(جنرل (عام
مولانا ارشد مدنی مسلسل ساتویں مرتبہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر منتخب
ملک کے موجودہ حالات، قانون و انتظام کی بد تر صورتحال اور مسلمانوں کی تعلیمی حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے جمعیۃ کے تعلیمی وظائف کی رقم پچاس لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی۔ یہ اعلان انہوں نے جمعیۃ علماء ہند کے مجلس عاملہ کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
جمعیۃ کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ نے ریاستی جمعیتوں کی مجلس عاملہ کی سفارشات کی بنیاد پر آئندہ میعاد کی صدارت کے لئے مولانا ارشد مدنی کے نام کا اعلان کر دیا۔
مجلس عاملہ سے خطاب میں مولانا ارشد مدنی نے ملک کے موجودہ حالات میں قانون و انتظام کی بد تر صورتحال اور مسلمانوں کی تعلیمی تناسب پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس کے لئے وظائف کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہماری اس ادنیٰ سی کوشش سے بہت سے ایسے ذہین اور محنتی بچوں کا مستقبل کسی حد تک سنور سکتا ہے، جنہیں اپنی مالی پریشانیوں کی وجہ سے اپنے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں جس طرح کی مذہبی اور نظریاتی محاذ آرائی اب شروع ہوئی ہے اس کا مقابلہ کسی ہتھیار یاٹکنالوجی سے نہیں کیا جاسکتا اس سے مقابلہ کا واحد راستہ یہ ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم سے مزین کر کے اس لائق بنا دیں کہ وہ اپنے علم اور شعور کے ہتھیار سے اس نظریاتی جنگ میں مخالفین کو شکست سے دو چار کر کے کامیابی اور کامرانی کی وہ منزلیں سر کرلیں جن تک ہماری رسائی سیاسی طور پر محدود اور مشکل سے مشکل تر بنا دی گئی ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ آزادی کے بعد آنے والی تمام سرکاروں نے ایک طے شدہ پالیسی کے تحت مسلمانوں کو تعلیم کے میدان سے باہر کر دیا، سچر کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مسلمان تعلیم میں دلتوں سے بھی پیچھے ہیں، مولانا مدنی نے سوال کیا کہ یہ افسوسناک صورتحال کیوں پیدا ہوئی، اور اس کے کیا اسباب ہوسکتے ہیں؟ اس پر ہمیں سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے، لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ مسلمانوں نے خود جان بوجھ کر تعلیم سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی، کیونکہ اگر انہیں تعلیم سے رغبت نہ ہوتی تووہ مدارس کیوں قائم کرتے۔ افسوسناک سچائی یہ ہے کہ آزادی کے بعد اقتدار میں آنے والی تمام سرکاروں نے مسلمانوں کو تعلیمی پسماندگی کا شکار بنائے رکھا انہوں نے شاید یہ بات محسوس کرلی تھی کہ اگر مسلمان تعلیم کے میدان میں آگے بڑھے تو اپنی صلاحیتوں اور لیاقت سے وہ تمام اہم اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو جائیں گے، چنانچہ تمام طرح کے حیلوں اور روکاوٹوں کے ذریعہ مسلمانوں کو تعلیم کے قومی دھارے سے الگ تھلگ کر دینے کی کوششیں ہوتی رہیں، جس کے نتیجہ میں مسلمان تعلیم میں دلتوں سے بھی پیچھے ہوگئے۔
مولانا مدنی نے کہاکہ ہم ایک بارپھراپنی یہ بات دہرانا چاہیں گے کہ مسلمان پیٹ پر پتھر باندھ کر اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائیں، اور کارزارحیات میں کامیابی کیلئے ہماری نوجوان نسل تعلیم کواپنا اصل ہتھیاربنالے۔ ہمیں ایسے اسکولوں اورکالجوں کی اشدضرورت ہے جن میں مذہبی شناخت کے ساتھ ہمارے بچے اعلیٰ دنیا وی تعلیم کسی رکاوٹ اور امتیاز کے بغیر حاصل کرسکیں۔ انہوں نے قوم کے بااثرافرادسے یہ اپیل بھی کی کہ جن کو اللہ نے دولت دی ہے وہ ایسے اسکول قائم کریں، جہاں بچے اپنی مذہبی شناخت کو قائم رکھتے ہوئے آسانی سے اچھی تعلیم حاصل کرسکیں، ہر شہر میں چند مسلمان مل کر کالج قائم کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی یہ ہے کہ جو ہمارے لئے اس وقت انتہائی اہم ہے، اس جانب ہندوستانی مسلمان توجہ نہیں دے رہے ہیں، آج مسلمانوں کو دوسری چیزوں پر خرچ کرنے میں تو دلچسپی ہے، لیکن تعلیم کی طرف ان کی توجہ نہیں ہے، یہ ہمیں اچھی طرح سمجھنا ہوگا کہ ملک کے موجودہ حالات کا مقابلہ صرف اور صرف تعلیم سے ہی کیا جاسکتا ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کا دائرہ کار بہت وسیع ہے اور وہ ہر محاذ پر کامیابی سے کام کر رہی ہے، چنانچہ ایک طرف جہاں یہ مکاتیب ومدارس قائم کر رہی ہے وہیں اب اس نے ایسی تعلیم پر بھی زور دینا شروع کر دیا ہے جو روزگار فراہم کرتا ہے، روزگار فراہم کرنے والی تعلیم سے مراد تکنیکی اور مسابقتی تعلیم ہے تاکہ جو بچے اس طرح کی تعلیم حاصل کر کے باہر نکلیں انہیں فورا روزگار اور ملازمت مل سکے، اور وہ خود کو احساس کمتری سے بھی محفوظ رکھ سکیں۔ تعلیم کے تعلق سے جمعیۃ علماء ہند آزادی کے بعد سے ہی انتہائی حساس رہی ہے چنانچہ اس کے اکابرین نے 1954 میں ایک دینی تعلیمی بورڈ قائم کیا تھا جس کا بنیادی مقصد مسلمانوں میں تعلیمی بیداری لانا اور ملک کے طول وعرض میں مکاتب و مدارس قائم کرنا تھا چنانچہ یہ جو ہم پورے ملک میں مکاتب و مدارس کا بچھا ہوا جال دیکھ رہے ہیں یہ انہیں کوششوں کا نتیجہ ہے لیکن اب اس سلسلے میں ہمیں نئے سرے سے مہم شروع کرنی ہوگی، اسی لئے اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعیۃ علماء ہند اپنے پلیٹ فارم سے مسلمانوں میں تعلیم کو عام کرنے کی غرض سے ملک گیر سطح پر ایک مؤثر مہم شروع کرے گی اور جہاں کہیں بھی ضرورت محسوس ہوئی تعلیمی ادارے بھی قائم کرے گی اورقوم کے تمام ذمہ اداران کو اس طرف راغب کرانے کی ہر ممکن کوشش بھی اس لئے کہ آج کے حالات میں ہمیں اچھے مدرسوں کی بھی ضرورت ہے اور اچھے اعلیٰ دنیاوی تعلیمی اداروں کی بھی جن میں قوم کے ان غریب مگر ذہین بچوں کو بھی تعلیم کے یکساں مواقع فراہم ہوسکیں۔ جن کے والدین تعلیم کا خرچ اٹھا پانے سے قاصرہیں انہوں نے آگے کہاکہ قوموں کی زندگی میں گھر بیٹھے انقلاب نہیں آتے، بلکہ اس کے لئے عملی طورپر کوشش کی جاتی ہے اور قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔
اخیر میں مولانا مدنی نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات اقلیتوں خاص طور پر مسلم اقلیت اور دلتوں کے لئے انتہائی خطرناک ہوچکے ہیں، ایک طرف جہاں آئین اور قانون کی بالادستی کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے وہیں عدل وانصاف کی روشن روایت کو ختم کر دینے کی خطرناک روش اختیار کی جا رہی ہے۔
ہندوستان صدیوں سے اپنی مذہبی غیر جانب داری اور روا داری کے لئے مشہور ہے، سیکولرزم اور رواداری نہ صرف ہندوستان کی شناخت ہے بلکہ یہی اس کے آئین کی روح بھی ہے۔ کثیر المذاہب ملک میں کسی ایک خاص مذہب اور خاص سوچ کی حکمرانی نہیں چل سکتی۔ آج ہمارے سامنے سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ ملک کسی خاص نظریے کی بنیاد پر چلے گا یا قومیت کی بنیادپر یا سیکولرزم کے اصولوں پر؟ مولانا مدنی نے کہا کہ یہ ملک سب کا ہے، ہندوستان ہمیشہ سے گنگا جمنی تہذیب کا علمبردار ہاہے، اسی راہ پر چل کر ہی ملک کی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے اخیر میں تمام مسلمانوں سے خاص طور پر یہ اپیل کی کہ وہ جہاں بھی ہوں محبت، امن واتحاد کے پیغامبر بن جائیں،نفرت سے نفرت کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتایادرکھیں نفرت کو صرف محبت سے ہی شکست دی جاسکتی ہے، ورکنگ کمیٹی نے ریاستی، ضلعی اور مقامی یونٹوں کو متوجہ کیا کہ وہ جمعیۃ علماء ہند کے تعمیری پروگرام خصوصا اصلاح معاشرہ کے پروگرام کو بطور تحریک چلائیں جس سے معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کا سد باب ہوسکے۔
جمعیۃ علماء ہند کی توجہ روز اول ہی سے رہی ہے، مکاتب ومدارس کا قیام کے ساتھ ساتھ عصری و ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے غریب اور ضرورت مند طلبہ کے لئے تعلیمی وظائف دینے کا مسلسل کام جاری ہے، اور اس کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ اس تسلسل کو باقی رکھتے ہوئے اس سال پچاس لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپئے کی رقم تعلیمی وظائف کے لئے مختص کی گئی تھی، جس کے لئے پورے ملک سے تقریبا 600 طلبہ منتخب کئے گئے ہیں، جن میں سے اب تک تقریبا 500 طلبہ کو وظیفہ جاری کر دیا گیا ہے، تا ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ ہر دو سال میں جمعیۃ کی ممبر سازی ہوتی ہے، پچھلے ٹرم میں جمعیۃ کے ممبران کی تعداد تقریبا ایک کڑوڑ پندرہ لاکھ تھی جبکہ اس سال اس تعداد میں اضافے کے قوی امکانات ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ نے آج سے 31/ جولائی تک اس ٹرم کی ممبر سازی کا اعلان کیا ہے۔ شرکاء اجلاس میں صدر محترم مدظلہٗ کے علاوہ مفتی سید معصوم ثاقب ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند، مولانا حبیب الرحمن قاسمی، مولانا سید اسجد مدنی، مولانا اشہد رشیدی، مولانا مشتاق عنفر، مفتی غیاث الدین، مولانا عبداللہ ناصر، حاجی حسن احمد قادری، حاجی سلامت اللہ، وغیرہ اور مدعوئیین خصوصی بھی شریک ہوئے۔
(جنرل (عام
صدی کا طویل ترین سورج گرہن، زمین 6 منٹ 23 سیکنڈ تک تاریکی میں رہے گی، جانیئے سب سے زیادہ کہاں نظر آئے گا۔

واشنگٹن : اگر آپ مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو آپ کو اگلے چند سالوں میں ایک نادر موقع ملے گا۔ 2026 اور 2028 کے درمیان تین مکمل سورج گرہن زمین سے نظر آئیں گے، لیکن چاند گرہن کے شوقین افراد میں پہلے دو کے بارے میں بحث جاری ہے۔ پہلا اس سال 12 اگست کو ہونے والا ہے، جبکہ دوسرا تقریباً ایک سال بعد، 2 اگست 2027 کو ہوگا۔ دونوں واقعات سورج کے کورونا کے شاندار نظاروں کا وعدہ کرتے ہیں جنہیں آپ شاید بھول جائیں گے۔ 2027 کا سورج گرہن خاص طور پر خاص ہوگا، کیونکہ چاند سورج کی ڈسک کو مکمل طور پر دھندلا دے گا۔ اس دوران آسمان چھ منٹ سے زیادہ تاریک ہو جائے گا۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے اسے صدی کا طویل ترین سورج گرہن قرار دیا ہے۔
ناسا کے حسابات کے مطابق 2 اگست 2027 کو مکمل سورج گرہن کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 6 منٹ اور 23 سیکنڈ ہو گا جو اسے 21 ویں صدی کا سب سے طویل مکمل سورج گرہن بنا دے گا۔ آخری بار زمین پر لوگوں نے اتنی لمبائی کے مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ 1991 میں کیا تھا۔ NASA کے مطابق، اس طرح کا اگلا نایاب موقع 2114 میں آئے گا۔ صدی کے سب سے مکمل سورج گرہن کا راستہ جنوبی سپین سے شروع ہو گا، جو شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ تک پھیلے گا۔ یہ تیونس اور مصر جیسی جگہوں پر پوری طرح سے نظر آئے گا۔ لکسر، مصر ایک بڑا پرکشش مقام ہوگا، جہاں اس کا دورانیہ 6 منٹ اور 19 سیکنڈ ہوگا۔ اس مقام کو قدیم مقامات جیسے کرناک مندر اور قریبی بادشاہوں کی وادی کی موجودگی نے مزید بڑھایا ہے۔
چاند گرہن کی لمبائی کے پیچھے کی وجہ کا براہ راست تعلق فلکیات سے ہے۔ سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان سے گزرتا ہے۔ چاند کی زمین سے قربت کی وجہ سے، یہ سورج کے کورونا کو مختصر طور پر دھندلا دیتا ہے، جس سے دن میں کچھ وقت کے لیے سورج کے نظارے کو روکا جاتا ہے۔ چاند زمین سے جتنا قریب ہوگا، گرہن اتنا ہی طویل رہے گا۔ 2 اگست 2027 کو، چاند اپنے پیریجی (زمین کے قریب ترین نقطہ) کے قریب ہوگا۔ اس کی وجہ سے یہ اتنا بڑا نظر آئے گا کہ یہ غیر معمولی طور پر طویل عرصے تک سورج کو مکمل طور پر دھندلا دے گا۔ سورج گرہن کا سب سے بڑا نقطہ اس علاقے میں پڑتا ہے جہاں سورج تقریباً اوپر ہوتا ہے، جس سے سائے کی مدت میں چند قیمتی سیکنڈز کا اضافہ ہوتا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی اے این سی کی کارروائی منشیات اسمگلر ہارون ایک سال کے لئے یروڈہ جیل بھیجا گیا

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل (اے این سی) نے منشیات اسمگلر ہارون فاروق خان ۴۱ سالہ کو ایک سال کے لئے پونہ یروڈہ جیل بھیجا دیا ہے۔ اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزم ضمانت پر رہائی کے بعد بھی منشیات فروشی میں ملوث پایا گیا اس لئے اس پر کارروائی کرتے ہوئے اے این سی نے پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ ۱۹۸۸ کے تحت اس کے خلاف کارروائی کی تجویز پیش کی, اور وزارت داخلہ سے منظوری کے بعد اسے ایک سال کے لئے یروڈہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ہارون منشیات فروشی میں سرگرم ہے اس کے خلاف مختلف پولس اسٹیشن میں ۸ معاملات این ڈی پی ایس کے درج ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
میرا بھائندر میں ہنگامہ آرائی خنزیر لانے پر بجرنگ دل کارکنان کے خلاف کیس درج، ماحول خراب کرنے پر دو ایف آئی آر درج

میرا روڈ پونم کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی اور ماحول خراب کر دو فرقوں اور سرکاری کام میں مداخلت کا مقدمہ درج کر کے پولس نے شرپسندوں کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔ دوسری طرف نظم و نسق کو نقصان پہنچانے کے معاملہ میں پولس نے بجرنگ دل کے ناگناتھ کامبلے سمیت ۵۰ سے۶۰ رضاکاروں کے خلاف مہاراشٹر پولس ایکٹ کے تحت کیا درج کر لیا ہے۔ میرا روڈ کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کے معاملات میں دو کیس اور ایک کیس حملہ کر کے بجرنگ دل رضاکار کو زخمی کرنے کا ہے۔ اس میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے, اس کے ساتھ دیگر دو کیس کی تفتیش جاری ہے۔ کاشی میرا پولس اسٹیشن میں یہ تینوں کیس درج کئے گئے ہیں۔ مذکورہ معاملات کے حوالے سے کاشمیرا تھانہ حدود میں پونم کمپلیکس کی سوسائٹی کے احاطے میں بکرے باندھے جانے کی وجہ سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔ کاشی میرا تھانہ حدود میں تین جرائم درج کئے گئے ہیں۔
کاشی میرا پولس اسٹیشن میں قابل ذکرسیکشن 118(1)، 115(2) کے مطابق کیس درج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 12.50 بجے پونم کمپلیکس 01، میرا روڈ ایسٹ ڈسٹرکٹ تھانے کے گیٹ کے قریب کیک شاپ کے سامنے فٹ پاتھ پر، پونم کمپلیکس 01 سوسائٹی بجرنگ دل کارکن ناتھ کامبلے ضلع کے ہمراہ سوسائٹی کے کچھ مکین یہاں موجود تھے اور ناگناتھ سے گفتگو کر رہے تھے ایک حملہ آور جس کی عمر تقریباً 40 سے 45 سال تھی، سفید فل لینتھ شرٹ اور نیلی جینس میں ملبوس نامعلوم حملہ آور نے ناگناتھ کامبلے کو پیچھے سے چاقو سے وار کرنے کی کوشش کی، اس وقت مدعی نے اسے بچانے کے لیے اپنا بائیں ہاتھ بیج میں لایا۔ جب مدعی کے پیچھے کھڑے 16 سال کی کرن جین نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے کرن جین کے دائیں گال پر گھونسا مارا اور پھر حملہ آور حملہ کر کے فرار ہو گیا۔ اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اب اس کے ساتھ ہی پولس نے بی این ایس کی دفعات 132، 196، 3(5) کے تحت کیس درج کیا ہے۔ اس معاملہ میں پولس نے میرا بھائندر علاقے میں بجرنگ دل کے کارکنان درگیش جیسوال کی عمر 30 سے 35 سال، 2. ہرش سنگھ، 22 سے 25 سال 3. موہت چورسیہ عمر 35 سال میرا بھائندر رہائشی ایک 25 سے 30 سال نیلی ہاف ٹی شرٹ اور کالی پینٹ پہنے، لمبے بال، نوجوان نے یہاں مذہبی نعرے لگائے۔ اس کے علاوہ سفید خنزیر کو اس مقام پر لاکر زبردستی سماج کے احاطے میں لے جانے کی کوشش کرتے ہوئے اشتعال انگیز نعرے لگائے جو کہ مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر طبقات کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا، نفرت کو فروغ دینا، ہم آہنگی میں خلل ڈالنے اور امن عامہ میں خلل ڈالنے، خنزیر کو سوسائٹی کے احاطے میں لے جانے کی کوشش کرتے ہوئے حکومت کے خلاف احتجاج اور مسلمانوں کے درمیان تشدد کی کوشش کی گئی اس معاملہ میں پولس نے جب مداخلت کی تو سرکاری فرائض سرانجام میں رخنہ اندازی کی اس معاملہ میں پولس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اسی طرح پولس نے یہاں بدامنی پھیلانے والے بجرنگ دل کارکنان کے خلاف بھی کیس درج کیا ہے, ان پر پولس نے مہاراشٹر پولس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ان میں بجرنگ دل کارکن ناگناتھ کامبلے عمر 50 سے 55 سال، روپیش دوبے عمر 40 سے 45 سال، انکیت مشرا عمر 25 سے 30 سال، راکیش کوٹیان، سورج ساہو عمر 25 سے 30 سال، پون ٹھاکر، بھاجیال رشیال، سمیت 50 سال 60 دیگر کے خلاف کیس درج کیا ہے ان تمام نے یہاں سوسائٹی کا امن غارت کرنے کے ساتھ سوسائیٹی میں ہنگامہ آرائی کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی تھی, جس کے بعد پولس نے یہ کارروائی کی ہے۔ اب یہاں امن قائم ہے لیکن کشیدگی بھی برقرار ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
