(جنرل (عام
آپریشن سندور 15 لاکھ سے زائد سائبر حملہ ۱۵۰ حملے کامیاب

ممبئی : پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد آپریشن سندور کے دوران 15 لاکھ سے زائد سائبر حملہ ملک میں انجام دیا گیا ہے, یہ سائبر حملہ کو ناکام بنایا گیا ہے۔ اس میں سے 150 حملہ کامیاب ہوا ہے, یہ دعوی مہاراشٹر سائبر نے کیا ہے۔ یہ سائبر حملے پاکستان، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کے معرفت انجام دئیے گئے ہیں۔ سائبر حملہ کے دوران ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کی گئی ہے, لیکن مہاراشٹر سائبر نے سائبر پر ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھنا شروع کر دی ہے۔ اتنا ہی نہیں سائبر حملوں کے ساتھ آپریشن سندور حملہ کو لے کر بدگمانی بھی پیدا کی گئی ہے۔
سائبر سیل نے کہا کہ سلیپر سیل بھی سائبر حملہ کے بعد سر گرم اور فعال ہوگئے ہیں, اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ سائبر حملہ پر قدغن لگانے کیلئے سائبر سیل بھی متحرک ہے اور سوشل میڈیا پر نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر بدگمانیوں کا بھی سیلاب امڈ پڑا ہے۔ اس کے علاوہ حملوں کی کوششیں بھی جاری ہے۔ مہاراشٹر سائبر بھی حملوں کے بعد الرٹ ہوگیا ہے, اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر نگرانی میں بھی شدت پیدا کر دی گئی ہے۔
جرم
مہاراشٹر مذہبی منافرت پھیلانے کی سازش ناکام ایک گرفتار

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر میں مذہبی منافرت پھیلانے کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے سائبر محکمہ نے ایک چارٹر اکاؤنٹنٹ کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے, جس نے ہندی دیوتاؤں کی تضحیک آمیز تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر کے امن وامان کو مکدر کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے یہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کیس حل کر لیا۔ مہاراشٹر سائبر نے سوشل میڈیا پر ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین اور فحش تصاویر وائرل کرنے کی پاداش میں ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے اور بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کے معاملہ میں یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ مہاراشٹر سائبر بی این ایس کی 1963,294,299 اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزم نے سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر ہندو دیوی دیوتاؤں کی فحش اور عریاں تصاویر اور ویڈیو وائرل کرنے کے ساتھ شیئر بھی کی ہے۔ اس سے نظم و نسق کا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے موبائل فون کو فارنسک جانچ کیلئے بھیجا گیا ہے۔ اس کے ساتھ 6 ایکس ایکاؤنٹ کی بھی نشاندہی کی گئی ہے, جس پر ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین کی گئی تھی اور فحش تصاویر کو وائرل کیا گیا تھا, اس معاملہ میں 7 ٹوئیٹر ایکس اکاؤنٹ کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ جو فرضی اکاوئنٹ ہے مہاراشٹر میں مذہبی منافرت پھیلانے اور بدامنی پھیلانے کیلئے یہ عمل کیا گیا تھا اس کے ساتھ ہی امن وامان کو مکدر کرنے کیلئے دیوی دیوتاؤں کی تصاویر اور ویڈیو وائرل کئے گئے تھے۔ اس معاملہ میں مہاراشٹر سائبر نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ ملزم کی شناخت 39 سالہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے, یہ اطلاع مہاراشٹر سائبر سیل کے ایڈیشنل ڈی جی یشسوی یادو نے دی ہے۔
بین الاقوامی خبریں
بی جے پی لیڈر نونیت رانا کو پاکستان سے جان سے مارنے کی دھمکی کے بعد سنسنی

ممبئی : بی جے پی لیڈر اور سابق رکن پارلیمان نونیت رانا کو پاکستانی نمبر سے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے, جس کے بعد ممبئی پولیس نے اس معاملہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہندو شیرنی ہنومان چالیسہ پڑھنے والی تھوڑے دن کی مہمان ہے, جلد ہی اڑنے والی ہے اس کی اطلاع نونیت رانے نے ممبئی پولیس کو دی ہے اور پولیس نے اس کی تفتیش میں پیش قدمی کی ہے۔ تمام فون کالز پاکستانی نمبر سے موصول ہوئے ہیں۔ نونیت رانا نے اس کی اطلاع کھار پولیس اسٹیشن کو دی ہے۔
گزشتہ سال بھی نونیت رانا کو دھمکی موصول ہوئی تھی, وہاٹس اپ پر یہ دھمکی آمیز پیغام ویڈیو کلپ ارسال کر کے دی گئی تھی, اور یہ دھمکی پاکستان کے افغانستان سے موصول ہوئی تھی۔ اب دوبارہ پاکستان سے نونیت رانا کو دھمکی موصول ہوئی ہے۔ دو روز قبل نونیت رانا نے آپریشن سندرو کی ستائش کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف بیان جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ گھر میں گھس کر مارا ہے, قبر تمہاری کھودی ہے۔ دیش کی گدی دلی پر باپ تمہارا مودی بیٹھا ہے یہ بولتا چھوٹے پاکستان، بکرے کی اماں کب تک خیر منائیگی, چن چن کر ماریں گے شکریہ نریندر مودی۔۔ نریندر مودی نے یہ ثابت کر دیا کہ گھر میں گھس کر ماریں گے۔۔۔۔ اس کے بعد اب پاکستانی نمبر سے نونیت رانا کو دھمکی آمیز فون موصول ہوئے ہیں۔ اس کی تفتیش پولیس نے شروع کر دی ہے اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ کس نمبر سے فون کیا گیا تھا, اور جو پاکستانی نمبر سے فون موصول ہوا ہے وہ کس کے نمبر پر مندرج ہے۔ ممبئی پولیس نے دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد اب نونیت کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کر دیا ہے, اور ممبئی میں ان کے گھر پر بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
(جنرل (عام
آپریشن سندور کے چلتے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے دونوں ممالک سے امن قائم کرنے کی اپیل کی۔

نئی دہلی : آپریشن سندور کی وجہ سے پاکستان نے بھارت کے خلاف اشتعال انگیز کارروائی کی ہے۔ اور شدید ردعمل بھی موصول ہو رہا ہے۔ تاہم اس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ اپنے عروج پر ہے۔ ایسے ماحول میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے دونوں ممالک سے امن کی اپیل کی ہے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے، خاص طور پر جب دونوں ممالک کے پاس جوہری ہتھیار ہوں۔ اے آئی ایم پی ایل بی نے ایک آن لائن میٹنگ کی ہے۔ اس میٹنگ میں بورڈ ممبران نے پاک بھارت سرحد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ بورڈ نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے جو بھی اقدامات کیے جارہے ہیں وہ اس کی حمایت کرتے ہیں۔ لیکن اس مشکل وقت میں تمام عوام، سیاسی جماعتوں، فوج اور حکومت کو مل کر خطرات کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ دہشت گردی اور بے گناہ لوگوں کے قتل کی سخت مذمت کرتا ہے۔ اے آئی ایم پی ایل بی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ بورڈ نے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کو بات چیت سے حل کیا جانا چاہیے اور فوجی کارروائی درست نہیں۔ بورڈ نے ایک خط میں لکھا، ‘اسلامی تعلیمات، عالمی اصولوں اور انسانی اقدار میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس لیے دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے معاملات دو طرفہ بات چیت اور بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ یہ بھی سچ ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، خاص طور پر جوہری ہتھیاروں کی موجودگی میں، بھارت اور پاکستان جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔’
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستانی مسلح افواج پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (پی او جے کے) میں ‘آپریشن سندور‘ کر رہی ہے۔ یہ کارروائی 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہے۔ اس آپریشن میں فوج نے پاکستان اور پی او جے کے میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد پاکستان نے جموں، پٹھانکوٹ، امرتسر اور ادھم پور سمیت کئی ریاستوں میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن وہ بری طرح ناکام رہے۔ وزارت دفاع کے مطابق ان حملوں کو ڈرون اور میزائل شکن دفاعی نظام کا استعمال کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا۔
اس دوران مسلم پرسنل لا بورڈ نے بھی کہا ہے کہ وہ اپنی ‘وقف بچاؤ مہم’ کو پہلے کی طرح جاری رکھے گا۔ لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے اپنی تمام عوامی میٹنگز اور تقریبات ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی ہیں۔ یہ ملاقاتیں 16 مئی تک نہیں ہوں گی۔ تاہم کچھ پروگرام جاری رہیں گے۔ جیسے لوگوں سے ملاقاتیں، مختلف مذاہب کے لوگوں سے بات چیت، مساجد میں خطبہ دینا، ڈی ایم اور کلکٹر کے ذریعے میمورنڈم پیش کرنا اور پریس کانفرنس کرنا۔ یہ تمام پروگرام پہلے سے طے شدہ وقت پر ہوں گے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزید فیصلہ کریں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ امن برقرار رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔
-
سیاست7 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا