Connect with us
Monday,14-April-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

نصر فاونڈیشن مالیگاؤں کی جانب سے نکاح فورم (میریج بیورو) اور میڈیکل انفارمیشن سینٹر کا آغاز

Published

on

مالیگاؤں(خیال اثر)
نکاح کو آسان اور طبی سہولتوں کو ضرورت مندوں کیلئے وقت پر مہیا کرنے كا عزم لے کر شہر کی سماجی تنظیم’ نصر فاونڈیشن نے نکاح فورم اور میڈیکل انفارمیشن سینٹر کی بنیاد ڈالی ہے۔ جمعہ ۱۹ فروری کی شام شہر کی سرکردہ شخصیات کی موجودگی میں مرزا غالب روڈ پر جونا فاران کے سامنے سوھا مارکیٹ میں نصر نکاح فورم (میریج بیورو) اور نصر میڈیکل انفارمیشن سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔ ںکاح فورم (میریج بیورو) کے ذریعے تمام مسالک اور برادریوں کے رشتوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا اور بوقت ضرورت انہی کی مدد سے رشتے طے پائیں گے۔ جو معلومات اکٹھے کی جائے گی انہیں صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ جن کا رشتہ طے ہوگا انکی کونسلنگ بھی کی جائے گی تاکہ نکاح کے مقاصد اور رشتوں کی اہمیت کو شادی سے پہلے ہی سمجھایا جا سکے۔ اس نکاح فورم کے توسط سے اقلیتی طبقے کو شادی کیلئے حکومت سے جو سہولتیں مل سکتی ہیں اسے بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ان شاء اللہ۔ شہر کے معتبر، مخلص اور تجربہ کار افراد کے ذریعے یہ خدمات انجام دی جائیں گی۔
اسی طرح نصر میڈیکل انفارمیشن سینٹر کے قیام کا مقصد طبی سہولتوں کے لیے ضرورت مندوں کی رہنمائی کرنا ہے تاکہ جیون دائی میڈیکل اسکیم اور دیگر سرکاری اسکیموں کا فائدہ انہیں کس طرح مل سکتا ہے اسکی کوشش کرنا ہے۔ بڑی بیماریوں میں بیرون شہر کے طبی مراکز کی معلومات فراہم کرنا اور اس سلسلے میں جو ادارے مالی تعاون کرتے ہیں ان تک رسائی کی سبیل کرنا بھی اس کے مقاصد میں ہے۔
واضح رہے کہ نصر فاونڈیشن کے ذریعے نصر میڈیکل (جن اوشدھی کیندر) جاری ہے۔ اس کے علاوہ دوردراز کی میتوں کیلئے ” سیارہ آخرت” کے نام سے ایک گاڑی کی سہولت بھی کامیابی سے جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شہر ومضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امبیڈکر جینتی منائی گئی، ڈاکٹر بابا صاحب کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین : سمیر وانکھیڈے

Published

on

Sameer-Wankhede

ممبئی : ممبئی شہر و مضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امیبڈکرجینتی منائی گئی, اس موقع پر پولس نے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے تھے, اتنا ہی نہیں پولس نے دادر چیتنہ بھومی پر زائرین کے لئے سخت پہرہ بھی لگایا تھا, جس کے سبب امبیڈکر جینتی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ممبئی میں جگہ جگہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا, چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین کا اژدہام تھا۔

دادر چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر اور آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے ان کے اصولوں پر زندگی بسر کرنے کی تلقین کی ہے, اور کہا ہے کہ ڈاکٹر بابا صاحب امیبڈکر نے ہی یہ پیغام دیا ہے کہ متحد ہو تعلیم حاصل کرو اور نا انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہو کر آواز حق بلند کرو۔ سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا, اور ان کی تعلیمات پر عمل آوری کا عہد بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر بھی منشیات کے سخت مخالف تھے اسی لئے میں نے منشیات کا خاتمہ کا عہد لیا اور سماج و معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمہ کا بھی عزم کیا۔ ممبئی شہر کے مختلف علاقوں میں امبیڈکر جینتی پر جلوس بھی نکالا گیا, اس موقع پر تمام شاہراہوں پر پولس کا سخت بندوبست تھا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں طلائی زنجیر اچکوں کی گرفتاری

Published

on

arrested

ممبئی : ممبئی پولیس کے تلک نگر پولیس نے تین شاطر اور چین طلائی زنجیر اچکوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ شکایت کنندہ 12 اپریل کو مارنگ واک یعنی چہل قدمی کے دوران تین نامعلوم اچکوں نے چین طلائی زنجیر چھین کر فرار ہوگئے۔ تلک نگر پولیس نے اس معاملہ میں چار ٹیمیں تشکیل دی تھی, اور اس معاملہ میں متعدد مقامات پر تلاشی مہم چلاتے ہوئے تین ملزمین محمد جلیل خان، سمیر محمد انصار احمد شیخ اور محمد نصیب کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے 40 ہزار روپے کی سونے کی چین اور ایک کار تین لاکھ 40 ہزار روپے کی مالیت بھی ضبط کی ہے۔ ان ملزمین کے خلاف وڈالا ٹی ٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں چین اچنکنے سمیت چوری کے معاملات درج ہیں۔ اس معاملہ میں گرفتاری کے بعد مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Continue Reading

جرم

سلمان خان کو پھر ملی جان سے مارنے کی دھمکی، پولیس تفتیش میں جوڑی

Published

on

Lawrence-Gang-&-Salman

ممبئی : فلم اداکار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ لارنس بشنوئی گینگ کے سلمان خان نشانے پر ہے اور لارنس گینگ نے سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ جس کے بعد مسلسل سلمان خان کو سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو ایک وہاٹس اپ پیغام موصول ہوا جس میں سلمان خان کو گھر میں گھس کر جان سے مارنے کی دھمکی کے ساتھ ان کی کار کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد ٹریفک پولیس کی شکایت پر ورلی پولیس نے دھمکی دینے کا معاملہ نامعلوم فرد کے خلاف درج کر لیا ہے۔

ممبئی پولیس اب یہ معلوم کر رہی ہے کہ آیا سلمان خان کو دھمکی دینے والا کسی گینگ سے تعلق رکھتا ہے یا یہ دھمکی شرارتا کسی نے دی ہے۔ دھمکی آمیز پیغام کے بعد پولیس بھی الرٹ پر ہے۔ سلمان خان کے گھر کے پاس پختہ سیکورٹی کے انتظامات بھی کر دئیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سلمان خان کو وائے پلس سیکورٹی بھی ہے۔ ایسی صورتحال میں اس دھمکی کو بھی پولیس نے سنجیدگی سے لیا ہے۔

ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے دھمکی آمیز فون کالز وہاٹس اپ یا سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات سے متعلق پولیس کو الرٹ رہنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش ممبئی پولیس اور متوازی تفتیش کرائم برانچ بھی کر رہی ہے۔ سلمان خان کی جان کو خطرہ لاحق ہے, اس لئے پولیس کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی مول لینا نہیں چاہتی اور پولیس نے اس معاملہ میں تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔ اس سے قبل بھی سلمان خان کو متعدد مرتبہ جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوچکی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com