Connect with us
Sunday,28-June-2026
تازہ خبریں

سیاست

نریندر مودی نے کلکتہ پورٹ کا نام تبدیل کرتے ہوئے شیام پرساد مکھرجی پورٹ کے نام سے معنون کیا

Published

on

modii

ہندوستان کی ترقی میں کلکتہ پورٹ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیرا عظم نریندر مودی نے کلکتہ پورٹ کے 150ویں سالگرہ پر اس کانام تبدیل کرتے ہوئے شیاماپرساد مکھرجی کے نام معنون کرتے ہوئے کہا کہ آج سے یہ کلکتہ پورٹ کے نام سے نہیں بلکہ مجاہدآزادی شیام پرساد مکھرجی پورٹ ہوگا۔
وزیرا عظم نریندر مودی نے بیلور مٹھ سے اسٹیمر کے ذریعہ نیتاجی انڈرو اسٹڈیم پہنچے۔اس تقریب میں وزیرا عظم نریندر مودی کے ساتھ گورنر بنگال جگدیپ دھنکر موجود تھے مگر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی موجود نہیں تھیں۔جب کہ کل کلکتہ پورٹ کے ایک تقریب میں وزیرا عظم کے ساتھ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی موجود تھیں۔چوں کہ وزیرا علیٰ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج بھی کررہی ہیں اس کی وجہ سے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو سخت تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسرے دن بھی وزیرا عظم کے خلاف بایاں محاذ، کانگریس، ترنمول کانگریس اور دیگر تنظیموں کی جانب سے احتجاج ہورہا ہے۔وزیرا عظم مودی جب کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کی تقریب میں شرکت کیلئے نیتاجی انڈرو اسٹڈیم پہنچ رہے تھے کانگریس کے کچھ کارکنان نیتاجی انڈرو اسٹڈیم تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے اور نعرے بازی کرنے لگے تاہم پولس نے کنٹرول کرلیا۔اس وقت کانگریس اور بی جے پی ورکروں کے درمیان جھڑپ کی نوبت بھی پیدا ہوگئی تھی۔
نیتاجی انڈرو اسٹڈیم جہاں وزیرا عظم ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ چند میٹر کی دوریوں پر بڑے پیمانے پر احتجاج ہورہا تھے اور ”مودی واپس جاؤ“ کے نعرے لگ رہے تھے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کلکتہ پورٹ نے ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔سمندر اور ندی دونوں کے ذریعہ یہ ملک کی ترقی میں کردار اداکررہا ہے۔وزیرا عظم نے آج بھی بنگال کے سرزمین کی عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرزمین ہمیں حوصلہ دیتی ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ بنگال کے عوام کیا چاہتے ہیں۔وزیرا عظم نے کہا کہ ان کی حکومت سمندری راستے سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی ہر وہ اقدامات کرنے کو تیار ہے جس سے بنگال کی ترقی ہو اور غریب و پسماندہ افراد کو آگے بڑھنے میں مدد ملے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اسکیموں کو نافذ نہیں کیے جانے کی وجہ سے بنگال کے عوام کو فائدہ نہیں مل رہا ہے۔وزیرا عظم نے کہا کہ بنگال کے عوام کو مرکزی حکومت کی اسکیموں کا فائدہ ملنا چاہیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی بنگال کی ترقی، غریب،دلت اورپسماندگی کے شکار افراد کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔وزیرا عظم نے امید ظاہر کہ جلد ہی بنگال حکومت بھی آیوش مان بھارت یوجنا اور وزیر کسان سمان نیدھی یوجنا کی منظوری دے گی۔
وزیرا عظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کے ساحلی علاقے ہندوستان کے ترقی کے دروازے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی میں کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کا اہم کردار رہا ہے اور پڑوسی ممالک بھوٹان، میانمار اور نیپال تک پہنچنے میں معاون رہا ہے۔سمندری راستے کو ترقی دینے کیلئے مرکزی حکومت نے کئی منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے۔
وزیرا عظم نے کہا کہ مرکزی حکومت ہرسال 5 کروڑ کسانوں کو ایک بلین روپے کی مدد دیتی ہے۔وزیرا عظم نے کہا کہ ہلدیا اور بنارس کے درمیان کنگا ندی میں ٹرانسپورٹ کاکام شروع کیا گیا ہے۔2021تک گنگا ندی کو گہرا کرنے کا کام مکمل ہوجائے گا تاکہ بڑے جہاز آسانی سے چل سکے۔
وزیرا عظم نے کہا کہ بابا صاحب امبڈیکر نے ملک کی ترقی کیلئے سمندر اور ساحلی علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کیلئے کئی اقدامات کا آغاز کیا تھا مگر ان کے بعد کسی بھی حکومت نے اس پر توجہ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ شیاما پرساد مکھرجی نے ہندوستان میں صنعت کاری اور بنگال کی ترقی کیلئے کئی اقدامات کیے تھے اس لیے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کلکتہ پورٹ کا نام ان کے نام معون کیا جاتا ہے اور آج سے یہ شیاما پرساد مکھرجی پورٹ ٹرسٹ کہلائے گا-

جرم

ممبئی : خودساختہ پولس افسر ٹھگی کرنے کے الزام میں گرفتار, کرائم برانچ کی کارروائی

Published

on

Arrest

ممبئی : خودساختہ فرضی پولس افسر سمیت دو افراد کو ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے, جو فرضی پولس شناختی کارڈ اور متعدد سرکاری اسٹیکر کار پر چسپاں کر کے دھوکہ دہی کیا کرتا تھا۔ یہ پولس کا اسٹیکر چسپاں والی کار کا استعمال کر کے لوگوں کو بینک سے قرض دلانے کے نام پر لوگوں کا اعتماد حاصل کرتے اور ان سے پیسہ وصول کر کے دھوکہ دہی کیا کرتا تھا۔ اس جرائم میں ملوث ۵۴ سالہ فرد کو گرفتار کیا گیا ہے, جو سنئیر پولس افسر ہونے کا دعویٰ کیا کرتا تھا۔ اس کے فرضی دستاویزات کے ساتھ پولس نے اسے گرفتار کیا ہے۔ اس کے خلاف ممبئی کے کستوربا مارگ، ساکی ناکہ، کھیرواڑی پولس میں معاملات درج ہیں۔ یہ اطلاع ایک پریس کانفرنس میں ڈی سی پی راج تلک روشن نے دی ہے, اس معاملہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے دی۔ لیلا اندھیری ہوٹل میں ایک پارٹی میں شرکت کے دوران خودساختہ پولیس افسر اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی کار سے پولس کی تختی بھی برآمد ہوئی ہے, جسے ضبط کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری فرضی کارڈ بھی ملا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : یوم عاشورہ پر عزاداروں کو نشانہ بنانے کی سازش ناکام، ممبئی پولس کی مستعدی سے ملزم فیاض پریم جی گرفتار، تفتیش میں مزید خلاصہ کی امید

Published

on

mumbai police

ممبئی پولس نے یوم عاشورہ اور شام غریباں جلوس کو نشانے بنانے کی سازش کو ناکام کرتے ہوئے ایک فیاض نامی نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس نے زہریلی کیپسول گولی تقسیم کرکے محرم کے جلوس میں تباہی و کہرام برپا کرنے کی سازش کی بھی۔ ممبئی پولس کے ڈی سی پی جینت مینا نے بتایا کہ ملزم نے زہریلی گولی تقسیم کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ یہ گولی درد سے راحت دیتی ہے ایسے میں اس کے قبضے سے ۱۴ ہزار سے زائد گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔ ممبئی پولیس نے ایک بڑی سازش کو محرم کے دوران بے نقاب کرتے ہوئے بیک وقت 30,000 افراد کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنانا ہے۔

جینت مینا نے بتایا کہ گزشتہ شب محرم کے جلوس کے دوران ایک شخص ایسی چیز فروخت کر رہا تھا جو گولی جیسی ساخت کی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس گولی سے درد کا خاتمہ ہو گا۔ اس گولی سے ایک سلمان سید نامی بیمار ہو گیا۔ اسی معاملہ میں پولس نے گزشتہ رات حراست فیاض نامی ایک شخص کو حراست میں لیا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ محرم کے دوران سوگوران حسین کو نشانہ بنانے اور انہیں نقصان پہنچانے کے لیے زنک فاسفائیڈ کی گولیاں تقسیم کر رہا تھا۔ منصوبہ یہ تھا کہ جلوس میں شریک جانثاران حسین کو نشانہ بنایا جائے۔

ممبئی پولیس کے محتاط کے سبب ایک بڑا سانحہ ٹل گیا اور سازش ناکام ہو گئی۔ ملزم کا مقصد واضح نہیں ہے۔ زہریلا مادہ زنک فاسفائیڈ زہر سے بھرا ہوا تقسیم مادہ شرکا جلوس کو نقصان پہنچانے کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ فیاض پریم جی کا تعلق ویمن نگر، پونے سے ہے۔ اس کے پاس بی بی اے کی ڈگری ہے۔ ملزم پینٹ کا کاروبار کرتا ہے۔ 50 کلو زنک فاسفائیڈ کا آرڈر چند روز قبل اس نے کیا تھا اس کا منصوبہ تھا کہ وہ کیپسول میں اس زہریلی مادہ کی آمیزش کر کے گولیاں تقسیم کرے اس لئے وہ بھنڈی بازار علاقہ ممبئی میں ہی وہ مقیم تھا۔ وہ 2025 میں ایران اور عراق گیا تھا۔ اس کے سفری وجوہات معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ اس نے 15 دن پہلے ڈونگری میں مکان کرائے پر لیا تھا اس کے قبضے سے 14,900 کیپسول ضبط کرلئے گئے ہیں۔ اس کا منصوبہ 30,000 افراد کو نشانہ تھا۔ لیکن پولس کی مستعدی کے سبب وہ زہریلی کیپسول تقسیم کرنے سے قاصر رہا۔ پولس اس معاملہ پر ہر زاویے سے تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملہ میں اس کے دورہ کی تفصیلات سمیت دیگر افراد سے بھی بازپرس کی جارہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بیٹے کا سیاسی کیریئر بچانے کی دوڑ شروع، ادھو ٹھاکرے کو ‘معافی دورہ’ شروع کرنا چاہئے، شیو سینا کے سکریٹری کرن پاوسکر کا ادھو پر حملہ

Published

on

Kiran-Pawaskar

ممبئی : شیوسینا کے سکریٹری اور ترجمان کرن پاوسکر نے ادھو ٹھاکرے کے ودربھ اور مراٹھواڑہ کے دورے پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شیوسینا میں شامل ہونے والے ممبران پارلیمنٹ کے لوک سبھا حلقوں کا دورہ رائے دہندگان سے معافی مانگنے کے لیے نہیں ہے، بلکہ آدتیہ ٹھاکرے کے سیاسی کیریئر کو بچانے کے لیے ہے۔ ممبئی میں ایک پریس کانفرنس میں پاوسکر نے کہا کہ اگر ادھو ٹھاکرے کو واقعی عوام اور کارکنوں کی فکر ہوتی تو وہ بلدیاتی انتخابات بھی لڑتے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس دوران کارکنوں اور امیدواروں کو اپنی جان بچانے کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا، جب کہ اب اراکین اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے کے بعد ان کے حلقوں کا دورہ کیا جا رہا ہے۔ پاوسکر نے کہا کہ یہ عوام سے معافی نہیں ہے، بلکہ ان کے بیٹے کی سیاسی بنیاد کو بچانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ادھو ٹھاکرے گروپ کے کام سے عدم اطمینان کی وجہ سے بہت سے ممبران پارلیمان شیوسینا میں شامل ہو گئے۔ پاوسکر نے کہا کہ جب ادھو ٹھاکرے اور آدتیہ ٹھاکرے فی الحال ودربھ کا دورہ کر رہے ہیں، میونسپل، ٹاؤن کونسل، اور ضلع کونسل کے انتخابات کے دوران، ادھو ٹھاکرے کے دھڑے کی قیادت نے باندرہ سے باہر جانے کا منصوبہ بھی نہیں بنایا۔ انہوں نے اپنے کارکنوں اور امیدواروں کو اپنی حفاظت آپ کے لیے چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے گروپ کے کام سے عدم اطمینان کی وجہ سے کئی اراکین شیوسینا میں شامل ہو گئے۔ اب انہی ممبران پارلیمنٹ کے لوک سبھا حلقوں کا دورہ کر کے ووٹروں سے معافی مانگنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اگر عوام اور کارکنوں کی اتنی فکر تھی تو یہ دورہ پہلے کیوں نہیں کیا گیا؟ پواسکر نے کہا کہ کارکنان، عہدیداران، تعلقہ سربراہان، اور ودربھ اور مراٹھواڑہ کے ضلعی سربراہ ادھو ٹھاکرے گروپ سے یہی سوال کریں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ دورہ رائے دہندگان سے معافی مانگنے کے لیے نہیں بلکہ آدتیہ ٹھاکرے کے سیاسی کیریئر کو بچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

پواسکر نے مزید کہا کہ ورلی جیسے ریزرو حلقے میں ان کے بیٹے کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ادھو ٹھاکرے کے گروپ کو دو ایم ایل اے کے ٹکٹ منسوخ کرنے پڑے۔ ایم ایل اے سنیل شندے اور ایم ایل اے سچن اہیر کو قانون ساز کونسل کا امیدوار بنا کر دوبارہ بحال کرنا پڑا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آج بھی ادھو ٹھاکرے کا گروپ صرف اور صرف اپنے بیٹے کے سیاسی کیریئر کو بچانے کے لیے ودربھ کا دورہ کر رہا ہے۔

پاوسکر نے کہا کہ شیوسینا کے بنیادی لیڈر ایکناتھ شندے کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 65 کارپوریٹر شیو سینا میں شامل ہوئے ہیں۔ اسی طرح ادھو ٹھاکرے کے دھڑے کے 40 ایم ایل ایز نے شیو سینا میں شمولیت اختیار کی، جس سے پارٹی کے ایم ایل ایز کی تعداد 60 ہوگئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج چھ ممبران اسمبلی شیوسینا میں شامل ہوئے ہیں، اور مستقبل میں یہ تعداد بڑھ کر 12 ہوجائے گی۔

پواسکر نے کہا کہ ایم ایل اے، ایم پی اور کارپوریٹروں کو توڑنے کے الزامات کا اب کوئی مطلب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے گروپ کو خود کا جائزہ لینا چاہئے کہ یہ تمام عوامی نمائندے شیو سینا میں کیوں شامل ہو رہے ہیں تاکہ شیوسینا کے مرکزی رہنما اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت میں کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ریاست کے کونے کونے سے ایم ایل اے، ایم پی اور دیگر عوامی نمائندے شیوسینا میں شامل ہونے کے لیے بے تاب ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ایکناتھ شندے کی قیادت گھر سے نہیں نچلی سطح پر کام کرتی ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر ادھو ٹھاکرے کے گروپ پر بھی تنقید کی۔پاوسکر نے دعویٰ کیا کہ آنے والے دنوں میں پارٹی میں نئی ​​شمولیت کے حوالے سے اہم خبریں جلد ہی جاری کی جائیں گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان