(جنرل (عام
ایوان بالا میں جنرل راؤت اور فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت
ایوان بالا راجیہ سبھا میں جمعرات کو ملک کے اولین چیف آف اسٹاف آنجہانی جنرل بپن راؤت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راؤت اور گیارہ دیگر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ایوان کی کاروائی شروع ہوتے ہی ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے کل ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل راؤت کی موت کے بارے میں جانکاری دی، اور کہا کہ ان کی موت سے ملک نے ایک بہت ہی بہادر جنگجو کو کھو دیا ہے۔ انہیں سال 2016 میں چیف آف اسٹاف اور 2019 میں چیف آف ڈیفنس بنایا گیا۔
مسٹر ہری ونش نے کہا کہ جنرل راؤت نے تقریباً چار دہائیوں تک فوج میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج میں بھی خدمات انجام دیں۔
وہ 11 مارچ 1958 کو گڑھوال، اتراکھنڈ میں ایک فوجی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ کل تمل ناڈو کے نیل گری میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ان کی موت ہوگئی۔ بعد ازاں اراکین نے مرحوم کے اعزاز میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی، اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس کے بعد قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے حادثے کو بڑا واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع دیا جانا چاہئے۔ کانگریس کے آنند شرما نے کہا کہ یہ قومی سوگ کا معاملہ ہے، اور قائدین کے جذبات ان سے جڑے ہوئے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے ندیم الحق نے کہا کہ ان کی پارٹی کے ارکان ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہیں، کیونکہ انہیں اس معاملے پر اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ مسٹر ہری ونش نے کہا کہ ایوان کی جانب سے اجتماعی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی پولیس کی بڑی کارروائی، 11 ڈانس باروں کے لائسنس ایک ماہ کے لیے معطل

ممبئی، 4 جولائی : ( قمر انصاری) ممبئی پولیس نے شہر کے 11 ڈانس باروں کے لائسنس ایک ماہ کے لیے معطل کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی لائسنس کی شرائط اور متعلقہ قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کے پیش نظر کی گئی ہے۔ معطلی کی مدت کے دوران متعلقہ ڈانس بار اپنی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ جن ڈانس باروں کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں، ان کے نام درج ذیل ہیں : اُروشی (اروشی)، کمانڈو (کمانڈو)، چرنجیوی (چرنجیوی)، سینوریٹا (سنورتا)، سیفائر (سفائر)، سن شائن پنجاب (سنشینے پنجاب)، راج پیلس (راج پیلس)، بلیو ڈائمنڈ (بلوے ڈائمنڈ)، سائی پرساد (سی پرساد)، سواگتم (سواگتم) اور وکاس لنچ ہوم (وکاس لنچ ہوم)۔
ممبئی پولیس کے مطابق یہ کارروائی لائسنس یافتہ اداروں میں قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے اور شہر میں قانون و نظم برقرار رکھنے کے مقصد سے کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی مختلف تجارتی اداروں کی باقاعدہ جانچ جاری رہے گی، اور جہاں بھی لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی پائی گئی وہاں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہر ڈانس بار کے خلاف کی گئی کارروائی کی تفصیلی وجوہات سے متعلق مزید سرکاری معلومات متعلقہ حکام کی جانب سے بعد میں جاری کیے جانے کی توقع ہے۔
جرم
ممبئی : غیر قانونی سرگرمیوں و بے ضابطگیوں میں ملوث ۱۱ بار پر کرائم برانچ کی کارروائی, بار کا لائسنس ۳۰ دنوں کے لئے منسوخ

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے غیر قانونی سرگرمیوں اور اصول وضوابط کی خلاف ورزی پر ۱۱ آرکیسٹر بار پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ یہاں عریاں و فحش رقص اور اصول کی خلاف ورزی پر ان بارلے لائسنس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ۳۰ دنوں کے لیے ابتدائی طور پر بار کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں۔ ان بارات اجازت نامے پر عمل نہ کرتے ہوئے اصولوں ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے, جن باروں پر کارروائی کی گئی ہے۔ سینوریٹا ڈی بی مارگ پولس اسٹیشن، سپائرڈی بی مارگ، سن سائن پنجاب ڈی بی مارگ، راج پلس ڈی بی مارگ، بلیو ڈائمنڈ ڈی بی مارگ، کمانڈو اندھیری، اروشی اندھیری، سائی پرساد اندھیری، ولاس لنچ ہوم امبولی، چرنجیوی دہیسر، سواگتم ملاڈ شامل ہیں۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی ڈی سی پی کرائم راج تلک روشن نے دی ہے۔
جرم
ممبئی بینک اکاؤنٹس فعال کر سائبر ٹھگی کرنے والی کمپنی بے نقاب ۶ گرفتار

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے گروہ کو بے۔ نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جو سائبر دھوکہ دہی کے لئے بینک اکاؤنٹ فراہم کیا کرتا تھا, اس معاملہ میں پولس نے ۶ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کی مسجد بندر پر فرضی کمپنی کے معرفت سائبر دھوکہ بازی کے لئے بینک اکاؤنٹس کی فراہمی کی جاتی ہے۔ اور اسی کمپنی کے معرفت بینک اکاؤنٹ فعال اور اکاؤنٹ میں رقم جمع کی جاتی تھی, اس بنیاد پر کرائم برانچ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اس ریکیٹ کو بے نقاب کیا۔ ممبئی میں متعدد بینک میں اکاؤنٹ کھول کر نئے کرنٹ اکاؤنٹ کی تفصیلات سم کارڈ سے بینک اکاوٴنٹ فعال کر مذکورہ بالا سم کارڈ دبئی ارسال کیا جاتا تھا اور یہاں سے یہ سم کارڈ سائبر فراڈ کے لئے استعمال ہوتا تھا, اسی بنیاد پر یونٹ ۲ کرائم برانچ نے چھاپہ مار کر متعدد بینک کے کل ۶۶ اے ٹی ایم کارڈ، ۱۲ موبائل سم کارڈ متعدد بینک کے ۱۵ پاس بک متعدد بینک کے ۱۲۲ چیک بک ۲ پین ڈرائیو ۶۸ مہریں بینک اکاوٴنٹ اوپنگ فارم، بجلی بل سمیت دیگر دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں, ان ملزمین کو عدالت میں پیش کر انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے, یہ اطلاع آج یہاں ممبئی کرائم ڈی سی پی راج تلک روشن نے دی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست11 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام11 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
