Connect with us
Wednesday,24-June-2026
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

این سی پی کی بدعنوانی افسانوی داستان : پیوش گویل

Published

on

ممبئی: مرکزی وزیر برائے ریل اور کامرس وصنعت پیوش گوئیل نے آج یہاں حال میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈران کے خلاف انفورسمینٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی کارروائی کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے پارٹی کی بدعنوانی کو افسانوی داستان بتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں ہر ایک شخص ان این سی پی لیڈروں کی بدعنوانی اور گھوٹالوں سے واقف ہے، ہمیں اجیت پوار کے زراعتی گھپلے کا بھی علم ہے۔جس میں 70 ہزار کروڑ کی بدعنوانی ہوئی اورایک ایکٹر میں بھی پانی کی فراہمی نہیں ہوسکی ہے۔ گوئیل نے اس معاملات میں انتقامی کارروائی اور تفتیش میں سرکاری مداخلت کے الزامات سے قطعی انکار کیا، اور کہا کہ عوام این سی پی کی بدعنوانی کی داستان کو کئی دہائیوں سے سن رہے ہیں جوکہ افسانوی درجہ حاصل کرچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اگر عوام نے شکست دی تو یہ نہ صرف مہاراشٹر بلکہ ملک کے مفاد میں بہتر ہوگا اور تحقیقاتی ادارے اور عدالتیں اپنا کام بخوبی انجام دیں گے۔ اس کے بعد مرکزی وزیر پیوش گوئل نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ پر تنقید کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ انھیں اپنی ناکامیوں پر غور وخوض کرنا چاہیے۔ مسٹر گوئل نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو ان صورتحال اور وجوہات پر بات کرنی چاہیے جن کی وجہ سے وہ ناکام ہوئے اور معیشت کے استحکام کو برقرار نہ رکھ سکے۔ قبل ازیں ڈاکٹر سنگھ نے ممبئی میں کاروباریوں کے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے اور اس مقصد سے حکومت کو اقدام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے وجوہات پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت کی خوب تشہیر کی گئی لیکن مہاراشٹر میں یہ ڈبل انجن ناکام ثابت ہوا ہے۔ مسٹر گوئل نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کو اپنی غلطیوں پر غورو خوض کرنا چاہیے اور یہ پتہ لگانا چاہیے کہ وہ معیشت کے استحکام کو برقرار کیوں نہ رکھ سکے اور ایماندار حکومت کیوں نہ دے سکے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں ڈاکٹر سنگھ اتنے بے بس کیوں تھے کہ انھیں 10 جن پتھ کے حکم ناموں پر عمل درآمد پڑتا تھا، اور وہ اپنے طور پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے تھے۔ قبل ازیں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بھی سابق وزیراعظم کی تنقید کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر سنگھ ہندوستانی معیشت کی سست روی پر مسلسل اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی جھوپڑ پٹی علاقوں کے اسکولوں پر درج ایف آئی آر حکومت فوراً واپس لے، شرائط میں نرمی دے کر انہیں مستقل کرے : ابو عاصم اعظمی

Published

on

ABUASIM

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور مانخورد شیواجی نگر سے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مہاراشٹر اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوران ایوان میں کچی بستیوں (جھوپڑ پٹی علاقوں) میں چلنے والے پرائیویٹ اسکولوں کا مسئلہ پیش کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان اسکولوں کے پرنسپل، سکریٹریوں اور چیئرمین کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور ان اسکولوں کو بند ہونے سے بچایا جائے۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے کہا، “میرا انتخابی حلقہ مانخورد شیواجی نگر ایک انتہائی غریب و پسماندہ علاقہ ہے۔ یہاں پرائیویٹ اسکولوں میں تقریباً ۳۰ سے ۳۵ ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔ اس علاقے کے بی ایم سی اسکولوں کی گنجائش پوری طرح ختم ہو چکی ہے اور وہاں نئے داخلوں کے لیے بچوں کی طویل ویٹنگ لسٹ ہے۔ ایسے میں یہ پرائیویٹ اسکول ہی غریب بچوں کی تعلیم کا واحد سہارا ہیں۔

اہم مطالبات اور نکات : شرائط میں نرمی اور ریگولرائزیشن
اسکولوں کو منظوری دینے کے لیے حکومت کی جو شرائط ہیں جیسے کھلی جگہ، کھیل کا میدان (پلے گراؤنڈ) وغیرہ وہ جھوپڑ پٹی علاقوں میں پوری ہونا عملی طور پر ناممکن ہے۔ اس لیے حکومت کو ان علاقوں کے لیے خصوصی قوانین بنا کر انہیں ریگولرائز کرنا چاہیے۔شیواجی نگر اور دیونار پولیس اسٹیشنوں میں ان اسکولوں کی مینجمنٹ کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو فوراً واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکولوں کا رزلٹ ۹۰ فیصد سے زیادہ رہتا ہے اور ان کا تعلیمی معیار بی ایم سی اسکولوں سے بہتر ہے۔ یہاں اساتذہ محض ۶,۰۰۰ سے ۷,۰۰۰ روپے کی قلیل تنخواہ میں بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کی تشکیل میں تاخیرہوئی ہےگزشتہ اجلاس میں بھی یہ مسئلہ پر سرکار نے انکوائری کمیٹی بنانے کا یقین دلایا تھا، لیکن اب تک کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی۔

ابو عاصم اعظمی نے وارننگ دی کہ اگر انتظامی کارروائی کی وجہ سے یہ اسکول بند ہو گئے تو ۳۰ سے ۳۵ ہزار غریب بچوں کا مستقبل مکمل طور پرتاریک ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے اس معاملے میں فوری مداخلت کرنے کی پرزور اپیل کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

فرضی بی ایم سی ڈپٹی کمشنر الطاف شیخ گرفتار

Published

on

Arrest,

ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا جو خود کو بی ایم سی کا ڈپٹی کمشنر ظاہر کر کے لوگو ں کو دھوکہ دیا کرتا تھا۔ الطاف شیخ نامی ۴۵ سالہ شخص سے متعلق کرائم برانچ نے تفتیش کی اور شکایت کو درست پایا جس کے بعد کرائم برانچ نے جال بچھا کر اسے گرفتار کر لیا, یہ بتی والی کار کا بھی استعمال کیا کرتا تھا ۔اس کے علاوہ اس کے قبضے سے شناختی کارڈ بھی برآمد کیا گورنمنٹ آف انڈیا کا فرضی اسٹیکر اور فرضی کارڈ بھی برآمد کئے ہیں۔ ملزم سرکاری ویزیٹنگ کارڈ کا استعمال کرتا تھا اور خود کو بی ایم سی ڈپٹی کمشنر قرار دیا کرتا تھا, اسے ملاڈ سے بتی والی کار سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ کے ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی لوکل ٹرین میں بارش کے دوران دروازہ بند کرنے کے تنازع میں قتل

Published

on

ممبئی : ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک سنسنی خیز قتل سے کشیدگی پھیل گئی ہے۔ ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک مسافر کو دوسرے مسافر نے کو چاقو گھونپ کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی رات تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول مسافر کا نام میانک لوہار (22) ہے۔ ملزم کی شناخت ہو گئی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے ریلوے پولیس نے چھ ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔ اس واقعے کے بعد ایک بار پھر سفری حفاظت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ منگل 23 جون کی رات تقریباً 10 بجے ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک شخص کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ فرسٹ کلاس کے ڈبے میں پیش آیا۔ یہ واقعہ بوریولی اور اندھیری اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ شدید بارش کے دوران ٹرین کا دروازہ بند کرنے پر جھگڑا ہوا اور اس نے شدت اختیار کر لی اسی دوران ایک مسافر نے دوسرے مسافر کو چاقو گھونپ کر قتل کر دیا۔ ریلوے پولیس کے ذرائع کے مطابق جھگڑے کے بعد دیگر افراد نے ملزم کی پٹائی کی۔ مشتعل ملزم نے اپنے بیگ سے چاقو نکال کر مایانک پر حملہ کر دیا جس میں میانک کی موت ہو گئی۔ حملہ آور بوریولی اسٹیشن پر ٹرین کے رکنے سے پہلے ہی اتر کر فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد ریلوے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھ ٹیمیں تشکیل دی ہے اور پولس نے سرچ آپریشن اور تلاشی مہم بھی شروع کر دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان