سیاست
اپوزیشن لیڈران کا کووند سے زرعی قانون واپس لینے کامطالبہ

کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی سمیت اپوزیشن کے پانچ رہنماوں نے بدھ کو صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کرکے کسان تحریک کے پیش نظر حکومت سے زراعت سے متعلق تینوں قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
مسٹر گاندھی نے ملاقات کے بعدراشٹرپتی بھون کے باہر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈران نے صدر سے کہا کہ حکومت کسانوں کے مفادات کو کچل رہی ہے جس کے سبب کسان سڑکوں پر ہیں اس لیے کسانوں کی تحریک کو ختم کرنے کے لیے وہ حکومت کو اس تینوں قوانین کو واپس لینے کی ہدایت دیں۔
انہوں نے کہا،’’ جس طرح یہ تینوں بل منظور ہوئے ہیں، وہ طریقہ ہی غلط تھا اور اس سے کسان کا حکومت پراعتماد ٹوٹا ہے۔ سردی میں کسان دھرنے پر بیٹھے ہیں اور کسانوں مخالف حکومت ان کی نہیں سن رہی ہے۔ جب تک کسانوں کی بات تسلیم نہیں کی جاتی ہے، وہ سڑکوں سے ہٹیں گے نہیں۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما شرد پوار نے کہا کہ کسان تیرہ روز سے سردی سے سکڑ رہے ہیں اور سڑکوں پر دھرنا ومظاہرہ کررہے ہیں لیکن حکومت ان کی خبر نہیں لے رہی ہے۔ ایسی حالت میں اپوزیشن لیڈران کا فرض تھا کہ ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرکے حقائق سے آگاہ کرائیں، اسی وجہ سے آج یہ صدر سے ملاقات تھی۔
بین الاقوامی خبریں
اسرائیل کے وزیر دفاع نے ایران کو خبردار کیا، ‘تہران جل جائے گا’… مزید میزائل فائر کیے گئے تو تباہی ہوگی۔

دبئی : اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ہفتے کے روز ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے میزائل فائر کرنا جاری رکھا تو “تہران تباہ ہو جائے گا”۔ ان کے یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب جمعہ کی صبح اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایران نے ہفتے کی رات اسرائیل پر جوابی حملے شروع کیے تھے۔ وزیر دفاع نے یہ بیانات آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف ایال ضمیر، موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا اور دیگر اسرائیلی فوجی قیادت کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کہے۔ کاٹز نے صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ “ایرانی ڈکٹیٹر ایران کے شہریوں کو اپنی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور ایسے حالات پیدا کر رہا ہے جس میں وہ خاص طور پر تہران کے باشندوں کو اسرائیلی شہریوں پر مجرمانہ حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔” وزیر دفاع نے کہا، “اگر (علی) خامنہ ای نے اسرائیل کے داخلی محاذ پر میزائل داغنا جاری رکھا تو تہران تباہ ہو جائے گا۔”
اسرائیل نے اب تک اپنے حملوں کو ایرانی جوہری اور فوجی تنصیبات تک محدود رکھا ہے اور ان سے وابستہ اہم اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ ایران نے کل رات سے متعدد حملوں میں اسرائیل پر 200 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ زیادہ تر میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کیا۔ فوج نے کہا کہ کچھ میزائل فضائی دفاعی نظام میں گھس گئے اور تل ابیب، رامات گان اور وسطی اسرائیل میں رشون لیزیون کے رہائشی علاقوں سمیت دیگر مقامات پر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ کہا جا رہا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں میں تین اسرائیلی ہلاک اور 70 کے قریب زخمی ہو گئے۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ فضائیہ کے اڈوں سمیت اس کے تمام اڈے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور متاثر نہیں ہوئے ہیں۔
دریں اثنا، ضمیر اور اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ تومر بار نے کہا کہ “تہران پر حملہ کرنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے”۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیلی لڑاکا طیارے اب ایرانی دارالحکومت تہران پر براہ راست حملے کر سکتے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ “منصوبوں کے مطابق، فضائیہ کے لڑاکا طیارے تہران میں اہداف پر حملے شروع کر دیں گے۔” یہ بیان اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ رات اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے تہران میں فضائی دفاعی نظام پر حملہ کیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : گوونڈی میں موٹر سائیکل اور ڈمپر تصادم میں چار نوجوانوں کی موت، سڑک جام، ڈرائیور گرفتار، پولس الرٹ

ممبئی کے گوونڈی کے شیواجی نگر علاقے میں ایک المناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک ڈمپر نے چار افراد کو کچل دیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شام گھاٹ کوپر مانخوردروڈ پر شیواجی نگر سگنل پر پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا اور اس وقت قریبی ہسپتال میں داخلہ کے بعد اس کی بھی موت واقع ہو گئی
حادثے کے بعد مشتعل ہجوم و عوام کی بڑی بھیڑ نے جائے وقوعہ پر موجود پولیس کا محاصرہ کیا جس کے سبب علاقہ میں کشیدگی لیکن امن برقرار ہے پولس نے نظم و نسق کےلئے سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ہے اور حالات قابو میں ہے اس حادثہ کے بعد عوام مشتعل ہوگئے اور ان کا غصہ ابل پڑا عوام نے گھاٹ کوپرمانخورد لنک روڈ کو بلاک کر دیا جس سے دونوں طرف شدید ٹریفک جام ہو گیا۔اب حالات پرامن ہے اور پولس نے نظم و نسق کی برقراری کا دعوی کیا ہےاس معاملہ میں پولس نے ڈرائیو ر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے پولس کے مطابق
دیونار پولیس اسٹیشن کی حدود میں لوٹس جنکشن پر ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک ڈمپر نے ایک دو پہیہ گاڑی کو ٹکر مار دی جس پر چار افراد سوار تھے جس کے نتیجے میں چاروں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مبینہ طور پر متاثرین ساکی ناکہ سے دیونار جا رہے تھے۔ ڈمپر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
تاجر کا ناگالینڈ میں اغوا ڈیڑھ کروڑ کا تاوان ۳ گرفتار، ممبئی کرائم برانچ کی کارروائی، تاجر کی صحیح سلامت بازیابی

ممبئی وکرولی پولس و ممبئی کرائم برانچ نے جبراً ہفتہ وصولی کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ایک تاجر کو ناگالینڈ لے جاکر اغوا کرنے کے بعد اس سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ تاجر تھانہ بدلاپور کا ساکن ہے اور اس کا زمین پلاٹنگ کا کاروبار ہے، اسی لئے ان تینوں نے تاجر کا اغوا کر کے تاوان اور ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہفتہ طلب کیا تھا، بصورت دیگر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ اس معاملہ کی متوازی تفتیش کرائم برانچ کے سپرد کی گئی اور ممبئی کرائم برانچ کی ایک ناگالینڈ گئی اور وہاں سے مغویہ تاجر کی بازیابی کی اور اس میں ملوث تینوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی راج تلک روشن و دیگر اعلی افسران کی سربراہی میں انجام دی گئی۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا