Connect with us
Friday,12-September-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاؤں میں الیکٹرانک میڈیا کا باقائدہ انتخاب عمل میں آیا

Published

on

(خیال اثر)
گذشتہ کئی مہینوں سے شہر میں الیکٹرانک میڈیا کے دیگر ذرائع نہایت خوش دلی سے متحرک ہیں گذشتہ دنوں ایک پرفکر میٹنگ کے ذریعے باقائدہ اراکین کا انتخاب عمل میں آیا جلد ایک پرفکر میٹنگ لیکر عہدےداران کا انتخاب اور آگے کا لائحہ عمل و اصول و ضوابط طئے کیئے جائیں گے الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ پرنٹ میڈیا کے سینئر صحافی بھی سرپرستی فرمائیں گے. عبدالطیف جعفری، انصاری احسان الرّحیم،احتشام انصاری،نعیم دانش (ڈسپلن )،حارث قادری (روزنامہ )،زاہد (دیوان عام)،محمود( نشاط نیوز)،خالق صدّیقی( نعمانی ٹائمز) ،لقمان انصاری( مالیگاؤں ایکسپریس) ،مشتاق محاذ ،اشفاق صدّیقی،خیال اثر مالیگانوی (ممبئی پریس) ،رئیس پترکار،اونیزشہریار،نانا مہاجن،عطا بک ڈپو،سلیم جہانگیر،انصاری جمیل پینٹر،صاحبان وغیرہ کو لے کر جلد ہی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کی میٹینگ منعقد کی جائے گی۔الیکٹرانک میڈیا نمائندوں کی تفصیل ذیل کے مطابق ہے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے اشتراک سے کارآمد بیباک و غیر جانب دار صحافت کیلئے کوشش کی جائے گی۔
کاشف سمّن سر (رسائٹ ٹوڈے)
عطاالرّحمن نوری(نوری اکیڈمی)
آصف عبداللہ (سچ بات)
ساجد نعیم سر(اردو سٹی)
فرنود رومی سر(فرنود رومی)
انور خان (مانو سماچار)
جاوید عثمان سر(پیغام نیوز)
زاہد امین سر
انصاری عمیر سر(ازہان نیوز)
منصور اکبر (ایم بی سی )
عبدالغفّار (این پی ایکسپریس)
امجد خان (لوک ہت میڈیا)؎
عمران راشد (ہم بھارت)
فیض سلطان( نیوز لائن)
جابر شاہ(اب تک نیوز)
عمران بابا(جاگ میرے شہر)
طیّب محاذ (انصاف کی آواز)
عبداللہ انصاری (مالیگائوں لائیو)
حاجی شاہد انجم (ثنا ایکسپریس)
اشفاق اسماعیل(وائس آف مالیگائوں)
ہریش مارو(پربندھ بھومی)
ناگیش مورے (رئیت راجیہ)
چیتن مہاجن (لوک راشٹر یہ ٹائمز )
سمیر انڈین(انڈین اکوالیٹی)
بقیہ انمول نیوز ،تحفظ شریعت،مسیحا ٹی وی،مدثّر موگرا، انصاری عمّار،اے ٹو ذیڈ نیوز ،ایس کے نیوز،ٹاپ نیوز،نیوز نمبر ون ،بھارتی میڈیا،سمیت دیگر الیکٹرانک میڈیا نمائندے بھی شامل رہیں گے۔اس کے علاوہ دینی تعلیمی و معلوماتی یوٹیوب چینل ،بلاگر،ویب سائب،ایپ واخبارات کے نمائندے بھی اس ضمن میں متحرک رہے گے آئندہ کی فیصلہ کن میٹنگ سے متعلق جلد ہی تفصیلات ظاہر کی جائے گی۔

جرم

بین الاقوامی ڈرگ سنڈیکیٹ کنگ پن کی جائیدادیں منجمد

Published

on

NCB

‎ممبئی سیفیما اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مجاز اتھارٹی اور ایڈمنسٹریٹر کے دفتر نے میں این سی بی ممبئی کی طرف سے جاری کردہ اٹیچمنٹ قرقی کے حکم کی تصدیق کی ہے۔ نمبر 06/2025، ایک بین الاقوامی اسمگلر کی ۱۰ کروڑ سے زائد مالیت کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کے بارے میں جو کوکین، دیگر منشیات کی اسمگلنگ اور بیرون ملک سے کام اسمگلنگ میں ملوث پایا گیا تھا۔ ضبط کی گئی منقولہ جائیدادوں میں 15 بینک اکاؤنٹس، ضبط شدہ نقدی اور 05 غیر منقولہ جائیدادیں مہاراشٹر میں واقع ہیں۔

‎یہ معاملہ ۳۱ جنوری کو این سی بی-ممبئی کے ذریعہ 11.540 کلو گرام کوکین، 4.9 کلو گرام گانجہ اور 5.5 کلو گرام بھنگ ضبط کرنے سے متعلق ہے جس کے نتیجے میں کنگپین سمیت کل نو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کوکین تھائی لینڈ میں مقیم کنگ پن کی طرف سے ممبئی بھیجی جا رہی تھی جسے اس کے بعد اندرون ملک منتقل کیا جاتا تھا، وصول کیا جاتا تھا، تقسیم کیا جاتا تھا اور غیر ملکی مقامات پر بھی اسمگل کیا جاتا تھا۔ تفتیش کے دوران، اس بین الاقوامی ڈرگ سنڈیکیٹ کو چلانے والے سرغنہ کو ملائیشیا سے حوالگی کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ منشیات اسمگلنگ میں ملوث دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جیسے کہ غیر قانونی حوالا آپریٹر، ٹرانسپورٹر، ڈسٹری بیوٹر، پیڈلر اور دیگر اہم ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

‎یہ کیس منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کی مؤثر طریقے سے شناخت کرنے اور منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم کے ذریعے حاصل کردہ اثاثوں کو منجمد کر کے ان کے ماحولیاتی نظام میں خلل ڈالنے کے این سی بی کے عزم کی مثال دیتا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ کے محکمہ محصولات سے متعلق مسائل سے ضلع کلکٹرکو مکتوب : ابو عاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi

‎ممبئی : آج وزیر چندر شیکھر باونکولے کی صدارت میں محکمہ محصولات کی ایک میٹنگ طلب کی گئی جس میں مانخورد شیواجی نگر سے متعلق اہم مسائل کو کمیٹی میں پیش کیا گیا اور ممبئی کے مضافاتی ضلع کلکٹر سوربھ کٹیار کو خط کے ذریعے مطلع کیا گیا۔ اس موضوع پر مزید بات کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ گوونڈی حلقہ کے شنکرا کالونی اور نارائن گرو اسکول کے پیچھے سرکاری پلاٹ پر لینڈ مافیا کا قبضہ ہٹایا جائے، انا بھاؤ ساٹھے نگر (جی ایم روڈ) پر واقع سرکاری پلاٹ پر قائم غیر قانونی کچی آبادیوں کے خلاف کارروائی کی جائے، آر ایس ڈی ایس سنکلپ وساہت کی غیر قانونی فروخت اور قبضے کو ہٹایا جائے، زمینوں کی منتقلی کو ختم کیا جائے۔ غیر قانونی طریقے سے اضافی قطعہ اراضی پر کاروبار جاری ہے, اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، جی. ایم۔ لنک روڈ ٹی جنکشن پر مینگرووز کاٹ کر غیر قانونی بستیاں بنائی گئی ہیں, فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ کو خط دے کر سرکاری زمینوں پر غیر قانونی تعمیرات اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ اس پر ضلع مجسٹریٹ نے جلد از جلد کارروائی کرنے کا یقین دلایا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

نیپال جیسے حالات ہندوستان میں پیدا ہونے کا خدشہ : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu Asim Azmi

ممبئی نیپال میں تشدد اور شورش کے بعد مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہندوستان کے حالات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ نیپال جیسے حالات ہندوستان میں پیدا نہ ہو اس لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو سر جوڑ کر بیٹھنے اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے, چونکہ سرکاریں کرپٹ اور بدعنوان ہو چکی ہے اس لئے نیپال میں عوام نے سڑکوں پر احتجاج اور پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں. انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کرپشن اور بدعنوانی عروج پر ہے, امیروں کو بڑے بڑے ٹھیکے دئیے جارہے ہیں. سبزی فروخت کرنے سے لے کر ہر چیز اڈانی اور ریلائنس کو دی جارہی ہے تو ایسے میں غریب کہاں جائیں گے. انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کو ماننے والا کبھی کرپشن اور بدعنوانی برداشت نہیں کرے گا. انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے جس طرح انگریزوں کو بھگایا اسی طرح بدعنوانی کے خلاف عوام متحد ہو جائیں گے. اعظمی نے کہا کہ نیپال میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں اس کے اثرات ہندوستان پر بھی ہوئے ہیں کیونکہ ہندوستان کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش، سری لنکا اور اب نیپال میں تشدد اور شورش عام ہے ایسے میں ہندوستان کو بھی اس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اعظمی نے نیپال کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سرکار بدعنوانی نااہل اور بے حس ہو گی اس طرح کے حالات پیدا ہوتے ہیں نیپال میں بھی یہی ہوا ہے اس لئے ہمیں بھی الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com