Connect with us
Saturday,20-December-2025

سیاست

مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور ڈاکٹر خالد پرویز کی کمشنر سے ملاقات

Published

on

(خیال اثر)
دنیا بھر میں کرونا واٸرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ وطن عزیز میں بھی اس وباٸی بیماری کی چپیٹ میں متعدد ریاستیں آ چکی ہیں۔ مہاراشٹر میں بھی اس مہلک بیماری کی آمد ہوچکی ہے اور درجنوں افراد کے نمونے مثبت پاۓ جاچکے ہیں۔ ان تمام حالات کو دیکھتے ہوۓ شہر کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل اور مجلس کے شمالی مہاراشٹر صدر ڈاکٹر خالد پرویز نے کارپوریشن کمشنر کشور بورڈے سے ملاقات کی اور شہر بھر صاف صفاٸی کے نظام کو از سر نو ترتیب دینے اور شہر میں گٹروں، سڑکوں، گندے پانی کی نکاسی کے عمل کو کس طرح بہتر اور کارآمد بنایا جاۓ۔ ان تمام معاملات پر غور و خوض کیا گیا اور متعلقہ آفیسران کو ضروری ھدایات دی گٸی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ذوالفقار احمد ذلو سیٹھ اور دیگر افراد شامل تھے۔
واضح رہے کہ مجلس شمالی مہاراشٹر کے جناب ڈاکٹر خالد پرویز نے اسٹینڈنگ چیرمن بننے کے بعد سے شہر میں صاف صفاٸی کے نظام کو بہتر بنانے کا عندیہ دیا تھا اور وہ اپنے وعدے کو وفا کرتے ہوٸے اکثر و بیشتر ملازمین و آفیسران سے باز پرس کرتے نظر آتے ہیں. مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل بھی تمام شہریان سے اپیل کرتا ہے کہ اپنے آپ کو، اپنے گھروں کو، اپنے بچوں کو، اپنے گلی محلے کو صاف رہیں۔ وضو سے رہیں نمازوں کی، ذکر و اذکار کی تلاوت کریں، دعاٶں کا اہتمام کریں۔ گناہوں سے بچیں۔ اپنے جانے انجانے گناہوں پر اللہ سے توبہ کریں۔ بے شک اللہ رب العزت ہر شٸے پر قادر ہے.

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

بی ایم سی الیکشن سے قبل مہاوکاس اگھاڑی میں پھوٹ، کانگریس کا اکیلا چلو نعرہ

Published

on

ریاست میں بلدیاتی انتخابات کا بگل بج چکا ہے۔ 29 میونسپل کارپوریشنوں کے لیے ووٹنگ 15 جنوری کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 16 جنوری کو ہوگی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ اس الیکشن میں سب کی توجہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات پرمرکوز رہے گی۔ شیو سینا ٹھاکرے گروپ میونسپل کارپوریشن میں اقتدار برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔ جبکہ ایکناتھ شندے کی شیو سینا اور بی جے پی ممبئی میں بی ایم سی پر حکمرانی پانے کی کوشش کرے گی ۔مہایوتی میں نشستوں کی تقسیم پر گفت و شنید جاری ہےلیکن اب تک انتخابی مفاہمت مکمل نہیں ہوئی ہے ۔ تاہم ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات سے پہلے مہاویکاس اگھاڑی میں بڑی پھوٹ پڑ گئی ہے۔ کانگریس نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات اپنے بل بوتے پر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کی وجہ سے اس الیکشن میں مقابلہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ کانگریس تنہا الیکشن لڑےگی کانگریس نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات اپنے بل بوتے پر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کے مہاراشٹر انچارج رمیش چنیتھلا اس وقت مہاراشٹر کے دورے پر ہیں۔ آج ممبئی میں منعقدہ ایک میٹنگ کے بعد رمیش چنیتھلا نے بتایا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات اپنے بل بوتے پر لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں بہت زیادہ کرپشن بدعنوانی ہے۔ اس لئے کانگریس نے تنہا الیکشن لڑنےکا فیصلہ لیا ہے ۔ہم نے بی جے پی اور شیو سینا ٹھاکرے گروپ کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سچے محب وطن اور سیکولرعوام کو اس لڑائی میں ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔اقتدار میں آنے کے بعد ممبئی میونسپل کارپوریشن کے معاملات کو اچھے طریقے سےحل کریں گے۔ اس لیے میں ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارا ساتھ دیں اور ہم ممبئی کی ترقی کریں گے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن الیکشن ریاستی الیکشن کمیشن نے 15 دسمبر کو ایک پریس کانفرنس میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق امیدوار 23 دسمبر سے 30 دسمبر 2025 تک اپنی درخواستیں داخل کر سکیں گے۔ الیکشن کمیشن 31 دسمبر کو درخواستوں کی جانچ کرے گا۔ امیدوار 2 جنوری 2026 تک اپنی درخواستیں واپس لے سکتے ہیں۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی ووٹنگ 5 جنوری کو ہوگی۔ ووٹ 16 جنوری 2026 کو ہوں گے اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Continue Reading

(Tech) ٹیک

پی ایم مودی آج بنگال میں 3,200 کروڑ روپے کے این ایچ پروجیکٹس کا افتتاح کرنا اور سنگ بنیاد رکھیں گے

Published

on

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو مغربی بنگال کے نادیہ ضلع کے رانا گھاٹ میں تقریباً 3,200 کروڑ روپے کے دو قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جمعہ کو پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ "وزیراعظم تقریباً 3,200 کروڑ روپے کی مالیت کے دو قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم مغربی بنگال کے نادیہ ضلع میں این ایچ-34 کے بارجاگولی – کرشن نگر سیکشن کی 66.7 کلومیٹر طویل 4 لیننگ کا افتتاح کریں گے۔ وہ 4-7 کلومیٹر طویل بارجاگولی کے 4 لیننگ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں این ایچ-34 کا سیکشن۔ یہ پروجیکٹ کولکتہ اور سلی گوڑی کے درمیان ایک اہم مربوط رابطے کے طور پر کام کریں گے اور سفر کے وقت کو تقریباً دو گھنٹے تک کم کرنے میں مدد کریں گے، بغیر روک ٹوک ٹریفک کے بہاؤ، گاڑیوں کے چلانے کے اخراجات میں کمی، اور کولکتہ اور مغربی بنگال کے دیگر پڑوسی اضلاع کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر رابطے کے لیے گاڑیوں کی تیز رفتار اور ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنائیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "منصوبے خطے میں اقتصادی ترقی کو بھی فروغ دیں گے اور پورے خطے میں سیاحت کو فروغ دیں گے۔” وزیر اعظم مودی نے بھی جمعہ کو ترقی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان دیا۔ "میں کل 20 دسمبر کو مغربی بنگال کے لوگوں کے درمیان ہونے کا منتظر ہوں۔ صبح تقریباً 11:15 بجے، میں نادیہ ضلع کے راناگھاٹ میں ایک عوامی پروگرام میں شرکت کروں گا، جہاں 3,200 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا یا تو افتتاح کیا جائے گا یا ان کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا،” وزیر اعظم نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر لکھا۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے درمیان، سابق ایم ایل اے سبھاش بھویر کے بی جے پی میں شامل ہونے پراُدھو ٹھاکرے کو ایک جھٹکا لگا۔

Published

on

ممبئی، مہاراشٹر میں میونسپل انتخابات کے درمیان شیو سینا (یو بی ٹی) کے دھڑے کو بڑا سیاسی جھٹکا لگا ہے۔ کلیان دیہی کے سابق ایم ایل اے اور ادھو ٹھاکرے کے بااعتماد سبھاش بھویر نے شیوسینا (ادھو دھڑے) کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے والے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھویر ہفتہ کی صبح 11 بجے مہاراشٹر بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر چوان کی موجودگی میں باضابطہ طور پر پارٹی میں شامل ہوں گے۔ ان کے اس فیصلے کو میونسپل انتخابات سے قبل ادھو ٹھاکرے کے لیے ایک بڑا سیاسی جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔ سبھاش بھویر نے 2024 کے اسمبلی انتخابات کلیان دیہی حلقہ سے شیوسینا (ادھو دھڑے) کے ٹکٹ پر لڑے تھے۔ اگرچہ وہ ہار گئے لیکن وہ ادھو ٹھاکرے کے مضبوط حامی کے طور پر جانے جاتے تھے اور انہوں نے ٹھاکرے خاندان کے ساتھ طویل عرصے تک اپنی وفاداری برقرار رکھی۔ کلیان دیہی علاقے میں بھویر کی مضبوط گرفت سمجھی جاتی ہے۔ ایسے میں ان کے بی جے پی میں شامل ہونے سے مقامی سیاست پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ریاست کی 23 میونسپل کونسلوں اور نگر پنچایتوں میں صدر اور ممبران کے عہدوں کے لیے ہفتہ کی صبح 7:30 بجے سے ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹنگ کا عمل شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ اس مرحلے میں صدر کے عہدوں کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں میں 143 خالی ممبران کے عہدوں کے لیے بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ گنتی کا عمل 21 دسمبر کو صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ دوپہر تک یہ واضح ہو جائے گا کہ مہاراشٹر کے ان چھوٹے قصبوں اور شہروں کی طاقت کس کو ملے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com