Connect with us
Saturday,30-May-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

متھرا : سڑک حادثے میں 4 کی موت، 3 زخمی

Published

on

accident

اترپردیش کے ضلع متھرا کے رایا علاقے میں ٹرک کی ٹکر سے وین میں سوار ایک ہی کنبے کے تین اراکین سمیت چار افراد کی موت ہوگئی، جبکہ دیگر تین افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہات) شریش چندر نے بتایا کہ دیر رات تقریبا ڈھائی بجے متھرا علی گڑھ شاہراہ پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی ڈرائیور کو جھپکی آگئی اور گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مہلوکین میں دو بہنیں اور بھائی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سبھی بدایوں سے مہندی پور بالا جی کے درشن کے لئے راجستھان جارہے تھے۔ اس حادثے میں زخمی بدایوں کے سول لائنس باشندہ پربھا کر شرما (45) اور ان کی بیوی نیلم (41) زخمی ہیں جبکہ بیٹی سرمن (20)، کاجل (14)اور بیٹے روہت (18) کی موت ہوگئی۔ چوتھے شخص کی شناخت منیش (22) کی ہوئی ہے۔زخمیوں میں ماروتی ڈرائیور امرپال (42) بھی شامل ہیں۔ جو سول لائنس بدایوں کے رہنے والے ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ریلوے پولس نے مسافر کی بچائی جان… چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد پولس اور سیکورٹی عملہ نے مسافر کو بحفاظت بچایا، سوشل میڈیا پر ستائش

Published

on

ممبئی : اندھیری پلیٹ فارم نمبر ۸/۹ کے درمیان ایک مسافر کو ریلوے پولس اور ایم ایس ایس اسٹاف نے چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد بحفاظت بچا لیا۔ ریلوے پولس کے اس کارنامہ کی ستائش بھی کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہے۔ سوشل میڈیا پر مسافر کا ریلوے میں چڑھنے کے دوران گرنے کا ویڈیوز وائرل ہوا تھا اور اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ مسافر نے اندھیری پر چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی اور پھسل کر گر گیا, جس کے بعد ریلوے افسر بھنگارے، ایم ایس ایس عملہ کے مورے اور گٹے نے مسافر کو بحفاظت ریلوے پلیٹ فارمز کے گیپ فاصلہ سے باہر نکال لیا اور اس کی جان بچائی ریلوے انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عجلت میں سفر کے دوران چلتی ٹرین یا بھیڑ بھاڑ والی ٹرین میں لٹکنے یا پھر چلتی ٹرین میں چڑھنے سے گریز کرے, کیونکہ اس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ ریلوے کمشنر کلاسانگر نے بھی مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے چلتی ٹرین میں سفر کرنے سے گریز کرے۔ ریلوے کے اس عمل کی ستائش کی جارہی ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

گوونڈی شیواجی نگر کے عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، میٹنگ میں ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ، ضروری اقدامات کی درخواست

Published

on

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر کے ترقیاتی زیر التوا پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ آج سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کی میٹنگ میں کیا آن لائن میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ابوعاصم اعطمی نے وزیر نگراں آشیش شیلار کے روبرو عوامی مسائل پیش کرتے ہوئے ان کے ازالہ کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ یہ میٹنگ ممبئی کے مضافاتی کلکٹر نے بلایا تھا، جس کی صدارت سرپرست اور نگراں وزیر آشیش شیلار نے کی میٹنگ میں اعظمی نے اپنے حلقہ مانخورد۔شیواجی نگر (گوونڈی) سے متعلق تمام زیر التوا ترقیاتی پروجیکٹوں اور عوامی مسائل کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا اور ان پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علاقے میں کئی اہم مسائل کو بھی میٹنگ میں پیش کیا جن میں سرکاری اراضی پر باغات اور سوشل ویلفیئر ہالز کی تعمیر، منشیات کے بڑھتے ہوئے عادی جرائم پیشہ اور جرائم کے پیش نظر آبادی کے مطابق نئے تھانوں کا قیام، صحت کی سہولیات میں بہتری، آلودگی، غیر قانونی پارکنگ، ٹریفک، سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا کے ناجائز تجاوزات، پی اے پی ہاؤسنگ، سڑکوں کی مرمت، دکانوں کی مرمت، دکانوں کی تعمیر، نئے سرے سے دکانوں کی تعمیر شامل ہیں۔ قبرستان، دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کی جگہ پارک کی تعمیر، للو بھائی اور نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں ترقیاتی کام اور سیوریج اور نکاسی آب سے متعلق مسائل بھی میٹنگ میں پیش گئے۔ اعظمی نے کمیٹی سے درخواست کی کہ ان تمام مسائل پر فوری اور موثر کارروائی کی جائے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : آرمس ایکٹ سمیت دھوکہ دہی اور فرضی دستاویزات تیار کرنے کے الزام میں عرفان ایڈن والا کی گرفتاری

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی فرضی لائسنس اور کلئیرنس سرٹیفکیٹ تیار کر کے پولس اور انتظامیہ کو دھوکہ دینے والے ایک ایسے نوجوان کو پولس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے, جس نے ناگا لینڈ کے لائسنس پر جعلی پولس کلئیر نس تصدیق نامہ حاصل کیا تھا۔ کھار پولیس اسٹیشن، ممبئی میں، فیض عرفان ایڈن والا نامی ایک شخص، جس کی عمر 36 سال ہے، ناگالینڈ سے حاصل کردہ اپنے اسلحہ لائسنس کی تجدید کرتے ہوئے جعلی پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کا استعمال کرتے ہوئے ناگالینڈ سے غیر قانونی طور پر اپنے اسلحہ لائسنس کی تجدید کرائی اور مذکورہ اسلحہ لائسنس پر غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحہ رکھا۔ اس نے اپنے قبضے میں مذکورہ آتشیں اسلحے کے بارے میں بھی معلومات ممبئی پولیس کمشنریٹ میں جمع نہیں کرائی ہیں۔ لہٰذا، اس کے خلاف کھار پولس اسٹیشن میں دفعہ 465، 467، 471، 474 آئی پی سی کے ساتھ ساتھ آرمس ایکٹ 1959 کی دفعہ 3, 25(1) (اے), 30 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

فیض عرفان نامی ملزم کو مذکورہ جرم میں مورخہ آج گرفتار کیا گیا تھا, کیونکہ تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ اس جرم میں براہ راست ملوث تھا۔ مذکورہ گرفتار ملزم کو ۳۰ مئی کو 9ویں عدالت، باندرہ (ایسٹ)، ممبئی میں پیش کیا گیا اور معزز عدالت نے مذکورہ ملزم کو ۲ جون تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ مذکورہ جرم کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان