Connect with us
Wednesday,16-September-2026

(جنرل (عام

اجمیر میں عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس برآمد

Published

on

ajmer sharif

راجستھان کے اجمیر میں آج جشن عید میلاد النبی کے موقع پر پیغمبر حضرت محمد کا یوم ولادت جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا ۔اس موقع پر جلوس نکالا گیا جو ڈھائی دن کا جھونپڑا اندركوٹ سے شروع ہوا ۔ جلوس درگاہ کے بڑے نظام گیٹ پہنچنے پر خادموں کی تنظیم انجمن یاد گار ، درگاہ کمیٹی، کانگریس اور بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کے لیڈروں وغیرہ نے پھولوں کی بارش کر کے جلوس کا خیر مقدم کیا ۔ صوفی انٹر نیشنل سوسائٹی کی سرپرستی میں منعقد ہ جلوس میں پیغمبر حضرت محمد سے منسلک کئی جھا نکیوں کا مظاہرہ کیا گیا ۔جلوس درگاہ بازار سے دھان منڈي، دہلی گیٹ، گنج، مہاویر سرکل ہوتا ہوا رشی گھاٹی پر اختتام پزیر ہوا، جہاں حضرت پیغمبر محمد کے پیغامات پر روشنی ڈالی گئی اور لوگوں کو تبرک دیا گیا ۔ اس موقع پولیس اور انتظامیہ نے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے تھے ۔ اس سے قبل سنیچر کی شب شاديانے بجا کر اور توپ چلاكر جشن کا آغاز کیا گیا ۔ نورانی محفل کا انعقاد کیا گیا اور صوفی معین الدین حسن چشتی کی مزار پر غلاف پیش کیا گیا ۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی آزاد میدان مراٹھا ریزرویشن منوج جارنگے پاٹل سے احتجاج سے متعلق تفصیلات طلب، پولیس کی جانب سے ضروری تفصیلات بتانے کی ہدایت

Published

on

ممبئی: آزاد میدان پولیس نے منوج جارنگے پاٹل کی بھوک ہڑتال سے متعلق مکمل تفصیلات طلب کی ہے اس سے قبل دو مرتبہ مراٹھا مورچہ کی عرضی کو پولیس نے یہ کہہ کر خارج کر دیا تھا کہ گنیش اتسو کے دوران بھیڑ بھاڑاور نظم ونسق کا مسئلہ کے سبب انہیں اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ایسے میں اب مراٹھا مورچہ نے ایک مرتبہ پھر اجازت طلب کی ہے جس کے جواب میں ممبئی پولیس آزاد میدان نے احتجاجی مظاہرہ سے متعلق مکمل تفصیلات طلب کی ہیں اتنا ہی نہیں اس میں یہ بھی وضاحت طلب کی گئی ہے کہ آیا ممبئی میں بھوک ہڑتال کے دوران منوج جارنگے پاٹل مہاراشٹر بھر میں مظاہرین کو ممبئی آمد پر مدعو یا اس قسم کی اپیل تو نہیں کریں گے کیونکہ اس سے قبل انہوں نے ایسی اپیل میڈیا میں کی تھی اس کے ساتھ ہی مظاہرہ میں کتنے مظاہرین شامل رہیں اور کتنے رضا کار شرکت کر رہے ہیں اس کے علاوہ مظاہرہ کے دوران کتنی گاڑیاں ممبئی میں لائی جائے گی اس قسم کی تمام تفصیلات اب پولیس نے طلب کی ہیں تاکہ ممبئی میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران نظم و نسق کے قیام میں پولیس کو مدد ملے۔ ممبئی پولیس نے اس سے قبل منوج جارنگے پاٹل کی دو مرتبہ عرضیاں خارج کر دی ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مراٹھا ریزروریشن منوج جارنگے پاٹل کو آزاد میدان میں احتجاج کی اجازت نہیں

Published

on

Manoj-Jarange

ممبئی: مراٹھا ریزرویشن کیلئے منوج جارنگے کی بھوک ہڑتال 18 ویں دن میں داخل ہوچکی ہے اور وہ ممبئی کیلئے اپنے قافلہ کے ساتھ کوچ کر رہے ہیں لیکن ممبئی پولیس نے منوج جارنگے پاٹل کی بھوک ہڑتال کو اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور ان کی درخواست کو مسترد کر دی ہے۔ مراٹھا مورچہ نے بھوک ہڑتال کیلئے ممبئی کے آزاد میدان میں اجازت طلب کی تھی اور 19 ستمبر سے یہ غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع ہوگی اس لئے منوج جارنگے پاٹل اپنے قافلہ کے ساتھ ممبئی کیلئے کوچ کر چکے ہیں لیکن پولیس نے بھوک ہڑتال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اجازت نامہ سے انکار اور درخواست مسترد کر نے کی وجوہات کا تذکرہ کرتے ہوئے ممبئی پولیس نے کہا کہ 2025 ء میں بھی مراٹھا سماج نے احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد آزاد میدان میں کیا تھا اور اجازت نامہ کی معیاد ختم ہونے کے باوجود بھی احتجاج کو جاری رکھا تھا اور احتجاج کے دوران کے ممبئی کے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اتنا ہی نہیں اس احتجاج کے سبب عام شہری زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئی تھی ٹریفک اور نظم و نسق کا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا احتجاج کے دوران آزاد میدان کے علاقے میں 13 ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی احتجاج کے دوران اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

منوج جارنگے پاٹل کی عرضی مسترد کر تے ہوئے پولیس نے کہا ہے کہ چونکہ یہاں ممبئی میں 14 ستمبر سے 26ستمبر تک گنیش اتسو جاری ہے ایسے میں یہاں بھکتوں کی بھیڑ بھاڑ ہوتی ہے اور مراٹھا ریزرویشن کے مورچہ میں بھی بھیڑ جمع ہوگی اس لئے شہری نظام متاثر ہونے کے اندیشہ ہے اس کے ساتھ ہی بھیڑ بھاڑ کے دوران نظم ونسق کا مسئلہ پیدا ہونے کے ساتھ شہریوں کو دشواری ہوگی اس لئے منوج جارنگے پاٹل کی عرضی کو پولیس نے ان بنیادوں پر خارج کر دی ہے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ آزاد میدان میں احتجاجی مظاہرہ کی جو مظاہرین کی تعدادہے وہ پانچ ہزار ہے اور میدان میں لاکھوں کروڑوں مظاہرین کو مدعو کیا گیا ہے ایسے میں نظم ونسق کا مسئلہ ہونے کا خطرہ ہے اس کے ساتھ ٹریفک نظام بھی متاثر ہوگا۔ممبئی پولیس نے منوج جارنگے پاٹل کو اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے اس کے باوجود منوج جارنگے پاٹل اپنے موقف پر اٹل ہے وہ اپنے قافلہ کے ساتھ جالنہ سے روانہ ہوچکے ہیں جبکہ پولیس نے ممبئی میں احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

کے جے پی کے بانی ابھیجیت ڈپکے آن لائن امتحانات میں مبینہ طور پر سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء میں شامل ہوں گے۔

Published

on

CJP-Abhijit

چھترپتی سمبھاجی نگر : کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) اور اس کے بانی ابھیجیت ڈپکے اب ایم پی ایس سی کے امیدواروں کی حمایت کریں گے۔ ابھیجیت ڈپکے نے مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن (ایم پی ایس سی) کے ذریعہ منعقد ہونے والے آن لائن امتحانات میں مبینہ پیپر لیک اور بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ چیف جسٹس نے ایم پی ایس سی کے چیئرمین اور سیکرٹری کے استعفیٰ کے مطالبے کے لیے 24 ستمبر کی آخری تاریخ بھی مقرر کی ہے۔ یہ اعلان چھترپتی سمبھاج نگر کے ولوج علاقے میں ابھیجیت ڈپکے کے گھر پر دیپکے اور ایم پی ایس سی کے امیدواروں کے ایک گروپ کے درمیان میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ چیف جسٹس نے ریاست بھر کے دورے کا انتباہ دیا چیف جسٹس نے کہا کہ ایم پی ایس سی چیئرمین اور سکریٹری کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والا احتجاج جاری رہے گا۔

سی جے پی نے ایک بیان میں کہا کہ اگر دونوں عہدیدار 24 ستمبر تک استعفیٰ نہیں دیتے ہیں تو ابھیجیت ڈپکے اور پارٹی ممبران ایم پی ایس سی امیدواروں سے ملاقات کرنے اور ان کے تحفظات کا اظہار کرنے کے لئے ریاست بھر کا دورہ کریں گے۔ ابھیجیت ڈپکے اور دیگر چیف جسٹس ممبران بھی ایم پی ایس سی کے امیدواروں کے جاری احتجاج میں شامل ہوں گے۔

امیدواروں سے ملاقات کے بعد، ابھیجیت ڈپکے نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ چیف جسٹس اور میں اس لڑائی میں ایم پی ایس سی امیدواروں کے ساتھ ہیں۔ ایم پی ایس سی کے اعلیٰ عہدیداروں کے استعفیٰ تک ہم امیدواروں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ایم پی ایس سی امیدواروں نے مہاراشٹر میں کئی مقامات پر احتجاج کیا ہے۔ وہ بھرتی کے عمل میں زیادہ شفافیت کا مطالبہ کر رہے ہیں اور کمیشن کی طرف سے کرائے گئے مختلف امتحانات میں مبینہ پیپر لیک اور دیگر بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ احتجاج ایم پی ایس سی امتحانات کے انعقاد میں احتساب اور شفافیت کے مطالبے پر مرکوز ہے۔ کے جے پی نے یہ اعلان ایم پی ایس سی کے کچھ امیدواروں نے چھترپتی سمبھاج نگر کے ولوج علاقے میں دیپکے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد کیا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان