Connect with us
Saturday,07-June-2025
تازہ خبریں

جرم

1000 نابالغوں سے رابطہ کرکے چائلڈ جنسی ریکیٹ چلا رہا تھا ممبئی کا ٹی وی فنکار، سی بی آئی نے کیا کیس

Published

on

arrest

سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ممبئی سے تعلق رکھنے والے ٹی وی اداکار کے خلاف پوسکو اور آئی ٹی ایکٹ الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ الزام ہے کہ ٹی وی آرٹسٹ مبینہ طور پر ایک بین الاقوامی گینگ چلا رہا تھا۔ ملزم غیر ملکی نابالغوں کو لالچ دے کر اور بلیک میل کرکے انسٹاگرام پر فحش جنسی مواد حاصل کرتا تھا اور غیر ملکی صارفین کو فروخت کرتا تھا۔
سی بی آئی عہدیداروں نے بتایا کہ ملزم آرٹسٹ نے امریکہ، یورپ اور جنوبی ایشیآئی ممالک میں 10–16 سال کی عمر کے ایک ہزار نابالغوں سے فوٹو شیئر کرنے والے شوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کے ذریعہ رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایجنسی نے حال ہی میں ٹی وی سیریل میں جونیئر آرٹسٹ ہونے کا دعوی کرنے والے ملزم کے گھر کی تلاشی لی تھی اور وہاں سے اس کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ ضبط کیا تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ ان کے اوزاروں کے فارنسک تجزیے میں جنسی استحصال سے متعلق آن لائن مواد ملا جس کو بعد میں ملزم اپنے بین الاقوامی صارفین کو واٹس ایپ اور دیگر فارمز کا استعمال کرکے تقسیم کیا کرتا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ہری دوار کا ساکن ملزم، نابالغوں کو فلمی اسٹار بتانے کے ذریعہ آن لائن تعلقات کے لئے راغب کرتا تھا اور اس دوران ان سے فحش تصاویر اور ویڈیوز دینے کو کہتا تھا جسے وہ بعد میں غیر قانونی کاروبار کے جال میں پھنسانے کے لئے کرتا تھا۔
سی بی آئی حکام کے مطابق، ملزم ان کا (بچوں) واٹس ایپ نمبر لے کر ان سے چیٹ کرتا اور ان سے ویڈیو کالوں کے دوران فحش حرکات کرنے کو کہتا تھا جو انسٹاگرام کے ذریعے مختلف ممالک میں واقع اس کے صارفین کو شیئر کیا جاتا تھا۔ افسر نے بتایا کہ اگر متاثرہ شخص ملزم سے رابطہ ختم کرنے کی کوشش کرتے تو ملزم دھمکی دیتا کہ وہ اس کی تصاویر اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ شیئر کرے گا۔ تفتیشی ایجنسی نے ملزم کے خلاف پوسکو اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

جرم

میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

Published

on

ED

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سائبر سیل نے 1.29 کروڑ روپے محفوظ کیا

Published

on

Cyber-...3

ممبئی : ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ڈیجیٹل اریسٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں 1.29 کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ کئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کو ہیلپ لائن 1930 پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی ولے پارلے میں ایک 73 سالہ ڈاکٹر نے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ بزرگ کو ویڈیو کال پر پولیس افسر اور جج بن کر کال کیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے نقدی نکالی گئی تھی اس معاملہ میں بینک اکاؤنٹ سے 2 جون سے 4 جون تک پانچ مرتبہ رقومات کی منتقلی کی گئی اور 2.89 کروڑ روپے منتقلی کئے گئے پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کرنے کے بعد این سی آر پی پورٹل پر شکایت کی اور بینک کے نوڈل افسر نے سائبر جرم میں 1.29 کروڑ روپے بینک کھاتے میں ہی منجمد کر دئیے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ کی رہنمائی میں کی گئی۔

Continue Reading

جرم

رام پور میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا، گائے کے محافظوں نے ایک ریٹائرڈ سی آر پی ایف جوان پر گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کر مارا پیٹا، ایف آئی آر درج

Published

on

Murder

رام پور : اتر پردیش کے رام پور ضلع میں 14 اپریل کو سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک ریٹائرڈ جوان پر گائے کے ذبیحہ کا الزام لگا کر مبینہ گائے کے محافظوں کی طرف سے حملہ کے معاملے میں قانونی پیچیدگیاں مزید سخت ہو گئی ہیں۔ عدالت کے حکم پر 13 مبینہ گائے کے محافظوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس واقعہ سے متعلق پولیس سے موصولہ شکایت کے مطابق یہ واقعہ 14 اپریل کو پیش آیا۔ ریٹائرڈ سی آر پی ایف جوان بھیم سنگھ اپنے ڈرائیور راجندر سنگھ کے ساتھ بریلی جارہے تھے۔ رام پور بریلی روڈ پر خالصہ ڈھابہ کے قریب ویگن آر کے ڈرائیور نے سی آر پی ایف کے ایک ریٹائرڈ جوان کی کار کو ٹکر مار دی۔ الزام ہے کہ مکیش پٹیل، روی شرما اور پردیپ ساگر سمیت 8-10 لوگ ویگن آر کار سے نیچے اترے۔ انہوں نے بھیم سنگھ کی گاڑی کی تلاشی لی اور گائے ذبیحہ کا الزام لگاتے ہوئے ان کی پٹائی کی۔ اس سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔

الزام ہے کہ پولیس نے ریٹائرڈ فوجی کی شکایت نہیں سنی۔ مبینہ گائے کے محافظوں کی شکایت پر سپاہی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔ جس کے بعد بھیم سنگھ نے عدالت میں اپیل کی۔ درخواست جمع کر کے مکیش پٹیل، روی شرما، پردیپ ساگر اور تقریباً 10 دیگر نامعلوم لوگوں کے خلاف شکایت کی گئی۔ عدالت نے دودھ تھانے کو دفعہ 173(4) بی این ایس ایس کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس تھانے نے بدھ کو بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔ حقائق کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com