Connect with us
Saturday,21-June-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

محمد حسین بٹ : بالی ووڈ ادا کار سلمان کی تصویر کا قالین بنانے والا کشمیری پرستار

Published

on

Muhammad Hussain Butt

سری نگر کے فتح کدل سے تعلق رکھنے والے ایک کاریگر نے اپنے پسندیدہ بالی ووڈ ادا کار کو تحفہ پیش کرنے کے لئے اپنی کمائی صرف کرنے کے بجائے اپنے ہنر اور تخلیقی صلاحیتوں کی جلوہ نمائی کی ہے۔ محمد حسین بٹ نامی کاریگر نے بالی ووڈ ادا کار سلمان خان، جن کا وہ سخت پرستار ہے، کو بطور تحفہ پیش کرنے کے لئے اپنے ہاتھوں سے خالص سلک کا ایک قالین تیار کیا ہے، جس پر انہوں نے سلمان خان کی تصویر بنائی ہے۔

موصوف کاریگر کو یہ قالین تیار کرنے کے لئے چھ ماہ لگ گئے جس پر انہوں سلمان خان کی، سرخ اور سیاہ رنگ کی نصف آستینوں والی قمیض پہنے، تصویر بنائی ہے اور اس قالین کا سائز ڈھائی فٹ مربع ہے۔ کشمیر کی تاریخ میں غالباً پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی کشمیری نے بالی ووڈ کے کسی ادا کار کے تئیں اپنی بے پناہ محبت کے اظہار کے لئے قالین بنایا ہو جس پر اس فلمی ستارے کی تصویر بنائی گئی ہو۔

محمد حسین نے یو این آئی کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا کہ سلمان خان کو یہ قالین بطور تحفہ پیش کرنا میرا سب سے بڑا خواب ہے جس کے لئے میں کچھ روز میں ممبئی جا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا: ’سلمان خان پوری فلم انڈسٹری میں بہترین شخصیت کے مالک ہیں انسانیت کی خدمت کے لئے جو وہ کام کر رہے ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ہے اور میں ان کے اس کا سے بے حد متاثر ہوں‘۔ان کا کہنا تھا: ’سلمان ’دی بینگ ہیومن فاؤنڈیشن‘ کی وساطت سے جو کام کر رہے ہیں، وہ اپنی مثال آپ ہے۔‘
موصوف کاریگر جو بچپن سے ہی قالین بافی کرتے ہیں، نے کہا کہ میں نے سال 2019 میں یہ مخصوص قالین بنانا شروع کیا۔انہوں نے کہا: ’سال 2019 میں، میں نے اکیلے یہ قالین بنانے کا کام شروع کیا اور اس کو مکمل کرنے میں مجھے چھ ماہ لگ گئے۔‘ ان کا کہنا تھا: ’پہلے میں نے سلمان خان کی ایک تصویر منتخب کی اور قالین تیار کرنے کے لئے میں نے ’تعلیم‘ لکھی جس کو دس دن لگ گئے۔‘

’تعلیم‘ وہ زبان ہے جس کو پڑھ کر قالین باف قالین تیار کرتے ہیں، اور اسی تعلیم کی وساطت سے قالین کی رنگ برنگی نقش ونگاری اور تصویریں بن جاتی ہیں۔

محمد حسین نے کہا کہ ذاتی مصروفیات اور بعد میں کوروان وباء پھوٹنے کے باعث میں اس قالین کو منظر عام پر نہیں لا سکا۔انہوں نے کہا: ’یہ میرا دیرینہ خواب تھا، لیکن اس کو منظر عام پر لانے کے لئے کئی اڑچنیں آئیں۔‘ ان کا کہنا تھا: ’اب چونکہ کورونا وبا تھم گیا ہے لہذا میں نے اس قالین کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ لیا، اور سلمان خان کو یہ قالین پیش کرنے کے لئے میں آنے والے کچھ دنوں میں ممبئی جا رہا ہوں۔‘

سلمان خان کی فلموں کے بارے میں پوچھے جانے پر محمد حسین نے کہا: ’میں سلمان خان کی فلیمں دیکھتا ہوں سب لوگ جانتے ہیں کہ وہ فلم انڈسٹری کا بہترین ادا کار ہے۔‘ انہوں نے کہا: ’سلمان خان کسی کی تعریفوں کے محتاج نہیں ہیں، سب لوگ جانتے ہیں کہ وہ ایک اعلیٰ پایے کے ادا کار ہی نہیں بلکہ بہترین انسان بھی ہیں، اور انسانیت کی مختلف طریقوں سے خدمت کر رہے ہیں۔‘

(جنرل (عام

ایران نے بھارت کے لیے فضائی حدود کھول دی، ایرانی شہروں میں پھنسے تقریباً 1000 بھارتی طلبہ کو ‘آپریشن سندھو’ کے تحت دہلی لایا جائے گا۔

Published

on

Iran-Airport

نئی دہلی : ایران نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں۔ یہ فضائی حدود عموماً بند رہتی ہے۔ ہندوستانی حکومت “آپریشن سندھو” کے تحت ایران میں پھنسے طلباء کو نکال رہی ہے۔ اگلے دو دنوں میں تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء کے دہلی پہنچنے کی امید ہے۔ یہ طلباء ایران کے ان شہروں میں پھنسے ہوئے تھے جہاں تنازعہ چل رہا ہے۔ پہلی فلائٹ آج رات 11:00 بجے دہلی پہنچے گی۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے یہ قدم ہندوستانی طلبہ کو بحفاظت نکالنے کے لیے اٹھایا ہے۔ ایران کی فضائی حدود زیادہ تر بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند ہے۔ اسرائیل اور ایرانی افواج کے درمیان میزائل حملے اور ڈرون حملے ہو رہے ہیں۔ اس کے باوجود بھارت کو اپنے طلبہ کو نکالنے کے لیے خصوصی راستہ دیا گیا ہے۔

دوسرا طیارہ ہفتہ کی صبح پہنچے گا۔ تیسری پرواز ہفتے کی شام پہنچے گی۔ حکومت طلبہ کو جلد از جلد ہندوستان واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ “آپریشن سندھو” ہنگامی انخلاء کا پروگرام ہے۔ اس کا مقصد ایران میں پھنسے ہندوستانی طلباء کو بحفاظت واپس لانا ہے۔ ایران نے بھارت کو خصوصی اجازت دے دی ہے۔ اس سے ہندوستان اپنے شہریوں کو محفوظ طریقے سے نکال سکے گا۔ ایران نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کی مدد کے لیے تیار ہے۔

ہندوستانی حکومت نے ‘آپریشن سندھو’ کے حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے کہ اسرائیل سے بھی شہریوں کو نکالا جائے، اسرائیل ایران جنگ کے دوران ایران سے ہندوستانی شہریوں کے انخلاء کے بعد۔ آپریشن سندھو سے متعلق وزارت خارجہ کی طرف سے دی گئی سرکاری معلومات کے مطابق اسرائیل اور ایران کے درمیان موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہندوستانی حکومت نے ان ہندوستانی شہریوں کو اسرائیل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جو اسرائیل چھوڑنا چاہتے ہیں۔ ان کا اسرائیل سے بھارت کا سفر پہلے زمینی سرحد سے ہو گا اور اس کے بعد ان کے لیے ہوائی جہاز سے بھارت پہنچنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘آپریشن سندھو’ کے پیش نظر تل ابیب میں ہندوستانی سفارت خانہ ہندوستانیوں کے انخلاء کا انتظام کرے گا۔ وزارت نے تمام ہندوستانی شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ تل ابیب میں ہندوستانی سفارت خانے میں اپنا رجسٹریشن کرائیں۔ نیز، کسی بھی سوال کی صورت میں، وزارت نے تل ابیب، ہندوستان کے سفارت خانے میں قائم 24/7 کنٹرول روم سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت ہند بیرون ملک ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کو سب سے زیادہ ترجیح دیتی ہے۔ حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھے گی۔ سفارت خانہ کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے جس کا مقصد ہر ممکن مدد فراہم کرنا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ایرانی پیشوا آیت اللہ خمینی کی حمیت کو سلام : ابو عاصم اعظمی

Published

on

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ بی جے پی کے آنجہانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے فلسطین کی آزادی کی حمایت کی تھی اور اس پر ظلم و جبر کی مخالفت کی تھی, لیکن آج ملک اسرائیل نواز ہے۔ انہوں نے اسرائیل اور ایران جنگ کے حالات پر ایران کی حمایت کرتے ہوئے ایران کے لئے دعا کی اور کہا کہ ایران مظلومین کیلئے میدان عمل میں اللہ اسے کامیابی عطا کرے, میں یہی دعا کرتا ہوں ایرانی مذہبی پیشوا اور سربراہ آیت اللہ خمینی کی جراتمندی اور حمیت کو ابو عاصم اعظمی نے سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران ظلم کے خلاف کھڑا ہے, اس لیے ہم اس کے لئے دعا گو ہے۔ اعظمی نے کہا کہ ایران سے جس طرح سے ہندوستانی شہریوں کو ہندوستان لایا گیا ہے, اسی طرح سے اسرائیل میں جنگ کا شکار ہندوستانیوں کو بھی وطن واپس لایا جائے۔ کرناٹک سرکار کے ہاؤسنگ سوسائٹی میں ۱۵ فیصد مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے فیصلہ کا بھی اعظمی نے خیرمقدم کیا اور کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں اگر ۱۵ فیصد ریزرویشن دیا گیا تو اس میں غلط کچھ نہیں ہے, یہاں سب کے ساتھ مساوی انصاف کا حق و اختیار ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث بہرائچ کے 150 کے قریب مزدور اسرائیل میں پھنس گئے، بھارتی حکومت سے بچاؤ کی اپیل

Published

on

workers

بہرائچ : ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں شدت کے باعث 150 کے قریب مزدور کئی شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے گھر والوں میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے۔ اسرائیل میں پھنسے ایک کارکن نے فون پر کہا کہ یہاں حالات ٹھیک نہیں ہیں اس لیے میں ہندوستان واپس جانا چاہتا ہوں۔ تاہم، اس وقت پروازیں دستیاب نہیں ہیں، اور اس وجہ سے ان کے لیے سیکیورٹی کا بڑا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ میہی پوروا علاقے کے پورینا رگھوناتھ پور کے رہنے والے سندیپ نے اسرائیل کے ہیڈیرا سے بتایا کہ یہاں میزائل گر رہے ہیں لیکن میزائل گرنے سے پہلے ہمیں الرٹ ملتا ہے اور سائرن بجنے لگتا ہے۔ ہم بنکروں میں چھپ جاتے ہیں۔ روزمرہ کے ان حالات کی وجہ سے ڈیوٹی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ اب ہم گھر واپس جانا چاہتے ہیں۔

کم و بیش دیگر کارکنوں کا بھی یہی حال ہے۔ گوپال کی بیوی کملاوتی جو اسرائیل گئی تھی نے کہا کہ میرے شوہر ایک سال سے وہاں کام کر رہے ہیں۔ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ انہیں بحفاظت وطن واپس بھیجا جائے۔ اب اسرائیل کی حالت دیکھ کر ڈر لگتا ہے۔ فی الحال وہ لوگ محفوظ ہیں لیکن کسی بھی وقت حادثہ ہو سکتا ہے۔ سندیپ اور سنجے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی ایک سال سے اسرائیل میں رہ رہے ہیں لیکن اب ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری خوفناک جنگ کو دیکھ کر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بیٹے بحفاظت واپس آئیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بہرائچ کے میہی پوروا علاقے سے تقریباً 1500 کارکن مختلف علاقوں میں اسرائیل گئے ہیں۔ ان میں سے اکثر کے اہل خانہ اس وقت شدید مخمصے کا شکار ہیں۔ اگرچہ اچھی تنخواہ کی وجہ سے خاندان کی مالی حالت بہتر ہو رہی ہے لیکن اسرائیل میں بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے اہل خانہ پریشان ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com