Connect with us
Tuesday,18-August-2026
تازہ خبریں

جرم

نیپال سے لائی گئی منشیات کی کھیپ برآمد، تین اسمگلر گرفتار

Published

on

arressted

اتراکھنڈ کے اودھم سنگھ نگر میں پولیس نے نیپال سے اسمگل کیے جانے والے چرس اور اسمیک برآمد کی ہے اور اس سلسلے میں تین اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اودھم سنگھ نگر پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کھٹیما پولیس کو کچھ عرصے سے شکایات موصول ہورہی تھیں کہ کچھ منشیات فروش نیپال سے منشیات اسمگل کررہے ہیں اور کھٹیمہ میں اسلام نگر کے سر گٹیا علاقے میں کاروبار کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس کے بعد ، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس دلیپ سنگھ کنور کی ہدایت پر کھٹیما پولیس اسٹیشن کے انچارج نریش چوہان کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔
ایس ایچ او نریش چوہان نے بتایا کہ منگل کی رات کو ندننا نہر کے قریب اماوں میں اسمگلروں کو پکڑنے کے لئے ایک مہم چلائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کارروائی کے تحت تین اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ان سے 4.5 کلو گرام چرس اور 20 گرام سمک برآمد کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں محمد طارق ساکن وارڈ نمبر 7 اماؤں ، کھٹیما ، ثمیر عرف چاند ساکن نوری مسجد اسلام نگر نگر کھٹیما اور ہرجیندر عرف کاکو ساکن بازار گھٹ تھانہ ہزار پیلی بھیت شامل ہیں۔ ان تینوں کے خلاف تھانہ کھٹیما میں نارکوٹک ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں دو پیشہ ور اسمگلر شامل ہیں اور ان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت متعدد مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ ایک ملزم ثمیر عرف چاند کے خلاف تھانہ کھٹیما میں قتل کا مقدمہ بھی درج ہے۔ ملزمان نے پولیس سے پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ نیپال سے برآمد شدہ منشیات اسمگل کررہے تھے۔ پولیس ان تینوں کے بارے میں مزید معلومات اکٹھا کر رہی ہے۔ یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ ملزمان کے ساتھ دوسرے مجرمان کے رابطے ہیں۔ ایس ایس پی کنور کی جانب سے پولیس ٹیم کو نقد انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جرم

ممبئی ساکی ناکہ میں نقب زنی، 4 گرفتار مسروقہ سامان بھی برآمد

Published

on

Arrested..5

ممبئی : ساکی ناکہ پولیس نے شکایت کنندہ کباڑی محمد حسین عبدالکر یم کی بھنگار کباڑی کی دکان میں نقب زنی کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کباڑی کی دکان سے 22 کلو چاندی اور نقدی کل 44 لاکھ روپے کی چوری ہوئی تھی, یہ شاپ انیس کمپاؤنڈ میں واقع تھا۔ اس متعلق پولیس نے شکایت درج کی تھی۔ اسی بنیاد پر ممبئی پولیس کے ڈٹیکشن عملہ نے چوروں کا سراغ لگایا چار ملزمین کو گرفتار کر کے 44 لاکھ کی چاندی اور ایک موبائل فون بھی ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ملزمین کی شناخت مقصود شاہ 20 سالہ اتر پردیش ممبئی میں ساکی ناکہ کا ساکن, ذیشان عبدالسبحان 20 سالہ ممبرا ڈائیگھر کا ساکن, اخبر حسین غلام مرتضی 27 سالہ ممبرا اور عرفان نور اللہ خان 26 سالہ سدھارتھ نگر یو پی کے طور پر ہوئی ہے چاروں ملزمین کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

فرانس کے شہر ویلنس میں اندھا دھند فائرنگ، 6 افراد زخمی، حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

Published

on

Firing

پیرس : فرانس کے جنوب مشرقی شہر ویلنس میں منگل کی رات ایک نوجوان کی فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ فرانسیسی میڈیا نے بدھ کو بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا۔ حملہ آور نے اسالٹ رائفل سے لوگوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کے بعد وہ گاڑی میں موقع سے فرار ہوگیا۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں پانچ نوجوان اور ایک نوجوان خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 15 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

حملہ آور فرار ہے۔ اس کی شناخت اور حملے کے پیچھے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ بعد میں جائے وقوعہ سے چند کلومیٹر دور ایک جلی ہوئی گاڑی برآمد ہوئی، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسے حملے میں استعمال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 27 جولائی کو پیرس میں چاقو سے حملے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ حملہ پیرس کے شمال مغربی حصے میں ہوا جہاں باورچی خانے کے دو چاقوؤں سے مسلح ایک شخص نے سڑک پر پیدل چلنے والوں پر حملہ کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ملزم کو ایک پولیس افسر نے گرفتار کیا جو اس وقت ڈیوٹی سے دور تھا۔ فرانس کے وزیر داخلہ لارینٹ نوز نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص نے صرف اپنی شناخت فراہم کی اور وہ “الجھن اور غیر واضح” زبان میں بات کر رہا تھا۔

واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئیں۔ ایک ویڈیو میں مشتبہ شخص کو روکتے ہوئے مذہبی تبصرے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں مشتبہ شخص کو زمین پر لیٹا یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ یہ اللہ کا حکم تھا۔ یہ واقعہ ایک روز قبل جرمنی میں ہونے والے ایک اور حملے کے فوراً بعد پیش آیا۔ دارالحکومت برلن کے ٹائرگارٹن پارک کے قریب ایک وین کو ہجوم پر چڑھا دیا گیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں پر ہتھیار سے حملہ کیا، جس سے ایک خاتون ہلاک اور 29 دیگر زخمی ہو گئے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان