Connect with us
Tuesday,13-May-2025

جرم

ناگپور روڈ ریج: اوور ٹیک کرنے پر خاتون موٹر سوار پر حملہ

Published

on

Fight

ناگپور: ہندوستان بھر میں اکثر روڈ ریج کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔ ناگپور سے سامنے آنے والے ایک حالیہ معاملے میں، بائیں بازو کے لوگ حیران رہ گئے۔ ایک موٹرسائیکل سوار نے مبینہ طور پر اوورٹیک کرنے پر ایک خاتون کو بے دردی سے پیٹا۔ یہ واقعہ ایک مصروف جنکشن کے وسط میں پیش آیا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو کے بڑے پیمانے پر گردش کرنے کے بعد سے بہت سے لوگ اس شخص کی مذمت کر رہے ہیں اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص جارحانہ انداز میں خاتون کے قریب آتا ہے اور اس پر ہاتھ پھینکتا ہے۔ اس نے اس کا چہرہ پکڑا اور اسے گاڑی کی سطح سے بھی ٹکرانے کی کوشش کی۔ وہ اس کے بالوں کو مضبوطی سے کھینچتا چلا گیا۔ دوسرے لوگ مداخلت کرتے ہیں اور کار ڈرائیور کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ کسی عورت پر حملہ نہ کرے۔

شیو سینا کی لیڈر شلپا بودکھے نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، “ناگپور: بھر چوک میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے، جو کہ ایک عورت سے آگے نکل جانے کی وجہ سے ناراض تھا، اس کی پٹائی کردی۔ وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس جی یہ ہیں۔ ہمارے ناگپور میں ابھی یوم خواتین کا پروگرام ہر جگہ منایا گیا اور یہاں خواتین کا احترام دیکھیں، دیکھیں یہ بھی کتنا محفوظ ہے۔” یہ واقعہ جریپٹکا تھانے کی حدود میں پیش آیا اور اسکوٹی پر سوار خاتون اور ٹیکسی ڈرائیور کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ دوپہر ایک بجے اندورا چوک سے بھیم چوک جانے والی سڑک پر خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور کو پیچھے چھوڑ دیا جس کی شناخت شیوشنکر سریواستو کے نام سے ہوئی تھی۔ اسی سے ناراض ہو کر ٹیکسی ڈرائیور نے موٹرسائیکل کو گالی دی اور اس نے اسے سنا۔ دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس وقت جسمانی جھگڑے میں بدل گیا جب اس شخص نے اپنی ٹیکسی سے باہر نکل کر اس کے راستے میں کھڑی خاتون پر مٹھیاں پھینک دیں۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

جرم

مہاراشٹر مذہبی منافرت پھیلانے کی سازش ناکام ایک گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر میں مذہبی منافرت پھیلانے کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے سائبر محکمہ نے ایک چارٹر اکاؤنٹنٹ کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے, جس نے ہندی دیوتاؤں کی تضحیک آمیز تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر کے امن وامان کو مکدر کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے یہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کیس حل کر لیا۔ مہاراشٹر سائبر نے سوشل میڈیا پر ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین اور فحش تصاویر وائرل کرنے کی پاداش میں ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے اور بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کے معاملہ میں یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ مہاراشٹر سائبر بی این ایس کی 1963,294,299 اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزم نے سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر ہندو دیوی دیوتاؤں کی فحش اور عریاں تصاویر اور ویڈیو وائرل کرنے کے ساتھ شیئر بھی کی ہے۔ اس سے نظم و نسق کا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے موبائل فون کو فارنسک جانچ کیلئے بھیجا گیا ہے۔ اس کے ساتھ 6 ایکس ایکاؤنٹ کی بھی نشاندہی کی گئی ہے, جس پر ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین کی گئی تھی اور فحش تصاویر کو وائرل کیا گیا تھا, اس معاملہ میں 7 ٹوئیٹر ایکس اکاؤنٹ کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ جو فرضی اکاوئنٹ ہے مہاراشٹر میں مذہبی منافرت پھیلانے اور بدامنی پھیلانے کیلئے یہ عمل کیا گیا تھا اس کے ساتھ ہی امن وامان کو مکدر کرنے کیلئے دیوی دیوتاؤں کی تصاویر اور ویڈیو وائرل کئے گئے تھے۔ اس معاملہ میں مہاراشٹر سائبر نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ ملزم کی شناخت 39 سالہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے, یہ اطلاع مہاراشٹر سائبر سیل کے ایڈیشنل ڈی جی یشسوی یادو نے دی ہے۔

Continue Reading

جرم

ولے پارلے اسٹیشن پر پاکستانی پرچم ہٹانا پڑا مہنگا، ‎خاتون سمیت پانچ پر کیس درج سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولس حرکت میں

Published

on

FIR

‎ممبئی : ممبئی کے ولے پارلے اسٹیشن کی سیڑھیوں پر پاکستان کا قومی پرچم ہٹانے والی ایک برقعہ پوش مسلم خاتون سمیت پانچ افراد کے خلاف ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پاکستانی پرچم ہٹانے کی پاداش میں پولیس نے ازخود ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ ایف آئی آر اس وقت درج کی گئی جب برقعہ پوش خاتون اور اس کی حمایت کرنے والے نوجوانوں کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پہلگام حملہ کے خلاف بطور احتجاج سیڑھیوں پر پاکستان کا پرچم چسپاں کیا گیا تھا, لیکن خاتون نے اسے یہاں سے ہٹایا تو یہاں تنازع پیدا ہوگیا اور حالات کشیدہ ہوگئے۔ پولیس نے اس معاملہ میں پاکستانی پرچم کی حمایت کرنے والی خاتون اور 4 سے 5 نوجوانوں کے خلاف بی این ایس کی دفعات 189(9),190,352 کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ خاتون نے جب پرچم ہٹانا شروع کر دیا تو یہاں اس کی مخالفت شروع ہوگئی اسوقت خاتون اور اس کے ساتھیوں نے مجمع کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے گالی گلوج شروع کردی اس دوران حالات کشیدہ ہوگئے ولے پارلے مغرب میں اس واقعہ کے بعد پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس معاملہ میں بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے بھی ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا, بالآخر خاتون اور اس کے حامیوں کو پاکستان کی حمایت کرنے کے ساتھ پاکستانی پرچم کی حفاظت کرنا مہنگا پڑا ہے۔ دشمن ملک کی ہندوستان میں حمایت قانون شکنی ہے, یہ جرم کے مترادف ہے اس لئے ایسی حرکت کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

Continue Reading

جرم

ڈیجیٹل رکشک نے ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر دھوکہ دہی کا شکار پانچ شکایت کنندہ کے پیسے محفوظ کئے

Published

on

Digital-Rakshak

‎ممبئی : ممبئی پولیس کے ڈیجیٹل رکشک (ڈیجیٹل محافظ ) کے معرفت سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل اریسٹ گرفتاری کے نام پر دھوکہ دہی کا شکار پانچ شکایت کنندہ کو ڈیجیٹل رکشک نے محفوظ کیا ہے۔ ممبئی میں ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر سی بی آئی، ای ڈی اور پولیس افسران کے معرفت سوشل میڈیا اور وہاٹس اپ پر نوٹس ارسال کر کے تفتیش کے نام پر ویڈیو کالنگ اور تفتیش کے نام پر کیس سے محفوظ کرنے پر خطیر رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے ممبئی پولیس نے ڈیجیٹل رکشک ایپ تیار کیا ہے, اس ہیلپ لائن پر پانچ متاثرہ شکایت کنندہ کی شکایت پر کارروائی کی گئی۔ ممبئی کے چمبور علاقہ میں سوشل میڈیا پر ایک بزرگ کو ڈیجیٹل ارسٹ کہہ کر ویڈیو کال کی گئی اور کہا گیا کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں خطیر رقم ہے, اور ان کے دستاویزات، آدھار کارڈ اور پین کارڈ کا استعمال غیر قانونی سر گرمی میں ہوئے ہیں۔ بزرگ کو کال پر مخاطب نے سی بی آئی افسر بتایا تھا اور ویڈیو کال منقطع نہ کرتے ہوئے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا, اسی دوران متاثرہ کی صاحبزادی جب گھر میں داخل ہوئی تو اس نے اپنے والد کو خوفزدہ پایا اور پھر اس نے والد سے معلوم کیا کہ وہ خوفزدہ کیوں ہے, اس پر والد نے بتایا کہ سی بی آئی افسر کا کال تھا اور انہوں نے اس معاملہ میں رقم کی منتقل کی ہے۔ جس کے بعد ممبئی پولیس کی ڈیجیٹل رکشک ہیلپ لائن پر متاثرہ نے رابطہ کیا اور پھر یہ نوٹس پولیس کو بتایا اس کے بعد یہ تصدیق ہوئی کہ یہ نوٹس سی بی آئی اور ای ڈی کی فرضی نوٹس تیار کر کے وہاٹس اپ پر ارسال کی گئی ہے۔ پولیس نے ڈیجیٹل اریسٹ کے پانچ معاملات کو حل کئے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈیجیٹل اریسٹ کوئی بھی سیکورٹی ادارہ نہیں کرتا ہے اور نہ ہی وہاٹس اپ پر تفتیش کی جاتی ہے اس لئے ایسے عناصر سے ہوشیار رہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com