Connect with us
Wednesday,05-August-2026

(جنرل (عام

گوونڈی بدل رہا ہے بچوں کی فنکارانہ صلاحیتوں سے لبریز کامیاب ٹیلنٹ آف گوونڈی فیسٹول

Published

on

‎گوونڈی : منشیات کی لت اور جرائم کے لیے بدنام گوونڈی کی منفی تصویر کو بدلنے اور یہاں کے بچوں کا تابناک مستقبل کے مقصد سے مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی کی قیادت میں ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ فاؤنڈیشن نے حال ہی میں کامیابی کے ساتھ “ٹیلنٹ آف گوونڈی فیسٹیول” کا انعقاد کیا، جو گزشتہ ایک ماہ سے جاری تھا۔
‎اس فیسٹیول میں تعلیمی، کھیل، ہنر اور ہنر سے متعلق مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ گوونڈی، مانخورد، اور شیواجی نگر کے ہزاروں بچوں نے جوش و خروش سے 17 سے زائد مقابلوں میں حصہ لیا، جن میں گانے، رقص، ڈرائنگ، تقریر، مہندی، تلاوت، نعت، دستکاری، رنگولی، کیرم، باکسنگ، کرکٹ، والی بال، بیڈمنٹن، کراٹے اور شاعری شامل ہیں۔ بچوں نے اپنی صلاحیتوں اور محنت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔گوونڈی کی نئی اور پوشیدہ صلاحیتوں کو نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی متعارف کیا۔ اس موقع پر ان آئی اے ایس افسران کو بھی اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے گوونڈی کی شان میں اضافہ کیا۔ ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی، موٹیویشنل اسپیکر سر اودھ اوجھا اور ثنا خان، اور سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والے فیضو سمیت دیگر معززین اس تقریب میں موجود تھے۔ سب نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں انعامات سے نوازا۔ اس فیسٹیول کا بنیادی مقصد بچوں کو منشیات سے دور رہنے اور بہتر زندگی کا انتخاب کرنے اور اپنے مستقبل کو روشن بنانے کی ترغیب دینا تھا جس کے ذریعے گوونڈی کے بچوں کی صلاحیتوں کو پوری دنیا کے سامنے متعارف کرایا گیا ۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان