Connect with us
Sunday,15-November-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

10 سالوں میں ملاڈ میں کام نہیں ہوئے، اسلم شیخ نے قبول کیا

Published

on

ممبئی: ہندوستان کے آئین کے مطابق سیاسی عہدیداران عوام کے خادم ہوتے ہیں، ان پرذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے حلقہ کی عوام کا خیال رکھا جائے، ان کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کیا جائے۔ لیکن ہمارے ملک میں خادم اپنے آپ کو حاکم سمجھنے لگتا ہے۔ کام نہ کرنے کی صورت میں انتخابات سے چند ماہ قبل لجاجت کے ساتھ ووٹوں کی بھیک مانگنے کا کام کیا جاتا ہے۔ اگر عوام کا کام مطمئن بخش طریقے سے کیا جائے تو ووٹ کے لیے گھروں گھر گھومنے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ملاڈ حلقہ اسمبلی میں انتخاب سے قبل سیاسی اتھل پتھل کی گئی جس میں مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار اسماعیل شیخ نے بغاوت کر کے کانگریس کے امیدوار شیخ اسلم کی حمایت کردی، اس کے باوجود اسلم شیخ کی ساکھ بچانا مشکل ترین امر ہے۔ عوام نے اسلم شیخ کو 10 سال کا موقع دیا تھا، 10 سال میں انہوں نے عوام کو ناراض کردیا۔ ملاڈ حلقہ اسمبلی کی عوام کی ناراضگی کا خود اسلم شیخ کی تقریر سے چلتا ہے، اسلم شیخ نے قبول کیا ہے کہ انہوں نے 10 سالوں میں اپنے حلقہ اسمبلی ملاڈ میں کام نہیں کئے ہیں۔ حلقہ کی عوام کو جذباتی کرکے ووٹ حاصل کرنے کی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ میں مانتا ہوں کہ میں نے عوام کا کام نہیں کیا، لیکن میں آپ کے گھر کا فرد ہوں۔ گھر کا کوئی فرد غلطی کرتا ہے تو اسے غلطی سدھارنے کا موقع دیا جاتا ہے، گھر سے گھر بدر نہیں کردیا جاتا ہے۔ اگر اسلم شیخ 5 سال تک کام نہیں کرتے تو ان کا جادو کچھ درجہ تک چل سکتا تھا، لیکن عوام نے انہیں سدھرنے کا 10 سال کا موقع دیا۔ بچہ بالغ ہوکر 10 سال تک نااہل رہتا ہے تو والدین اسے خود گھر سے الگ کر دیتے ہیں تاکہ ذمہ داری کا احساس ہوسکے۔ اسی طرح عوام انہیں 5 سال تک کم ازکم الیکشن کے میدان سے باہر رکھ سکتی ہیں تاکہ اپنی غیر ذمہ داری کا احساس جاگ جائے، 10 سال تک وقت ضائع کرنے اور عوام کی امانت میں خیانت کرنے کے لیے چن کر نہیں دیا جاتا ہے۔ اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے بی جے پی کے امیدوار سے عوام کو ڈرایا جارہا ہے، اولڈ کلکٹر کمپاؤنڈ اور نیو کلکٹر کمپاؤنڈ کے جلسہ میں کہاکہ ملاڈ حلقہ میں اگر بی جے پی کا امیدوار جیت جائے گا تو ایس آر اے اسکیم کو نافض کردیا جائے گا، پھر دو منزلہ عمارت اور تین منزلہ عمارت کو مسمار کردیا جائے گا۔ اسلم شیخ کی جانب سے ڈر کا ماحول پیدا کرنے پر بی جے پی کے امیدوار رمیش سنگھ ٹھاکور نے کہا کہ میں ممبئی سے باہر کا نہیں ہوں میں بھی آپ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ میں کسی کا گھر توڑوانے کے لیے نہیں آیا ہوں، میں عوام کا کام کرنا چاہتا ہوں اس حلقہ کے غریب طبقہ کے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں، میں ان کا کام کرنا چاہتا ہوں۔ میں مالوانی کی ترقی کرنے آیا ہوں، گزشتہ پانچ سال سے بی جے پی کے ممبر آف پارلیمنٹ گوپال شیٹی نے مالوانی میں ترقیاتی کام کریں ہیں۔ فی الحال بی جے پی کے امیدوار رمیش سنگھ ٹھاکور نے کہا کہ میں جیت کر آؤں گا تو ان لوگوں کا کام کروں گا جو میرا کام کرتے ہیں اور ان لوگوں کا بھی کام کروں گا جو مجھے ووٹ نہیں دیں گے۔ واضح ہوکہ 2014 میں بی جے پی کے امیدوار کو صرف 2300 ووٹوں سے شکست ملی تھی۔ اس وقت شیوسینا الگ انتخاب لڑرہی تھی اس لیے شیوسینا کے امیدوار نے 18000 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ منسے کے امیدوار نے 12000 ووٹ حاصل کئے تھے۔اس مرتبہ بی جے پی شیوسینا کا اتحاد ہوچکا ہے اسلم شیخ کی نااہلی بھی حلقہ کی عوام کے سامنے ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین ملاڈ کے صدر عرفان خلیفہ نے کہا کہ مجلس کا باغی امیدوار اسماعیل شیخ نے اسلم شیخ کو حمایت دے دی ہے لیکن مجلس نے نہیں دی ہے۔ ہم مجلس کے نشان پر زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔اس طرح اپنی ہار کے متعلق شیخ اسلم میں بھی ناامیدیں پیدا ہوئی ہوگی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں غیر قانونی طور پر 02 آتشی اسلحہ اور 19 زندہ کارتوس رکھنے والا شخص گرفتار

Published

on

ممبئی ۱۴ نومبر کو خفیہ معلومات ملی کہ، آگری پاڑا، ممبئی یہاں ایک ٹھکانے پر ایک شخص بلا کسی لائسنس غیر قانونی طور پر آتشی اسلحہ و کارتوس لے کر آنے والا ہے۔ اس کے مطابق کرائم برانچ یونٹ ۲ پولیس ٹیم نے آج جال بچھا کر کے کے مارگ، آگری پاڑا، ممبئی کہ یہاں ایک ٹھکانے پر مشتبہ حرکات و سکنات پائے جانے پر ایک شخص کو زیر حراست لیا, اس کے پاس سے 02 دیشی ساخ کی پستول اور 19 زندہ کارتوس ملے۔ اس کے خلاف آگری پاڑا پولیس تھانہ میں جرم درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۲ کر رہی ہے۔ مذکورہ کامیاب کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے اور ڈی سی پی راج تلک روشن کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بانگور نگر ۲۱ کروڑ کی منشیات ضبط دو ملزمین گرفتار

Published

on

ممبئی ۲ نومبر کو رات 20:00 بجے بانگور نگر لنک روڈ پولیس تھانہ کے اے ٹی سی ٹیم کے افسر و اہلکار لنک روڈ، گورے گاؤں مغرب میں گشت کر رہے تھے اس دوران شیوم سوسائٹی کے سامنے، دکشن واہنی لنک روڈ، گورے گاؤں ممبئی یہاں راستے سے گزرنے والے ایک شخص فل چندر ایشور دیال کشیپ، عمر 38 سال، بے روزگار نہیں، رہائشی مدھ ولیج مالاڈ مغرب ممبئی، اصل رہائشی اترپردیش، اس کو شبہ کی بنیاد پر رکنے کے لیے کہا گیا اور اس کی تلاش لی۔ اس کی تلاش لینے کے دوران اس کے پاس سے 5.97 گرام وزن کا کوکین منشیات اندازے قیمت 2,98,500/- روپے کا مال ملنے سے مذکورہ مال پنچ نامہ کرکے قبضے میں لیا گیا۔

مذکورہ ملزم کے پاس زیادہ منشیات ہونے کے شبہ پر اس کے گھر کی گھر تلاشی لی گئی اس دوران، تاریخ ۳ نومبر کو صبح 03.02 بجے اس کے گھر مدھ ولیج ملاڈ ممبئی یہاں گھر کی تلاشی کے دوران کل 4221 گرام وزن کا کوکین منشیات اندازے قیمت 21,10,50,000/- روپے (اکیس کروڑ دس لاکھ پچاس ہزار روپے) گھر میں ملنے سے تفصیلی گھر تلاشی پنچ نامہ کرکے ضبط کیا گیا۔ اس پر مذکورہ شخص کے خلاف بانگور نگر پولیس تھانہ میں جرم نمبر1039/2026، قلم 8(ک)، 21(ک) 1985 این ڈی پی ایس کے تحت جرم درج کیا گیا۔ اس کی تفتیش کے دوران مذکورہ کے پاس ضبط کی گئی منشیات کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو، اس نے اس کا ساتھی مجاہد علی، رہائشی مدھیہ پردیش، اس کے ساتھ مل کر مذکورہ جرم کرنے کا نشاندہی کیا اس لیے پولیس ٹیم نے ملزم مجاہد علی کو جرم کی تفتیش میں گرفتار کیا ہے۔ مذکورہ جرم کی تفتیش میں اب تک کل 21,13,48,500/- روپے (اکیس کروڑ تیرہ لاکھ اڑتالیس ہزار پانچ سو روپے) قیمت کا کل 4226.97 گرام وزن کا کوکین منشیات ضبط کیا گیا ہے۔اس کے بعد مذکورہ دونوں ملزمان سے ضبط شدہ کوکین یہ منشیات کہاں سے لایا گیا اور یہ منشیات وہ کس کو دینے والے تھے اس بارے میں اور انہیں اس کام میں کس نے مدد کی ہے اس بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ مذکورہ کارروائی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کرلا ہلاؤ پل فائرنگ دو ملزمین گرفتار کشیدگی برقرار

Published

on

ممبئی کرلا ہلاؤ پل مکڈوالا کمپاؤنڈ میں فائرنگ اور قتل کے معاملہ میں پولس نے دو حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اس میں ایک نابالغ بھی شامل ہے ملزم نیپال پوار نے اپنے ایک نابالغ دوست کے ہمراہ اس واردات کو انجام دیا تھا پولس نے دونوں کو پوائی علاقہ سے زیر حراست لیا تھا بعد ازاں انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے تفتیشی افسر دیپالی کلکرنی نے اس کیس کے معاملہ میں تکنیکی تفتیش کے ساتھ اپنی ٹیم کی رہنمائی کی اور بالآخر ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے. اس کے علاوہ الہ قتل دیسی ساخت کا ہتھیار بھی برآمد کیا گیا ہے جسے ملزم نے فائرنگ کے بعد تھوڑ کر اس کے مختلف حصے مختلف جگہ پھینک دئیے تھے اسے بھی برآمد کیا گیا ہے پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اسلئے اسی زاویے پر پولس کی تفتیش مرکوز ہے فی الوقت پولس نے اس معاملہ میں دو کو گرفتار کر لیا ہے.

اس فائرنگ کی واردات کی انجام دہی میں کس نے معاونت کی تھی اور ہتھیار کہاں سے لائے گئے تھے کس نے اس کے لئے مدد کی اس کی تفتیش جاری ہے دونوں ملزمین کی گرفتاری کے بعد اب پولس نے اس کیس کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس فائرنگ کے بعد یہاں پولس اسٹیشن کے باہر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج بھی کیا گیا تھا اور احتجاجی مظاہرہ کے دوران پولس سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ ملزمین کو فورا گرفتار کیا جائے پولس نے اس معاملہ کو حل کرنے کےلیے کئی ٹیمیں تشکیل دی اور بعدازاں اسے کامیابی میسر آئی ہے دن دہاڑے فائرنگ کے بعد جائے وقوع کا معائنہ ایڈیشنل کمشنر ایسٹ ریجن دھننجے کلکرنی اور ڈی سی پی گنیش شندے نے کیا اس کے ساتھ فارنسک ٹیم نے بھی ثبوت جمع کئے ایک ٹیم میدان میں فعال تھی جس کے سبب جلد ہی ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ۶ ماہ میں یہ دوسری فائرنگ کی واردات تھی اس نظم و نسق کا قیام بھی پولس کےلئے ایک چیلینج تھا اور پولیس نے یہ کر ثابت کردیا کہ اگر ٹھان لیا جائے تو کوئی کام مشکل نہیں ہوتا اس سے قبل بھی اس خاندان کے اس شخص پر فائرنگ کی گئی تھی ۶ ماہ میں ایک ہی خاندان کے دو افراد کے قتل کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے تھے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان