(جنرل (عام
مالیگاؤں کے نوجوان شاہ رخ شیخ کا مہاراشٹر ٹاپ ماڈل کے خطاب سے سرفراز ہونے پر اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن کی جانب سے اعزازی پروگرام

تندرستی ہزار نعمت ہے، صحت و تندرستی اور منفرد شخصیت ایک قیمتی سرمایہ ہے۔ اُسی طرح شخصیت سازی کے لیے اچھی صحت اور صحبت ضروری ہے نیز اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے روزگار اور بہتر معاشی حالت بہت ضروری ہے۔ آج کے اس ترقی یافتہ اور تیز رفتار دور میں سکیورٹی فیلڈ میں بطورِ باڈی گارڈ اور باؤنسر کام کرنے کے لیے اچھی صحت ہمت ایمانداری بھروسہ اور ڈسپلن والے شخص کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اسی طرح سے ماڈلنگ کی دنیا میں بھی منفرد شخصیت رکھنے والے افراد کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ مالیگاؤں شہر جو پاورلوم صنعت کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اب مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھی مختلف شعبوں میں اپنے شہر کا نام روشن کر رہے ہیں۔ اُنہیں میں سے ایک شاہ رخ شیخ نے گزشتہ دنوں ریاستی سطح کے ماڈلنگ مقابلے میں حصّہ لیا۔ اس مقابلے میں مختلف شہروں سے 50 سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔جس میں اول آنے والے 6 نوجوانوں کو مسٹر مہاراشٹر کے خطاب سے نوازا گیا۔ جس میں شاہ رخ شیخ نے دوسرے نمبر کا مقام حاصل کیا۔ شاہ رخ شیخ جو اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن کے ایک رکن ہیں۔ اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم نے ان کا استقبال کیا اور اُنکی اس کامیابی پر اُنکی پزیرائی کی اور انہیں مستقبل میں اور کامیابیوں کے لیے دعاؤں سے نوازا۔ شاہ رخ بھائی کے دوست و احباب اور اُنکے اہل خانہ نے اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن کے صدر و اراکین اور سمیر سونی، قاضی سر کا شکریہ ادا کیا۔
(جنرل (عام
غزہ میں پہلے سات مغویوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا : اسرائیلی فوج

یروشلم، ریڈ کراس نے حماس کی طرف سے رہا کیے گئے یرغمالیوں کے پہلے گروپ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، اور وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) اور شن بیٹ فورسز کے لیے اپنا راستہ بنا رہے ہیں، فوج نے پیر کو کہا۔ ان ساتوں میں گلی اینڈ زیو برمن، ماتن اینگریسٹ، ایلون اوہیل، عمری میران، ایتان مور اور گائے گلبوا دلال شامل ہیں۔ آئی ڈی ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ “ریڈ کراس سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، سات یرغمالیوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے، اور وہ غزہ کی پٹی میں آئی ڈی ایف اور شن بیٹ فورسز کی طرف جا رہے ہیں۔” اسرائیلی فضائیہ نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ سے اسرائیل واپس آنے والے یرغمالیوں کو وصول کرنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کو صبح 10:00 بجے (مقامی وقت کے مطابق) رہا کیا جائے گا۔ دریں اثنا، ہزاروں اسرائیلی خصوصی تعطیلات کی دعائیہ خدمات کے لیے نووا سائٹ پر جمع ہیں۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے متعدد اسرائیلیوں کا قتل عام کیا اور سینکڑوں کو یرغمال بنایا۔
قبل ازیں، حماس نے اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحلے میں 20 “زندہ اسرائیلی اسیروں” کو رہا کرے گی۔” طے پانے والا معاہدہ ہمارے لوگوں کی ثابت قدمی اور اس کے مزاحمتی جنگجوؤں کی لچک کا ثمر ہے، اور ہم طے پانے والے معاہدے اور متعلقہ ٹائم لائنز کے لیے اپنی وابستگی کا اعلان کرتے ہیں، جب تک حماس نے بریگزٹ میں حماس پر قبضہ کیا تھا۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “قبضہ کئی ماہ قبل اپنے بیشتر اسیروں کو زندہ واپس کر سکتا تھا، لیکن یہ مسلسل رکا رہا۔” آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے ریڈ کراس کے ذریعے حماس کی قید سے سات یرغمالیوں کی رہائی کے دوران یرغمالیوں اور لاپتہ افراد کے لیے فوج کے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک جائزہ لیا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ضمیر نے “تمام آئی ڈی ایف اداروں کی مکمل تیاریوں کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا اور اعلیٰ سطح کی تیاری اور چوکنا رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔”
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی بنگلہ دیشیوں کے نام پر عام مسلمانوں کو ہراساں کیا جانا بند ہو، وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان پر ابوعاصم کا سرکار پر سنگین الزام

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ورکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وزیر داخلہ کو اور مرکزی سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ بنگلہ دیشی اور پاکستانی دراندازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے بنگلہ دیشیوں کے سبب ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے, یہ سراسر غلط ہے. بنگلہ دیشی اور پاکستانیوں کی آڑ میں مغربی بنگال کے باشندوں اور عام مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ کئی ریاستوں اور مرکز میں سرکار آپ کی ہے تو سرحد سے کیسے بنگلہ دیشی درانداز داخل ہوتے ہیں؟ ان کے دستاویزات بنانے والوں کے خلاف سرکار نے اب تک کیا کارروائی کی ہے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانا بند کیا جانا چاہیے, جس طرح سے کریٹ سومیا ہر مسلمانوں کی سرٹیفکیٹ اور دستاویزات کو فرضی قرار دینے کی سعی کر کے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کی ہند کی سرحد سے دراندازی کیسے ہوتی ہے, اس پر سرکار کو توجہ دینی چاہئے یہ کام کانگریس، ایس پی یا دیگر پارٹیوں کا نہیں ہے, یہ کام سرکار کا ہے کہ وہ بنگلہ دیشیوں اور پاکستانیوں کے خلاف کاروائی کرے اور اس کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں و پریشان نہ کرے. انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کے دستاویزات جو تیار کر رہے ہیں کیا ان افسران پر کارروائی کی جاتی ہے۔
جرم
سرکاری نوکری کے نام پر کروڑوں روپے کی ٹھگی، ملزم دلی سے گرفتار… سینکڑوں بے روزگاروں سے ملزم نے پیسہ وصول کیا تھا

ممبئی : مہاراشٹر کے متعدد اضلاع میں مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار میں سرکاری نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کے الزام میں ممبئی اقتصادی ونگ نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. نئی ممبئی کا تاجر سنتوش گنپت نے شکایت درج کروائی کہ سرکاری نوکری کے لئے اس سے ملزم نلیش کانشی رام راٹھور نے پانچ لاکھ روپے وصول کئے اور میڈیکل ٹیسٹ و اپوائمنٹ تقرر نامہ کے لئے پانچ سے ۱۵ لاکھ روپے وصول کئے. اس کے خلاف ای او ڈبلیو نے کیس درج کیا کیونکہ اس نے نوکری کا لالچ دے کر 2.88 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے اور تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ اس نے ۱۰ کروڑ کا دھوکہ کیا ہے, اقتصادی ونگ نے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی اور آکولہ سمیت دیگر علاقوں میں اس کی تلاشی لی گئی ملزم نے ۲۰۲۲ میں سینکڑوں نوجوانوں کو آر سی ایف میں تقرری کے لیے دھوکہ دیا اس کی شکایت ای او ڈبلیو میں کی گئی. ای او ڈبلیو کو اطلاع ملی کہ ملزم دلی سے فرار ہونے کی سعی کر رہا ہے اس پر پولس نے اسے دلی سے گرفتار کیا ملزم کے خلاف ممبئی ای او ڈبلیو اور پونہ ڈکن میں مجرمانہ معاملہ درج ہے اس کی مزید تفتیش جاری ہے. ای او ڈبلیو کے سربراہ نشت مشرا کی سربراہی میں یہ کارروائی انجام دی گئی ہے۔
-
سیاست12 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا