Connect with us
Friday,05-June-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ریت مافیا کا دھولیہ تحصیلدار پرجان لیوا حملہ، تلاٹھی سنگھٹنا کا احتجاجی مظاہرہ، 17کے خلاف معاملہ درج

Published

on

(عطاؤ الرحمٰن دھولیہ)
دھولیہ شہر میں مجرمانہ سرگرمیوں کو انجام دینے والوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر ایماندار افسران کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ دھولیہ تعلقہ کے نکانا وار علاقے میں واقع پانجھرا ندی سے ریت مافیا غیر قانونی طریقے سے ریت کی چوری کررہے تھے، اس معاملہ میں گرامین تحصیلدار کشور کدم پر جان لیوا حملہ کیا گیا، تحصیلدار کے ساتھ ان کا دستہ بھی تھا، دو سرکاری افسران اس حادثہ کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے ہیں۔ کل دیر رات چور وار علاقہ کی پانجھرا ندی سے ریت چوری کررہے تھے، خبر ملتے ہی گرامین تحصیلدار اپنی ٹیم کے ہمراہ وار علاقہ پہنچے، وہاں موجود ریت سے بھری گاڑیاں ضبط کرنے کی کوشش کی تو انہیں زودکوب کیا گیا، غنڈوں کے علاوہ دیہات کے مرد خواتین نے بھی تحصیلدار کی ٹیم کو بری طرح مارا۔ ملزمین نے ریت سے بھری گاڑیوں کو لے کر فرار ہوگئے، اس ضمن میں تلاٹھیوں نے دھولیہ ضلع کلکٹر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس سنگین معاملہ میں جب تک تمام ملزمین کو گرفتار کرکے جیل نہیں بھیجا جائے گا، تب تک تمام کام کاج بند رہیں گے۔ اس طرح کی حرکت سے سرکاری اور نیم سرکاری افسران کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ تحصیلدار کشور کدم کے ساتھ انصاف کیا جائے، حالانکہ اس سنگین جرم کو انجام دینے پر مغربی دیوپور پولس اسٹیشن میں ٹریکٹر جمع کرواکر 17 مجرمین کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ تلاٹھی منیشا ٹھاکرے کی شکایت پر مغربی دیوپور پولس اسٹیشن میں گوتم اہیرے، مہیندر پاردھی ان کے افراد خانہ اور گاؤں کے 10 زائد افراد کے خلاف 353,341,332,186,143,141,148,149,186,379,511 سمیت ممبئی پولس قوانین کی خلاف وزری کی دفعہ 37(1)(3)،135 سرکاری املاک کو غیرقانونی طریقے سے حذف کرنے کے خلاف قانون 1995 کی دفعہ 3 کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش پولس کررہی ہے۔ ضلع کلکٹر کو مکتوب پیش کرکے احتجاج کرنے والے تلاٹھیوں میں تلاٹھی سنگھٹنا کے صدر این وائے کلکرنی، سیکریٹری وائے آر پاٹل، ایس بی موہیتے، اے اے بھامرے، سی یو پاٹل، آر ایل سولار، پی ایچ واگھ، آرپی کمات وغیرہ موجود تھے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ای ڈی کا سلیم ڈوالا کے خلاف کریک ڈاؤن 1.3 کروڑ کی جائیدادیں منجمد

Published

on

ممبئی ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ (ای ڈی) ممبئی زونل آفس نے ۲مئی اور ۳مئی کو ممبئی، سورت، انکلیشور اور راجکوٹ بھر میں 21 مقامات پر منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے)، 2002 کے تحت “ٹرانسنگ آرگنائزڈ کمپنی” کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ سلیم اسماعیل ڈولا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف تلاشی و سرچ آپریشن میں سلیم ڈولا کے منظم منشیات کے نیٹ ورک کا احاطہ کیا گیا ہے, جس میں سنڈیکیٹ کے سرے سے آخر تک مالی معاملات ملوث افراد شامل ہیں, جن میں پیشگی کیمیکل سپلائی کرنے والے، کیمیکل کے تاجر، مصنوعی منشیات میفیڈرون (ایم ڈی) کے مینوفیکچررز/ڈسٹری بیوٹرز، ہوالا آپریٹرز اور کروڑوں روپے مالیت کی بے نامی جائیداد رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ اس کے مطابق، سرچ آپریشن میں غیر قانونی سپلائی چین اور منی لانڈرنگ ایکو سسٹم کے اہم روابط کو نشانہ بنایا ہے تاکہ سنڈیکیٹ کی آپریشنل صلاحیتوں اور مالیاتی انفراسٹرکچر کو نمایاں طور پر متاثر کیا جا سکے۔ تلاشی کے نتیجے میں نقدی، غیر ملکی کرنسی، سونے کے زیورات، اور تقریباً 1.33 کروڑ روپے مالیت کے بینک بیلنس ضبط اور منجمد کر دیے گئے۔ غیر ملکی کرنسی کے ساتھ امریکی ڈالر 2,200 مزید برآں، بھارت اور دبئی میں واقع کئی کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیدادوں سے متعلق دستاویزات برآمد کیے گئے، جو منشیات کے منظم سنڈیکیٹ کی آمدنی سے کی گئی کافی سرمایہ کاری کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس معاملے کی تحقیقات ممبئی میں مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعہ سلیم ڈولا اور دیگر کے خلاف نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے متعلق جرائم میں درج متعدد ایف آئی آر کی بنیاد پر شروع کی گئی تھیں۔ اب تک کی تحقیقات میں ایک انتہائی منظم بین الاقوامی مجرمانہ نیٹ ورک کے وجود کا انکشاف ہوا ہے جو پیشگی کیمیکلز کی خریداری، میفیڈرون (ایم ڈی) کی خفیہ تیاری، منشیات کی بین الاقوامی نقل و حمل اور تقسیم، نشہ آور اشیاء کی بین الاقوامی اسمگلنگ، جرائم کی آمدنی کو جمع کرنے اور قابل عمل چینلز کے ذریعے حاصل کرنے میں مصروف ہے۔ ساتھیوں اور دیگر افراد کے نام پر اثاثے بھی موجود ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر : ناندیڑ میں اے ٹی ایس کی کارروائی، شہزاد بھٹی کے حامیوں سے باز پرس، پربھنی سے بھی نوجوان حراست میں لئے گئے

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور انڈورلڈ ڈان شہزاد بھٹی کے ریاست میں نیٹ ورک کو مہاراشٹر اے ٹی ایس نے بے نقاب کرنے کے ساتھ مشتبہ اراکین سے باز پرس بھی شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے حامیوں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی اے ٹی ایس کی نظر ہے شہزاد بھٹی کے حامیوں کے خلاف اے ٹی ایس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ناندیڑ شہر میں کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی سوشل میڈیا پر یہ اطلاع ملنے کے بعد کہ پاکستان میں مقیم ہینڈلر شہزاد بھٹی کے کچھ حامی ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ اے ٹی ایس ٹیم نے ناندیڑ شہر میں اس کے کچھ حامیوں کو زیرحراست لے کر تفتیش کے ساتھ تلاشی لی۔ یہ کارروائی ناندیڑ اے ٹی ایس نے بدھ 3 جون کو شہر کے مختلف حصوں میں کی تھی۔ ناندیڑ اور پربھنی کے نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی گئی, لیکن ان نوجوانوں کا کوئی براہ راست تعلق نہیں تھا اور پوچھ گچھ کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ اے ٹی ایس نے شہزاد بھٹی سے تعلقات کے الزام میں اس سے قبل ۵۷ افراد کو زیر حراست لیا تھا اور ریاست کے ۹ اضلاع میں بیک وقت چھاپہ کارروائی کی تھی اور شہزاد بھٹی کنکشن کو بے نقاب کر کے ان نوجوانوں سے بھی باز پرس کی تھی۔ بعد ازاں انہیں بھی رہا کر دیا گیا تھا۔ شہزاد بھٹی، پاکستانی خفیہ ایجنسی اور داؤد ابراہیم ڈی کمپنی کا منا جھنگاڑہ نے ہندوستان میں تخریبی کارروائی کی سازش کی ہے, جس کے بعد اے ٹی ایس نے ریاست بھر میں تلاشی مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس معاملہ میں دلی اسپیشل سیل کے اب تک ۱۰ ملزمین کو گرفتار کیا ہے جو دلی اور ممبئی میں بم دھماکوں کی سازش کو انجام دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہوائی اڈہ پر حجاج کرام کا سامان نہ ملنے سے افراتفری، حج کمیٹی کی لاپروائی کا نتیجہ، ائیرپورٹ پر حجاج کرام کو سامان بھیجنے کی یقین دہانی

Published

on

Air-Port

ممبئی : ممبئی حج کمیٹی آف انڈیا کی لاپروائی کے سبب ممبئی ہوائی اڈہ پر حجاج کرام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مکہ معظمہ جدہ میں حجاج کرام کا سامان بیگیج کو جمع کرنے کے بعد ان کا سامان اب غائب ہے جس کے سبب ممبئی ہوائی اڈہ پر حجاج کرام نے حج کمیٹی کے انتظامات پر سوال اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ یکم مئی کو حج کمیٹی نے سامان جمع کیا تھا لیکن اب تک ممبئی سامان نہیں پہنچا ہے۔ حج کمیٹی کی بدنظمی کے سبب مہاراشٹر اور ملک کے حجاج کرام کو دشواریوں کا سامنا ہے۔ بھوپال، بھساول، اورنگ آباد، مالیگاؤں سمیت ممبئی کے حجاج کرام کو سامان میسر نہ ہونے کے سبب ائیر پورٹ پر افراتفری کے ساتھ حاجیوں میں اضطراب پایا جا رہا ہے, جبکہ حجاج کرام نے حج کمیٹی پر بدنظمی کا الزام عائد کیا۔

حاجی نذر عا لم نے کہا کہ یکم مئی کو ہی حجاج کا سامان جمع کر لیا گیا تھا لیکن جب ہم ائیر پورٹ پہنچے کو سامان نہیں پہنچا ہمیں یہ یقین دلایا گیا تھا کہ سامان ائیر پورٹ پہنچ جائے گا, لیکن اب تک سامان کا کوئی پتہ ٹھکانہ نہیں ہے۔ سامان نہ ملنے کی وجہ سے حجاج کرام افراتفری کا شکار ہو گئے اور ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامہ بپا ہو گیا۔ اللہ کی مہمانوں کا سامان نہ ملنے سے ممبئی میں اضطراب پایا جارہا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے یکم مئی کو ان کا سامان جمع کیا تھا اور انہیں بتایا تھا کہ ان کا سامان انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچا دیا جائے گا۔ جب حجاج کرام ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کا سامان ابھی نہیں پہنچا اور ان کا سامان ان کے گھروں تک پہنچا دیا جائے گا۔ مہاراشٹر کے مختلف حصوں مثلاً مالیگاؤں، اورنگ آباد، دھولیہ، جالنا، امراوتی، ناگپور سے حجاج کرام ممبئی کے ہوائی اڈے پر پہنچے تھے اور انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ان کا سامان محفوظ ہے اور انہیں کب ملے گا؟ ممبئی ایئرپورٹ پر حاجیوں کا ہنگامہ بدستور جاری ہے۔ حج کمیٹی انتظامیہ نے ائیر پورٹ پر حجاج کرام کو بتایا ہے کہ ان کا بیگیج محفوظ ہے اور جلد ہی سامان انہیں موصول ہوگا ممبئی میں حجاج کرام کاُ سامان نہ ملنے پر حجاج کرام میں ناراضگی ہے جبکہ حج کمیٹی کی بدنظمی کے سبب ہزاروں حجاج کرام پریشان ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان