سیاست
مالیگاؤں پاور لوم صنعت تباہی کے دہانے پر, مالیگاؤں کے نمائندہ وفد کی شرد پوار سے ملاقات
مالیگاوں (خیال اثر )
آج بروز جمعرات 28 جنوری 2021 کو سابق اپوزیشن لیڈر عتیق کمال ، رکن بلدیہ شاہد ریشم والا اور دیگر سرکردہ افراد نے این سی پی کے ریاستی صدر شرد پوار سے ممبئی میں ملاقات کی اس دوران عتیق احمد کمال احمد نے صدر شرد پوار کو مکتوب دیتے ہوئے مالیگاوں شہر کی پاورلوم صنعت اور بحرانی کیفیت کے بارے میں آگاہ کیا ، یارن کی سٹہ بازاری ، مہنگا سوت اور کپڑا فروختگی پر رکاوٹ کے معاملات کے خاتمے کیلئے شرد پوار سے تفصیلی بات چیت کی ہے ۔ پاورلوم صنعت کی بحرانی کیفیت کو دیکھتے ہوئے اور تمام مسائل کو بغور سننے کے بعد شرد پوار نے انہیں تیقن دیا کہ ریاست مہاراشٹر کے تمام پاورلوم صنعت کیلئے ایک قانون نافذ کیا جانا چاہیئے۔ جس میں پاورلوم صنعت سے منسلک تمام مسائل کو فوراً حل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ، آئندہ دنوں ریاستی حکومت سے اس معاملے میں مشاورت کے بعد پاورلوم صنعت کیلئے قانون نافذ جائیگا ۔جس میں پاورلوم صنعت کے کام کاج ، کپڑے کی درآمد ، برآمد اور مزدوروں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے آسان راستہ اختیار کیا جائیگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں پاورلوم صنعت ایک بار پھر سے عروج پر اسکے گی ، وہیں مزدوروں سمیت بنکروں کے تمام مسائل کا خاتمہ ہوسکے گا ۔ اس دوران سردار کیبل والا ، محمد نفیس ممبرا ، کارپوریٹر شاہد ریشم والا ، کارپوریٹر عتیق احمد کمال احمد ، شکیل جانی بیگ سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی جرائم پیشہ موبائل چور گرفتار ، تین چوری کا معمہ حل

ممبئی ؛ ممبئی پولس نے جرائم پیشہ ملزم کو گرفتار کرکے موبائل چوری کے 03 مقدمات کا انکشاف کے بعد اس سے کل 1,48,000/- روپے قیمت کے 09 موبائل برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پارک سائیٹ پولیس اسٹیشن میں تاریخ ۸ ستمبر کو شکایت کنندہ کی دی گئی شکایت پر دفعہ 305(a) بی این ایس 2023 کے تحت گھر میں داخل ہو کر موبائل چوری کرنے کے متعلق مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے مذکورہ مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کی تھی۔ممبئی پولس کے نتین جھاڈے اور ٹیم نے مقدمے کی جائے وقوعہ اور اس کے احاطے کے سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر مقدمے میں مطلوبہ ملزم کا سراغ لگا کر 05 گھنٹے میں پولیس ریکارڈ پر موجود ملزم فیروز محمد شکیل شیخ عرف چوہا عمر 25 سال، رہنے والا امبیکا نگر چال، اجوا ہوٹل کے پیچھے، اپر ڈپو پاڑہ، پارک سائیٹ، وکرولی (مغرب)، ممبئی 79 کو گرفتار کرکےدفعہ 305(a) بی این ایس جرم نمبر ۲ 879/2026 دفعہ 305(a) بی این ایس 3) جرم نمبر 880/2026 دفعہ 305(a) بی این ایس کے 03 مقدمات کا انکشاف ہوا۔ اسی طرح مذکورہ ملزم سے مہارت سے پوچھ تاچھ کرکے روپے 1,48,000/- قیمت کے 09 موبائل برآمد کیے گئے۔
*گرفتار ملزم فیروز محمد شکیل شیخ عرف چوہا، عمر 25 سال، کے پر پارک سائیٹ، گھاٹکوپر، پنت نگر اور نرمل نگر پولیس اسٹیشن میں چوری، ڈکیتی، غیر قانونی ہتھیار رکھنے ایسے کل 20 مقدمات پہلے درج ہیں۔مذکورہ کارروائی دیوین بھارتی، پولیس کمشنر پولیس کمشنر، ممبئی، منوج شرما، پولیس جوائنٹ کمشنر (لا اینڈ آرڈر)، دھننجےکلکرنی، ایڈیشنل پولیس کمشنرمشرقی علاقائی ڈیپارٹمنٹ، چیمبور، ممبئی، جناب ابھے سنگھ دیشمکھ، پولیس ڈپٹی کمشنر، مشرقی کی رہنمائی میں انچارج سینئر پولیس انسپکٹر، پارک سائیٹ پولیس اسٹیشن، ممبئی،اشوک لانگے، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر نتین جھاڈے، پولیس سب انسپکٹر اکشے واگھ، پولیس حوالدار وشال گوآرے، پولیس حوالدار راہل نوالے، پولیس سپاہی منوج سرواڈے، پولیس سپاہی روہیداس بھوسارے، پولیس سپاہی دیپک تاڈے نے مذکورہ کارروائی کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : گھاٹکوپر نیو لائف اسپتال کے ڈاکٹر دیپک بید کے خلاف اسسٹنٹ نرس کے ساتھ چھیڑخانی کا مقدمہ درج

ممبئی گھاٹکوپر پولس نے دیپک بیدکے خلاف اسسٹنٹ نرس سے دست درازی اور جنسی استحصال کا کیس درج کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گھاٹکوپر پولس نے ڈاکٹر کے خلاف ۲ ستمبر کو کیس درج کر لیا ہے متاثرہ ۱۹ سالہ اسسٹنٹ نرس جو گھاٹکوپر نیو لائف اسپتال میں زیر ملازمت تھی اس کی صبح کی شفت تھی اس دوران وہ استقبالیہ پر بیٹھی تھی تو دوپہر ساڑھے تین بجے اسے ایک عملہ نے یہ کہہ کر بلایا ہے کہ انہیں اسپتال کے ڈاکٹر بید نے طلب کیا ہے, جس پر جب وہ ڈاکٹر کی کیبن میں داخل ہوئی تھی وہاں خالہ نے ڈاکٹر کا ڈبہ رکھا اور پھر وہ وہاں سے رخصت ہو گئی پھر ڈاکٹر نے دروازے کو اندر سے بند کر کے متاثرہ کے ساتھ نازیبا حرکتیں شروع کر دی, جس سے متاثرہ کو پریشانی ہوئی اور اس نے اس معاملہ میں گھاٹکوپر پولس اسٹیشن میں بیان درج کروایا اور پھر پولس نے متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر ملزم ڈاکٹر کے خلاف ۷۴ اور ۷۹ بی این ایس کی دفعات کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ اس معاملہ میں پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
سیاست
‘جب تک زندہ ہوں لوگوں کی خدمت کرنا چاہتا ہوں’ : انا ہزارے کو بمبئی کے اسپتال سے ڈسچارج

بزرگ سماجی کارکن انا ہزارے کو پیشاب میں انفیکشن کی شکایت کے ساتھ داخل ہونے کے دس دن بعد جمعرات کو بمبئی کے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر ہزارے نے کہا کہ ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ جب تک وہ زندہ ہیں لوگوں کی خدمت کریں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بزرگ کارکن نے کہا: “ابھی میری طبیعت ٹھیک ہے، لیکن اب میری طبیعت ٹھیک ہے۔ بہتر ہے کہ میں 90 سال کی عمر میں ہوں، میں نے آج تک عوام اور قوم کی خدمت کی ہے جب تک کہ میں 100 سال کا نہ ہو جاؤں، بے لوث عمل کرنا خدا کی عبادت کے مترادف ہے۔ زور دیا.
“میں جب تک زندہ ہوں عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، میں نے اپنی پوری زندگی خدمت کے لیے وقف کر دی ہے، مجھے اپنے بینک بیلنس کی فکر نہیں ہے… اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے باوجود، میں نے اپنے لیے کوئی پیسہ نہیں رکھا، پیسہ اور دولت میرا مقصد نہیں، صرف لوگوں کی خدمت ہی میرے لیے اہمیت رکھتی ہے۔” دریں اثنا، ڈاکٹر گوتم بھنسالی، جن کی دیکھ بھال میں ہزارہ ہزارے میں داخل کیا گیا تھا، نے کہا: وائرل بخار اور ڈھیلے حرکات، جس کے لیے انہیں پہلے شیرور کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن شدید پانی کی کمی اور وائرل بیماری کی وجہ سے انہیں پیشاب کی تکلیف ہو رہی تھی، جس کی وجہ سے انہیں یہاں داخل ہونا پڑا، اور انہوں نے میڈیا کے ساتھ اظہار خیال کیا۔ ہزارے کی جلد صحت یابی۔
ہزارے ہندوستان کے سب سے نمایاں انسداد بدعنوانی صلیبیوں اور سماجی اصلاح کاروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اپنے آبائی گاؤں، رالیگن سدھی کو مہاراشٹر میں، واٹرشیڈ کی ترقی، جنگلات، دیہی خود انحصاری، اور نشے کے خاتمے میں اہم اقدامات کے ذریعے ایک ماڈل گاؤں میں تبدیل کرنے کے لیے پہچان حاصل کی۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
