Connect with us
Thursday,12-June-2025
تازہ خبریں

جرم

بیوی کے اوپر کار چڑھاکر جان سے مارنے کی کوشش کرنے پر پروڈیوسر کمل کشور گرفتار

Published

on

kamal-kishor

فلم پروڈیوسر کمل کشور مشرا کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پروڈیوسر کے خلاف ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ ان پر اپنی بیوی کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے کا الزام ہے۔ اس معاملے میں فلم پروڈیوسر کو ممبئی پولیس نے کل رات گرفتار کیا تھا۔ آج پروڈیوسر کو ممبئی کی اندھیری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پروڈیوسر پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو مارنے کی کوشش کی۔

پروڈیوسر کمل کشور مشرا پر الزام ہے کہ فلمساز نے پہلے اپنی بیوی کو گاڑی سے ٹکر ماری اور پھر ان پر گاڑی کو چڑھا دیا۔ اس حملے میں پروڈیوسر کی اہلیہ کو بھی کئی شدید چوٹیں آئی ہیں۔ پروڈیوسر کی بیوی نے اس پورے معاملے کی شکایت درج کرائی ہے۔ پورے معاملے میں لمبی پوچھ گچھ کے بعد امبولی پولیس نے فلم پروڈیوسر کمل کشور مشرا کو گرفتار کیا ہے۔

دراصل کمل کی بیوی نے انہیں دوسری خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا تھا جس کے بعد پروڈیوسر نے اس پورے واقعے کو انجام دیا۔ بدھ کو اس معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے پولیس نے کہا تھا کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کمل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ویڈیو میں کمل کی بیوی کو زمین پر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

‘بھوتیاپا’، ‘دیہاٹی ڈسکو’ جیسی فلمیں بنانے والے فلمساز کمل کشور مشرا پر اپنی بیوی کو گاڑی سے کچلنے کا الزام ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ دراصل بیوی نے کمال کو دوسری عورت کے ساتھ پکڑا تھا جس کے بعد یہ حادثہ ہوا۔ پولیس نے بدھ کو کہا کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کمال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ویڈیو میں کمال کی اہلیہ کو زمین پر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ 19 اکتوبر کو مغربی اندھیری میں ایک رہائشی عمارت کے پارکنگ ایریا میں پیش آیا۔

نیوز ایجنسی اے این آئی نے اس واقعہ کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون پارکنگ ایریا میں گاڑی کے ڈرائیور کو روکتی ہے۔ لیکن وہ نہیں رکتا اور اسے گاڑی سے پہلے مارتا ہے۔ عورت گرجاتی ہے اور پھر گاڑی کا اگلا حصہ اس پر ٹکرا جاتا ہے۔ اس میں ایک شخص دوڑتا ہوا آتا ہے اور خاتون کو گاڑی کے نیچے سے نکالتا ہے۔

جرم

ماٹونگا طلائی زنجیر اچکنے والے دو گرفتار

Published

on

matunga-police

ممبئی : ممبئی ماٹونگا پولیس اسٹیشن کی حدود میں 18 مئی کو شکایت کنندہ خاتون تلک بریج فٹ پاتھ دادر ٹی ٹی سے پیدل گزر رہی تھی کہ اچانک ایک نامعلوم اچکے نے پیچھے سے آکر اس کے گلے میں موجود منگل سوتر اچک لیا۔ اس معاملہ میں پولیس نے کیس درج کر لیا۔ اس معاملہ میں تفتیش کی گئی تو سلیم متین عید عرف موجیش 44 سالہ رنگ ریز ماہم کپڑا بازار کا ساکن، اکبر احمد سید 45 سالہ آر سی ماہم جھوپڑپٹی ماہم نے یہ چوری کی ہے, اس پر پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملہ میں چوری کا مسروقہ مال بھی برآمد کرنے کا دعوی پولیس نے کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر نظم ونسق ستیہ نارائن چودھری، ڈی سی پی راگسودھا ماٹونگا کے سنیئر انسپکٹرراجندر پوار نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

جرم

مہاراشٹر کے چندر پور ضلع میں دل دہلا دینے والا واقعہ… ٹیکس بچانے کے لیے ایک منی ٹرک ٹول ملازم کے اوپر چڑھ گیا، پورا واقعہ سی سی ٹی وی میں ہوگیا قید۔

Published

on

toll-plaza

چندر پور : مہاراشٹر کے چندر پور ضلع میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک منی ٹرک ڈرائیور نے ٹول ٹیکس سے بچنے کی کوشش میں ٹول پلازہ کے ملازم کو اپنی گاڑی سے کچل دیا۔ یہ سارا واقعہ ٹول پلازہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ واقعے کے فوری بعد زخمی ملازم کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس ٹیمیں اس کی تلاش کر رہی ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور ٹول انتظامیہ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کی شناخت کی جا رہی ہے، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

حملے میں زخمی ہونے والے ملازم کی شناخت 27 سالہ سنجے ارون ونجھارے کے نام سے ہوئی ہے، جو ٹول پلازہ پر کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔ انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ ٹول پلازہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں واضح طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملازم سنجے نے وین کو رکنے کا اشارہ کیا، لیکن ڈرائیور سیدھا گاڑی اس میں گھس گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گاڑی جان بوجھ کر ٹول ورکر پر چڑھائی گئی۔ ملزم ڈرائیور کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Continue Reading

جرم

میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

Published

on

ED

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com