ممبئی پریس خصوصی خبر
دیونار مذبح میں عیدالاضحی سے قبل ضروری سہولیات میسر کرنے کا انتظامیہ سے مطالبہ، رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کا ہنگامی دورہ

ممبئی دیونار مذبح میں عیدالاضحی سے قبل خاطر خواہ انتظامات اور ضروری سہولیات کی فراہمی کے لئے سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے دورہ کیا اور یہاں جانوروں کے لئے شیڈ میڈیکل انتظامات سمیت دیگر سہولیات میسر کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے, تاکہ دیونار مذبح میں خریداروں, بیوپاریوں اور جانوروں کے تاجروں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو حصار بندی شیڈ اور سیکورٹی پر خاص توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت بھی اعظمی نے دی ہے ۔ سماج وادی پارٹی ممبئی / مہاراشٹر کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر دیوی داس سرساگر، دیونار کے ڈپٹی جنرل منیجر ڈاکٹر کلیم پاشا پٹھان اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ عیدالاضحی کے پیش نظر دیونار سلاٹر ہاؤس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جانوروں کی منڈی میں کی جانے والی تیاریوں کا معائنہ کیا گیا۔
ڈاکٹروں کی تعیناتی، شیڈز، پانی کے انتظامات، پارکنگ، صفائی اور سیکورٹی جیسے اہم انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ خریداروں اور فروخت کنندگان کی سہولت کے لیے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔ اس بار قربانی کے جانوروں کے داخلے اور اخراج کی فیس کم کرنے پر بات ہوئی جس پر جلد فیصلہ کیا جائے گا تاکہ عوام پر کوئی مالی بوجھ نہ پڑے۔ نیز، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی افراتفری یا ہجوم نہ ہو۔
اعظمی نے عہدیداروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ جانوروں کی جانچ کے لیے مناسب تعداد میں ویٹرنریرین تعینات کریں تاکہ کسی بھی قسم کی بیماری کو روکا جاسکے اور قربانی کے جانور صحت کے معیار پر پورا اتریں۔ دیونار آمد پر تمام شہریوں کی سہولت اور حفاظت ہماری ترجیح ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کریں گے کہ تمام انتظامات وقت پر اور مناسب طریقے سے مکمل ہوں۔یہ یقین دہانی دیونار انتظامیہ نے اعظمی کو کرائی ہے ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی عازمین پریشان کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور، رشتہ داروں کو قیام کی اجازت نہیں عازمین کا کمرے میں نظم ڈپٹی سی ای او صداقت علی

ممبئی : ممبئی حج ہاؤس کے باہر عازمین اور ان کے رشتہ دار کھلے آسمان کے نیچے چلچلاتی دھوپ و سڑک پر رہنے پر مجبور ہے ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے دیگر ریاستوں کے عازمین بھی سفر حج کے لئے روانہ ہوتے ہیں۔ مہاراشٹر اور ممبئی سے عازمین کے قافلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ عازمین کی فلائٹ ممبئی ائیر پورٹ سے ہوتی ہے اس لئے بیشتر عازمین حج ہاؤس کا رخ کرتے ہیں, لیکن ان عازمین کو یہاں پریشانیو ں کا سامنا ہے۔ چلچلاتی دھوپ میں بے سروسانی میں ممبئی حج ہاؤس گیٹ کے باہر عازمین قیام پر مجبور ہے یہاں ایم آر اے مارگ پولس اسٹیشن بھی واقع ہے عازمین کی بھیڑ بھاڑ کے سبب سڑک پر ٹریفک کا مسئلہ بھی پید ا ہو گیا ہے۔ عازمین کے سڑک پر قیام سے ان کو خطرہ لاحق ہے, فرقہ پرست عناصر ایسے میں عازمین کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ لیکن حج کمیٹی انتظامیہ بے جسی کا مظاہرہ کر رہی ہے, حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین کے قیام کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے ہیں۔ یہاں شامیانہ بھی تیار نہیں کئے گئے ہیں, اس کے ساتھ ہی عازمین کو کمرے کی بھی سہولت میسر نہیں ہے, جس کی وجہ سے عازمین اور ان کے رشتہ دار احاطہ کے باہر کھلے آسمان میں رہنے پر مجبور ہے۔
اس سلسلے میں جب ڈپٹی سی ای او صداقت علی سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ حج ہاؤس میں عازمین کے قیام و طعام کا مکمل نظم ہے, اور یہ سہولت صرف عازمین کے لئے ہی ہے ایک عازم کے ساتھ دس رشتہ دار ہوتے ہیں۔ ایسے میں حج ہاؤس میں ان کا قیام مشکل ہے, اس کے علاوہ حج ہاؤس میں شامیانہ بھی تیار کئے گئے ہیں, اور کولر کا بھی نظم ہے انہوں نے کہا کہ عازمین کو ہرطرح کی سہولت بہم پہنچائی جارہی ہے۔ ممبئی ائیرپورٹ سے ۲۹ اپریل سے عازمین کا پہلا قافلہ روانہ ہو چکا ہے, اور اب یہاں سے عازمین کے قافلوں کی روانگی جاری ہے, عازمین کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی بتی گل احتجاج پر شہر اندھیرے کی آغوش، وقف ایکٹ کی واپسی تک تحریک جاری رہے گی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

ممبئی : وقف ایکٹ کے خلاف ممبئی شہر میں بتی گل احتجاجی مظاہرہ انتہائی کامیاب رہا, ملی تنظیموں اورمسلمانوں نے متحد ہوکر مجوزہ وقف ایکٹ کے خلاف بطور احتجاج رات 9 بجکر 15 منٹ تک اپنی بتی بند رکھی اور بتی گل احتجاج میں مسلم محلوں علاقوں اور گلیوں کی بتیاں بند رکھی گئیں۔ یہ احتجاج کامیابی سے ہمکنار آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے کوآرڈینیٹر محمود دریابادی نے بھی اس احتجاج کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ تحریک اسوقت تک جاری رہے گی جب تک وقف ایکٹ واپس نہیں لیا جاتا۔
ممبئی کے قلابہ علاقہ میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وقف ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور بتی گل میں حصہ لیتے ہوئے سرکار کے اس قانون کو مسلمانوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل پر مسلمانوں نے بتی گل کا احتجاج کیا ہے جو کامیابی سے ہمکنار رہاانہوں نے کہاکہ جب تک ایکٹ واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ یہ ایکٹ وقف کی املاک کو ہڑپنے کیلئے لایا گیا ہے جو ناقابل قبوبل ہے۔
ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں 9 بجتے ہی بتیاں گل ہوگئی, اور عام نظام 15 منٹ تک ٹھپ ہوگیا اس سے بجلی سپلائی بھی متاثر ہوئی کیونکہ اچانک 15 منٹ تک بجلی بند ہونے سے بجلی سپلائی پر بھی اثر ہوتاہے۔ ممبئی میں کرلا، اندھیری، ناگپاڑہ، ڈونگری، پائیدھونی سمیت مسلم اکثریتی علاقوں میں 9 بجے بتی گل ہونے پر اندھیرا چھا گیا اور اندھیرا اتنا کہ رات کی تاریکی مزید تاریک ہوگئی۔ ممبئی شہر میں بتی گل کے بعد شہر میں اندھیرا قائم ہوگیا۔ ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بتی گل مہم کو لے کر بیداری مہم بھی چلائی گئی تھی, جس کے سبب یہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہوگئی۔ ممبئی میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اراکین و ملی تنظیموں نے بتی گل احتجاج کو کامیاب قرار دیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
شہر کی سیکورٹی اور سائبر سیفٹی پر خاص توجہ چارج لینے کے بعد پولس کمشنر دیوین بھارتی کا دعوی

ممبئی : ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی نے اپنے ہم منصب وویک پھنسلکر کے ہاتھوں پولس کمشنر کے عہدہ کا چارج لیا۔ دیوین بھارتی اسپیشل کمشنر کے عہدہ پر فائز تھے, انہیں ریاستی سرکار نے اہم ذمہ داری عطا کی ہے چارچ لینے کے بعع دیوین بھارتی نے کہا کہ آخری آدمی تک مدد پہنچے, اور ان کے مسائل کا ازالہ ہو یہ پولس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی سائبر جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے پولس محکمہ میں جدت پیدا کی گئی ہے اور سائبر جرائم پر قدغن لگانے کی کوشش کی پہل کے لئے سائبر لیب کا بھی افتتاح وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے حال ہی میں کیا ہے۔ دیوین بھارتی نے بتایا کہ ممبئی کی سیکورٹی اور خواتین کے تحفظات پر بھی خاص توجہ دی جائے گی, اس کے ساتھ ہی پولس غیر قانونی بنگلہ دیشی اور پاکستانیوں پر بھی کارروائی میں شدت پیدا کر چکی ہے بھارتی نےکہا کہ سوشل پلیٹ فارمز کا غلط استعمال بھی عام ہو گیا ہے اور سائبرٹھگی پر قابو پانے کے لئے سائبر پولس اسٹیشن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے سائبر محکمہ او ر سائبر پولس نے کئی کیس بھی حل کئے ہیں اور کئی بروقت شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کی کروڑوں روپے بھی لوٹائے گئے ہیں اور مالی معاملات کے فرا ڈ میں گرفتاری بھی عمل میں لائئ گئی ہے۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا