Connect with us
Sunday,29-March-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

مجلس کے متعلق مفتی محمد اسماعیل قاسمی پہلے جھوٹ بول رہے تھے یا اب؟

Published

on

مالیگاؤں کی سیاست میں گندگی کو دور کرنے کے لیے ایک دور اندیش، صاف شفاف، تعلیم یافتہ قیادت کی سخت ضرورت تھی تاکہ بدعنوانی پر لگام لگا کر عوام کے حق میں امانتداری سے کام کیا جاسکے۔ حکومت کی طرف سے عہدیدار کو ترقیاتی کاموں کے لیے ملنے والا فنڈ امت کی مجموعی امانت ہوتی ہے، امانت میں خیانت کرنے والے شخص کا حشر مومنین اچھی طرح جانتے ہیں۔ سیاست عہدہ حاصل کرنے کا نام نہیں ہے، بلکہ ایک ذمہ داری کا بوجھ ہے جسے میدان محشر میں حقوق العباد کی عدالت میں پورے حلقہ کا حساب پیش کرنا پڑے گا۔ شہر مالیگاؤں میں سیاست کے نظام میں درستی پیدا کرنے کے لیے ۳۱ افراد پر مشتمل پارلیمنٹری بورڈ کی تشکیل 2007 میں عمل میں لائی گئی تھی۔ باڈی کے سابق نائب صدر ڈاکٹر محی الدین نے کہا ہے کہ ہمارے شہر کو مثالی شہر بنانے کے لیے ہم نے صدر مفتی اسماعیل قاسمی کو صدر بنایا تھا، پارلمینٹری بورڈ کا میں خود نائب صدر تھا۔ ہم نے کمیٹی تشکیل دینے سے قبل چند عہدوپیمان لیا تھا کہ ہمارا کچھ مقصد ہونا چاہیے اور کچھ مقاصد کے تحت ہم نے کمیٹی کو بنایا تھا، جس میں پہلا مقصد تھاکہ سیاست میں اصلاح پیدا کرنا، عوام کو سیاست کے متعلق سمجھانا کہ کیا صحیح ہے کیا غلط ہے۔ اس ضمن میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا بڑا بڑا اصلاحی جلسہ بھی لیا گیا، عوام کی طرف سے مثبت رد عمل ملنے لگا۔ دوسرا مقصد تھا کہ سیاست سے بدعنوانی کا خاتمہ کرنا۔ ٹھیکیداری کا نظام ختم کرنا کیونکہ مالیگاؤں شہر میں 1960 میں بنی ہوئی سڑک اب بھی اپنی مضبوطی کے ساتھ موجود ہے۔ لیکن بدعنوانی اور ٹھیکیداری سسٹم کے تحت سال دو سال کے اندر سڑکیں خراب ہوجاتی ہیں۔ بیت المال کی حفاظت کرنا ہمارا تیسرا مقصد تھا، کارپوریشن کے خزانے کا نام بیت المال دیا گیا تھا کہ بیت المال میں بدعنوانی کا ایک روپیہ بھی نہیں آنا چاہیے، بیت المال کی حفاظت میں مقصد یہ تھا کہ فضول جگہوں پر بیت المال کا روپیہ نہیں لگنا چاہیے، عوامی سہولیات کے لیے بیت المال بنایا گیا تھا۔ ہم نے عہد کیا تھا کہ کارپوریشن میں چوری کا راستہ کارپوریٹرس جانتے ہیں اس لیے ہم نئے کارپوریٹرس کو ہر پانچ سال میں ایک بار موقع دیں گے تاکہ کوئی بھی بدعنوانی کا خیال اپنے دل میں نہ لاسکے۔ سیاست کی نگری میں قدم رکھنے کے بعد حریف و رقیب کو بھی اپنا مداح بنالینا کامیاب سیاستداں کا طرز عمل ہوتا ہے۔ جائز وعدوں کو پورا کرنا، عوامی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا، صحت و تعلیم کا معیار بلند کرنا، روزگار بڑھانے کی فکر میں دانشوران ملت کا قیمتی مشورہ لے کر قانونی چارہ جوئی پر عمل درآمد کرنا۔ عوام کا بھروسہ جیتنا، ترقیاتی کاموں کا منصوبہ بناکر شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا، شہر میں امن وامان کی فضاء قائم رکھنا، غنڈہ گردی سے حلقہ کو مکمل آزادی دینا، اپنے حلقہ کے تمام مذاہب کے تہواروں کو کھلی آزادی کے ساتھ قوانین کے دائرے میں منانے کا حکم جاری کرنا وغیرہ یہ تمام چیزیں ایک رکن اسمبلی کے ذمہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2007 میں مالیگاؤں شہر میں کارپویشن کا الیکشن ہوا، ہمارے پاس انتخابی میدان میں اترنے کے لیے فنڈز نہیں تھے۔ ہم نے عوام کو سمجھایا انہیں مقاصد بتاکر بات چیت کی تو انہوں نے کچھ نہ کچھ روپئے سے ہماری مدد کی۔ اس طرح ایک دن میں ایک لاکھ اسّی ہزار روپئے عوام نے دیئے۔ ہم نے ایک لاکھ اسّی ہزار میں 28 سیٹیں چن کر کارپوریشن میں ہماری کامیابی کا جھنڈا بلند کردیا تھا۔ 27 سیٹیں تیسرا محاذ کی تھی جبکہ نریندر سونونے کی ایک سیٹ بھی ہمارے ساتھ شریک ہوکر 28 کی تعداد میں ہوگئے ۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے وہاں سے غلطیاں شروع کی پارلیمنٹری باڈی کے بنائے گئے قوانین کے خلاف کام کرنا شروع کیا۔ ٹکٹ کے معاملہ میں انہوں نے کارپوریٹر بسم اللہ بی، اعجاز عمر، قریشی وغیرہ سٹنگ کارپوریٹر کو ٹکٹ دے کر غلط فیصلہ کیا اور جواز پیش کیا کہ کارپوریشن میں تجربہ کار کارپوریٹرس کی موجودگی ضروری ہے ورنہ ہم کام کیسے کریں گے؟ انہیں سمجھایا گیا کہ دو چار مہینوں میں سب کام سمجھ میں آجائے گا، لیکن انہوں نے نہیں مانا۔ آئس پلازہ ہوٹل میں پارلیمنٹری بورڈ کے عہدیداران کی اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا، اس میٹنگ میں ایک ایسے شخص کو مدعو کیا گیا تھا جس سے بورڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔ مولانا زہد ندوی نے بھی اس شخص کے متعلق ناراضگی کا اظہار کیا میں اس میٹنگ سے واک آؤٹ کر کے گھر آگیا۔ میرے پیچھے مولانا زاہد ندوی بھی میٹنگ سے نکل کر آگئے۔ چونکہ میں نائب صدر تھا اس لیے کچھ دیر بعد مفتی محمد اسماعیل قاسمی بورڈ کے کچھ ذمہ دارن کے ساتھ میرے گھر آگئے مجھے منانے کی کوشش کرنے لگے۔ میں نے کہا کہ اصول جو بنائے ہو اصول پر کام کرو، ورنہ میں بورڈ چھوڑ دوں گا۔ ویسا ہی ہوا کارپوریشن میں سیٹیں آنے کے بعد نیت ارادے اصول کے خلاف چلنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا مئیر بیٹھائے گے۔ جبکہ ہمارے اصول میں شامل تھا کہ نے کہا تھاکہ ہم جنتا دل اور کانگریس سے برابر کی دوری بناکر رکھے گے۔ سیٹیں آنے کے بعد انہوں نے تمام اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر مئیر بنانے کا فیصلہ کیا اس کے لیے کانگریس کی حمایت حاصل کرنا تھی ہم نے انکار کردیا کہ ہم کانگریس اور جنتادل سے برابر کی دوری بنانے کا عزم کرچکے ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ پاور میں رہیں گے تو ہی کام کرسکوں گے میں نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھ کر بھی کام کیا جاتا ہے۔ لیکن انہوں نے بورڈ کے افراد کی باتوں کو نظر انداز کردیا، وہ اپنے خلاف کسی سے ایک لفظ سننا نہیں چاہتے تھے۔ان کو یہ محسوس ہوتا تھا کہ میں رتبے والا شخص ہوں کوئی مجھ سے سوال نہیں پوچھ سکتا ہے۔ یہی وجہ رہی کے بورڈ کو ختم کر دیا گیا اور ہم سب ایک اچھے مقصد کے ساتھ مفتی اسماعیل کی قیادت چھوڑ کے الگ سے سماجی کام کرنے لگے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : شیواجی نگر میں عظیم الشان “کیرئیر گائیڈنس اور کاؤنسلنگ سیشن 2026” کا انعقاد، تعلیم کے ساتھ ہنرمندی بھی کامیابی کی کلید : ابوعاصم

Published

on

Abu Asim..

ممبئی : تعلیمی بیداری پیدا کرنے اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ، ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن نے آج مانخورد شیواجی نگر کے گیتا وکاس ہال میں ایک عظیم الشان “کیرئیر گائیڈنس اینڈ کاؤنسلنگ سیشن 2026” کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں علاقے کے دسویں اور بارہویں جماعت کے سینکڑوں طلباء اور والدین نے جوش و خروش سے شرکت کی۔

سیشن کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کیرئیر گائنڈنس کے ماہرین نے طلباء کو تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے روایتی ڈگریوں سے ہٹ کر آج دستیاب کیریئر کے نئے اور ابھرتے ہوئے اختیارات کی وضاحت کی۔ ماہرین نے مقابلہ جاتی امتحانات، فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ کورسز کے بارے میں طلباء کے شکوک و شبہات کو بھی دور کیا۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا “آج کی دنیا میں، صرف ڈگری حاصل کرنا کافی نہیں ہے, بچوں کو مختلف ہنر سیکھنے چاہئے۔ اگر آپ کے پاس ہنر ہے تو مستقبل میں آپ کے لیے نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی عظیم مواقع کے دروازے کھلیں گے۔ مہارت کی ترقی وہ کلید ہے جو آپ کو مالی طور پر خود مختار اور بااختیار بنائے گی۔پروگرام کے اختتام پر، طلباء نے ماہرین کے ساتھ براہ راست بات چیت کی اور اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے قیمتی مشورے حاصل کیے۔ مقامی باشندوں اور والدین نے ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات غریب اور متوسط ​​گھرانوں کے بچوں کو صحیح راستے کا انتخاب کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ پروگرام کی نظامت پرنسپل زیبا ملک اور شبانہ خان نے کی۔ طلباء کی کثیر تعداد نے پروگرام کو کامیاب بنایا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

لاک ڈاؤن کی افواہیں پھیلانے والے مشکل میں پڑ جائیں گے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے: دیویندر فڑنویس

Published

on

ممبئی : ملک میں لاک ڈاؤن کی افواہ پھیلانے والوں کی اب خیر نہیں ہے افواہ پھیلانے والوں پر وزیر اعظم نریندر مودی سے میٹنگ کے بعد سخت کارروائی کا انتباہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے دیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندرفڑنویس نے یہ واضح کیا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نے وزرا اعلیٰ سے جو میٹنگ کی ہے اس میں حالات تشفی بخش ہے بحرانی کیفیت کے باوجود ملک میں گیس اور دیگر تیل کی کوئی کمی نہیں ہے اس لئے عوام افواہ نہ پھیلائیں اگر کوئی افواہ پھیلاتا ہے تو اس پر سخت کارروائی ہو گی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو اس لئے سرکار نے ایکسائز میں کی شرح قیمت میں کمی کی ہے اور یہی رعایت کے سبب عوام کو راحت ملی ہے لاک ڈاؤن سے متعلق افواہ پر وزیر اعلیٰ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں افواہ پھیلانے والوں پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سخت کاررروائی کی ریاستی وزرا کو ہدایت دی ہے جس کے بعد آج وزیر اعلی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں گیس سمیت دیگر تیل کی کوئی قلت نہیں ہے اس لئے مصنوعی قلت پیدا نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملکوں میں تو تیل اور دیگر ذرائع کے سبب لاک ڈاؤن بند کی نوبت آچکی ہے یہاں ہفتہ واری کام کا شیڈول طے کیا گیا ہے لیکن ہمارے یہاں حالات ٹھیک ہے اس لئے افواہ نہ پھیلائی جائے اگر کوئی سوشل میڈیا پر افواہ پھیلاتا ہے تو اس پر کارروائی ہو گی اس لئے وزیر اعلی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بدگمانی نہ پھیلائیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : این سی بی کے امیت گھوٹے اور دو دیگر کے خلاف نئی ممبئی میں کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کی بیوی کی شکایت پر خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج۔

Published

on

ممبئی این سی بی کے زونل ڈائریکٹر امیر گھاؤ ٹے سمیت سمیت دو افسران کے خلاف نئی ممبئی پولس میں تعمیراتی کمپنی کے مالک بلڈر گروناتھ چچلکرکی اہلیہ کی شکایت پر خودکشی پر مجبور کرنے کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمین پر چچلکر کو خودکشی پر مجبور کرنے کا الزام اہلیہ کرن چچلکر نے عائد کیا اپریل میں چچلکر نے اپنے گھر میں گولی مار کر خودکشی کر لی تھی جس کے بعد اہلیہ نے اسے خودکشی نہیں قتل قرار دیا تھا اور درخواست دی تھی این سی بی کے افسران پر کیس درج کیا جائے اسی پر اب ۲۵ مارچ کو این سی پی کے زونل ڈائریکٹر امیت گھاؤٹے، آکاش ملک، سندیپ نیگڑے کے خلاف خودکشی پر اکسانا، ہفتہ وصولی، تذلیل کرنا سمیت دیگر دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ چچلکر نے ۲۵ اپریل ۲۰۲۵ کو اپنی ریوالور سے گولی مار کر خود کو ہلاک کر لیا تھا اہلیہ نے الزام لگایا کہ ۲ فروری کو این سی بی کی ٹیم نے گھر کی تلاشی لی تھی اور دستاویزات سمیت دو لاکھ کی گھڑی بھی ضبط کی گی اس کے بعد متعدد مرتبہ دھمکی دے کر ۱۰ سے ۱۵ کروڑ روپے طلب کئے تھے اور بصورت دیگر کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی تھی۔ اس معاملہ میں جب این سی بی کے زونل ڈائریکٹر امیت گھاؤٹے سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ڈرگس سنڈیکیٹ کے معاملہ میں اب تک این سی بی نے جن ملزمین کو بھی گرفتار کیا ہے ان کی ضمانت نہیں ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی این سی بی کے طریقہ تفتیش پر بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں وہ بدنیتی پرمبنی ہے انہوں نے این سی بی نے ڈرگس کیس میں جو تفتیش کی ہے وہ صحیح سمت میں تھی اور اسی وجہ سے اس معاملہ میں تفتیش میں پیش رفت بھی ہوئی ہے کروڑوں روپے کی املاک بھی اس کیس میں ضبط کی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان