مہاراشٹر
مالیگاؤں میں ۱۶؍اگست کو احتجاج اور دھرنا
مالیگائوں:کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنا یہ کشمیری عوام کیساتھ ناانصافی اور جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے۔ کل سرکار نے بل پیش کیا۔ وہیں سرکار نے جموں کشمیر میںبڑے پیما زنے پر پولس بندوبست لگایا۔ کچھ ہونے والا ہے ایسا اشارہ مل رہا تھا اور جب بل پیش کیا گیا تو یہاں کے لیڈروں کو، یہاں کی عوام کو بندھک بناکر جمہوریت کے تقاضے کو پورا نہ کرتے ہوئے کشمیری عوام کیلئے یہ بل پیش کیا گیا اور آرٹیکل 370 اور دفعہ 35(A) کو ختم کردینے کا کام حکومت نے کیا ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اس طرح کے جملوں کا اظہار کل دوپہر دو بجے انسانیت بچائو سنگھرش سمیتی کی پریس کانفرنس سے رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کا دانشور اور دیگر سیکولر پارٹیاں کل ۵؍اگست کے دن کو کالا دن مانتے ہیں کیونکہ یہاں کی عوام کو گھروں میں رہنے پر مجبور کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کو نظربند کرتے ہوئے عوامی سہولیات کو ہٹاکر انٹرنیٹ سہولیات ختم کرکے دنیا سے یہاں کی عوام کا ناطہ توڑ کر بل پیش کرنا یہ قابل مذمت ہے۔ اس بل کو اکثریت سے پاس کرلیا گیا یہ ملک کیلئے اچھا نہیں، یہ جمہوریت کا قتل ہے، عوام کیساتھ ناانصافی ہے۔ ذاتی طور پر سنگھرش سمیتی مانتی ہے کہ یہ کشمیریوں کیساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔ کشمیر کو لداخ سے الگ کردیا گیا! اب کشمیر مرکزی حکومت کے زیرانصرام ہے۔ یہاں راجیہ پال کی جگہ اپ راجیہ پال کردیا گیا۔ مقصد صرف اتنا ہے کہ یہاں سے ہمیشہ مسلم وزیراعلیٰ ہی چنے گئے جبکہ حکومت اب مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ یہاں پچھڑے سماج اور مسلمانوں کو الگ تھلگ کرنے کا کام سرکار کررہی ہے اور یہ آرایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسی اور ذہنیت ہے اور اس طرح پچھڑے سماج، دلت سماج اور مسلمانوں کو بھیدبھائو کی نظر سے دیکھا جائے۔ نوٹ بندی پر بھی موصوف نےمختصراً کہا کہ کیا نوٹ بندی سے دہشت گردی ختم ہوگئی بلکہ سرکار نوٹ بندی کے بعد ناکام ثابت ہوئی۔ اس ملک میں آزادی کیلئے ہندو مسلمان سبھی نے قربانی دی اور آزادی دلائی ہے۔ جبکہ موجودہ حکومت کا 370 آرٹیکل کے حقوق ختم کرنے کی کوشش ناانصافی ہے۔ رکن اسمبلی آصف شیخ نے تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں صرف ودھان سبھا کی سفارش پر راشٹرپتی شاسن لگا ہے۔ قاعدے کے حساب سے یہاں بھی جمہوریت کے خلاف اس بل کو پاس کیا گیا ہم اس کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں انسانیت بچائو سنگھرش سمیتی کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ چونکہ شہر میں ان دنوں سیلابی کیفیت، بقرعید کے تہوار، ۱۵ ؍ اگست یعنی کرانتی دن اس طرح کے حالات ہیں اس لئے کسی قسم کا جلسہ یا آندولن نہیں کریں گے لیکن۱۵؍اگست کی رات ایک مذمتی سبھا لیں گے اور دوسرے دن یعنی ۱۶؍اگست کو پرامن طریقے سے دھرنا یا احتجاج کیا جائے گا جس کیلئے جگہ کا ابھی تعین نہیں ہے ہاں لیکن کسی بھی قسم کا جلسہ یا جلوس نہیں ہوگا۔ اس پریس کانفرنس میں انسانیت بچائو سنگھرش سمیتی کے اراکین سمیت پپو انائونسر، صابر گوہر اور اردو مراٹھی اخباروں کے صحافی حضرات موجود تھے۔
بزنس
ایران امریکہ کشیدگی کے درمیان عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔

ممبئی: ایران نے جنگ جاری رکھنے اور امریکا کے ساتھ براہ راست بات چیت سے انکار کردیا ہے۔ اس پیش رفت کا اثر تیل کی قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔ جمعرات کو تیل کی عالمی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔ برینٹ کروڈ فیوچر 1.21 فیصد بڑھ کر 103.46 ڈالر فی بیرل ہو گیا، جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 1.35 فیصد اضافے کے ساتھ 91.54 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ اس کی وجہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالثوں کے ذریعے رابطوں کو مذاکرات سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہیے۔ تہران سے بھی توقع کی جا رہی تھی کہ وہ امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دے گا۔ اس سے قبل بدھ کے روز، مغربی ایشیا کے خطے میں جنگ بندی کی بڑھتی ہوئی امیدوں کے درمیان خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھی گئی۔ ماہرین کے مطابق، خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے ہندوستان کے معاشی اشاریوں جیسے افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ (سی اے ڈی) کو کچھ راحت مل سکتی ہے، حالانکہ تکنیکی اشارے بتاتے ہیں کہ کلیدی سپورٹ لیولز کو جانچا جا رہا ہے۔ ہندوستان کے لیے، خام تیل کی قیمتوں میں ہر $10 فی بیرل تبدیلی عام طور پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو جی ڈی پی کے 0.3–0.5 فیصد پوائنٹس سے متاثر کرتی ہے اور قیمتوں کی مزید نقل و حرکت پر منحصر ہے، صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) افراط زر میں 20-30 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ ہوتا ہے۔ دریں اثنا، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستان سمیت پانچ “دوستانہ” ممالک کے بحری جہازوں پر کوئی پابندی نہیں لگائے گا، جس سے انہیں تزویراتی لحاظ سے اہم آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ دوسروں کے لیے رسائی پر پابندی ہوگی۔ خطے میں جاری تنازعات کے باوجود بھارت کے ساتھ ساتھ روس، چین، پاکستان اور عراق کے جہازوں کو اس اہم سمندری راستے سے محفوظ گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا کہ ان ممالک سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو مخالف سمجھے جاتے ہیں یا جاری تنازع میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران میں کردار ادا کرنے والے امریکا، اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کے بحری جہازوں کو آبی گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ایوان اسمبلی میں ابوعاصم اعظمی کا مہاراشٹر میں نفرتی تقاریر جیسے جرائم کے واقعات پر تشویش، سخت کارروائی کا مطالبہ

ممبئی: مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ایوان میں سرکار کی ہیٹ اسپیچ اشتعال انگیز تقاریر کے سبب نفرتی جرائم میں اضافہ ہوا ہے اس پر کارروائی ضروری ہے سپریم کورٹ بھی اپنے رہنمایانہ اصول میں ہیٹ اسپیچ پر کارروائی کا حکم دینے کے ساتھ سرکاروں کو ازخود نوٹس لے کر کیس درج کرنے کی بھی ہدایت دی تھی لیکن سرکار کی اس پر نیت صاف نہیں ہے اور اسی بدنیتی کے سبب ہیٹ اسپیچ کے کیس میں کوئی کارروائی نہیں ہو تی اس لئے اس پر کارروائی کی ضرورت ہے سرکار اس معاملہ میں سخت کارروائی کرے۔ مہاراشٹر میں نفرتی ایجنڈے جاری ہے اور اس کے سبب حالات خراب ہوتے ہیں ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ مہاراشٹر میں نظم و نسق کی حالت خراب ہے اس کے ساتھ ہی سائنر جرائم میں بھی بے حد اضافہ ہوا ہے اس میں بزرگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اس کے ساتھ ہی جرائم کے معاملات میں سزاکا ریٹ کم ہے یعنی زیادہ تر کیسوں میں جرم ثابت نہیں ہوتا ہے یہ انتہائی تشویشناک ہے ایسے میں تفتیش پر بھی سوال اٹھتاہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
اجیت پوار کے گھر پر کالا جادو کیا جاتا تھا، روہیت پوار کا سنسنی خیز خلاصہ، تفتیش کا مطالبہ

ممبئی : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی روہیت پوار نے اجیت پوار کے طیارہ حادثہ کے بعد اب سنسنی خیز خلاصہ کر تے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ اجیت پوار کے گھر کے باہر کالا جادو کیا جاتا تھا اس کالا جادو کی وجہ پارٹی پر قابو و کنٹرول تو نہیں کیونکہ 16 فروری کو ایک مکتوب الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ارسال کیا گیا تھا جس میں پرفل پٹیل کو قومی صدر مقرر کیا گیا تھا, اس میں تین عہدیداروں کی دستخط تھی جس میں سنیل تتکرے, برج موہن سریواستو کا نام شامل ہے انہوں نے کہا کہ ان کی چچی سنترا پوار بھی اس سے لاعلم تھی یہ انتہائی تشویشناک بات ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی پر مکمل قبضہ کر نے کی سازش پہلے ہی انجام دی گئی تھی اس لئے اس کی جانچ ضروری ہے کہ اجیت پوار کی موت حادثہ یا قتل ہے انہوں نے کہا کہ اشوک کھرات سے ہی اجیت پوار کے گھر کے باہر جادو ٹونا کروایا جاتا تھا اس سنسنی خیز خلاصہ کے بعد ایک مرتبہ پھر سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روہیت پوار نے کئی سنسنی خیز خلاصے کئے ہیں جس میں انہوں نے پارٹی پر دبدبہ قائم رکھنے کیلئے پرافل پٹیل اور سنیل تتکر ے کے الیکشن کمیشن کے اس مکتوب کا حوالہ دیا جو انہوں نے حادثہ کے 16 دن بعد ہی الیکشن کمیشن میں جمع کروایا تھا اس معاملہ میں بھی روہیت پوار نے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ روہیت پوار نے ایوان اسمبلی میں اس سے قبل اجیت پوار حادثہ میں داخل کرناٹک کی ایف آئی آر کی تفصیلات بتائی اور کہا کہ کرناٹک پولیس نے اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کر لی ہے جبکہ پونہ میں رات دن اجیت پوار عوام کی خدمت کر تے تھے کیا, اب اس ایف آئی آر کو بارامتی میں درج کر کے اس کی تفتیش ہوگی انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں ایف آئی آر مہاراشٹر منتقل کر دی گئی ہے. اس کی تفتیش اب ڈی جی پی کے سپرد ہے کیا ڈی جی پی اس تفتیش کو آگے بڑھائیں گے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
