Connect with us
Thursday,28-August-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے زیر اہتمام علمائے اکرام کی نشست

Published

on

jamatul-islami

ناندیڑ (نامہ نگار) ریاست گیر دعوتی مہم من الظلمت الی النور کے ضمن میں آج ایک نشست کا اہتمام جماعت اسلامی کے دفتر پر کیا گیا تھا۔ جس میں شہر کی دینی قیادت موجود رہی۔ نشست کا آغاز محترم عبدالعقیل صاحب(امام و خطیب )مسجد اسمعیل کھڑک پورہ کی تذکیر سے ہوا تذکیر کے بعد محترم ایم اے جلیل ( رکن شوریٰ حلقہ مہاراشٹر ) اس مہم غرض و غایئت بیان کرتے ہںوے اس ان حالات میں اس مہم کی اہمیت کو واضع کیا اور دعوتی کام کیوں ضروری ہے اسکی طرف توجہ دلائی ۔ مہم کے دوران ناندیڑ میں کی جانے والی سرگرمیوں کی تفصیلات برادر محسن خان نے رکھی اور علماء کرام کے تعاون سے تعاون کی گزارش بھی کی۔ حاضرین کے سوالات کے جوابات دئیے گئے آخر میں امیر مقامی ریاض الحسن عامر نے اختتامی خطاب میں علماء کرام سے اس بات کی اپیل کی کہ دنیا میں بڑھتے ہںوے اندھیروں کا واحد حل صرف اسلام ہی ہںے اس کی جانب عوام کو توجہ دلائی جاے۔ آخر میں مولانا مفتی ظہیر الدین قاسمی کی دعاء پر نشست کا اختتام عمل میں آیا۔ پروگرام میں مولانا مفتی سرور قاسمی، حافظ جاوید ، مفتی قاضی سلیمان و دیگر علمائے اکرام و ائمہ عظام موجود رہے۔
تمام ہی حاضرین کو مولانا جلال الدین عمری کی کتاب اسلام کی دعوت، اور دعوت دین کی آبیاری اور دیگر کتابیں تحفہ میں دی گئی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی وی بی نگر ٹھک ٹھک گینگ سرگرم، چلتی کار میں چوری کی واردات سے سنسنی

Published

on

chor

ممبئی : آج تک آپ نے ٹھک ٹھک گینگ کے بارے میں بہت سی کہانیاں سنی ہوں گی۔ یہ گینگ ڈرائیور کی توجہ ہٹانے کے لیے اچانک گاڑی کی کھڑکی پر دستک دینے اور گاڑی میں رکھی قیمتی سامان چوری کرنے اور سیکنڈوں میں بھاگنے کے لیے بدنام ہے۔ لیکن اس بار یہ واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا۔

یہ پورا واقعہ ممبئی کے کرلا علاقے کا ہے۔ سرنش نامی شخص اپنی کار میں گھر جا رہا تھا۔ گاڑی میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب تھا اور شاید یہی وجہ ہے کہ آج اس گینگ کا نیا چہرہ سب کے سامنے آگیا۔

جیسے ہی سرنش ایس سی ایل آر پل کے قریب پہنچا، اچانک ایک نوجوان نے ان کی کار کی کھڑکی پر زور زور سے دستک دینا شروع کر دی۔ اس نے غصے سے کہا- “کیسی گاڑی چلا رہے ہو؟”سرنش حیران رہ گیا اور اس شخص سے جھگڑا ہوگیا۔ لیکن پھر سسپنس مزید بڑھ جاتا ہے۔ دوسری طرف سے ایک اور شخص آتا ہے اور بار بار کھڑکی پر دستک دے کر سرنش کی توجہ مائوف کرنا شروع کر دیتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف نظر آرہا ہے کہ سرنش کا دوسرے شخص کے ساتھ جھگڑا ہو جاتا ہے۔ اسی دوران، پہلا ملزم بہت چالاکی سے سرنش کی کار کے اندر سے iPhone 16 Pro نکالتا ہے اور فرار ہوجاتا ہے۔ کام ہوتے ہی دوسرا ملزم بھی موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔

سرنش، اس پورے واقعے سے بے خبر، گاڑی کو آگے بڑھاتا ہے۔ لیکن کچھ دیر بعد جب اسے اپنا فون نظر نہیں آتا اور اس نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو ساری حقیقت سامنے آ گئی۔ سرنش نے ونوبا بھاوے پولیس اسٹیشن میں اس پورے معاملے کی شکایت درج کرائی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو اپنے قبضے میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اب ‘ٹھک ٹھک گینگ کے ان نئے چہروں کی تلاش تیز کر دی ہے۔ ملزمان تلاش کے لیے پولیس اتر پردیش کے کچھ اضلاع کی پولیس سے بھی رابطے میں ہے۔ اس گینگ کی حکمت عملی واضح ہے. “دستک دے کر توجہ ہٹائیں اور شکار کو سیکنڈوں میں دیوالیہ کر دیں۔” اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس اس ٹھک ٹھک گینگ کے چالاک ارکان کو پکڑنے میں کامیاب ہوتی ہے یا یہ گینگ پھر کسی نئے شخص کو اپنا شکار بنائے گا۔ ونوبا بھاوے نگر پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر پوپٹ آہواڑ نے بتایا کہ اس کیس میں پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے, اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کی پولیس کے بھی ہم رابطے میں ہے اور ٹھک ٹھک گینگ سے متعلق تفتیش میں پیش رفت بھی ہوئی .ہے

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی گنیش اتسو ۱۲ پل انتہائی خطرناک، شرکا جلوس کو احتیاط برتنے کی اپیل

Published

on

Chinchpokli-Bridge

ممبئی گنیش اتسو کا آغاز ہو چکا ہے ایسے میں ممبئی شہر و مضافاتی علاقوں میں ریلوے کے ۱۲ پل انتہائی خستہ خالی کاشکار ہے اس لئے گنپتی بھکتوں کو جلوس کے دوران ان پلوں پر زیادہ وزن اور زیادہ دیر تک قیام کرنے سے گریز کرنے کی اپیل ممبئی بی ایم سی نے کی ہے۔

‎میونسپل کارپوریشن کے حدود میں وسطی اور مغربی ریلوے لائنوں پر 12 پل انتہائی خستہ مخدوش و خطرناک ہیں۔ بعض پلوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔ مانسوں کے بعد کچھ پلوں پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس لیے گنیش کے بھکتوں کو گنپتی آمد اور وسرجن کے دوران ان پلوں پر جلوس نکالتے وقت محتاط رہنے کی اپیل بی ایم سی نے کی ہے۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ اس سلسلے میں ممبئی میونسپل کارپوریشن اور ممبئی پولیس کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

‎مرکزی ریلوے پر گھاٹ کوپر ریلوے فلائی اوور، کری روڈ ریلوے فلائی اوور، آرتھر روڈ ریلوے فلائی اوور یا چنچپوکلی ریلوے فلائی اوور، بائیکلہ ریلوے فلائی اوور پر جلوس نکالتے وقت احتیاط برتیں۔ اس کے علاوہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ میرین لائنز ریلوے فلائی اوور، سینڈہرسٹ روڈ ریلوے فلائی اوور (گرانٹ روڈ اور چارنی روڈ کے درمیان) ویسٹرن ریلوے لائن پر، فرنچ ریلوے فلائی اوور (گرانٹ روڈ اور چارنی روڈ کے درمیان)، کینیڈی ریلوے فلائی اوور (چارنی روڈ اور چارنی روڈ کے درمیان) پر جلوس نکالتے وقت محتاط رہیں۔ (گرانٹ روڈ اور ممبئی سینٹرل)، مہالکشمی اسٹیشن ریلوے فلائی اوور، پربھادیوی-کیرول ریلوے فلائی اوور اور دادر میں لوک مانیہ تلک ریلوے فلائی اوور وغیرہ۔

‎اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ان 12 پلوں پر ایک وقت میں زیادہ وزن نہ ہو۔ ان پلوں پر لاؤڈ سپیکر کے ذریعے ناچ گانا اور گانا و ررقص پر پابندی ہے۔ عقیدت مندوں کو ایک وقت میں پل پر بھیڑ نہیں لگانی چاہئے، پل پر زیادہ دیر تک قیام سے گریز کرنا چاہئے پل سے فوراً آگے بڑھنا چاہئے، اور پولیس اور ممبئی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق ہی شرکا جلوس پلوں سے گزرتے وقت ضروری ہدایت کا خیال رکھیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی چندو کاکا صرافہ کے نام پر دھوکہ دہی ملزم تین سال بعد گرفتار

Published

on

chandu kaka

ممبئی : ممبئی پونہ کے مشہور صرافہ چندو کاکا کی جی ایس ٹی سرٹیفکیٹ کا غلط استعمال زیورات کی خرید وفروخت کرنے والے کو ممبئی کے ایم آئی ڈی سی پولس نے گرفتار کر کے ۳۱ لاکھ سے زائد کے زیورات برآمد کئے ہیں۔ ملزم نے انٹرنیشنل جیموجیکل انسٹی ٹیوٹ کے نام پر جی ایس ٹی نمبر اپ ڈیٹ کرنے کے بہانے اور سونے کے زیورات خریدنے کے لئے اپنی شناخت پوشیدہ رکھ کر خود کو چندو کاکا جوہری کے نام پر پیش کیا اور اس نے بتایا کہ وہ دو نئے سونے کے شو روم کھولنے والا ہے, اور اسی نبیاد پر جی ایس ٹی نمبر حاصل کیا اور پھر چندو کاکا کی سرٹیفکیٹ کا غلط استعمال کرکے شکایت کنندہ کی کمپنی منی جیولرس ایکسپرٹ ڈائمنڈ ایم آئی ڈی سی اندھیری سے ٢٧ لاکھ کے زیورات جیولری باندرہ میں حاصل کی اور اندھیری مہا کالی میں واقع شکایت کنندہ کی دکان سے چار لاکھ سے زائد کے زیورات کورئیر کے معرفت منگوائے تھے, اس طرح ۳۱ لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی گئی۔ پولس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کر کے ملزم سے متعلق ڈیجیٹل طریقے سے تفتیش شروع کر دی اور ملزم سے ۱۰۰ فیصد زیورات برآمد کرلئے ہیں, اس کے خلاف پولس نے ۲۰۲۳ میں مقدمہ درج کیا تھا اب اسے باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم ۲۰۲۳ سے مطلوب تھا۔ ملزم کی شناخت کارتیک پنکج 32 سالہ کے طورپر کی گئی۔ ملزم اسی طرح صرافہ بازار میں جوہریوں کو بے وقوف بنایا کرتا تھا اس ۲۰۲۳ سے یہ مطلوب تھا۔ پولس نے اس کا سراغ لگایا اور اب اس دھوکہ باز کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی زون ١٠ نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ اس نے کتنے افراد اور کاروباری کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com