے امبیڈکر کو مہاپرینروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا

Published

on

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ، وزیر اطلاعات نشریات پرکاش جاوڈیکر اور اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے اتوار کے روز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے مہاپرینروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ ملک ان کی شراکت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔
آج ڈاکٹر امبیڈکر کی 64 ویں برسی ہے۔ 06 دسمبر 1956 کو دہلی میں ان کا انتقال ہوگیا تھا۔
مسٹر شاہ نے ڈاکٹر امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے کہا ، ’’ایک مستقبل اور ہمہ جہت آئین دے کر ملک میں ترقی ، خوشحالی اور مساوات کی راہ ہموار کرنے والے بابا صاحب کو مہاپیرینروان دیوس پرخراج عقیدت ۔ باباصاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ، مودی حکومت کئی دہائیوں سے محروم طبقوں کی فلاح و بہبود کے لئے لگن کے ساتھ کام کر رہی ہے۔‘‘
مسٹر سنگھ نے کہا ، ’’میں باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر جی کی برسی کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی زندگی اور افکار ہم سب کے لئے متاثر کن ہیں۔ سبکا ساتھ اور سبکا وکاس کے ان کے خیالات تحریک دینے والے اور متاثرکن ہیں۔ یہ ملک باباصاحب کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔‘‘
مسٹر جاوڈیکر نے ٹویٹ کیا ، “مہارپریروان دیوس پر بھارت رتن باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت ۔ ان کی زندگی کے پانچ تیرتھوں کی ترقی کرکے اور 26 نومبر کو یوم آئین منا کر مودی حکومت نے ان کی زندگی کو سچا خراج عقیدت پیش کیا۔‘‘
مسٹر نقوی نے کہا ، “معاشرتی مساوات اور انصاف کے حامی ، ہندوستانی آئین کے معمار ، ‘مہاپرینیورن دیوس’ پر ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر جی کو خراج عقیدت ۔‘‘
بھیم راؤ رام جی امبیڈکر ، جو ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے نام سے مشہورتھے،ایک انڈین پالیمیتھ، جیورسٹ، ماہر اقتصادیات، سیاست دان ، اور معاشرتی اصلاح پسند تھے۔ انہوں نے دلت بدھ مت کو تحریک دی اور اچھوتوں سے معاشرتی امتیاز کے خلاف مہم چلائی۔ مزدوروں ، کسانوں اور خواتین کے حقوق کی بھی حمایت کی ۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

کیچڑ ہٹانے اور نالیوں کی صفائی کا کام تیزی سے کیا جائے، نشیبی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور لفٹنگ پمپس کو تیار رکھا جائے : ریتو تاوڑے

Published

on

Mayor Ritu Tawde

ممبئی مانسون کے موسم میں ممبئی میں پانی جمع ہونے کے مسئلے پر مؤثر طریقے سے قابو پانے کے لیے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو جامع اور موثر اقدامات کو نافذ کرنا چاہیے۔ خاص طور پر، زون 5 میں مختلف نالوں، پلوں اور نکاسی کے نظام میں کیچڑ ہٹانے کے کام کو مزید تیزی سے مکمل کرنے کے لیے، اضافی افرادی قوت اور مشینری کو خصوصی معاملے کے طور پر تعینات کیا جانا چاہیے، جیسا کہ ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے کی ہدایت ہے۔ میئر تاوڑے نے یہ بھی ہدایت دی کہ نشیبی علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد جہاں بارش کا پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے, وہاں کے پمپنگ پمپس کو پوری صلاحیت کے ساتھ چلایا جائے تاکہ مانسون کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

میئر ریتو تاوڑے نے مختلف مقامات پر نالوں سے کیچڑ ہٹانے کے کاموں کا معائنہ کیا۔ اس میں گھاٹکوپر (مشرق) میں جے امبے نگر میں سومیا ڈرین، گوونڈی میں گھاٹکوپر-مانخورد لنک روڈ پر سبھاش نگر ڈرین، چیمبور کے ایسٹرن فری وے کے قریب واشی ناکہ ڈرین، جیجاماتا نگر پلورٹ، چیمبور کے قریب آر سی ڈرین، مانسنگ سوسائٹی کے قریب نالہ، ودھوجا نالہ کے قریب ان مقامات کا دورہ کیا۔ (1 جون 2026) کی صبح اور کیچڑ ہٹانے کے کاموں کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔

مقامی کارپوریٹر مہادیو شیوگن، مقامی کارپوریٹرپرگیہ سداپولے، ڈپٹی کمشنر (زون 5) سندھیا ناندیڑکر، ایم ویسٹ زون کے اسسٹنٹ کمشنرشنکر بھوسلے، ڈپٹی چیف انجینئر (واٹر ویز) سنجے انگلے اور دیگر متعلقہ افسران دورہ پر موجود تھے۔ واشی ناکہ ڈرین کا معائنہ کرتے ہوئے، میئر نے اس بارے میں بھی معلومات حاصل کی کہ کس طرح تیرتے فضلے کو روکنے کے لیے استعمال ہونے والے پلانٹس، بشمول ٹریش بوم اور کنویئر بیلٹس کو مؤثر طریقے سے ہینڈل کیا جا رہا ہے۔

معائنہ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میئر ریتو تاوڑے نے کہا کہ ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں مٹھی ندی سمیت بڑے اور چھوٹے نالوں سے کیچڑ کو ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ہر سال، سالانہ ہدف کا 80 فیصد مون سون سے پہلے ختم کر دیا جاتا ہے۔ اس سال مون سون سے قبل بڑے اور چھوٹے نالوں سے گاد ہٹانے کا اوسط ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔ مٹی کو ہٹانے کا کام مانسون کے دوران اور اس کے بعد بھی جاری رہے گا۔ زون 5 میں نالیوں کی صفائی کا کام سست روی سے جاری تھا جس کی وجہ سے ٹھیکیدار مقرر کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ چونکہ ابتدائی طور پر مقرر کردہ ٹھیکیدار نے متوقع رفتار سے کام مکمل نہیں کیا، اس لیے ان کی جگہ ایک نیا ٹھیکیدار مقرر کرنا پڑا۔ نتیجتاً وقت ضائع ہوا۔ تاہم معائنہ کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اب نالوں سے کیچڑ ہٹانے کے کام میں تیزی آگئی ہے۔ چونکہ اس سال بارشوں کی آمد مقررہ وقت کے بعد متوقع ہے، اس لیے نالوں سے کیچڑ اور تیرتے فضلے کو ہٹانے کا کام جون کے پہلے ہفتے میں بھی جاری رہنا چاہیے۔ میئر تاوڑے نے واضح ہدایات دی کہ اگر زون 5 میں کیچڑ ہٹانے کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تو اضافی افرادی قوت اور مشینری کو خصوصی طور پر تعینات کیا جانا چاہئے۔

میئر تاوڑے نے مزید کہا کہ جہاں ضروری ہو، نالیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے حفاظتی دیواریں کھڑی کی جانی چاہئیں اور طویل مدتی حل کا فیصلہ کیا جانا چاہیے۔ زیر زمین نالیوں اور پلوں کی باقاعدگی سے صفائی کی جانی چاہیے، اور جہاں ضرورت ہو وہاں روبوٹک سسٹم کا استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ سیوریج کی نقل و حمل کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔ نکاسی آب کے نظام کو موثر رکھنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے آپس میں تعاون اور ذمہ داری سے کام کریں۔ نشیبی علاقوں میں جہاں بارش کا پانی جمع ہوتا ہے سبمرسیبل پمپ لگائے جائیں۔ میئر تاوڑے نے یہ بھی واضح کیا کہ کارپوریٹروں اور عوامی نمائندوں کو نالیوں سے کیچڑ ہٹانے کے کام کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جانی چاہئے۔ میئر تاوڑے نے شہریوں سے بھی عاجزانہ اپیل کی کہ وہ کچرا اور شور مچانے والے نالیوں میں نہ پھینکیں اور میونسپل کارپوریشن کی کوششوں میں تعاون کریں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بی جے پی سرکار کا ہدف مسلمان اور اپوزیشن! قانون مرحلہ سے سزا کے بجائے بلڈوزر اور انکاؤنٹر : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Asim-Azmi

ممبئی : بی جے پی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد اپوزیشن کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور مسلمان ہی ان کے نشانے پر ہے۔ اگر کوئی مسلمان یا یادو جرم کرتا ہے تو اس کا انکاؤنٹر کیا جاتا, اگر یہی جرم کا ارتکاب اگر کوئی غیر مسلم یا اونچی ذات کا ہندو کرتا تو اس کا انکاؤنٹر نہیں کیا جاتا۔ یوپی میں قتل کی واردات کے بعد انکاؤنٹر پر رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر کوئی ملزم ہے تو اسے سزا کا اختیار عدالت کو ہے, لیکن انکاؤنٹر بلڈوزر ایکشن سے عدالتی کارروائی کو متاثر کیا جارہا ہے۔ اس قسم سے ہی اگر سزا دی جائے گی تو پھر ملک میں عدالت کی کیا ضرورت ہے؟ اعظمی نے کہا کہ نیٹ میں 22 لاکھ طلباء کا مستقبل تاریک ہوگیا, لیکن وزیر تعلیم نے استعفی نہیں دیا, جبکہ یہ ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ناکامی پر مستعفی ہوجائے, لیکن یہاں تو معاملہ یہ ہے کہ سرکار اپنی غلطی تسلیم کرنے کو ہی تیار نہیں ہے۔ جب لال بہادر شاستری وزیر ریلوے تھے تو ریلوے حادثہ کا شکار ہوئی اور انہوں نے اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفی پیش کر دیا, جبکہ ان کی اس میں کوئی غلطی نہیں تھی۔ یہاں ایسے وزیر اعلی منتخب کئے جاتے ہیں جن پر پانچ سے چار قتل کا مقدمہ درج ہے۔

اعظمی نے کہا کہ ایک مذہب کو ہدف بناکر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنپتی, کانوڑ یاترا میں سڑکیں جام ہوتی ہیں, لیکن سرکار ان پر پھول برساتی ہے, لیکن اگر کوئی مسلمان جگہ قلت کے سبب مسجد کے باہر نماز ادا کرے تو اس پر کارروائی ہوتی ہے, یہ یکطرفہ کارروائی کیوں؟ انہوں نے کہا کہ انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ تمام کے ساتھ یکساں انصاف ہو, لیکن آج حالات یہ ہے کہ مغربی بنگال میں حالات بد سے بدتر ہوگئے ہیں۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد قربانی سے لے کر سڑکوں پر نماز تک کیلئے مسئلہ پیدا کر دیا گیا۔ ابھیشیک بنرجی کی سیکورٹی ہٹانے پر اعظمی نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں بدلہ کی سیاست کرتی ہے۔ اپوزیشن پر حملہ کے لئے وہ ای ڈی, سی بی آئی, انکم ٹیکس سمیت ایجنسیوں کا استعمال کرتی ہے اور انہیں ہدف بنایا جاتا ہے, ابھیشیک بنرجی پر حملہ غلط اور شرمناک ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بلاسٹ سازش : باندرہ مسجد شہادت انتقام کی منصوبہ بندی نہیں تھی، مشتبہ ملزمین کی گرفتاری کے بعد دلی اسپیشل سیل کا دعوی, گمراہ کن خبروں کی تردید

Published

on

Arrest

ممبئی : ملک کو دہلانے کی سازش رچنے کے الزام میں جن 9 مشتبہ دہشت گردوں کو دلی اسپیشل سیل نے گرفتار کیا ہے۔ ان کا باندرہ مسجد کی شہادت کا بدلہ لینے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا, اس سے دلی اسپیشل نے صاف انکار کر دیا ہے اور اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمین کا باندرہ سے کوئی تعلق نہیں ہے, یہ گمراہ کن خبر ہے۔ ایسے میں دلی اسپیشل سیل نے دعوی کیا ہے کہ سرکاری دفاتر, بھیڑ بھاڑ والے مقامات اور اہم شہروں پر تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی ملزمین نے کی تھی۔ ملزمین کا تعلق ڈی کمپنی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور پاکستانی ڈان شہزاد بھٹی سے تھا۔ اس میں سے جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا وہ پاکستانی ہینڈلر کے رابطے میں تھے۔ ممبئی سمیت مہاراشٹر میں دہشت گردوں کا کنکشن سامنے آیا ہے۔ اس کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں اب الرٹ ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا سے لے کر متعدد معاصر اخبارات میں باندرہ مسجد کی شہادت کے انتقام کی جو خبر شائع و نشر کی جارہی ہیں, اس سے مذہبی منافرت پھیلنے کا خطرہ لاحق ہے, جبکہ ایجنسیوں نے اس سے انکار کر دیا ہے۔

دلی اسپیشل سیل نے ممبئی کے قریب ممبرا توقیر رضوان شیخ ممبرا کا ساکن, کرلا سے ساجد محبوب شیخ عرف ارباز خان کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسپیشل سیل نے آئی ایس آئی اور داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے وابستہ ہونے کے الزام میں 9 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان کا ہدف دلی ممبئی اور دیگر شہر تھے۔ ان ملزمین نے دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔ گرفتار ملزمین نے تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ ممبئی سمیت اہم شہروں کا معائنہ بھی کیا گیا تھا اور جاسوسی بھی کی گئی تھی۔ ساتھ ہی ملزم کے قبضے سے دادر ریلوے اسٹیشن کا نقشہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمین کا تعلق مہاراشٹر دلی پنچاب اور نیپال سے ہے۔ ان کے قبضے سے پاکستانی ساخت کے دستی بم, گلوک پستول, 25 زندہ کارتوس اور دھماکہ خیز مادہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمین میں ہرویندر سنگھ, گگندیپ سنگھ, منجیت سنگھ, نیپالی شہری انگ کامی لاما اور پونہ کا وجئے سرف شوٹر بھی شامل ہے۔ مہاراشٹر دہشت گردانہ کنکشن کے بعد اب سیکورٹی ایجنسیوں نے یہاں پر بھی آپریشن تیز کر دیا ہے اس معاملہ میں مزید گرفتاریوں سے انکار نہیں کیا گیا ہے دلی اسپیشل سیل نے کہا ہے کہ ان نیٹ ورک میں شامل مزید افراد کی بھی تلاش جاری ہے اس متعلق مزید تفصیلات معلوم کی جارہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان