(جنرل (عام
ہوپس انڈیا ممبئی کے توسط سے رضا اکیڈمی مالیگاؤں کو ملی بڑی کامیابی
(خیال اثر)
شہر میں جیسے ہی کرونا وائرس کی خبر عام ہوئی، رضا اکیڈمی اراکین نے فوری طور پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں ڈاکٹر رئیس احمد رضوی نے کہا کہ شہر کے حالات انتہائی نازک موڑ کی جانب جارہے ہیں، اگر کرونا وائرس سے متاثر کسی مریض کی موت واقع ہوجاتی ہے تو قانون کے مطابق اس کی آخری رسومات فوری طور پر انجام دینا ضروری ہے، مالیگاؤں میں تو کرونا وائرس والی میت کی تجہیز و تدفین اور قبرستان میں استعمال کی جانے والی پروٹیکٹیو کٹیں موجود ہی نہیں ہیں، اور بغیر احتیاطی تدابیر کے ایسے اموات کی تجہیز و تدفین انتہا درجے کے خطرات سے پُر ہے. ممکن ہے تجہیز و تدفین میں شامل افراد کو بھی چودہ دنوں کے لئے کوارنٹائین کردیا جائے. لہذا اگر اس دوران کسی کرونا مریض کی موت واقع ہوتی ہے تو ایسی خطرناک صورت حال کا سامنا کرنے سے بہتر ہے کہ تجہیز و تدفین کرنے والے افراد کے لئے پروٹیکٹیو کٹس کا استعمال لازمی قرار دے دیا جائے. آپ نے مزید کہا کہ ہمارے شہر میں حفاظتی ماسک اور کٹس نہ ہونے کی وجہ سے دقتوں اور پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس لیے اس تعلق سے اقدام ضروری ہے……،
رضا اکیڈمی کے رضوی سلیم شہزاد نے کہا کہ اب جب کہ ہمارے شہر کو کرونا وائرس نے گھیر لیا ہے تو ڈاکٹرز بھی اپنے تحفظ کو لے کر کافی فکر مند ہوچکے ہیں، پی پی ای کٹس کے نہیں ہونے کے سبب ان کا پریکٹس کرنا خطرات سے خالی بھی نہیں ہے، اگر شہر کے ڈاکٹرز نے پریکٹس بند کردی تو پھر کیا کچھ ہو سکتا ہے وہ ناقابل بیان ہے…..؟
ان تمام خدشات کے پیش نظر میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جتنی جلد ممکن ہو، ڈاکٹرز کے تحفظ کے لیے استعمال کی جانے والی پی پی ای کٹس اور کرونا وائرس سے ہونے والی میت کی تجہیز و تدفین کے لیے حفاظتی لباس، پروٹیکٹیو کٹس رضا اکیڈمی کی جانب سے مالیگاؤں منگوائی جائے، تاکہ کرونا وائرس کے خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے، اس تعلق سے فوری طور پر رضا اکیڈمی کے صدیقی شہزاد اور شکیل احمد سبحانی نے ہوپس انڈیا ممبئی کے سربراہ حاجی ریحان انور سے رابطہ قائم کیا، واضح رہے کہ ممبئی کے قبرستانوں کو پروٹیکٹیو کٹس اور گوونڈی، دھاراوی، کرلا اور ممبئی کے دیگر کرونا زدہ علاقوں میں ڈاکٹرز کو پی پی ای کٹس فراہم کرنے میں ہوپس انڈیا ممبئی نے انتہائی کلیدی کردار ادا کیا ہے، جب ہوپس انڈیا کے فاؤنڈ ر حاجی ریحان انور کو شہر کی صورت حال سے واقف کروایا گیا تو موصوف نے کہا کہ بلا تاخیر جو یہ قدم آپ لوگوں نے اٹھایا وہ کرونا وائرس سے متاثر ہوجانے کے بعد مالیگاؤں شہر کی سب سے اہم ضرورت ہے، موصوف نے یہ بات بھی بتائی کہ یہ دونوں چیزیں آسانی سے ممبئی میں بھی دستیاب نہیں ہیں، بلکہ ضرورت کے مطابق ہم اسے تیار کرواکر لوگوں کو فراہم کر رہے ہیں، موصوف نے اس کے لیے کچھ وقت طلب کیا، اور بتایا کہ کم ازکم 24 گھنٹے کا وقت ہمیں دیجیے تاکہ کٹس بنوانے کے آرڈر دیے جا سکیں اور اس کے لیے درکار ضروری اشیاء فراہم کروائی جاسکیں،
اس تعلق سے تفصیلات ظاہر کرتے ہوئے غلام فرید نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس کام میں کامیابی نصیب ہوئی، انہوں نے بتایا کہ موجودہ صورت حال میں ممبئی میں ایک جگہ سے دوسری جگہ آنا جانا بھی بہت مشکل ہو چکا ہے، لیکن اس کے باوجود آج صبح آٹھ بجے ہوپس انڈیا ممبئی کی ایمبولینس سے یہ تمام ضروری سامان سائن پہنچائے گئے، جہاں سے فیس ماسک، ڈاکٹرز پروٹیکٹیو کٹس، اور قبرستان میں استعمال کی جانے والی پروٹیکٹیو کٹس پر مشتمل ایک بڑا پارسل مالیگاؤں کے لیے روانہ ہوچکا ہے، شام تک ان شاء اللہ یہ تمام چیزیں دفتر رضا اکیڈمی پر پہنچ جائیں گی، محمد ابراہیم راجو رضوی اور محمد افضل غازیانی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مالیگاؤں کے علاوہ اطراف و جوانب کے شہروں اور علاقوں تک بھی ضرورت کے مطابق یہ تمام چیزیں پہنچائی جائیں، ان دونوں حضرات نے شہر کے ڈاکٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ پی پی ای کٹ کے لیے رضا اکیڈمی مالیگاؤں کے صدر ڈاکٹر رئیس احمد رضوی صاحب سے رابطہ قائم کریں تاکہ ضرورت کے مطابق ان کو درکار کٹس کے آرڈر دئے جاسکیں…اس کے علاوہ میت کی تجہیز و تدفین کے لئے شہر کے تمام قبرستانوں تک یہ کٹس رضا اکیڈمی مالیگاؤں اور ہوپس انڈیا ممبئی کی جانب سے فراہم کی جائیں گی.
ممبئی پریس خصوصی خبر
آیان شیخ جنسی استحصال کیس لوجہاد نہیں, تفتیش میں نیا خلاصہ, آیان کی جان کو خطرہ

ممبئی: امراؤتی پر توارڈ پولس اسٹیشن کی حدود میں آیان شیخ عرف ایاز شیخ کے خلاف جنسی استحصال کی ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے آیان شیخ کے معاملہ میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے کہ اس کے ویڈیو اس کے دوست عذیر خان نے ہی اپنے انسٹاگرام پر لیک افشا کئے تھے جس کے بعد بھونچال آگیا اس معاملہ میں پولس نے تفتیش شروع کرتے ہوئے ۸ ملزمین کو گرفتار کیا ہے اس کے ساتھ ہی ان سے تفتیش میں کئی اہم خلاصے ہوئے ہیں آیان شیخ نے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متاثرین سے رابطہ کیا تھا اور دوستی بنانے کے بعد وہ ان لڑکیوں سے معاشقہ رکھتا اور پھر انہیں ہوٹل میں لیجا کر ان سے تعلقات قائم کرتا تھا عذیر نے انسٹاگرام پرُاس لئے ویڈیو وائرل کی تھی کیونکہ وہی آیان کا سوشل میڈیا ہینڈل بھی کیا کرتا تھا اور پیسوں کو لے کر دونوں میں تنازع ہو گیا تھا اور اس نے غصہ میں ویڈیوز وائرل کیا اس معاملہ میں ویڈیو تیار کرنے والوں سے لے کر اس کے ساتھ تعاون کرنے والوں تک کو پولس نے گرفتار کیا ہے
تین پولس والے معطل
آیان شیخ کیس میں ایک اے ایس آئی سلیم اور دو کانسٹبل کو معطل کردیا گیا ہے ان پولس والوں کے ساتھ آیان کی ویڈیو وائرل تھی اور یہ آیان کے ساتھ رابطے میں تھے اس لیے اس سے پولس محکمہ کی شبیہ خراب ہو رہی تھی جس کے بعد پولس والوں کے خلاف معطلی اور انکوائری کی کارروائی کی گئی ہے آیان شیخ کی جان کو خطرہ بھی لاحق ہے کیونکہ متاثرین کے رشتہ دار اور والدین مشتعل ہے اور عدالت میں پیشی کے دوران اس کی سیکورٹی کا بھی خاص خیا ل رکھا جاتا ہے پولس نے بتایا کہ آیان شیخ سے متعلق جو تفتیش شروع کی گئی اس میں اب تک یہ معاملہ لوجہاد کا نہیں ہے اور نہ ہی متا ثریا کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھتی ہے لیکن اس کے بعد اسے مذہبی رنگ دینے کی کوشش تیز ہے اس کے ساتھ ہی اس معاملہ میں بلڈوزر ایکشن بھی لیا گیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
پونے امبیڈکر جینتی پروگرام میں نکسلیوں کا ‘ہڈما’ گانے پر رقص, بی بی اے کے دو طلبا کے خلاف کیس درج

ممبئی: ممبئی پونے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جینتی کے موقع پر منعقدہ ایک ثقافتی پروگرام میں نکسلائیٹ ہدما ماڈوی پر مبنی گانے پر مبنی ڈانس پرفارمنس منظر عام پر آنے سے ہلچل مچ گئی اسی مناسبت سے پولس نے کیس بھی درج کر لیا ہے لیکن گانے اور رقص پر کیس درج کرنے پر اب سوشل میڈیا پر یہ سوال عام ہے کہ آیا کیا گانے اور رقص کو قابل اعتراض تصور کر کے کیس درج کرنا قانونی طور درست ہے ؟ ہڈما گانے پر وشرانت واڑی پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کرن نارائن گوماسے (عمر 22 سال، آبائی باشندہ دیچلی، تلہ ہری، ضلع گڈچرولی، فی الحال بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر گورنمنٹ ہاسٹل، ویشرانت واڑی میں مقیم ہیں) اور سرینواس ہنومنت کماری (عمر 23 سال، آبائی باشندہ جھنگنور، تال. گچھی، اس وقت اسی سرونڈنگ، ضلع سرونڈنگ) ہاسٹل) کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں بی بی اے کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔پولیس کے مطابق امبیڈکر جینتی کے موقع پر 11 اپریل کو بھارت رتن ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر گورنمنٹ ہاسٹل وشرانت واڑی میں ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں ہدما مادوی پر مبنی گانے پر رقص کا مظاہرہ کیا گیا،جو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤسٹ) تنظیم سے وابستہ تھا اور پیپلز لبریشن گوریلا آرمی (پی ایل جی اے) کی بٹالین نمبر 1 کی کمانڈر بھی تھا۔پولیس نے گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں کارروائی کی ہے جس سے ملک کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کو خطرہ ہے ۔ اس معاملے میں تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 197(1)(ڈی) 353(1) اور 3(5) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وشرانت واڑی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے اور پولیس سب انسپکٹر بھوسلے معاملے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔ اس واقعے نے شہر میں ہلچل پیدا کردی ہے اور علمی و سماجی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے کہ محض گانے پر رقص سے کیس درج کر لیا گیا کیا یہ اظہار آزادی کے منافی نہیں ہے ؟
ممبئی پریس خصوصی خبر
ڈونگری 9 غیر مجاز دکانوں پر محکمہ بی کی انہدامی کارروائی

ممبئی بی’ ڈپارٹمنٹ کے تحت، حال ہی میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ‘بی’ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے سردار ولبھ بھائی پٹیل مارگ اور ڈونگری علاقے میں 9 غیر مجاز دکانوں، غیر مجاز گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے سڑک پر لگائے گئے لوہے کے ستون، دکانوں کی غیر مجاز نام کی تختیوں اور دیگر تجاوزات پر بے دخلی کی کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 1) چندا جادھو کی رہنمائی میں اسسٹنٹ کمشنر یوگیش دیسائی کی قیادت میں کی گئی۔یہ پایا گیا کہ ولبھ بھائی پٹیل مارگ اور ڈونگری کے علاقے میں ‘بی’ ڈپارٹمنٹ میں فٹ پاتھ پر غیر مجاز دکانیں اور تجاوزات پیدل چلنے والوں کے لیے رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں۔ اس پس منظر میں میونسپل کارپوریشن کے ‘بی’ انتظامی ڈویژن (وارڈ) کے تحت کام کرنے والے کنزرویشن، انکروچمنٹ ریموول اور لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹس نے مشترکہ طور پر ایک مہم چلائی۔ اس آپریشن کے دوران 9 غیر مجاز دکانیں، فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات، دکانوں کی غیر مجاز اضافی تعمیرات، غیر مجاز گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے سڑک پر نصب لوہے کے ستون اور دکانوں کی غیر مجاز نام تختیاں ہٹا دی گئیں۔ اس دوران علاقے میں غیر مجاز ہاکروں کے خلاف بھی بے دخلی کی کارروائی کی گئی۔
اس آپریشن میں ’بی‘ ایڈمنسٹریٹو ڈویژن کے تحت کام کرنے والے کنزرویشن، انکروچمنٹ ریموول، لائسنسنگ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ملازمین نے حصہ لیا۔ اس وقت ڈونگری پولس اسٹیشن کی طرف سے مناسب سیکورٹی تعینات کی گئی تھی۔ ادھر انتظامیہ واضح کر رہی ہے کہ غیر مجاز تعمیرات اور غیر مجاز ہاکروں کے خلاف باقاعدہ کارروائی جاری رہے گی۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
