Connect with us
Tuesday,02-June-2026
تازہ خبریں

جرم

کارپوریشن کمشنر دیپک کاسار کے خلاف قتل کا مقدمہ داخل ہو محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں شہر ڈی وائے ایس پی کے پاس وفد کی شکایت درج

Published

on

(وفا ناپید)
کارپوریشن کمشنر دیپک کاسار کے آدیش پر سہارا ہاسپٹل سے زبردستی 25 اگست کو ایک جھوڑگا کے مریض کا وینٹی لیٹر نکال کر پرائیوٹ ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا, اور ٹھیک آدھے گھنٹے کے بعد اس مریض کی موت واقع ہوگئی اور 22 دن سے سہارا ہاسپٹل وینٹی لیٹر کا پرائیوٹ لوٹس ہاسپٹل استمعال جاری ہے ان 22 دنوں کے درمیان سہارا ہاسپٹل میں وینی لیٹر نہیں ملنے کی وجہ اور دو افراد موت واقع ہوگئی-
کل ملا کر تین مریضوں کا قاتل کارپـــــــوریـــــشن کمنشر دیپک کاسار کے خلاف F I R داخل کرنے کیلئے پولیس اعلی حکام کو تمام ثبوتوں کے ساتھ پیش کیا گیا
مالیگاؤں کارپـــــــوریـــــشن کمشنر دیپک کاسار نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے سہارا ہاسپٹل کا وینٹی لیٹر جو کہ سیکڑوں مریضوں کی زندگی بچانےمیں مددگار ثابت ہو رہا تھا ,, لیکن کارپـــــــوریـــــشن کمشنر نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے رہائشی بنگلے قریب( پرائیوٹ ) لوٹس ہاسپٹل میں ٹرانسفر کرنے کا لیٹر ایشو (جاری) کیا کیوں کے اس پرائیوٹ ہاسپٹل میں کمشنر نے اپنی بیوی کو کورونا پازیٹیو ہونے کی وجہ سے داخل کیا تھا جب کے کمشنر دیپک کاسار کی بیوی کو وینٹی لیٹر کی قطعی ضرورت نہیں تھی اور کمشنر کی بیوی کو آج تک وینی لیٹر کی ضرورت نہیں پڑی ,,,
25 اگست سے لیکر 17 ستمبر تک سہارا ہاسپٹل کا وینٹی لیٹر پرائیوٹ لوٹس ہاسپٹل میں موجود تھا جس کے ذریعے لوٹس ہاسپٹل انتظامیہ وینٹی لیٹر کے ذریعے روپیہ بٹورتے ہوئے کمرشیل کمشنر کی جیب گرم کرنے کا کام کر رہی تھی ,,,,
جب کے کارپـــــــوریـــــشن کا کمرشیل کمشنر کاسار سہارا کویڈ ہاسپٹل ساتھ ساتھ پورے شہر کا انچارج ہے کارپـــــــوریـــــشن کمشنر کی مجرمانہ غفلت اور ذاتی مفاد کی وجہ سے سہارا ہاسپٹل میں وینٹی وقت پر ناملنے کی وجہ تین لوگوں زندگی ہاتھ دھونا پڑا
تمام حالات کا علم جب متحدہ محاذ اگھاڑی رابطہ محمد مستقیم ڈگنیٹی کو ہوا تب تمام ہی ذمے داران ورکروں کے ساتھ آج مورخہ 2 اکتوبر گاندھی جینتی کے روز ساڑے چار بجے مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد ایک وفد سٹی پولیس اسٹیشن شہر ڈی وائے ایس پی سے ملاقات کرتے ہوئے کارپـــــــوریـــــشن کمشنر کے خلاف تین افراد قتل کا مقدمہ داخل ہو تمام تر ثبوت پولیس اعلی ادھیکاری کو پیش کئیے گئے اور کارپـــــــوریـــــشن کمشنر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی مانگ کی گئی اگر قاتل کمشنر پولیس ڈپارمنٹ کی جانب سے سخت ایکشن نہیں لیا گیا تو متحدہ گٹھ بندھن اگھاڑی سخت تحریکی راستہ اختیار کرتے ہوئے تینوں مقتول کو حق انصاف دلانے کیلئے سخت راستہ اختیار کیا جائے گا
تمام حالات سننے کے بعد شہر ڈی وائے ایس پی نے فوری طور پر تحقیقات شروع کرتے ہوئے آٹھ دنوں میں کاروائی پر احوال پیش کرنے کا یقین دلایا ۔۔۔۔
اس وفد کی قیادت متحدہ محاذ اگھاڑی رابطہ کار محمد مستقیم ڈگنیٹی نے کی ان کے ہمراہ , کارپوریٹر منصور احمد کارپوریٹر ساجد رشید , پروفیسر رضوان خان , مسلم ڈھانڈے پہلوان , انیس مستری , محمد رمضان , انصاری عبدالرحمن ,صدرالدین مقادم , اسراعیل پاپے , افتخار بیل باغ ,عبدالباسط , ابواللیث انصاری , جاوید گلنار , لالے چچا , کے علاوہ دیگر سرکردہ افراد اس وفد میں شریک رہے

جرم

ای ڈی نے محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے حصے کے طور پر مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

Published

on

ممبئی : ایک بڑی کارروائی میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ای ڈی کے حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے منشیات کے اسمگلر محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مارے گئے تھے، جسے حال ہی میں ترکی سے ہندوستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ای ڈی حکام نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ممبئی اور سورت اور گجرات کے انکلیشور (ضلع بھروچ) میں تقریباً 20 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ڈولا عرف سلیم اسماعیل ڈولا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر مطلوب دہشت گرد داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے اور انسداد منشیات ایجنسیوں نے اس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا بین الاقوامی ریکیٹ چلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ڈولا (59) کو اپریل میں ترکی سے ہندوستان واپس لایا گیا تھا اور دہلی ہوائی اڈے پر اترتے ہی اسے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ چھاپے کیمیکل سپلائی کرنے والوں، کیمیکل کے کاروبار میں ملوث درمیانی افراد، مصنوعی منشیات میفیڈرون (ایم ڈی) کی تیاری اور تقسیم میں ملوث اسمگلروں، ہوالا آپریٹرز اور منظم منشیات کے سنڈیکیٹس سے حاصل کی گئی رقم سے حاصل کی گئی بے نامی جائیدادوں کے مالکان پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا کیس ڈولا اور دیگر کے خلاف ممبئی میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور سائیکو ٹراپک مادوں سے متعلق جرائم کے لیے درج کئی ایف آئی آرز سے منسلک ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی پوائی قتل کیس میں مفرور ملزم گرفتار، ہفتہ قبل تنازع پر غصہ قتل کا شاخسانہ، قتل کے بعد پولس تفتیش میں خلاصہ

Published

on

ARREST-1

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۱۰ نے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو سورت گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوائی تنگا گاؤں ساکی وہار میں ۲۴ مئی کو ایک ۵۵ سالہ یوسف نامی شخص کی لاش ملی تھی, جسے کسی نے دھاردار ہتھیار سے وار کر کے سینے پر وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دیا اور پھر اس معاملہ میں تقریبا ۱۰۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور معلوم ہوا کہ گجرات میں قتل کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو یہاں سے گرفتار کیا اور مزید کارروائی کے لئے پوائی پولس کے سپرد کر دیا ہے۔ ملزم دیپک عرف دیپا نتھو پرساد ورما ۲۶ سالہ کی یوسف سے کسی بات پر تنازع ہوا, ایک ہفتہ قبل تنازع ہوا تھا جس کا غصہ اس کے دل میں تھا اور اسی نے طیش میں آکر یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا, پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے کیس حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی ڈٹیکشن نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

Published

on

ARRESTED

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان